تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بارَہ" کے متعقلہ نتائج

بارَہ

قلعے کی چار دیواری یا پشتہ

بارَہ باٹ

متفرق، ٹکڑے ٹکڑے، منشر، تتر بتر

بارَہ اَب٘رَن

بارہ زیور جو عورتیں سر، ماتھا، ناک، کان، گلا، سینہ، ہاتھ کی انگلیوں، کلائی، بازو، پنڈلیوں اور پاؤں کی انگلیوں میں پہنتی ہیں

بارَہ اِمام

(جعفری) حسب ذیل بزرگ، جنہیں اثنا عشری حضرات آن٘حضرتؐ کے بعد یکے بعد دیگرے دینی پیشوا اور امام مانتے ہیں: حضرت علی، امام حسن، امام حسین، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسٰی کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخرالزماں علیہم السلام

بارَہ جوری

بارَہ پُلی

بارہ محراب والا، بارہ محراب کا پل

بارَہ پُلا

بارَہ پولی

بارہ محراب والا ، بارہ محراب کا پل ؛ استعارۃً.

بارَہ ٹوپی

بارہ عقل مند اور چالاک اشخاص کی کونسل جو مغل حکومت کے آخری دور میں دہلی کے قلعۂ معلیٰ میں بڑے مدبر اور زمانہ شناس مانے جاتے تھے

بارَہ بَجنا

بارَہ بانی

بار بار آزمایا ہوا، بارہا تجربہ کیا ہوا، نہایت آزمودہ

بارَہ بیلَن

کشتی کا ایک دان٘و.

بارَہ ماسَہ

بارَہ مُقام

ایرانیوں کی تقسیم کے مطابق موسیقی کے بارہ پردے.

بارَہ مَہِینے

پورے سال، ہمیشہ

بارَہ وَفات

تیسرے اسلامی مہینے ربیع الاول کی وہ بارہ تاریخیں جن میں حضرت محمدؐ علیل رہے تھے اور بالآخر ان کا انتقال ہوا

بارَہ پَتَّھر

چھاؤنی کی حد جس کی کم و بیش بارہ ستونوں یا پتھروں سے حد بندی ہوتی ہے

بارَہ سِن٘گھا

ایک قسم کا پہاڑی اور معمولی ہرن سے بڑا ہرن جس کے سینگ شاخ در شاخ اور بہت لمبے ہوتے ہیں

بارَہ کَھڑی

مرہٹی گیت کی ایک قسم جس کے ہر مصرع کےنیچے شروع میں ترتیب وار آخر تک ہندی حروف تہجی کا ایک ایک حروف لاکر پوری الف بے تے کردیتے ہیں، ایک گانا جس کا ہر ایک مصرع حرف صحیح یا وینجن سے شروع ہوتا ہے

بارَہ بانی کا

بارَہ باٹ ہونا

بارَہ خانْوادے

فقرا کے بارہ خاندان جو بارہ صوفیوں کے نام سے منسوب ہیں اور وہ یہ ہیں

بارَہ گُنی لِکھنا

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) بارہ گناہوں کی سزا سو میری سزا، اس بات کے ہو جانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے سر لیتی ہوں

بارَہ حُکم نادار

جاہل مطلق ، بلکل ناواقف

بارَہ مَسالے کی چاٹ

بارَہ سِنْگھوں

بارَہ اَور بارَہ چَوبِیس کوس

دور دور تک.

بارَہ مَہِینے تِیس دِن

ہر وقت ، ہر ساعت ، ہمیشہ.

بارَہ بَرَہمَن بارَہ باٹ بارَہ کھاتی ایک گھاٹ

شریفوں میں تو نفاق اور کمینوں میں اتفاق

بارَہ بَچّے والی

(لفظاً) کثیر الاولاد عورت ؛ (مراداً) سود کی مانند ؛ (تحقیراً) بہت بچوں کچوں والی عوت.

بارَہ گنُی لِکھتی ہوں

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) بارہ گناہوں کی سزا سو میری سزا، اس بات کے ہو جانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے سر لیتی ہوں

بارَہ گُنا لِکْھتی ہوں

(ایسا ہو جائے یہ ایسا نہ ہو تو) جو بارہ گناہوں کے مجرم کی سزا وہ میری سزا، اس بات کے ہوجانے میں بارہ گناہوں کا جرم اپنے اوپر لیتی ہوں

بارَہ بَرَہمَن بارَہ باٹ بارَہ دیہاتی ایک گھاٹ

شریفوں میں تو نفاق اور کمینوں میں اتفاق

بارَہ باٹ اَٹَّھارَہ پَینْڈے

کار آزمودہ شخص

بارَہ اَبرَن سولَہ سِنگھار

عورتوں کا پورا سنگھار، بارہ زیور اور سولہ سجاوٹیں (وہ سولہ سجاوٹیں یہ ہیں: دتون، سنجن، سرمہ، مسی، ابٹن، چندن، نیل، خوشبو، کنگھی، تیل، مہندی، سرخی، پان، بندی، پھول، لباس)

بارَہ بَرَس کی کَنِّیا پَٹِھیا بِیس بَرَس کی ٹَٹِیا

کسی ناموزوں بات کے لیے مستعمل

بارَہ بَرَس سَیئی کاشی مرنے کو مَگَدھ کی ماٹی

ساری عمر نیک رہے آخر میں بد ہوگئے

بارَہ بَرَس کا کوڑھی ایک ہی اِیتوار پاک

دفعۃََ اصلاح ہوگئی

بارَہ بَرَس کے بَعْد گُھورے کے بھی دِن پِھرتے ہیں

تنگ دستی یا پریشان حالی ہمیشہ نہیں رہتی

بارَہ بَرَس کی کَنّیا اَور چَھٹی رات کا بَر وہ تو پِیوے دُودھ ہے تیرا مَن مَانے سو کَر

جب خصم بد حقیقت ہے تو عورت کو اختیار ہے جو چاہے سو کرے

بارَہ بَرَس میں فَقِیرْی اَور اَمِیری کی بُو نَہِیں جاتی

عادت بہت عرصے کے بعد چھوٹتی ہے

بارَہ بَرَس کے بَید کیا اَور اَٹَّھارَہ بَرَس کے قَید کیا

لڑکا بارہ برس کا ہو جائے تو اسے تعلیم دینی مشکل ہے اور اٹھارہ برس کے بعد وہ اختیار میں نہیں رہتا

بارَہ بَرَس بَعد کُوڑے کے بھی دن پِھرتے ہَیں

تنگ دستی یا پریشان حالی ہمیشہ نہیں رہتی

بارَہ گاؤں کا چَودھری اَسّی گاؤں کا راؤ، اَپنے کام نَہ آوے تو اَیسی تَیسی میں جاؤ

آدمی خواہ کتنا ہی امیر ہو لیکن اگر کسی کے کام نہ آئے تو کسی کام کا نہیں

بارَم بارَہ

بار بار، مسلسل، متواتر

دَرْ بارَہ

کسی کے سِلسلے میں ، بارے میں بابت، متعلق.

کَچّی بارَہ

مطلق نا اُمیدی

کَچّے بارَہ

پچیسی کی اصطلاح ، مراد : بے کار دان٘و

سِہ بارَہ

تیسری بار ، تیسری مرتبہ .

پَوں بارَہ

رک : پوبارہ.

ہَزار بارَہ سَو

(مجازاً) ہزار سے کچھ زیادہ ، تقریباً ایک ہزار دو سو ۔

بَتِّیس اَبھرَن بارَہ سِن٘گھار

گیتوں میں زیور کی کثرت اور پورے سن٘گھار کے معنی میں مستعمل

آدھی رات بارَہ باٹ

پریشان حال، سراسیمہ، بھٹكاہوا، گم كردہ راہ

سَب دھان بارَہ پَسیری

سبکے ساتھ یکساں سلوک ، مکمل عدل و مساوات اور اچھے بُرے کی تمیز نہ ہونے کے موقع پر کہتے ہیں.

مُنہ پَر بارَہ بَجنا

چہرہ بے رونق ہونا، چہرے سے رنج و ملال ظاہر ہونا

نَو نِدھ بارَہ سِدھ

اس کے متعلق کہتے ہیں جس کی ہر دلی خواہش پوری ہوجائے (جسے خزانوں کے دیوتا کویر کے نو خزانے اور ساری قوتیں حاصل ہو جائیں)

سولَہ سِنْگار بارَہ اَبْھرَن

رک : بار ابھرن سولہ سِنگار .

سولَہ سِنْگھار بارَہ اَبھرَن

رک : بار ابھرن سولہ سِنگار .

اَناڑی کا سونا بارَہ بانی

اناڑی کا مال کھرا اور قابل اعتماد ہوتا ہے کیونکہ چیزوں میں آمیزش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس لئے اس کا مال خالص ہوتا ہے

سونا اَناڑی کا بارَہ بانی

اناڑی کا سونا خالص ہوتا ہے یعنی اناڑی اپنی مال میں ملاوٹ نہیں کرتا .

اردو، انگلش اور ہندی میں بارَہ کے معانیدیکھیے

بارَہ

baarahबारह

اصل: سنسکرت

وزن : 22

موضوعات: اعداد

بارَہ کے اردو معانی

اسم

  • قلعے کی چار دیواری یا پشتہ
  • گاؤں کے قریب یا ارد گرد کی آراضی
  • باب، بارے بابت

صفت

  • دس اور دو، بیس سے آٹھ کم، (ہندسوں میں) ۱۲

شعر

English meaning of baarah

Noun

  • walls of a fort
  • city wall
  • concern, topic, respect

Adjective

  • twelve

बारह के हिंदी अर्थ

संज्ञा

  • किले की चार दीवारी या तटबंध
  • घेरा, इहाता, प्राचीर, बार, दफ़ा, सम्बन्ध,

विशेषण

  • जो संख्या में दस और दो हो, बीस से आठ कम, संख्या '12' का सूचक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بارَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

بارَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words