تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈورا" کے متعقلہ نتائج

ڈورا

دھاگا، بٹا ہوا دھاگا

ڈورا بَندْھنا

کسی کام یا بات کا لگا تار ہونا ، تسلسل بندھنا.

ڈورا کِھینچنا

آنکھوں کے کناروں یا کویوں کے باہر تک سُرمے یا کاجل کی لکیر کھین٘چنا.

ڈورا لَگْنا

تعلق قاہم ہونا، رِشته ہونا

ڈورا پَڑْنا

زیورات میں دھاگے ڈلوانا، تار ڈلوانا.

ڈورا رَکْھنا

سان پر ر کھنا، دھار تیز کرنا.

ڈورا ٹُوٹْنا

خنجر یا تلوار وغیرہ کی دھار کند ہوجانا.

ڈورا بَھرْنا

آنکھوں میں کا جل یا سُرمے کی لکیر ڈالنا.

ڈورا ڈالْںا

پھندا لگانا، پھان٘سنا؛ وار کرنا، حمله کرنا.

ڈورا اُتَرنا

آب و تاب باقی نه رہنا، دھار یا تیزی ختم ہو جانا.

ڈورا توڑْنا

ڈورا ٹوٹنا(رک) کا تعدیہ.

ڈورا پِرونا

موتی یا زیور وغیرہ میں ڈورا ڈالنا، دھاگے میں موتی وغیرہ پرونا.

ڈورا بِگَڑْنا

خنجر تلوار وغیرہ کی دھار کند ہوجانا.

ڈورا ڈَلْوانا

زیوارت میں دھاگے یا تار ڈلوانا.

ڈورا اُتَر جانا

آب و تاب باقی نه رہنا، دھار یا تیزی ختم ہو جانا.

ڈورا دینا

توئی لگانا یا کنارہ بنانا.

ڈورا ڈالنا

ڈورا بھاننا

(دہلی) ڈورا مروڑنا، تاگے کو بل دینا

ڈور اُلَجْھنا

(پتنگ بازی) کنکڑے کی ڈور میں گُتھی پڑ جانا یا ہاتھ میں اُلجھ جانا

ڈور ہونا

فریفته ہونا، گرویدہ ہونا، مائل ہونا، غالب ہونا.

ڈور ہِلْنا

ڈورہلانا(رک) کا لازم

ڈور ہِلانا

سِلسله جنبانی کرنا، سِلسله قاہم رکھنا، حرکت کرنا.

نِیلَہ ڈورا

رک : نیلا دوڑا.

نِیلا ڈورا ہونا

انتہائی مفلس ہونا ، بے بسی اور بے کسی کی انتہا ہونا ۔ جہاں گھوڑے جوڑے تھے وہاں تو یہ مٹی پلید ہوتی یہا ں تو سچ مچ نیلے ڈورے ہیں ۔

نَشَہ کا ڈورا

۔مذکر۔ سرخی جو شراب کے نشہ سے آنکھوں کی رگوں میں ظاہر ہوتی ہے۔؎

پُھوہَڑ دَرْزی ، لَمْبا ڈورا

پھوہڑ انسان ہمیشہ کام خراب کرتا ہے۔

کَر ڈورا

ایک دھاگا جسے کمر میں باندھا کر اس سے لنگوٹی باندھتے ہیں

سَچّا ڈورا

(علاقہ بندی) وہ ڈورا جس میں سچّے کلابتّوں کا کام ہو .

جُھوٹا ڈورا

کھوٹے کلابُّتو کی لپیٹ کا ڈورا .

کَھجُوری ڈورا

دُہری ڈور، دو یا تین بَل کا تاگا، دو یا تین دھاگوں کو بل دے کر بنایا ہوا دھاگا

گَلے کا ڈورا

گلے کی رگ، رگِ گلو.

تَلْوار کا ڈورا

تلوار کی دھار، باڑھ یا دھار کا نشان

زَبان کا ڈورا

بچّے کی زبان کے نیچے ایک مہین رگ سی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ بات نہیں کرسکتا جب وہ کاٹ دی جاتی ہے بچّہ بولنے لگتا ہے اسی مہین رگ کو زبان کا ڈوار کہتے ہیں.

جادُو کا ڈورا

وہ تا گا جس پر منتر پڑھا گیا ہو ، پڑھی ہوئی ڈوری .

نَشے کا ڈورا

مراد : وہ سرخی جو شراب وغیرہ کے نشے سے آنکھوں کی رگوں میں ظاہر ہوتی ہے ، خمار کی علامت ۔

گَرْدَن کا ڈورا

وہ سیاہ ڈورا جو نظرِ بد سے بچنے کے لیے گلے میں عموماً پہنتے ہیں

کاجَل کا ڈورا

رک : کاجل ریکھا ، کاجل کی لکیر جو آنکھوں کے حُسن کو دوبالا کر دیتی ہے .

سُرْمے کا ڈورا

رک : سُرمے کی تحریر.

سِحْر کا ڈورا

وہ ڈورا جس پر جادُو کیا گیا ہو ، سحر زدہ دھاگا ، جادُو کا اثر رکھنے والا دھاگا.

گَنگا جَمْنی ڈورا

(علاقہ بندی) سنہری روپہلی کلابتّو اور ریشم کا تار بٹ کر تیار کیا ہوا زیورات کا ڈورا ، رنگین ڈورا .

نِیلا ڈورا باندھنا

نظر بد سے بچانے کے لیے نیلے رنگ کا تاگا باندھنا

تیغ کا ڈورا توڑْنا

تلوار کا وار کرنا.

لال ڈورا

۔سُرخ دھاگا۔

آنکھ کا ڈورا

آن٘کھوں کے ڈھیلوں کی باریک باریک رگیں جو بیشتر نین٘د سے بیدار ہونے پر یا جوش و غیرہ میں زیادہ نمایاں اور سرخ ہوتی ہیں .

تیغ کا ڈورا

تلوار کی دھار ، تلوار کی دھار کا نشان ، تلوار کی ضرب کی لکیر یا نشان ، رک : تلوار کا ڈورا.

گھی کا ڈورا

پگھلے ہوئے گھی کی تیرتی ہوئی چکنائی ، گھی کا تار .

چار پھانک ڈورا

(پٹوا گری) ریشم اور کلابتّوکی چوہری بلائی کا ڈورا

باڑْھ کا ڈُورا

خط شمشیر، وہ نشان جو تلوار کو آہستہ سے کسی چیز پر رکھنے سے پڑ جاتا ہے

مِیانِ جِلدی ڈورَہ

(حیوانیات) وہ عصبہ یا تانت جو جلد کے وسط میں ہوتی ہے (لاط :Chorda mesoderm).

وِعائی ڈورَہ

(نباتیات) پودے کی باریک رگ یا ریشہ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈورا کے معانیدیکھیے

ڈورا

Doraaडोरा

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: لکھنؤ پٹوارگری قمار بازی باورچی معماری

ڈورا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • دھاگا، بٹا ہوا دھاگا
  • (پٹواگری) زیور میں ڈالا ہوا ریشمی یا سُوتی تاگے کا بند جس کی وجه سے زیور گلے میں یا کلائی میں پہنا جا سکے
  • وہ تاگا جس میں تسبیح کے دانے پروئے جاتے ہیں
  • وہ تاگا جس سے گردن، بازو، ران اور کمر کا ناپ لیتے ہیں
  • کبابوں، کوفتوں پر لپیٹا جانے والا دھاگا
  • نگندا، کپڑے کے دو ٹکڑوں کو اُوپر نیچے جما کر رکھنے کو لمبے لمبے ٹانکے ڈالنا
  • آنکھوں کی سُرخی جو سرور، خُمار یا خواب سے بیدار ہونے کے بعد ظاہر ہوتی ہے
  • سُرمے یا کاجل کی لکیر جو خُوبصورتی کے واسطے کویوں کے باہر تک کھینچ دیتے ہیں، دنبالۂ چشم
  • رقص میں ناچنے والوں کی گردن کی ایک خاص انداز کی جُنبش، (مجازاََ) محبوب کی نازک گردن کی جُنبش
  • (لکھنؤ) نظرِ محبت سے لُبھانے کا فعل
  • (مجازاً) جال، فریب، دام
  • تحریر، لکیر، خط، جدول
  • (معماری) وہ نشان جو سیدھ قاہم کرنے کے لیے ڈور کو گیرو وغیرہ میں ڈبو کے کسی چیز پر لگاتے ہیں
  • تلوار وغیرہ کی دھار، باڑھ، چمک کی لہر کو تلوار کے اھار دار حصّے پر پڑتی ہے
  • ضامن یا توڑ جو دہی جمانے کے لئے مِلاتے ہیں
  • (پکوان) گرم گھی جو پکّے ہوئے چاولوں یا سالن میں ڈالا جاتا ہے
  • (باورچی) دیگ سے پانی یا گھی نکا لنے کا کٹورے کی شکل کا کھڑے دستے کا کفگیر کی قسم کا ظرف، بڑی ڈوری
  • پوست، ڈوڈا، کو کنار
  • (مجازاً) تسلسل، لگاتار ہونا
  • (جواری) کسی شخص کا داؤ بار بار آنا اور دوسروں کو موقع نہ ملنا
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of Doraa

Noun, Masculine

  • thread
  • cord
  • edge of a sword
  • line or string, etc. of kohl in the eye
  • red veinlets in eye
  • movement of beloved's delicate neck
  • continuously happening
  • in batting, anyone's turn keep coming

डोरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • मोटा धागा; तागा जो रुई, सन या ऊन से बटकर बनाया जाता है; सूत; सूत्र
  • लकीर; धारी
  • आँखों की बहुत पतली नसें जो नशे, उत्तेजना या उन्माद की अवस्था में दिखाई पड़ती हैं, जैसे- आँखों के लाल-लाल डोरे
  • वह चीज़ जिससे किसी शोध या खोज को बल प्राप्त होता है; सुराग
  • {ला-अ.} प्रेम या स्नेह का बंधन।

ڈورا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈورا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈورا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words