تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جائے سے" کے متعقلہ نتائج

جائے سے

ٹھکانے سے ، ٹھیک ، درست ، مناسب ، بجا ، موقع سے .

چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نَہ جائے

بری عادت نہیں جاتی

چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نَہ جائے

بَد بَدی سے نَہ جائے تو نیک نیکی سے بھی نَہ جائے

چاہے برا آدمی اپنی برائی سے باز نہ آئے مگر نیک کو اپنی نیکی نہیں چھوڑنا چاہیے .

جان جائے خَرابی سے ہاتھ نَہ اُٹھے رَکابی سے

بہت لالچی یا پیٹو آدمی کی نسبت بولتے ہیں

رَہے تو ٹیک سے، جائے تو جَڑ بیخ سے

عزت سے رہنا چاہیے یا تباہ ہو جانا چاہیے.

رَہے تو نیگ سے، جائے تو جَڑ بیخ سے

عزت سے رہنا چاہیے یا تباہ ہو جانا چاہیے.

گولی بارُوت کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

گولی بارُود کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

کَرے گھاس سے یاری تو چَرنے کَہاں جائے

جو شخص اپنا رزق دوستی کی وجہ سے چھوڑ دے تو وہ کس طرح بسر کرے

چور چوری سے جائے ایرا پھیری سے نَہِیں جاتا

کسی عادت کے چھوٹنے پر بھی اس کا کچھ نہ کچھ اثر باقی رہتا ہے ؛ بری عادت نہیں جاتی.

بکْری کَرے گھاس سے یاری تو کھانے کَہاں جائے

اگر کسی کی دوستی کی وجہ سے رزق چھوڑ دیا جائے تو کھائیں کہاں سے

قاضی جی کے مَرْنے سے کیا شَہْر سُونا ہو جائے گا

ایک کے نہ ہونے سے کچھ نقصان نہیں

جَِجْمان چاہے سورگ کو جائے چاہے نرک کو، مُجھے دَہی پُوری سے کام

کوئی بنے یا بگڑے اپنے نفع سے کام

سَو مارے نِنانْوے سے بُھول جائے

بہت زیادہ مارے ؛ سو مارے ایک نَہ گِنے

آئے گا تو اَپنے پاؤں سے جائے گا کِس کے پاؤں سے

(دشمن وغیرہ) چلا تو آئے گا مگر میرے یا ہمارے ہوتے بچ کر کیسے جائے گا

گِرَہ سے مال جائے آدمی عَقْل نَہ گَنوائے

دولت پر عقل کی برتری ظہار کرنے کے لیے کہتے ہیں.

لگائی رہے تو آپ سے نہیں جائے باپ سے

اگر عورت بد چلن ہو جائے تو کسی سے رک نہیں سکتی

گولا بارود کہیں جائے، طلب سے کام

کسی کا کام بگڑے یا بنے انھیں اپنے فائدے سے غرض ہے

خَصَم سے چُھوٹے تو یاروں کے جائے

بدچلن عورت کے متعلق کہتے ہیں جو غیر مردوں سے تعلقات رکھتی ہے

اَت کا بھولا سونجھنا ڈال پات سے جائے

جو حد سے گذرتا ہے نقصان اٹھاتا ہے

کھائے تو گھی سے، نہیں تو جائے جی سے

ایسے آدمیوں پر طنز جو اپنی آن میں جان کا زیاں بھی گوارا کریں

لَونڈی ڈائن سے بُری ، گو حَرَم بَن جائے

لونڈی اگر بیوی بن جائے تو ڈائن سے بُری ثابت ہوتی ہے ؛ کمینے کو رتبہ مل جائے تو بہت تنگ کرتا ہے

اُت سے اَنْدھا آئے اِت سے اَنْدھا جائے، اَنْدھے سے اَنْدھا مِلا کون بتائے راہ

جہاں دونوں ہی اندھے ہوں تو راستہ کون بتائے یعنی جہاں سب جاہل یا ناواقف ہوں وہاں کون کسی کی راہ نمائی کرے

مُردَہ بِہِشْت میں جائے چاہے دوزخ میں ، حَلوے مانْڈے سے کام

خود غرض آدمی کو اپنے مطلب سے کام ہے کوئی جیے یا مرے ۔

تلسی آہ غریب کی ہری سے سہی نہ جائے، مری کھال کی پھونک سے لوہا بھسم ہو جائے

خدا غریب کی آہ کو برداشت نہیں کر سکتا، مری ہوئی کھال یعنی دھونکی کی ہوا لوہے کو جلا دیتی ہے

مُردَہ دوزَح میں جائے کِہ بِہِشْت میں ، اَپنے حَلْوے مانْڈے سے مَطْلَب

خود غرض کو اپنے کام سے کام ہے خواہ کوئی مرے یا جیے

جس کا جو سوبھاؤ جائے نَہ اُس کے جی سے، نِیم نَہ مِیٹھا ہو سِینچو گُڑ اور گھی سے

خصلت اور بری عادت نہیں جاتی خواہ کتنی بھی کوشش کی جائے

اللہ کرے بانکا پکڑا جائے، لال خان کے لکڑے سے جکڑا جائے

بد دعا، خدا کرے اسے سخت سزا ہو، اسے کاٹھ مارا جائے، خدا اس ظالم کو غارت کرے

چاہے مُردَہ دوزَخ میں جائے چاہے بَہِشْت میں ، اَپْنے حَلْوے مَانڈے سے غَرَض

کسی دوسرے کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی بہتری پر نظر رکھنا ، خود غرضی دکھانے کے موقع پر کہتے ہیں.

مُردَہ دوزَخ میں جائے یا بِہِشْت میں ، ہَمیں اَپنے حَلْوے مانْڈے سے کام

خود غرض کو اپنے مطلب سے کام ہوتا ہے خواہ کوئی جیے یا مرے ۔

اس کی سیکھ نہ سیکھیو جو گُر سے پھر جائے، بدیا سوں خالی رہے پھر پاچھے پچھتائے

اس شخص کی پیروی نہیں کرنی چاہیے جو اپنے استاد سے منحرف ہو کیونکہ وہ کچھ نہیں سیکھ سکتا اور پچھتاتا ہے، برے کے پیچھے نہیں چلنا چاہیے

باجْرَہ کَہے میں ہوں اَکیلا دو موسْلی سے لَڑُوں اَکیلا جو میری تاجو کِھچْڑی کھائے تو تُرَت بولتا خوش ہو جائے

ایک فقرہ جو باجرے کی توصیف میں مستعمل، مترادف:اگر حسین عورت باجرا کھاۓ توبہت خوش ہو

چاتر نار نرکڑھ سے بیاہ ہوئے پچھتائے، جیسے روگی نیم کو آنکھ میچ پی جائے

عقلمند عورت بیوقوف سے شادی کر کے پچھتاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں جائے سے کے معانیدیکھیے

جائے سے

jaa.e seजाए से

جائے سے کے اردو معانی

  • ٹھکانے سے ، ٹھیک ، درست ، مناسب ، بجا ، موقع سے .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جائے سے)

نام

ای-میل

تبصرہ

جائے سے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words