تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ل" کے متعقلہ نتائج

ل

۱. وصفیت کے معنی میں ، جیسے : بوجھل ... توندل ... وغیرہ .

لام

سوار ، پیدل وغیرہ اسلحہ بند فوج ، فوج کا دستہ ، بریگیڈ.

لام کاف

لعنت ملامت، طعن و تشنیع، دشنام طرازی، بدزبانی، گالی گلوچ، گالی گفتار، واہی تباہی باتیں (فارسی میں گاف کاف بمعنی گزاف جھوٹی بیہودہ بیکار باتیں) کنایہ ہے دشنام وسخن

لام ڈوری

دُشمنی کا سلسلہ.

لام اَلِف

” لا (نافیہ) نہیں (نعم کی ضد) .

لام بَنْدی

فوج کشی، لام باندھنا، جنگ پر جانے کے لیے فوج کو تیار رکھنا

لام و کاف

رک : لام کاف .

لامِسی

چُھونے والی حِس ، لامس سے منسوب یا متعلق.

لامِسَہ

جسم کی وہ جس جو چیزوں کو چھو کر ان کی سختی، نرمی اور گرمی، سردی وغیرہ محسوس کرتی ہے، چھونے کی قوت

لامِس

چُھونے والا، مس کرنے والا

لامِع

چمکنے والا، روشن، درخشاں، تاباں، تابدار

لامِعی

لامع (رک) سے منسوب یا متعلق ، چمکدار ، روشن.

لامِعَہ

چمکنے والا سامان

لامَساس

خبردار ، چھونا مت ، بچو ، دور رہو (آیت فاذھب فان لک فی الحیٰوۃ ان تقول لامساس “ حضرتِ موسیٰ نے سامری سے کہا کہ چل دور ہو ، پس تو زندگی بھر اس عذاب میں مبتلا رہے گا کہ جو کوئی پاس آئے گا تو اس سے کہے گا کہ مجھ سے بچو اور دور رہو ، ترجمۂ کلام پاک).

لامِ اِخْتِصاص

وہ لام جو کسی لفظ سے وابستہ ہو کر اسے خاص معنی دیتا ہے ، اسم عام کو اسم خاص بنا دیتا ہے.

لام باندْھنا

فوج بھرتی کرنا، لڑائی کے لئے لشکر جمع کرنا، چڑھائی کرنا

لام بَندْھنا

لام باندھنا کا لازم، لڑائی کے لئے لشکر جمع کرنا، لام بندی ہونا

لام اُڑانا

(مرغ بازی) مرغ کو سات پالی کرا کے پالی سے اٹھا لینا

لام بَندی کَرنا

فوج کشی کرنا ، ابھی حالی موالی جاں نثار جمع کر کے لام بندی کر دیں.

لامی

لام کاف نِکالْنا

رک : لام کاف بکنا.

لام کاف نکلنا

بد زبانی کرنا، فحش کلامی کرنا، برا بھلا کہنا

لامَہ

رک : لاما

لام کاف بَکْنَا

گالی گلوچ کرنا ، لعن طعن کرنا.

لاما گرو

بدھ مذہب والوں کا بڑا گرو جو لاسد میں رہتا ہے، ان کا اعتقاد ہے کہ وہ مرتا نہیں صرف چولا بدلتا ہے

لام باندْھ دِیا

پیاپے پہنچایا یا جمع کر دیا

لام کاف نِکَل جانا

مُنْھ سے بُرا بھلا نکل جانا ، اچھی بری بات نکل جانا .

لاما سِری

لام کاف کَہْنا

رک : لام کاف بکنا.

لامانی

لام اَلِف لِکْھنا

مبتدی ہونا ، الف ب سے واقف ہونا ، آغاز کرنا.

لامان

لامِسی اَعْضا

اعضا جن کے ذریعے سے چھو کر احساس کیا جاتا ہے.

لام کاف پَر اُتَرنا

لامِعُ النُّور

نور کو چمکانے والا ، جس کا دل منور ہو ، وہ شخص جس کی تابانی کا خود نور بھی محتاج ہو.

لام کاف پَر اُتَر آنا

رک : لام کاف بکنا ، تو تڑاق کرنا ، گالی گلوچ کرنا.

لامِسی اَعصاب

چُھونے کی حس سے متعلق اعصاب.

لامِیَّہ

حرف ل سے متعلق یا منسوب ؛ وہ (قصیدہ) جس میں حرفِ روی ل ہو.

لام کاف پَر اُتَر پَڑْنا

رک : لام کاف بکنا ، تو تڑاق کرنا ، گالی گلوچ کرنا.

لام کا پیٹ

(خطاطی) لام کا دائرہ ، حرفِ لام کا زیریں حصہ جو دامن دار ہوتا ہے.

لام پَر جانا

محاذِ جنگ پر جانا ، لڑائی پر جانا.

لام پَر بھیجْنا

محاذِ جنگ پر بھجوا دینا ، محاذ پر لڑائی کے لیے بھجوا دینا.

لا مَکاں سَیر

رک : لامکاں پرواز .

لا مکاں

وہ مقام جس میں مکانیت کی تشخیص نہ ہو، عالم قدس

لا مِثال

جس کی کوئی نظیر و مثال نہیں ، بے نظیر ، لاجواب .

لا مَحْسُوس

جو محسوس نہ ہو سکے ، جو محسوس نہ کیا جا سکے .

لا مِثْل

جس کی کوئی نظیر و مثال نہیں ، بے نظیر ، لاجواب .

لا مُمْکِن

جو ممکن نہ ہو ، ناممکن ، امکان سے باہر ، مشکل اور دشوار .

لا مِثالا

رک : لامثال .

لا مَشْرَب

جس کا کوئی مشرب نہ ہو ، بے مسلک ، بے عقیدہ بے دین ؛ مراد : لامذہب .

لا مَعْلُوم

جس کا علم نہ ہو ، جس سے واقفیت نہ ہو ، محض ، پوشیدہ ، لاعلم .

لا مُنْتَہا

جس کی انتہا نہ وہ، بے حد وسیع، بہت پھیلا ہوا، بے حد، بے کراں

لا مَکاں ہِل جانا

عرش پر ہل چل مچ جانا خدا کو رحم آجاتا

لا مَوت

کبھی نہ مرنے والا لافانی ، لایموت ، حئی .

لا مَکاں پَرْواز

عالم بالا تک پہونچنے والا .

لا مَکان

وہ جو مکان یا جگہ کے بغیر ہو، وہ جو مکان سے پرے ہو یعنی خدا

لا مُحال

یقینا

لا مَکانی

۱. لامکان ہونے کی حالت ، لامکان ہونا .

لا مَکاں پَرْوازی

عالمِ قدس تک پہنچنا ؛ (مجازاً) بہت اعلیٰ اور بلند پایہ ہونا .

لا مُحْتاج

بے نیاز ، جس کو کسی کی احتیاج نہ ہو ؛ مراد : خدائے تعالیٰ .

اردو، انگلش اور ہندی میں ل کے معانیدیکھیے

ل

laamलाम

وزن : 21

ل کے اردو معانی

اسم، مذکر، لاحقہ، سابقہ

  • تلفّظ ”لام“ ہے ، اُردو حروفِ تہجّی کا تینتالیسواں ، عربی کا تیئیسواں اور فارسی کا ستائیسواں حرفِ صحیح (مصمت) اور حرفِ مذلقہ یعنی کنارۂ زبان سے ادا ہونے والے حرفوں میں سے ایک ہے جس کے ادا کرنے میں زبان کا اگلا بالائی حصّہ سامنے کے اوپر کے دو دان٘توں سے قدرے اوپر کے گوشت سے ملتا ہے ؛ کلمات کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان و آخر میں بھی جیسے : لوگ قلم ، مال وغیرہ جمل کے حِساب سے تیس (۳۰) عدد کا قائم مقام ؛ قرآن پاک میں حروفِ مُقَطّعات میں بھی شامل جیسے : الم حرفِ شمسی و حرفِ جار ہے - اردو کے مصادرِ لازم میں دوسرے حرف کے بعد تعدیے کے لیے مستعمل ، جیسے : پینا سے پلانا ، جینا سے جلانا ؛ مصادرِ متعدی میں تعدیے سے پہلے تعدیے کی تاکید کے لیے مستعمل ، جیسے : دِکھانا سے دکھلانا ، بٹھانا سے بٹھلانا ، کبھی کبھی فارسی الفاظ میں راے مہملہ یا کافِ عربی سے بدل جاتا ہے ، جیسے : الوند سے اروند (= ہمدان کا مشہور پہاڑ) ، تلول سے تلوک (= جوان گائے یا گدھا) ، تنبول سے تنبوک (کمان) کبھی لفظ کے آخر میں علامتِ صفت کے طور پر آتا ہے ، جیسے : بوجھل ، کٹھل وغیرہ میں ؛ (مجازاً) فعل لازم اور شوّال کا مخفف اور محبوب کی زلف کے لیے بھی بطور علامت مستعمل .
  • لیے ، واسطے ، برائے ، جیسے : لِلہ ، لہٰذا ، لغایت وغیرہ میں .
  • ۱. وصفیت کے معنی میں ، جیسے : بوجھل ... توندل ... وغیرہ .
  • ۲. (حروفِ مصوت کے بعد) اسمیت کے معنوں میں ، جیسے : دیکھ بھال ، میل جول ، بول چال وغیرہ .

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لام

سوار ، پیدل وغیرہ اسلحہ بند فوج ، فوج کا دستہ ، بریگیڈ.

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of laam

Noun, Masculine, Suffix, Prefix

  • alphabet "L"
  • of the prefix
  • the forty-third letter of the Urdu alphabet

लाम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, प्रत्यय, उपसर्ग

  • सेना; फ़ौज
  • युद्ध का मोर्चा; युद्ध का क्षेत्र, जैसे- लाम पर जाना
  • भीड़; लोगों का समूह।

ل کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ل)

نام

ای-میل

تبصرہ

ل

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone