تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لِکھا" کے متعقلہ نتائج

لِکھا

لکھنا (رک) کا ماضی، تحریر کیا، رقم کیا، تراکیب میں مستعمل.

لِکھائی

لکھنے کا کام، لکھنے کا عمل، تحریری کام یا لکھنے کا طرز، لکھت، لکھاوٹ

لِکھا ہے

روایت میں آیا ہے

لِکھا پُورا ہونا

نوشتۂ تقدیر کا بعینہ عمل میں آنا ، ہونے والی بات کا ظہور میں آنا.

لِکھانا

تحریر کرانا، لکھوانا، املا کروانا

لِکھا کَبھی نَہیں مِٹْتا

تقدیر کا لکھا پورا ہوکر رہتا ہے.

لِکھاری

قلمکار، لکھنے والا، مصنّف

لِکھاو

لکھاوٹ

لِکھاوَٹ

لکھائی، لکھنے کا طریقہ یا ڈھنگ

لِکھاڑ

مشّاق لکھنے والا، بہت زیادہ لکھنے والا، لکھنے میں ماہر

لِکھا جانا

۔ بغیر تشدید وبتشدید کاف مستعمل ہے۔ ۱۔رقم کیا جانا۔ ۲۔(کنایۃً) کسی زمرے میں شامل کیا جانا۔ ؎ ۲۔ نوشتہ تقدیرہونا۔ ؎ ؎ ۳۔ طے شدہہونا۔ درج رجسٹر ہونا۔ ؎

لِکھا پَڑھا

تعلیم یافتہ، خواندہ، سیکھا ہوا، آموختہ، تحریری، اقبال، اقرار نامہ

لِکھا آگے آنا

اس امر کا پیش آنا جو قسمت ہے.

لِکھا پیش آنا

رک : لکھا ہوا ہونا.

لِکھا سامْنے آنا

رک : لکھا پورا ہونا.

لِکھا پُورا کَرنا

تقدیر میں لکھی ہوئی مصیبتوں کو سہنا، کرم بھوگنا، مصیبت کے دن پورے کرنا، مصیبت کا زمانہ بسر کرنا

لِکھا پَڑھا گوڑ کے رَکھ دینا

لکھ پڑھ کر بھول جانا.

لِکھائی پَڑھائی

لِکھانا پَڑھانا

نام لِکھا ہونا

نام تحریر ہونا ، کسی فہرست میں نام شامل ہونا ۔

چِہْرَہ لِکھا جانا

ملازم کرنا

یِہ لِکھا ہمارا

ہماری یہ مجال ، ہماری ایسی قسمت (بدنصیبی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں).

عُمْر لِکھا لانا

خدا کے یہاں سے زمانہ حیات مقرر کرا لانا

پَڑھا لِکھا جاہِل

وہ شخص جو تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود جاہلوں کی سی باتیں کرے ، بیوقوف ، کودن .

پانی پَر لِکھا ہونا

۔ نقش برآب ہونا۔ ناپائیدار ہونا۔ ؎

چِہْرے پَر لِکھا ہونا

شکل سے ظاہر ہونا، بہت واضح ہونا

ناخُن پَر لِکھا ہونا

خوب یاد ہونا ، ازبر ہونا (عموماً ناخنوں پر لکھا ہونا مستعمل ہے) ۔

دِل پَر لِکھا ہونا

دل پر نقش ہونا ، یاد ہونا ، حافظِے میں ہونا.

مُنھ پَر لِکھا ہونا

کوئی ظاہری خاص نشانی ہونا کی جگہ، چہرے سے صاف ظاہر ہونا

مُنہ پَہ لِکھا ہونا

چہرے سے ظاہر ہونا ، چہرے سے معلوم ہونا ۔

کَرْم میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا

مُنہ پَر لِکھا ہونا

کوئی ظاہری خاص نشانی ہونا

ناخُنوں پَر لِکھا ہونا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

ناخُونوں پَر لِکھا ہونا

از بر ہونا ، خوب یاد ہونا ، ناخنوں میں ہونا ۔

ناخُنوں پَر لِکھا رَہنا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

نَصِیب میں لِکھا ہونا

۔نوشتۂ تقدیرہونا۔؎

تھوڑا لِکھا بَہُت سَمَجْھنا

یہ فقرہ خط کے آخر میں اس وقت لکھتے ہیں جب مکتوب الیہ کو کسی کام کی تاکید منظور ہو (مشنقات بھی مستعمل ہیں).

پِیشانی میں لِکھا ہونا

قسمت میں ہونا، نوشتۂ تقدیر ہونا

طالِع میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا ، قسمت میں لکھا ہونا قِسمت میں ہونا .

قِسْمَت میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا .

تَقْدِیر میں لِکھا ہونا

قسمت میں ہونا ، مقدر میں ہونا

تھوڑا لِکھا بَہُت جانْنا

یہ فقرہ خط کے آخر میں اس وقت لکھتے ہیں جب مکتوب الیہ کو کسی کام کی تاکید منظور ہو (مشنقات بھی مستعمل ہیں).

ماتھے کے بِیچ لِکھا ہونا

تقدیر کا لکھا ہونا.

نَصِیْب کا لِکھا پُورا ہونا

قسمت کا لکھا ہو کر رہنا ، نوشتہء ازلی سامنے آنا۔

دَھرا بُھولے لِکھا نَہ بُھولے

قسمت کا لکھا ہو کے رہتا ہے .

مُقَدَّر میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا، مقدر میں ہونا

قِسْمَت کا لِکھا پُورا ہونا

مصیبت پیش آنا ، بُرا درجہ ہونا ، شامت آنا ، برا لکھا ہونا ، قسمت پھوٹنا ، تقدیر پھوٹنا ، تقدیر بگڑنا ، نصیبا کھوٹا ہونا

عُمْر بَرابَر کی لِکھا لانا

(عو) دو ہم عمر آدمیوں کے ایک ساتھ مر جانے کے موقع پر بولتے ہیں ، موت و حیات میں ساتھ دینے والا ہونا .

تَقْدِیر کا لِکھا پُورا ہونا

جو قسمت میں تھا وہ ہو جانا

کِس کِتاب میں لِکھا ہے

خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ

نَصِیب کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

جو کچھ مقدر ہے وہ سامنے ضرور آئے گا (بدنصیبی کے اظہار کے موقع پر بولتے ہیں)

نَصِیبوں میں لِکھا ہونا

مقدر ہونا ، اٹل ہونا ، ہو کے رہنا ۔

بُرا لِکھا

بد نصیبی ، بد قسمتی .

پَڑھا لِکھا

خواندہ، تعلیم یافتہ

مُقَدَّر کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

نوشتۂ تقدیر ضرور ہو کر رہتا ہے

سَر نَوِشْت میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا، مقدر ہونا، نصیب میں ہونا، قِسمت میں لکھا ہونا

نَصِیبے کا لِکھا ہو کَر رَہتا ہے

نوشتہء تقدیر ضرور پورا ہوتاہے ، قسمت کا لکھا ہو کر رہتا ہے ۔

کَون سے قُرآن میں لِکھا ہے

۔کس قاعدہ سے جائز ہے۔ (بنات النعش) دکھا تو کون سے قرآن میں لکھا ہے کہ بچّہ پیٹ یں ہو اور بچّے والی چلے پھرے اور کام کرے۔

دَہاؤ دَہاؤ کَرَم کا لِکھا سو پاؤ

ہزار مشقّت کرو تقدیر سے زیادہ نہیں ملتا

جِتْنا کَرم میں لِکھا ہے اُتْنا مِلے گا

جو قسمت میں ہے وہ تو مل ہی رہے گا، بہت کوشش کیوں کرتے ہو .

اردو، انگلش اور ہندی میں لِکھا کے معانیدیکھیے

لِکھا

likhaaलिखा

نیز - لِکّھا

اصل: ہندی

وزن : 12

موضوعات: عوامی

لِکھا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • لکھنا (رک) کا ماضی، تحریر کیا، رقم کیا، تراکیب میں مستعمل.
  • لکھا ہواکی جگہ ، نوشتہ رقم زدہ ، تحریر شدہ، مرقوم.
  • حکم قضا و قدر ، سرِ نوشت ، تقدریر، وہ امر جسے بہرحال ہونا ہے.
  • حالت ، حال ، گت.
  • خط ، دستخط ، تحریر.
  • ۔۱۔لکھنا۔ کا ماضی۔ معانی نمبر ۱۔۔۲ میں بغیر تشدید کاف فصیح ہے۔ ؎ ۲۔ لکھا ہوا کی جگہ۔ رقم زدہ۔ جلال نے بتشدید کاف کہا ہے۔ ؎ ۲۔ (عو) مذکر۔ حکم قضا وقدر۔ تقدیری اور شدنی امر۔ اس معنی میں بتشید فصیح ہے۔ ؎ رشک نے بغیر تشدید بھی کہا ہے۔ ؎ ۴۔ مذکر۔ (عو) درجہ۔ گت۔ تم نے قیمتی کپڑوں کا بُرا لکھا کر رکھا ہے۔ اس معنی میں بتدشدید کاف فصیح ہے۔

شعر

English meaning of likhaa

Noun, Masculine

  • fate, destiny
  • wrote

Adjective

  • written, penned

लिखा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह जो कुछ लिखित रूप में हो

विशेषण

  • (बात आदि) जो लिखित रूप में उपलब्ध हो; लिपिबद्ध, जैसे- लिखे अक्षर।

لِکھا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لِکھا)

نام

ای-میل

تبصرہ

لِکھا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words