تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنہ دینا" کے متعقلہ نتائج

مُنہ دینا

اقرار کرنا ، عہد کرنا

مُنہ پَر دینا

منھ پر مارنا ، چہرے پر (تلوار وغیرہ) کی ضرب لگانا ۔

مُنہ کھول دینا

کثرت سے جاری کرنا ؛ خزانے وغیرہ لٹانا ، بہت نوازنا

مُنہ پھیر دینا

پسپا کردینا ، مغلوب کردینا ، شکست دینا ، بھگا دینا

مُنہ کِیل دینا

کسی کو بولنے سے روک دینا ، خاموش کرادینا ، چپ کرادینا ۔

مُنہ جُھلَس دینا

چہرہ بگاڑ دینا ؛ منھ کو تیزاب وغیرہ سے جلا دینا۔

مُنہ بَھرائی دینا

رشوت دے کر چپ کر دینا ، نذرانہ دینا ۔

مُنہ سِیے دینا

خاموش کردینا ، کہنے سے باز رکھنا ، چپ کرادینا ۔

مُنہ دِکھائی دینا

دلہن کو پہلی دفعہ دیکھنے پر نقدی یا زیور دینا

مُنہ دَر مُنہ کَر دینا

سامنے کر دینا ، روبرو کر دینا

مُنہ موڑ دینا

رخ بدل دینا ، منھ پھیر دینا ، ٹالنا (عموماً طوفان کے ساتھ مستعمل) ۔

مُنہ چِڑا دینا

رک : منہ چڑانا ۔

بَھر مُنہ گالی دینا

نام لے کر گالی دینا، صاف صاف گالی دینا

مُنہ دَر مُنہ جَواب دینا

بیباکانہ جواب دینا، کہنے میں لحاظ نہ کرنا، برملا کہنا

مُنہ پھیر پھیر دینا

بُری طرح شکست دینا ، مغلوب کرنا ، پسپا کرنا ۔

مُنہ پَر تُھوک دینا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

مُنہ پَہ تُھوک دینا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

مُنہ پَر گالی دینا

سامنے گالی دینا ، صاحب معاملہ کی موجودگی میں گالی دینا ۔

مُنہ پَر رَکھ دینا

زبان پر رکھنا ، چکھنا ، ذراسا کھانا ۔

مُنہ پَر چھوپا دینا

چپ ہوجانا

مُنہ پَہ چھوپا دینا

چپ ہوجانا

مُنہ پَر چِھیٹا دینا

کسی کو ہوش میں لانے کے لیے چہرے پر پانی کے قطرے مارنا نیز منھ دھونا ۔

مُنہ سِیدھا کَر دینا

راہِ راست پر لانا ، راضی کرنا

مُنہ سے قَبُول دینا

زبان سے اقرار کرنا ، غلطی مان لینا ۔

مُنہ میں گُو دینا

ذلیل کرنا ، (بیشتر جھوٹ بولنے پر) رسوا کرنا ۔

ٹھیپی مُنہ میں دینا

چپ کرا دینا ، من٘ھ بند کر دینا ، اپنا من٘ھ بند کر لینا ، خاموش ہونا

مُنہ میں لُوکا دینا

رک : منہ جھلسنا (کوئی بیہودہ بات کہے تو سزا دینے کے موقع پر مستعمل) ۔

مُنہ بَند کَر دینا

دہانے یا سوراخ کو بند کردینا ، کھدی ہوئی جگہ کو مٹی وغیرہ سے پاٹنا ۔

مُنہ میں لَگام دینا

رک : منھ کو لگام دینا جو صحیح ہے ۔

مُنہ پَر پھینک دینا

رک : منہ پر پھینک مارنا

مُنہ میں مُہر دینا

خاموش کرنا، چپ کردینا

مُنہ کو قُفل دینا

منھ کو بند کرنا ؛ خاموشی اختیار کرنا.

مُنہ مانْگی مُراد دینا

دلی خواہش پوری کرنا ، خاطرخواہ عطا کرنا ۔

مُنہ مانگی قِیمَت دینا

بلا کم و کاست پوری قیمت پر خریدنا یا حاصل کرنا ، بھاری رقم دے کر لینا

ہاتھ مُنہ پَہ رَکْھ دینا

بولنے نہ دینا ، خاموش کرا دینا ۔

مُنہ پَر تالا ڈال دینا

چپ کرا دینا ، خاموش کردینا ۔

مُنہ کو لَگام نَہ دینا

بدزبانی کرنا ، الٹی سیدھی باتیں کرنا ۔

مُنہ پَر تالے ڈال دینا

چپ کرا دینا ، خاموش کردینا ۔

ہاتھ مُنہ پَر رَکْھ دینا

بولنے نہ دینا ، خاموش کرا دینا ۔

مُنہ پَر چِھینٹا دینا

کسی کو ہوش میں لانے کے لیے چہرے پر پانی کے قطرے مارنا نیز منھ دھونا ۔

مُنہ کو مَزَہ لَگا دینا

زبان کو چاٹ لگانا ، چسکا ڈال دینا ، چٹورا بنا دینا.

مِٹھائی سے مُنہ بَھر دینا

دل خوش کر دینا ، کسی کام کے ہو جانے پر خوشی میں کسی کو مٹھائی کھلانا ،

مُنہ بَھر کَر گالِیاں دینا

فحش بکنا ، سخت اور شرمناک گالیاں دینا ۔

مُنہ بَھر کے گالِیاں دینا

فحش بکنا ، سخت اور شرمناک گالیاں دینا ۔

مَوت کے مُنہ میں دینا

خطرات کی نذر کرنا ، مشکل میں ڈالنا

مُنہ موتِیوں سے بَھر دینا

انتہائی خوش ہو کر یا خوش خبری سن کر کسی کو کثیر انعام دینا ، مالا مال کرنا ، نوازنا۔

مُنہ میں ٹُھونس دینا

زبردستی منھ میں کوئی چیز ڈالنا ؛ زبردستی کچھ کھلانا ۔

توڑے کا مُنہ کھول دینا

بہت بخشش اور فیاضی کرنا

کالے کے مُنہ میں ہاتھ دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

مُنہ کو موتِیوں سے بَھر دینا

رک : منہ موتیوں سے بھردینا ۔

مُنہ چُوم کے چھوڑ دینا

ذلیل و شرمندہ کر کے الگ ہو جانا ، کام نکال کے ٹرخا دینا ، حقیر جاننا ۔

مُنہ توڑ کے جَواب دینا

بے رو رعایت جواب دینا ، بیباکانہ جواب دینا ، دنداں شکن جواب دینا ۔

مُنہ توڑ کر جَواب دینا

بے رو رعایت جواب دینا ، بیباکانہ جواب دینا ، دنداں شکن جواب دینا ۔

شیر کے مُنہ میں ہاتھ دینا

اپنی جان خطرے میں ڈالنا .

مُنہ سا کاٹ کَر ہاتھ پَر دَھر دینا

پوری بات کہنے سے پہلے صاف جواب دے دینا ۔

کالے کے مُنہ میں اُنگْلی دینا

ایسا کام کرنا جس میں جان کا خطرہ ہو، جان بوجھ کرخطرہ مول لینا .

مُنہ کے ٹُکڑے اُڑا دینا

منھ کاٹ دینا ، عموماً پان چونے وغیرہ کا منھ میں زخم یا خراش ڈال دینا.

سانپ کے مُنہ میں اُنگْلی دینا

رک: سان٘پ کے بل میں ہاتھ ڈالنا

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنہ دینا کے معانیدیکھیے

مُنہ دینا

mu.nh denaaमुँह देना

محاورہ

مُنہ دینا کے اردو معانی

  • اقرار کرنا ، عہد کرنا
  • جانور وغیرہ کا کسی ظرف میں منھ ڈالنا
  • زبان دینا ، بولنے کی طاقت عطا کرنا ۔
  • منھ لگانا ، متوجہ ہونا ، اہمیت دینا
  • منھ کسی چیز کے اندر چھپانا

English meaning of mu.nh denaa

  • to put the mouth or lips (into, or to), to make familiarized, to favour, to countenance

मुँह देना के हिंदी अर्थ

  • ۱۔ मुँह किसी चीज़ के अंदर छुपाना
  • ۲۔ जानवर वग़ैरा का किसी ज़र्फ़ में मुँह डालना
  • ۳۔ मुँह लगाना, मुतवज्जा होना, एहमीयत देना
  • ۴۔ ज़बान देना, बोलने की ताक़त अता करना
  • ۵۔ इक़रार करना, अह्द करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنہ دینا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنہ دینا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words