تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"مُنْہ" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں مُنْہ کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
مُنْہ کے اردو معانی
اسم، مذکر
- ماتھے سے ٹھوڑی تک دونوں کنپٹیوں کے درمیان کا حصہ (کل یا جزو)، چہرہ، صورت
- منھ بھر، جتنا منھ میں آئے، لقمہ وغیرہ
- تھوڑا بہت، کچھ، ذرا سا
- دونوں ہونٹوں کے بیچ کا سوراخ جس سے کھاتے ہیں، دہن، دہانہ، فم
- ۔(ھ۔ س۔ مُکھ) مذکر۔ ۱۔دہن۔ جاندار کا مُنھ۔ سوراخ کا مُنھ۔ سوراخ کا ابتدائی حصّہ۔ غار گڑھا۔ (اجتہاد) اپنا تہمد پھاڑ پھاڑ کر سوراخوں کے مُنھ بند کردیئے۔ ۳۔پھوڑے اور زخم کا مُنھ۔ ۴۔چہرہ۔ رُخ۔ رو۔ ؎ ۵۔ شکل۔ صوٗرت۔ ۶۔پاس۔ لحاظ۔ خاطر۔ ملاحظہ۔ طرفداری۔ ؎ ۷۔ لیاق
- زبان، جیبھ، ہونٹ، دہن، تالو، حلق
- سبب، باعث، وجہ، واسطہ، کارن جیسے تیرے منہ سے سب کا مان اُٹھایا
- ہونٹوں سے حلق تک پورا خلا، قعر، گہرائو، گہرائی
- وجود، دم، ذات، ہستی، شخصیت
- کسی چیز میں داخل ہونے کا سوراخ یا اس کا ابتدائی حصہ، دہانہ
- (طب) زخم وغیرہ کا وہ حصہ جہاں سے وہ رستا ہے، پھوڑے یا زخم کا سوراخ
- کھلے ہوئے ظرف وغیرہ کے اوپر کے کنارے
- (بوتل وغیرہ کی) گردن کے اوپر کے کنارے پر کا سوراخ
- لب، ہونٹ، شفت
- ڈاٹ، ڈھکن لگانے کا سوراخ / جگہ
- آہنی ہتھیارکی دھار، باڑھ
- سیدھی طرف کا حصہ، سامنے کا رخ
- نوک، اَنی
- زد، نشانہ
- طرف، سمت، جانب، رخ
- پاس، لحاظ، ملاحظہ، مروت، طرفداری
- حوصلہ، مقدرت، جرأت، ہمت، طاقت، مجال، تاب
- قابلیت، ہنر، جوہر، خوبی، وصف، حیثیت، رتبہ، رسائی
- قول، قرار، بات (جیسے تم کس کے منہ پر جاتے ہو)
- حق و استحقاق جو حسن عمل کی بنا پر پیدا ہو (گاہے طنزاً)
- توجہ، التفات
- لالچ، خواہش، طمع
- جوشش دہن، آبلہ ہائے دہن
- دروازہ، در، دوارا
- دریچہ، کھڑکی
- راہ، راستہ، گزر، نکاس، آمد و رفت کی جگہ
- موری، موکھا
- عزت، حرمت، قدر و منزلت
- بکارت، چیرہ، دوشیزگی، کنوار پن
- ناصیہ، پیشانی، آغاز، شروع، دیباچہ، عنوان، کسی چیز کا اوّل
English meaning of mu.nh
मुँह के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- मुख, चेहरा
- चेहरे का वह उपांग जो ओठ, दंत, जिह्वा, तालु आदि से युक्त होता है तथा वहीं भोजन, खाद्य पदार्थ आदि को चबाने व निगलने का कार्य होता है
- मुख; चेहरा
- {ला-अ.} योग्यता; सामर्थ्य; लियाकत
- बरतन का वह भाग जिससे कोई चीज़ अंदर डाली जाए
- किनारा।
مُنْہ سے متعلق دلچسپ معلومات
منھ اس لفظ کو کئی طرح لکھا جاتا رہا ہے، منھ، منہ، موں، مونہہ، مونھ، وغیرہ۔ دلی والے کچھ عرصہ پہلے تک عام طور پر’’مونہہ‘‘ یا ’’مونھ‘‘ لکھتے تھے۔ قاعدے کے اعتبار سے’’منہ‘‘ کو صحیح ترین املا کہنا چاہئے۔ لیکن رواج عام کا رجحان’’منھ‘‘ کی طرف ہے۔ ’’منہ‘‘ بھی بہت دنوں سے رائج ہے لیکن میں ’’منھ‘‘ کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میرے مشاہدے کے مطابق ’’منھ‘‘ لکھنے والے اکثریت میں ہیں۔ لیکن میں یہ بھی ضرور کہوں گا کہ آپ جو املا اختیار کرلیں اسی پر قائم رہیں۔ ’’اردو لغت، تاریخی اصول پر‘‘ جیسے عظیم لغت میں ’’منہ‘‘ اور’’منھ‘‘ کو بے دریغ خلط ملط کیا گیا ہے۔ یہ عمل گمراہ کن ہے۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
مُنْہَزِم
شکست کھانے والا، شکست خوردہ، لڑائی سے بھاگ جانے والا، پیٹھ دکھانے والا، بھاگا ہوا، مات کھانے والا
مُنْہ چِڑانا
بدنمائی سے نقل کرنا ؛ (کسی صفت میں) مقابلے کی مہارت نہ ہوتے ہوئے مقابلہ کرنا ، کسی ایسی بات کا مدعی ہونا جو اپنے میں نہ پائی جاتی ہو ۔
مُنْہ سی دینا
۔۱۔تھیلی یا کسی ایسی ہی چیز کے مُنھ کو ٹانکے لگا دینا۔ ۲۔(کنایۃً) خاموش کردینا۔ رشوت دے دینا۔ ؎
مُنْہ بانْدھنا
جادو ٹونے سے بولنے کی طاقت معطل کر دینا، ایسا منتر کرنا جس سے زبان نہ چلے یا بولنے کو جی نہ چاہے، منھ پر مہر لگانا
مُنْہاسا
چھوٹا سا دانہ جو رخساروں پر نکلے، رخساروں کے دانے جو عموماً جوانی میں نکلتے ہیں، (بیشتر جوانی کی گرمی سے)
مُنْہ اُتَر آنا
face to become thin due to weakness, lose the healthy looks, face to be drawn due to weakness, disappointment or sorrow, face to fall, show disappointment
مُنْہ مانْگی مَوت
۔مونث۔ منھ کی مانگی ہوئی موت۔ جب دوکاندار خریدار سے منھ مانگی قیمت سے نہ گھٹے تو خریدار کہتے ہیں کہ منھ مانگی تو موت بھی نہیں ملتی یہ تو قیمت ہے۔
مُنْہ نَہ کُھلواؤ
۔زبان نہ کھلواؤ رہنے دو ورنہ سب حال کہہ کے رکھ دوں گا۔ ساری باتیں ظاہر کردوں گا۔ اپنے عیب نہ گنواؤ ہم سے بات نہ کرو۔ ورنہ ہمارے مُنھ میں جو آئے گا سو صاف کہہ دیں گے۔ ؎
مُنْہ بِگاڑ دینا
۔۱۔ چہرہ بگاڑ دینا۔ پھپڑ یا جُوتوں سے مُنھ سُجا دینا۔ مار مار کر چہرے کو زخمی کرنا۔ ۲۔مُنھ کا ذائقہ خراب کردینا۔ ۳۔ ذلّت دینا۔
مُنْہ کَلّا چَلے، سَتَّر بَلا ٹَلے
کھانے پینے سے آدمی توانا تندرست رہتا ہے، انسان کے لئے کھانا بہت بڑی چیز ہے
مُنْہ بُرا سا بَنانا
۔مُنھ ایسا بنانا جس سے معلوم ہو کہ مزہ خراب ہے یا کوئی بات ناگوار ہے۔ نفرت ظاہر کرنے کے لئے۔ ؎
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iqdaamaat
इक़्दामात
.اِقْدامات
endeavours, efforts, diligences
[ Hukumat ke sare iqdamat awam ki bhalayi ke liye hone chahiye ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
mustahkam
मुस्तहकम
.مُستَحکَم
firm, stable, established, strong
[ Bad-nazmi khatm karne ke lie hukumat ko koi mustahkam qadam uthana hoga ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zalzala
ज़लज़ला
.زَلْزَلَہ
earthquake
[ Japan mein zalzala ek mustaqil khauf hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ta'aaruf
त'आरुफ़
.تَعارُف
introduction, mutual acquaintance
[ Governor saheb ki mem ne chalte hue kuchh logon se ta'aaruf karaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zuhraana
ज़ुहराना
.ظُہْرانَہ
lunch, mid-day or afternoon meal
[ Shahzad ne dawat-e-walima mein zuhrana ka intizam kia tha ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
muusiiqii
मूसीक़ी
.مُوسِیقی
music
[ Aaj musiqi ki class mein ustad ne gandhar bhairav ke bare mein bhi bataya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
dastuur
दस्तूर
.دَسْتُور
constitution, rule, regulation
[ Mulk ke har shahri ke liye zaroori hai ki vo apne mulk ke dastoor ka ehtiram kare ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
bahbuud
बहबूद
.بَہْبُود
welfare, well-being, benefit
[ Hukoomat awam ki bahbood ke liye naye mansube bana rahi hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ibtidaa.iyya
इब्तिदाइय्या
.اِبْتِدائِیَّہ
preface, introduction of a book
[ Novel ka ibtidaiya itna shandar tha ki main ne puri kitab ek din mein padh li ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
shanaaKHt
शनाख़्त
.شَناخْت
recognition, identification, identity
[ Police ne mujrim ki shanakht ke liye tahqiqat shuru kar di hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (مُنْہ)
مُنْہ
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔