تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"یور" کے متعقلہ نتائج

یور

(دکن) زور، طاقت، قوت

یورِشی سِپاہ

ایسی فوج جو دشمن کی فوج پر مخالفانہ نیت یا تشدد کے ساتھ ٹوٹ پڑے، قوت کے ساتھ پل پڑنے والی فوج، دھاوا مارنے والی فوج (Assault troops).

یُوریشِیَہ

زمین کا وہ ٹکڑا جو یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ہو ۔

یُورِش ہونا

حملہ ہونا، چڑھائی ہونا، غلبہ ہونا، فساد ہونا، ہنگامہ ہونا

یورِشی

یورش سے متعلق یا منسوب (سپاہ یا سامان حرب وغیرہ) تراکیب میں مستعمل.

یوروشَلَم

فلسطین کا بڑا پرانا شہر جو حضرت داؤد ؑ اور حضرت سلیمانؑ کا دارا ّلسلطنت تھا ، یروشلم ۔

یورو

یورپی اتحاد کے ستائس ممالک میں سے سولہ ممالک کی مشترکہ کرنسی

یورک

بولی، پیشاب سے متعلق یا اس سے حاصل کیا گیا.

یُورِیا

(حیاتیاتی کیمیا) جانداروں سے حاصل شدہ پیشاب ، میمل جانوروں کے پیشاب میں موجود ایک مرکب جو زراعت میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے نیز ایک قسم کی کھاد ۔

یُورِک اَیسِڈ

(حیاتی کیمیا) شورے کا حل ہو جانے والا قلمی تیزاب جو پیشاب میں پایا جاتا ہے اور طبعی حالت میں زراعت میں استعمال ہوتا ہے بولی تیزاب، ترشۂ بولی.

یوروپی

رک : یورپی ۔

یورالی

یورال کے پہاڑوں کا یا اس سے متعلق نیز زبان کے اس خاندان سے متعلق جو یورال اور منگول کے خاندان سے ہیں.

یُورِش

یلغار، لشکر کشی، دشمن پر دوڑ لے جانا، دشمن کی فوج پر چڑھنا، بلوہ، تاخت، غدر، فساد، مداخلت، ہنگامہ

یُورَپی

یورپ سے متعلق، یورپ کا.

یُورینَم

(کیمیا) ایک بھورا بہت ٹھوس تابکار دھاتی عنصر جس کا اشقاق ہو سکتا ہے اور جو ایٹم بنانے اور ایٹمی توانائی حاصل کرنے کے کام آتا ہے.

یُورِیکا

(یونانی زبان کا لفظ جس کا مطلب ہے) میں نے پالیا ، اب بالعموم اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کسی چیز کی دریافت کا اعلان کرنا ہو ، نعرۂ َّمسرت نیز ایک دھات کا نام جو تا نبے اور نکل سے مل کر بنتی ہے ۔

یُورال

ایک مجوزہ لسانی گروہ، جس میں شمالی یورپ اور ایشیا کی فنستانی آگری، ترکمانی، منگولی اور دوسری زبانیں شامل ہیں

یُورینِیَم

(کیمیا) ایک بھورا بہت ٹھوس تابکار دھاتی عنصر جس کا اشقاق ہو سکتا ہے اور جو ایٹم بنانے اور ایٹمی توانائی حاصل کرنے کے کام آتا ہے.

یُوَراج

راجہ کا سب سے بڑا بیٹا، جو تخت و تاج کا مالک ہو، جوا راج، ولی عہد، شاہزادہ

یُوریشِیَن

جس کے والدین میں سے ایک ایشیائی ہو ایک یورپی، یوروشین

یُورِش کَرْنا

حملہ کرنا، دھاوا بولنا، چڑھائی کرنا، غلبہ پانا

یُورِش حالات

(مجازاً) ناسازگار حالات، دکھوں کا غلبہ.

یُورِش آلام

رنج و غم کی کثرت، دکھوں کا غلبہ

یُورِش کَر آنا

زور شور سے داخل ہونا، ہجوم کرتے ہوئے آنا

یُورِش بَرْپا کَرْنا

فساد پھیلانا، ہنگامہ کھڑا کرنا، دھاوا بولنا.

یُوریشِیائی

جس کا تعلق یورپ اور ایشیا سے بیک وقت ہو نیز جس کے ماں باپ میں سے ایک یورپی اور ایک ایشیائی ہو ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں یور کے معانیدیکھیے

یور

yorयोर

وزن : 21

موضوعات: دکنی

یور کے اردو معانی

اسم، مذکر، قدیم/فرسودہ

  • (دکن) زور، طاقت، قوت

English meaning of yor

Noun, Masculine, Archaic

  • might, force, power, vigor

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (یور)

نام

ای-میل

تبصرہ

یور

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone