تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"زِیرَہ" کے متعقلہ نتائج

زِیرَہ

ایک پودا جس کے گُچّھے دار پُھولوں سے جھڑنے والے مہین لمبوترے بیج گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہیں

زِیرَہ گِیر

(نباتیات) پُھول کی کلفی جو زِیرہ حاصل کرتی ہے.

زِیرَہ دان

(نباتیات) زر ریشے کا وہ حِصّہ جس میں زِیرہ ہو

زِیرَہ وَش

(نباتیات) نسیجے کی شاخ پر نمودار ہونے والا تر عضو (انف : Pollinudium).

زِیرَہ دانے

(نباتیات) نہایت چھوٹے دانے جو زِیرہ تھیلیوں میں بھرے ہوتے ہیں اور خُردبین کے بغیر دیکھنے سے ایک سفوف کی شکل میں دِکھائی دیتے ہیں (انگ : Pollen Grains).

زِیرَہ خانَہ

(نباتِیات) پھول کا وہ جوف جس میں زرِ گُل پایا جاتا ہے، وہ خانہ جس میں زِیرہ ہوتا ہے

زِیرَہ گوشْت

گوشت اور زِیرے کا شوربہ دار سالن.

زِیرَۂ گُل

(باغ پانی) سرخی مائل زرد رنگ کا زِیرہ جو گُلاب کے بیچ میں اور بعض دوسرے پُھولوں میں بھی ہوتا ہے - اس کو زر ریشہ اور زِیرہ گل بھی کہتے ہیں.

زِیرَہ زِیرَہ کَرْنا

کُٹ کر باریک کرنا.

زِیرَۂ ہَڑ

ہڑ (رک) کا خُشک شگوبہ.

زِیرَہ تَھیلِیاں

(نباتیات) دو بیضوی شکل کے چھوٹے بذرہ دان جو ہر ایک زر ریشے کی زیریں شطح پر ہوتے ہیں . کو جک یذرہ دان.

زِیرَۂ سِیاہ

زیرے کی ایک قسم، کالا زیرہ، کمون اسود، کمون کرنانی (زیرے کے بالمقابل)

پُھول زِیرَہ

پھول کے درمیانی حصے میں زیرے جیسے دانے .

کالا زِیرَہ

سیاہ زیرہ

نَر زِیرَہ کی تَھیلی

دھان کے پھول کا وہ حصہ جو ایک ڈنڈی اور تھیلی پر مشتمل ہوتا ہے، تھیلی میں زیرہ ہوتاہے جو مادہ حصہ کے اندر داخل ہوکر دانہ بناتا ہے، زیرہ کی تھیلی خاص مدت کے بعد پھٹتی ہے اور زیرہ مادہ پر گرتا ہے

اُونْٹ کے مُنْہ میں زِیرَہ

بڑے پیٹ والے کو ذرا سی چیز کھانے کو دینا، کسی چیز کا ضرورت سے کم ہونا

اردو، انگلش اور ہندی میں زِیرَہ کے معانیدیکھیے

زِیرَہ

ziiraज़ीरा

اصل: فارسی

وزن : 22

زِیرَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ایک پودا جس کے گُچّھے دار پُھولوں سے جھڑنے والے مہین لمبوترے بیج گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہیں
  • اُس پودے (زِیرے) کا بیج جو خوشبودار ہوتا ہے اور کھانوں میں ڈالا جاتا ہے نیز گرم مسالے کے اجزا میں شامل ہے اِس کی دو قسمیں ہیں سفید اور سیاہ
  • مُختلف قِسم کے پُھولوں میں مُختلف وضع کے چھوٹے دانے جو پُھول سے بیج میں پنکھڑیوں کے اندر ہوتے ہیں. زرِگُل

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

جِیرا

زیرا.

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

English meaning of ziira

Noun, Masculine

  • cumin seed, a kind of spice

ज़ीरा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • जीरक, मसाले की एक प्रसिद्ध चीज़

زِیرَہ کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (زِیرَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

زِیرَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone