زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’بددعا‘‘ سے متعلق الفاظ

’’بددعا‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آگ میں پَڑے

(کوسنا) تباہ ہو، برباد ہو، ملیا میٹ ہو

آنکھیں پَٹَم ہو جائیں

(کوسنا) اندھا ہوجائے، دیدے پھوٹ جائیں

اَپْنی جَوانی سے پائے

(کوسنا) جوانا مرگ ہو

اَدَمْڑا

(کوسنا) موا ، مردہ

اَرْتِھی نِکْلے

(بد دعا) مر جائے، موت آئے

اَللہ کی سَنْوار

خدا کی مار، پھٹکار، اللہ کی طرف سے لعنت (کوسنا یا مہذب بددعا)

اُوت

(مجازاً) بیوقوف، احمق

پَتَّھر پَڑیں

تف ہے ، لعنت ہے .

پڑ جائے پٹکی

(عورتوں کا کوسنا) خدا کا قہر نازل ہو.

پِیاروں پِیٹی

(عورتوں کا کوسنا) اپنے عزیزوں کو رونے والی، وہ عورت جس کے عزیز مر گئے ہوں، نگوڑی، ناٹھی

پیاروں مُوئی

(عورتوں کا کوسنا) رک : پیاروں پیٹی .

تیرا بُرا ہو

(کوسنا) تیرا ستیاناس جائے.

تیرے ہاتھ ٹُوٹیں

(عو) (ایک طرح کا کوسنا) ماررنے والے کو کہتی ہیں که جن ہاتھوں سے تو ما ر اہا ہے یه ٹوٹ جائیں.

جَوانی کے آگے پانا

(بدعا) جوان مرنا

جھاڑُو پِھر جائے

۔(بددعا) برباد ہو۔ تباہ ہو۔ ؎

چُوڑی توڑْنا

لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہاتھ سے چوڑیاں توڑنا

چِیلوں کو دینا

(کوسنا) گوشت کاٹ کاٹ کر چیلوں کو کھلانا (نہایت غصہ اور غضب کے اظہار کے لیے بولتے ہیں)

حَلْوا کھائے

(کوسنا نیز قَسم سخت) کسی کے مرنے کے بعد کا حلوا کھائے، مردہ دیکھے

خانَہ خَراب ہو

(کوسنا) ستیاناس ہو، برباد ہو

خاک پَڑے

(عام بول چال) غارت ہوجائے، مٹ جائے (بد دعا کے طور پر)

خُدا کی مار

(کوسنا) اللہ کا غضب، اللہ تعالیٰ کی لعنت (لعنت، پِھٹکار، بھیجنے کے موقع پر مستعمل)

داغ ہو کَر نِکْلے

(کوسنا، بد دعا) بدن سے پُھوٹ پھوٹ کر نِکلے

دَرْگور

۱. (عور ؛ کوسنا) مرجائے، قبر میں جائے، غارت ہو.

دوزَخ میں جائے

(بددعا) بھاڑ میں پڑے، جہنم میں جائے

دِیدے پَٹَم ہونا

(عور) (کوسنا ، بددعا) اندھا ہوجائے ، دِیدے پُھوٹ جائیں.

رات پَھٹ پَڑے

بد دعا ، رات (کسی پر) ٹوٹ پڑے ، (کوسنا) عذاب نازل ہو .

زَمِین کا پَیوَن٘د ہو

(کوسنا) زمین میں گڑ جائے ، مر جائے ، برباد ہو جائے ۔

سَر پَر خاک

(ایک قسم کا کوسنا) لعنت ہو.

عَلَم دار کا عَلَم ٹُوٹے

حضرت عباس علمدار کی مار پڑے (شیعہ عورتوں کا کوسنا یا بد دعا)

عَلی کی تَیغ پَڑے

(کوسنا) حضرت علی کا غضب نازل ہو، مخالف تباہ و برباد ہو

عَلی کی سَنوار

(کوسنا) تباہ و برباد ہو ، حضرت علیؓ اس کا قلع قمع کردیں .

عَلی کی مار

(کوسنا) حضرت علیؓ کا عضب ہو ؛ حضرت علیؓ کی پھٹکار ہو .

غَضَب پَڑے

(بددعا)خدا کا قہر نازل ہونا .

غَیب کا قَہْر ٹُوٹے

(بددعا) غیبی سزا ملے

قُرْبان کَرُوں

(کوسنا) صدقے کروں ، ذبح کروں ؛ آگ لگاؤں ، ملیامیٹ کروں ، چولھے میں دوں ، قربان کا بکرا بناؤں.

گاچ گِرے

(کوسنا) بجلی گر جائے ، مر جائے.

گِلٹی نکلے

(کوسنا) گلٹی کی بیماری ہو جائے، طاعون میں مبتلا ہو

مار پَڑے

قہر نازل ہو، غضب ٹوٹے

ماٹی مِلا

(کوسنا) مُوا، نگوڑا، ایک قسم کی بددعا، مراد یہ ہے کہ ماٹی میں مل جائے، یعنی اسکو موت آئے یا مرجائے

ماٹی میں جاؤ

(کوسنا) تباہ ہو جاؤ ، مٹی میں مل جاؤ ، دفن ہوجاؤ ، ایک قسم کی بددعا.

مَچمَچاتی کھاٹ نکلے

(کوسنا) عورتوں کے اس کوسنے میں مندرجہ بالا مفہوم (چوں چوں کرنا) ہے یعنی جوان ، موٹا تازہ ، ہٹا کٹا مر جائے لاش اتنی بھاری ہو کہ جس کھاٹ (چارپائی) پر ڈال کر اٹھائی جائے وہ بوجھ سے لچکے اور چرچرائے

مُنڈی کاٹا

کلمۂ نفرین، اظہارِ بیزاری کے موقعے پر عورتوں کا روزمرہ، مترادف: موا، مرنے جوگا، واجب القتل وغیرہ، ایک کلمہ ہے، عورتوں کے محاورے میں، جس وقت کوئی ان کے خلاف بات کہتا ہے یا کسی سے بیزاری ظاہر کرتی ہیں، تو یہ کلمہ اس کے حق میں زبان پر لاتی ہیں، (عورتوں کا ایک کوسنا) موا

مُنْڈی کاٹی

منڈی کاٹا کی تانیث، عورتوں کا کلمۂ نفرین

مُنہ جَلے

ایک (بددعا) ، منھ میں سوزش ہو ۔

مُنہ سِیاہ

(بددعا) منھ کالا ہو ، خدا کی لعنت ، رسوائی و ذلت ہو ، بُرا ہو ۔

مُنہ ٹُوٹے

(بددعا) چہرے پر شدید چوٹ آئے ، منھ بگڑ جائے ۔

مُنہ کالا ہو

(بددعا) بدنام ہو ، رسوا ہو ، درگور ہو ؛ دور ہو ، دفعان ہو ۔

مُنہ کو لُوکا لَگے

(بددعا) تباہ ہو ، برباد ہو ، منھ جھلس جائے ۔

مَوت آئے

(کوسنا) مر جائے ، غارت ہو

موت پڑے

(کوسنا) مر جائے، غارت ہو، تباہ ہو، برباد ہو جائے

مَوت جوگا

(کوسنا) موت آئے، مر جائے موا

مَوت دینا

(ایک بددعا اور کوسنا) موت سے ہم آغوش کرنا ، مار ڈالنا ، مارنا

نا شاد نا مُراد جائے

(کوسنا) دنیا سے ناکام رخصت ہو، دنیا سے بے مقصد چلے جانا، بے اولاد مر جائے، دعائے بد، ارمان لے کر جائے، بے آس اولاد مرجائے، بدنصیب، بدبخت

ڈھائی گَھڑی کی آئے

جھٹ پر مر جائے ، اچانک موت آئے (کوسنا)

کالا پانی ہو

(بددعا) حبس دوام کی سزا ہو ؛ کالا موتیا ہو ، بینائی جاتی رہے

کِسی کی آئی مُجْھ کو آ جائے

(کوسنا) دوسرے کی موت مجھ کو آ جائے ، غصّے یا تکلیف کی حالت میں اپنے آپ کو بددعا دینا.

کَفَن نَصِیب نَہ ہو

(کوسنا) بے گور و کفن رہے، بد دعا

کَفَن کو لَگے

(کوسنا بطورِ قسم) کچھ بھی گرہ میں نہیں ہے، اگر ہوتو میں مرجاؤں اور میرے کفن دفن میں کام آئے

کَفَن کے کام آئے

(کوسنا) کفن پر اٹھے.

کَل جِبّھا

جس کی زبان سے نامناسب الفاظ نکلیں، بدشگونی کرنےوالا، جس کے کوسنے میں اثر ہو، وہ مرد جس کا برا کہنا بہت جلد اثر کرتا ہے

کَل جِبّھی

جس کی زبان سے نکلی ہوئی لعنتیں اور بددعائیں صحیح ہوں

کُنْبَہ پِیٹی

(کوسنا) بد نصیب عورت جس کا کوئی والی وارث نہ ہو ، وہ عورت جو اپنے سارے گھر بار کو رو چکی ہو.

کھوج کھوئی

(کوسنا) خانہ خراب عورت.

کھوجْڑے پِیٹا

خانہ خراب، نگوڑا، موا (کوسنا)

کَھڑے قَد بِجْلی گِرے

(کوسنا) بیٹھے بھی نہ پائے کہ بلی گر جائے فوراً بجلی گر جائے.

ہاتھ تھکیں

(بددعا) ہاتھ ٹوٹیں

ہاتھ ٹُوٹیں

(کوسنا) ہاتھ کام کے نہ رہیں، معذور ہوجائے، ناکارہ ہو جائے (بددعا کے طور پر مستعمل)

ہاتھی کا دانْت اور گھوڑے کی لات

(کوسنا) دشمنوں کو نصیب ہو

یَزِید کے ساتھ حَشر ہو

(کوسنا) خدا تمہارا بہت برا نتیجہ کرے، جہنم واصل ہو

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words