تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنکھ" کے متعقلہ نتائج

آنکھ

وہ عضو جس سے دیکھتے ہیں، آلۂ بصارت

آنکھی

رک : آن٘کھ.

آنکھوں

چشم، اشارہ ، ایما، نظر

آنکھیں

آنکھ کی جمع فاعلی (واحد (آنکھ) کے ساتھ درج کیے ہوئے مستعملات کے علاوہ) حسب ذیل محاورات وغیرہ میں مستعمل

آنکھ میں

نظروں میں، نزدیک، سامنے

آنکھ دار

حلقے دار، جس میں آن٘کڑا ہو (سلاخ وغیرہ) .

آنکھ اوٹ

جو نگاہ سے اوجھل ہو، نظر سے غائب یا پوشیدہ

آنکھ گَئی

آن٘کھ پھوٹ گئی

آنکھ دینا

گوشۂ چشم سے اشارہ کرنا

آنکھ پھوڑا

مُوچھ جسیے چند لمبے لمبے بالوں کا سبز رن٘گ کیڑا جس کے پر سرخ اور ان پر زرد زرد بندکیاں ہوتی ہیں اور مدار کے درخت پر رہتا اور اسی کے پتے کھاتا ہے

آنکھ اُڑْنا

آنکھ بھڑکنا

آنکھ والا

(لفظاً) بینا ، (مجازاً) پہچاننے پرکھنے والا ، جوہر شناس .

آنکھ اَڑْنا

نگاہ کا کسی جگہ جم جانا، کسی شے کو مسلسل تکے جانا اور نظر نہ ہٹانا

آنکھ آنا

رک : آن٘کھ آشوب کر آنا .

آنکھ لَڑنا

آنکھ لڑا نا کا لازم

آنکھ پَڑْنا

(عشق و محبت، حسرت، رغبت، توجہ و التفات، حسد و عداوت، پسندیدگی وغیرہ سے) دیکھنا (اتفاقیہ یا بالارادہ)

آنکھ گَڑنا

آنکھ گاڑنا کا لازم

آنکھ لَگی

وہ عورت جس نے کسی مرد کو آشنا بنایا ہو

آنکھ دیکھنا

تیور سے مرضی کو پہچاننا، آن٘کھ کو دیکھ کر ارادے کا پتا چلانا

آنکھ موڑْنا

نظر پھیر لینا، بے مروتی یا بے پروائی سے منھ پھرا لینا

آنکھ دَوڑْنا

تیزی سے نگاہ جانا، نظر کا سرعت سے اِدھر اُدھر پڑنا

آنکھ دابنا

آنکھ جانا

کسی طرف یا کسی شے پر نظر پہن٘چنا

آنکھ گاڑْنا

نظر جمانا، ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا

آنکھ دَبْنا

شرمندۂ احسان ہونا، جھپنا

آنکھ گَھڑْنا

لوہے کی سلاخوں یا سیمنٹ کی جالیوں وغیرہ میں حلقے یا آن٘کڑے بنانا

آنکھ لَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا، آنکھ ملا نا، چار آنکھیں کر نا

آنکھ گَڑانا

نظر جمانا، بغور دیکھنا، ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا

آنکھ گَڑَونا

نظر جمانا، ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا

آنکھ پھوڑْنا

اندھا کر دینا، بینائی سے محروم کر دینا

آنکھ دَوڑانا

چار طرف دیکھنا، ادھر ادھر نظر کرنا (بیشتر جستجو کی غرض سے)

آنکھ مُندی

کنواری، ناسمجھ، بھولی بھالی

آنکھ تَلے

آن٘کھوں کے سامنے، پیش نظر، چار طرف

آنکھ چَڑھنا

آنکھ نیند یا شراب سے بھاری ہونا، آنکھیں سست ہونا

آنکھوں سے

بسر و چشم، بہت اچھا، بخوشی، بدل و جان،بڑی خوشی سے

آنکھ بَنْنا

آن٘کھ بنانا کا لازم، جیسے: ایک آن٘کھ بنی تو دوسری میں پانی اتر آیا، راقم الحروف کی دونوں آنکھیں بنی ہوئی ہیں

آنکھ لَگا

وہ مرد جس سے عورت نے خود آشنائی کی ہو، عورت کا آشنا

آنکھ مُندنا

(نیند، تابش یا کسی اور وجہ سے) آنکھ بند ہونا، پپوٹے سے پپوٹا مل جانا

آنکھ رَہْنا

مہربانی ہونا، عنایت ہونا

آنْکھ لَگائی

وہ عورت جس نے کسی مرد کو آشنا بنایا ہو

آنکھ پانا

اشارہ ملنا، ایما یا مرضی معلوم ہونا

آنکھ بِگَڑنا

آن٘کھ میں پانی اتر آنا

آنکھ دُکھنا

آشوب چشم ہونا، آنکھ میں درد کھٹک اور سرخی ہونا

آنکھ اوجَھل

جو نگاہ سے اوجھل ہو، نظر سے غائب یا پوشیدہ

آنکھ مِچَوّا

بچوں کا ایک کھیل (جس میں ایک بچے کی آنکھ بند کرکے یا بند کرواکے سب بچے چھپ جاتے ہیں پھر وہ آنکھیں کھول کے ساتھیوں کو ڈھونڈھتا پھرتا ہے اور جسے پاکر چھو لیتا ہے وہ اس کی جگہ چور بن جاتا ہے)

آنکھ چَڑھانا

ناراض ہونا، غصہ ہونا

آنکھ پَھڑَکْنا

خود بخود پلک یا پپوٹے میں حرکت ہونا جس سے اہل مشرق (بر صغیر، عرب و ایران وغیرہ) کے لوگ کسی اچھی یا بری بات کا شگون لیتے ہیں

آنکھ مُندَوَّل

بچوں کا ایک کھیل (جس میں ایک بچے کی آنکھ بند کرکے یا بند کرواکے سب بچے چھپ جاتے ہیں پھر وہ آنکھیں کھول کے ساتھیوں کو ڈھونڈھتا پھرتا ہے اور جسے پاکر چھو لیتا ہے وہ اس کی جگہ چور بن جاتا ہے)

آنکھ مُوندنا

(لفظاً) آن٘کھ بند کرلینا

آنکھ تاڑ جانا

تیور سے عندیہ سمجھ جانا، انداز نظر سے دل کا حال معلوم کرلینا

آنکھوں میں

رک : آن٘کھ میں

آنکھ مُرُوَّت

باس خاطر، من٘ھ دیکھے کا لحاظ .

آنکھ پَھڑکانا

اِدھر اُدھر چاروں طرف تاکنا جھان٘کنا

آنکھ مُچَوَّل

بچوں کا ایک کھیل (جس میں ایک بچے کی آنکھ بند کرکے یا بند کرواکے سب بچے چھپ جاتے ہیں پھر وہ آنکھیں کھول کے ساتھیوں کو ڈھونڈھتا پھرتا ہے اور جسے پاکر چھو لیتا ہے وہ اس کی جگہ چور بن جاتا ہے)

آنکھ بَنْواؤ

دیکھنے کی لیاقت حاصل کرو، پرکھ اور پہچان کا مادہ پیدا کرو

آنکھ بَدَلْنا

بے مروتی اور بے رخی اختیار کرنا

آنکھ لَگْنا

آن٘کھ لگانا کا لازم، سو جانا، اونگھنا، آنکھیں بند کر لینا

آنکھ مِلنا

آنکھ ملانا کا لازم

آنکھ سے آنکھ لَڑنا

نگاہیں چار ہونا، ایک کا دوسرے کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا

آنکھ سے اوٹ

نظر سے غائب، جو نظر کے سامنے نہ ہو

اردو، انگلش اور ہندی میں آنکھ کے معانیدیکھیے

آنکھ

aa.nkhआँख

اصل: سنسکرت

وزن : 21

جمع: آنکھیں

آنکھ کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • وہ عضو جس سے دیکھتے ہیں، آلۂ بصارت
  • دیکھنے کی قوت، بصارت، نگاہ، نظر، بینائی چشم
  • دیکھنے کی صلاحیت
  • دیکھنے کا انداز (جس سے دل کا حال معلوم ہو جائے)، تیور
  • مشاہدہ، دیکھنے کا عمل
  • مروت، لحاظ، پاس
  • تمیز، شناخت، امتیاز، اٹکل، پرکھ
  • اشارہ، ایما
  • امید، توقع، آسرا
  • گنے بانس یا کسی اور پودے کی وہ جگہ جہاں سے شاخ پھوٹتی ہے، (بیشتر) گرہ
  • تخمینہ، اندازہ
  • اولاد، بیٹا بیٹی وغیرہ
  • حلقہ، جیسے: زنجیر کی آنکھ، زرہ کی آنکھ وغیرہ (اکثر مضاف الیہ کے ساتھ مستعمل)
  • خوردبین وغیرہ کا شیشہ، عدسہ، لینس
  • پُتلی
  • مدار کا پودا، آک کا درخت
  • توجہ، رجحان، نظر التفات، نگاہ رغبت
  • بصیرت، چشم معرفت، بالغ نظری، عقل، سمجھ
  • مہارت، مشق، دخل
  • ذوق نظر
  • شریفے کی پوست کا حلقے دار ابھار
  • انناس وغیرہ کے حلقے
  • کریلے کے اندر کا وہ پوست جس میں بیج لپٹا ہوتا ہے، جیسے: کریلے کو چھیل کاٹ کر اور اس کی آنکھوں میں سے بیج نکال کر نمک ملو اور کچھ دیر ہوا میں رکھ دو
  • لہسن کا جوا، جیسے: بڑی آنکھ کا لہسن چھان٘ٹ کر لانا
  • گھٹنے کے دونوں طرف کا گڑھا
  • چھایا، سایا، آسیب، خیالی یا وہمی صورت (عموماً ’ پر‘ کے ساتھ مستعمل)
  • حرف کے دائرے کی صورت حال یا گول کشش
  • سگنل

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of aa.nkh

Noun, Feminine

  • the eye
  • sight, look, glance
  • lens, microscope, lens of a microscope etc .
  • indicate, hint
  • regard, respect, deference
  • opinion
  • gesture, hint
  • hope, expectation
  • bud of a potato, the clove of a garlic
  • estimation
  • offspring, children
  • a loop into which a hook is inserted
  • lens of a microscope, etc.

आँख के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • नेत्र, नयन, लोचन, चक्षु, लोचन
  • दृष्टि, दृक, निगाह, बीनाई, देखने की शक्ति
  • संकेत, इशारा
  • लेंस, शीशा, चश्मा, देखने का यंत्र, सुक्ष्मदर्शी का शीशा
  • निरीक्षण, देखने की प्रक्रिया
  • ध्यान देना, प्रवृत्ति, प्यार की एक नज़र, कामना की दृष्टि
  • शील-संकोच, लिहाज़, ख़याल रखना
  • तमीज़, पहचान, अंतर, अटकल, परख
  • अंतर्दृष्टि या दूरदर्शिता, वयस्कता, बुद्धि, समझ
  • संकेत, आदेश
  • विशेषज्ञता, अभ्यास, हस्तक्षेप
  • देखने और परखने की अभिलाषा, निरीक्षण करने की क्षमता
  • आशा, इच्छा, आसरा
  • गन्ने, बाँस या किसी और पौधे की वह जगह जहाँ से शाखा फूटती है, (बहुधा) गाँठ
  • शरीफ़े की छाल का घेरेदार उभार, अन्ननास इत्यादि की गाँठें
  • करेले के अंदर की वह त्वचा जिसमें बीज लिपटा होता है, जैसे: करेले को छील-काट कर और उसकी आँखों में से बीज निकाल कर नमक मिलाओ और कुछ देर हवा में रख दो
  • लहसुन का जवा अथवा कली, जैसे: बड़ी आँख का लहसुन छाँट कर लाना
  • किसी कार्य के लिए व्यय आदि का अनुमान, अटकल
  • संतान, बेटा-बेटी इत्यादि
  • घुटने के दोनों ओर का गड्ढा
  • छाया, साया, भूतबाधा, काल्पनिक या भ्रांतिपूर्ण आकृति (सामान्यतः 'पर' के साथ प्रयुक्त)
  • हलक़ा, जैसे: ज़ंजीर की आँख, ज़िरह की आँख इत्यादि (बहुधा मुजाफ़-इलैह के साथ प्रयुक्त)

    विशेष - ज़िरह= लोहे की कड़ियों से बना एक लिबास जो युद्ध के समय शरीर की हिफ़ाज़त के लिए पहना जाता है, कवच, अंगरक्ष - हल्क़ा= लोहे या लकड़ी का गोल कुंडा - मुज़ाफ़-इलैह= जिससे जोड़ा या मिलाया गया, जिसकी ओर निस्बत की जाए

  • वर्ण अथवा अक्षर के वृत्त की स्थिति या गोल कशिश
  • पुतली
  • सूक्ष्मदर्शी इत्यादि का शीशा, आवर्धक लेंस, लेंस
  • सिगनल
  • आक का पौधा, आक का पेड़

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنکھ)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنکھ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone