تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"چُٹْکی" کے متعقلہ نتائج

چُٹْکی

(کوئی چیز اٹھانے یا پکڑنے کے لیے) ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل انگلی کے ملائے ہوئے سرے نیز ان کی گرفت

چُٹْکی میں ہونا

قبضہ میں ہونا، اختیار میں ہونا

چُٹْکی کا لَن٘گُور

ایک کھلونا جو چٹکی دبانے سے حرکت کرتا ہے

چُٹْکی مارے لَہُو ٹَپَکْتا ہے

بدن میں اسی قدر خون ہے کہ چٹکی لو تو خون نکلے

چُٹْکیُوں

ہاتھ کے ان٘گوٹھے اور اس کے برابر کی ان٘گلی سے کسی چیز کو دبالے مسلنے یا نوچنے کا عمل

چُٹْکی مَنْجی ہُوئی ہونا

تیر کمان کے فن سے واقف ہونا

چُٹْکی پَر

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

چُٹْکی میں

چٹکیوں میں جو زیادہ مستعمل ہے

چُٹْکی بَھر

اس قدر جو ان٘گوٹھے اور اس سے متصل ایک یا دو انگلیوں کے اوپر کے پوروں کے بیچ میں سمائے، بہت قلیل، تھوڑا سا

چُٹْکی لینا

طنز کرنا، مذاق اڑانا، چبھتی ہوئی بات کہنا، ستانا

چُٹْکی مارْنا

انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا

چُٹْکی کاٹْنا

رک : چٹکی بھرنا ، چٹکی لینا .

چُٹْکی تورْنا

ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل کلمے کی انگلی سے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر مسلنا یا نوچنا

چُٹْکی بَھرنا

ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل کلمے کی انگلی سے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر مسلنا یا نوچنا

چُٹْکی توڑْنا

ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل کلمے کی انگلی سے جسم کے کسی حصے کو پکڑ کر مسلنا یا نوچنا

چُٹْکی اُڑانا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

چُٹْکی بَجانا

انگوٹھے کو بیچ کی انگلی سے ملا کر آواز پیدا کرنا، اشارہ کرنا

چُٹْکی بَجانے

ذرا سی دیر میں، دیکھتے ہی دیکھتے، آن کی آن میں ، فوراً

چُٹْکیُوں میں

ذرا دیر میں، آناً فاناً، فوراً، دیکھتے ہی دیکھتےدم کے دم میں، ترت

چُٹْکی بَھرمیں

ذرا سی دیر میں، لمحے یا لحظے میں

چُٹْکی بَھر لینا

انگوٹھے اور انگلی سے دوسرے کا گوشت مسلنا

چُٹْکی میں اُڑانا

ہنسی مذاق میں ٹالنا، چٹکیوں میں اڑانا، بے وقوف اور غیر اہم جاننا

چُٹْکی بَجانے میں

ذرا سی دیر میں، دیکھتے ہی دیکھتے، آن کی آن میں ، فوراً

چُٹْکی کا گوکْھرُو

(گوٹا سازی) موٹے بادلے سے بنایا ہوا ایک قسم کا گو گھرو

چُٹْکی میں مَسَلْنا

سفوف بنا ڈالنا، ایذا پہنچانا

چُٹْکی پَر اُڑانا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

چُٹْکیُوں ہی چُٹْکیوں میں

نہایت آسانی سے ، ہن٘سی ہن٘سی میں، مذاق ہی مذاق میں.

چُٹْکیُوں میں اُڑْنا

چٹکیوں میں اڑانا کا لازم

چُٹْکیُوں سے مَلنا

چٹکیوں سے مسلنا یا رگڑنا ، چٹکی سے رگڑ کر صاف کر کے پرکھنا.

چُٹْکیُوں پَر اُڑانا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

چُٹْکیُوں پَر نَچانا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

چُٹْکیُوں میں اَڑا ڈالْنا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا، تہس نہس کر دینا، مٹا ڈالنا

چُٹْکیُوں میں اُڑا دینا

خاطر میں نہ لانا، حقیر نہ سمجھنا، نظر انداز کرنا، (کسی کی) ذرا بھی پروا نہ کرنا، قدر و قیمت باقی نہ رکھنا، مذاق اڑانا

ہَلْکی چُٹْکی

۔مونث۔ کپڑے کا سینے کے بعد کم تاتنا۔ اور جھول چھوڑ دیناکی جگہ۔؎

زَہْر کی چُٹْکی

زہر کی پُڑیا، پُڑیا میں لپٹا ہوا زہر، (مجازاً) مفسد، فتنہ انگیز، شریر

آواز چُٹْکی

خفیف چوٹ

دُکْھتی چُٹْکی

موٹر یا پتے کی بات جو تیر و نشتر کی طرح دل میں چُبھے، تکلیف دہ بات .

فَقِیری چُٹْکی

سہل نسخہ، آسان علاج

پیچ چُٹْکی

اسکرو کلپ ، پیچ دار کلپ.

خاک کی چُٹْکی

تھوڑی سی ، ذرّہ برابر چیز ، بے حقیقت شے .

زَبان میں چُٹْکی لینا

کُچھ کہنے کے لیے بیتاب کرنا

دِل میں چُٹْکی لینا

در پردہ آزار پہن٘چانا ؛ طعنے دینا ، اندر ہی اندر دل دُکھانا .

چَنْدَن کی چُٹْکی بَھلی ، گاڑی بَھرا نَہ کاٹْھ

تھوڑی اچھی چیز بہ سی خراب سے بہتر ہے.

کَیا چَنْدَن کی چُٹْکی کیا گاڑی بَھر کاٹھ

اچھی شئے تھوڑی سی بھی بہت سی بُری شئے سے اچھی ہوتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں چُٹْکی کے معانیدیکھیے

چُٹْکی

chuTkiiचुटकी

اصل: ہندی

وزن : 22

موضوعات: نجاری خیاطی

چُٹْکی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (کوئی چیز اٹھانے یا پکڑنے کے لیے) ہاتھ کے انگوٹھے اور اس سے متصل انگلی کے ملائے ہوئے سرے نیز ان کی گرفت
  • ہاتھ کے انگوٹھے اور اس کے برابر کی انگلی سے کسی چیز کو دبالے مسلنے یا نوچنے کا عمل
  • انگھوٹھے کا اوپر کے پوراور ایک انگلی چھوڑ کر دوسری انگلی کے اوپر کے پور سے ملا کراور دبا کر دائیں جانب کو پھسلانے کا عمل جس سے چٹاخے کی آواز نکلتی ہے
  • اتنی قلیل مقدار جو ان٘گوٹھے اور ایک یا دو انگلیوں میں دبائی جا سکے‏، بہت کم، برائے نام
  • کنگرے دار گو کھرو یا گوٹا لچکا یا لیس جو انگوٹھے اور اس کے پاس کی انگلی س موڑ کر بنائی جاتی ہے، مرور ڑی یا موڑی ہوئی دھنک
  • کٹاردار گلبدن یا مشروع نیز وہ کٹاریا خنجری جو ان کپڑوں میں بنی ہو
  • چوڑا چھلّا جو پان٘و کی انگلیوں میں پہنا جاتا ہے
  • وہ غلہ یا دوسیر اناج جو کمیروں کو بطور رواج یا تلیا کو بطور اجرت دیا جاتا ہے
  • رنگے جانے والے کپڑے کو وہ بندھا ہوا حصہ جس رنگریز اس غرض س باندھتے ہیں کہ اس پر رنگ نہ چڑھے‏، کپڑا چھاپنے کا طریقہ
  • ایسی بات یا اشارہ جس سے دل میں گد گدی، چبھن، شوق یا لطف و حظ اٹھانے کی کیفیت پیدا ہو (بیشتر بطور جمع مستعمل)
  • طنز یا تعریض یا طعن کا فقرہ یا تیور جس سن کر دل کو اذیت پہنچے‏، چبھتی ہوئی بات یا نگاہ
  • تڑپا دینے والی یا پر کیف بات یا نگاہ
  • لکڑی دھات پلا سٹک یا لوہے کی بنی ہوئی اسپرنگ دار چمٹی جو مختلف چیزون کی گرفت کے لیے استعمال میں آتی ہے، کلپ
  • کنے دار ڈھبری
  • (گھڑی سازی) چھوٹی قسم کا موچنا جس سے چھوٹے سے چھوٹا پینچ پکڑ کر اٹھایا جاتا ہے، چمٹیا
  • (نجاری) کمانی دار کھٹکا جو کیواڑ کے پٹ بند ہونے پر خود بخود لگ جائے
  • (خیاطی) وہ اوزار جو سلائی کے وقت چمڑے کی کوروں کو مضبوطی سے پکڑ لے، چانپ
  • (سواری) گاڑی کےپہیے کا مرکزی حصہ جس میں دھرے کا منھ ڈالنے کو سوراخ ہوتا ہے جو اس کے بیچ میں طولاً آر پار نالی کی شکل کا ہوتا ہے، آون، کنڈ، کنڈلی، نا، ناگر، نال
  • تیر کمان کی تانت میں لگا ہوا وہ حصہ جہاں غُلّہ یا تیر رکھ کر چلاتے ہیں
  • طبلے وغیرہ پر ان٘گلیوں کی ضرب لگا کر ٹھنا کا پیدا کرنے کا عمل
  • کپڑا سینے کے بعد پھیلا نے کا عمل
  • بندوق کے پیالے کا سر پوش
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of chuTkii

Noun, Feminine

  • clip to hold clothes on a clothes line
  • knot in a cloth made when it is tie-dyed
  • snap of fingers
  • pinch, the small quantity held or picked up between thumb and forefinger
  • pinching word(s), sarcasm, witty or funny remark
  • ring worn by woman on toes
  • the small amount of time it takes to snap fingers

चुटकी के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • = चुटकी
  • ऊँगली (अंगुली) से पकड़ कर खाल दबाना, किसी पर तन्ज़ करना
  • किसी के शरीर में पीड़ा उत्पन्न करने अथवा उसका ध्यान किसी बात की ओर आकृष्ट करने के लिए अंगठे और तर्जनी से उसके शरीर का थोड़ा-सा चमड़ा पकड़ कर दबाने की क्रिया या भाव। चिकोटी। जैसे-(क) उसने ऐसे जोर से चुटकी काटी कि चमड़ा लाल हो गया। क्रि० प्र०-काटना।। मुहा०-चुटकी भरना = उक्त प्रकार की मुद्रा से किसी के शरीर का चमड़ा पकड़कर दबाना। चिकोटी या चुटकी काटना।
  • कोई वस्तु उठाने, दबाने, पकड़ने आदि के लिए अथवा कोई विशिष्ट कार्य करने के लिए अंगूठे के सिरे से तर्जनी का सिरा मिलाने की मुद्रा या स्थिति। जैसे-गौ, भैंस दुहने या पत्तों का दोना बनाने के लिए चुटकी से काम लेना। मुहा०-धुटकी बठना = चुटकी की सहायता से किये जानेवाले काम का ठीक और पूरा अभ्यास होना। जैसे-जब चुटकी बैठ जायगी, तन दोने ठीक बनने लगेंगे। चुटकी लगाना = (क) कोई चीज उठाने, खींचने, तोड़ने, दबाने, पकड़ने आदि के लिए अंगूठे और तर्जनी की उक्त प्रकार की मुद्रा से काम लेना। जैसे-(क) उचक्के ने चुटकी लगाकर उसके जेब से नोट निकाल लिये। (ख) पत्तों को मोड़कर दोना बनाने के लिए चुटकी लगाना। (ग) चुनरी आदि रंगने के समय जगह-जगह से कपड़े के कुछ अंश पकड़कर डोरी-तागे से इस प्रकार बाँधना कि उतने अंश पर रंग न बढ़ने पावे।
  • अँगूठे और तर्जनी के सिरे को मिलाने से बनी हुई मुद्रा
  • किसी चीज़ को पकड़ने या उठाने के लिए अँगूठे और तर्जनी को मिलाना; चुटकी में पकड़ी गई चीज़, जैसे- एक चुटकी नमक
  • मध्यमा तथा अँगूठे को छटकाकर ध्वनि निकालना, जैसे- चुटकी बजाना
  • किसी के शरीर की खाल को भींचना; चिकोटी
  • पाँव की उँगलियों में पहनने का गहना
  • भिखारी को दिया जाने वाला मुठ्ठी भर आटा
  • वह गाँठ जो कपड़े में रंग न चढ़ने देने के लिए लगाई जाती है
  • कागज़ आदि को पकड़ कर रखने का क्लिप।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (چُٹْکی)

نام

ای-میل

تبصرہ

چُٹْکی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words