تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَراز" کے متعقلہ نتائج

دَراز

طویل، لمبا (مدت گفتگوں یا کوئی مادی شے وغیرہ کے لیے)

دَراز پَرَہ

بچھو مکھی

دَرازی

دراز ہونے کی کیفیت، لمبائی، طوالت

دَراز اَنْدیشَہ

کسی کا بُرا چاہنے والا ؛ خراب خیالات رکھنے والا.

دَرازیٔ عُمْر

عمر کی طوالت، بہت زیادہ زندگی ہونا، ایک لمبی عمر کا ہونا، عمردراز ہونا

دَراز مُو

لمبے بالوں والا .

دَراز دُم

(لفظاً) جس کی دُم لمبی ہو

دَراز کار

جو اپنی لیاقت سے زیادہ کام کونے کا معنی ہو اور شیخی کی باتیں کرتا ہو

دَراز گوش

لمبے کانوں والا، بڑے کانوں والا، بڑکنا

دَراز نَظَر

جو دور کی اشیا کو واضح طور ہر دیکھ سکے

دَراز نَفْس

ہوس پرست ،شہوت پرست ،خرنفسا

دَراز دَسْت

(لفظاً) جس کے ہاتھ لمبے ہوں، لمبے ہاتھوں والا

دَراز رِیش

لمبی داڑھی والا .

دَراز بازُو

غالب ، قرمی

دَراز خوان

لمبا دستر خوان

دَراز قامَتی

لمبا قد ہونا .طویل قامت ہونا ، قد کی اوُنجائی .

دَراز تَرْکِیب

لمبی چوری تر کیب سوچنے والا ؛ لمبا پروگرام بنانے والا .

دَراز شَمْشِیر

چالا ک تلوریا

دَراز کِھینچْنا

پانو پھیلا کر لیٹ جانا ،آرام کرنا

زَمانَۂ دَراز

طویل مُدّت ، بہت عرصہ

عُمْرَت دَراز

زندہ باد ، شاباش ، بہت خوب .

فاصِلَۂِ دَراز

ہاتھ دَراز ہونا

اضافہ ہونا ، بڑھنا ۔

دُور ہور دَراز

دور و دراز، دور دراز.

مَضْمُون دَراز ہونا

معاملہ یا بات لمبی ہونا

گَرْدَن دَراز ہونا

گردن لمبی ہونا ، کسی بات پر زور دینے کے محل پر سر اونچا کرنا ، شیخی جتانا .

ہَت دَراز کَرنا

ہاتھ بڑھانا ۔

نِیم دَراز ہونا

ٹیک لگا کر ٹانگیں پھیلا کے بیٹھنا ، لیٹنے اور بیٹھنے کی درمیانی حالت میں ہونا ۔

رَسّی دَراز ہونا

رسی کا طویل ہونا ، بدی کے سلسلے میں ڈھیل ملنا ؛ دور تک رسانی ہونا یا مزید موقع ملنا

عُمْرِ دَراز

لمبی عمر، طویل زندگی

زَراوَن٘دِ دَراز

زراوندِ طویل ، ایک ہیڑ کی جڑ ہے دو قسم کی ہوتی ہے (۱) لمبی اور اُنگلی کی مقدار میں موٹی اور اس سے پتلی بھی اندر اسکے ایک چیز شمشاد کی طرح ہوتی ہے ، رن٘گ تیرہ سرخی مائل ، مزہ کڑوا اور ذرا بساندھا ، گرم اور خشک طبیعت ہے نباتی اور حیوانی زہر کی تریاق ہے . رطوبت جذب کرتی ہے . ورم کو تحلیل کرتی ہے . بلغم کو چھان٘ٹتی ہے سدہ کھولتی ہے پتھری کو توڑ کر خارج کرتی ہے .

مَنزِل دَراز ہونا

مسافت کا زیادہ ہونا ، منزل بہت دُور ہونا ۔

عُمْر دَراز ہونا

عمر بڑی ہونا

قِصَّہ دَراز ہونا

معاملے کا طول پکڑنا ، بات کا طویل ہونا ، طوالت واقع ہونا.

عُمْر دَراز ہو

کسی کو دُعا دیتے وقت کہتے ہیں، خُدا زندگی بہت بڑھائے، عمرِ طویل عطا کرے

بات دُور دَراز ہونا

بعید ازقیاس ہونا، خلاف عقل ہونا، ٹھیک نہ بیٹھنا

خُدا عُمْر دَراز کَرے

(دعا) اللہ تعالیٰ عمر طبیعی کو پہنچائے (بڑے ، چھوٹوں کو اس طرح دعا دیتے ہیں).

رات کوتاہ اَفْسانَہ دَراز

وقت کم ہے اور کام زیادہ ، رات تھوڑی کہانی بڑی.

کوتاہ گَرْدَن دُم دَراز

جس کی گردن چھوٹی ہو وہ مکار ہوتا ہے

حاصِلِ عُمْر دَراز

دَسْتِ طَلَب دَراز ہونا

مانگنے کے لئے ہاتھ بڑھانا

پا دَراز

(لفظاً) پان٘و پھیلائے ہوئے

دُور دَراز

بہت دور، کالے کوسوں، آنکھوں سے اوجھل، حدِّ نظر سے دور

جان دَراز

طویل زندگی ، لمبی عمر (بیشتر دعا کے ساتھ).

دامَن دَراز

بیوقوف، احمق

زَبان دَراز

بد تمیزی سے بولنے والا، منْہ پھٹ، گُستاخ، بد زبان، دریدہ دہن

گیسُو دَراز

لمبے لمبے بالوں والا ، لٹوریہ ، (مجازاً) فقیر ؛ سادھو ، بزرگ.

گَرْدَن دَراز

لمبی گردان والا .

دَنداں دَراز

نِیم دَراز

جو پوری طرح دراز نہ ہو، لیٹنے کے انداز میں ترچھا بیٹھا ہوا، (گاوتکیے وغیرہ سے) ٹیک لگا کر پانو پھیلایا ہوا

کَلّے دَراز

زبان دراز ، من٘ھ پھٹ ، بد زبان .

کَلّا دَراز

بیہودہ شور و غوغا کرنے والا، بہت بڑھ چڑھ کر بولنے والا، چلّاچلا کر بولنے والا

دَسْت دَراز

بے باک، نڈر، ہت چُھٹ

دُم دَراز

لمبی دُم والا ؛ شیخی باز.

دَنْدان دَراز

لالچی ، حریص .

لَم دَراز

کھادی، کھور، گاڑھا، ایک قسم کا کپڑا، جس کا عرض بڑا ہوتا ہے، اِسری

عُمْرِ دَراز جِیتا رَہے

بزرگ یا بوڑھی عورت سلام کے جواب میں دیتے ہیں

دَسْتِ سُوال دَراز ہونا

بِھیکَ مان٘گنے کا عادی ہونا ، مان٘گنا .

زَبانِ طَعْن دَراز کَرْنا

لعن طَعن کرنا ، طعنے دینا.

ظالِم کی رَسّی دَراز ہوتی ہے

جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے.

اردو، انگلش اور ہندی میں دَراز کے معانیدیکھیے

دَراز

daraazदराज़

وزن : 121

دَراز کے اردو معانی

فارسی - صفت

  • طویل، لمبا (مدت گفتگوں یا کوئی مادی شے وغیرہ کے لیے)
  • طویل المسافت، دور (دُرو کے تابع کے طور پر مستعمل)
  • دور تک پھیلا ہوا
  • زیادہ، تفصیلی، (مختصر کی ضد)

    مثال - باتوں کا سلسلہ دراز ہو گیا تو میں اکتا کر چلا آیا

انگریزی - اسم، مؤنث

  • میز یا الماری وغیرہ کا خانہ جو (کھینج کر باہر طکالا جا سکتا ہے اور چیز رکھنے یا نکالنے کے بعد پِھر دھکیل کر اپنی جگہ کر دیا جاتا ہے)

اسم، مؤنث

  • درار
  • نیچے پہننے کا تنگ پاجامہ

وضاحتی ویڈیو

شعر

English meaning of daraaz

Persian - Adjective

English - Noun, Feminine

  • drawer of table, chest or cupboard, etc

Noun, Feminine

दराज़ के हिंदी अर्थ

फ़ारसी - विशेषण

  • लंबा, विशाल, दीर्घ
  • लंबी दूरी
  • दूर तक फैला हुआ
  • अधिक, विस्तृत

    उदाहरण - बातों का सिलसिला दराज़ हो गया तो मैं उकता कर चला आया

अंग्रेज़ी - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • मेज़ में लगा हुआ संदूक़नुमा वह लंबा खाना जिसमें वस्तुएँ आदि रखी जाती हैं और जो प्रायः खींचकर आगे या बाहर निकाला जा सकता है

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • दरार
  • नीचे पहनने का छोटा पाजामा

دَراز کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَراز)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَراز

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words