تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ایک" کے متعقلہ نتائج

یَک

(" ایک" کا عام بول چال کا تلفظ)، ۲ سے پہلے کا عدد

یقینی

بے شبہ، شک سے مبرا، یقین کیا ہوا، لازمی، ضروری، شک و شبہ سے بالاتر، بالضرور، بلاشبہ، بالتحقیق، البتہ

یَقِیں

بے شبہ، بلاشک، ضرور، تحقیق، اعتبار، اعتماد، ظن غالب، ایمان

یَقِین

تھوڑا ایقان رکھنے والا، بد گمان، بدظن

یَک یَک

(ب) امذ. دو آدمیو ں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ،دو بدو لڑائی .

یک دل

ہمدم، ہمراز، ہمزبان، متفق

یک بیک

اچانک، دفعۃً

یَک صَد

یَک سُر

ایک ہی سُر میں گانا، ایک ہی دھن میں گانا

یَکسا

رک: یکساں ، ایک سا ۔

یَک گو

ایک ہی کا ذکر کرنے والا، ایک ہی کا نام لینے والا، (مجازاً) وظیفہ یا تسبیح پڑھنے والا

یَک دیس

ایک دن.

یَک دو

ایک دو، ایک یا دو، چند، تھوڑا سا

یَک اَنْگ

اکیلا ، تنہا ، مجرد ، تنہائی پسند.

یک بہ یک

یکبارگی، یکایک، ایک دم سے، اچانک، ایک کے بعد ایک

یَک جِنْس

ایک حالت والا ، ایک طرح کا ، ایک قسم کا.

یَکْسُو

مستغرق، دھیان مگن، بے فکر

یَک رَنْگ

ایک رنگ، سچا، بے ریا، مخلص، ظاہر و باطن کا یکساں، صاف دل، صادق، بے نفاق نیز (مجازاً) وحدت پسند

یَک عُمْر

ایک طویل مدت، پوری عمر

یَک تَن

ایک جسم ؛ ہم قالب ، یک جان

یَک مَن

ایک من نیز یک دل ؛ (مجازاً) متفق ۔

یَک پَن

ایک پن ، ایک ہونے کی حالت ، یکسانی ، یکتائی.

یَک رُخ

ایک سمت ، ایک طرف ؛ ایک ہی سمت جانے یا غور کرنے والا ، جانب دار ۔

یَک دَم

ایک دم، اچانک، اسی وقت، دفعتاً ، یکایک

یَک تِل

ایک لمحہ نیز فوراً، ذرا سی دیر میں، بالکل، ذرا سا بھی

یَک چَن٘د

بعض وقت، تھوڑا زمانہ، یونہی، کچھ، تھوڑا سا، کچھ یونہی، تھوڑی سی دیر، کچھ روز کے لیے، فوراً، اچانک، یک دم

یَک تَہ

رک : یک تہی ؛ وہ لباس جو ایک یہ کا ہوا ، اکہرا.

یَک دِن

رک : ایک دن ۔

یَک دَسْت

وہ جس کا ایک ہاتھ نہ ہو

یَک عِلْم

۔(ف) صفت۔ بالکل۔ تمام ۔یک لخت۔ فوراً ضرور۔؎

یَک شَبَہ

یَک قَول

یک زبان ، ایک رائے یا بات پر متفق.

یَک نَفَس

ایک دم کا، تھوڑی دیر کا

یَک تول

ہم وزن ، وزن میں برابر ، یکساں.

یَک چِت

رک: یک چت ، یک دل یک جان

یَک رَنجَہ

یکبارگی ، ایکا کر کے .

یَکسَر

بالکل، سارا، پورے کا پورا، تمام تر، کُل

یک جاں

یَک شَکَر

(کیمیا) شکر جو آبی عمل کے ذریعے مزید سادہ شکر میں تبدیل نہ ہو سکے ؛ جیسے کہ گلوکوز (انگ : Mono saccharide) ۔

یَکَنت

(ب) امث ۔ ایکانت ، تنہائی ؛ ایک طرف

یَک چَشم

ایک آنکھ والا، کانا، واحد العین

یَک مُشت

ایک مٹھا، اکٹھا، فی الفور، تمام و کمال، سب، ایک ساتھ ، ایک دفعہ ہی میں، ایک مٹھی

یَک شِقَہ

ایک شق والا ؛ (نباتیات) ایک نوع کا پھول (انگ : Mono chasium) ۔

یَک سُخَن

ایک بات ؛ ایک بات پر قائم رہنے والا ، بات کا پکا ؛ صادق القول آدمی ۔

یَقِیناً

ضرور، بیشک، ازروئے یقین، بالضرور، بلاشک، بلاشبہ

یَک حَرف

ایک حرف ، ایک لفظ یا بات ؛ کچھ ، تھوڑا سا ۔

یَک طَرْف

ایک جانب، یک سو

یَک چَندے

کچھ دیر کے لیے، تھوڑی دیر کے لیے

یَک شَنْبَہ

اتوار، اتوار کا دن نیز ہفتہ کا پہلا دن، ہفتے کے بعد کا اور پیر سے پہلے کا دن

یَک ذَرَہ

رک : یک ذرا ؛ تھوڑا سا ۔

یَک مُٹھ

(لفظاً) یک مشت ؛ (کنایۃً) متفق ، ایک ساتھ ، باہم.

یَک لَخْط

رک :یک لخت جو فصیح ہے ؛ فوراً ، اُسی وقت ۔

یَک لَخْت

اچانک، دفعتاََ، یکبارگی

یَک اَسْپَہ

ایک گھوڑے والا، وہ شخص، جو ایک گھوڑا رکھتا ہو یا ایک گھوڑے کا مالک ہو

یَک مَنزِل

جن کا راستہ اور اڈا ایک ہو (گاڑیوں کے لیے مستعمل) ۔

یَک گوشَہ

(لفظاً) ایک گوشہ ، ایک کنارہ ، ایک طرف.

یَک نَظَر

ایک نظر ، ایک نگاہ ؛ سرسری طور ہر ، ایک بار.

یَک جُرعَہ

ایک گھونٹ ۔

یَک قَلَم

یک رنگ، یک فنی، یکساں، برابر، ہموار، صاف، یکلخت، فوراََ، ضرور، سراسر، ایک دفعہ ہی، ایک ساتھ

یَک طَرَف

یک طرف، ایک طرف

اردو، انگلش اور ہندی میں ایک کے معانیدیکھیے

ایک

ekएक

اصل: سنسکرت

وزن : 21

ایک کے اردو معانی

صفت، عددی

  • گنتی کا پہلا عدد ، واحد ، فرد (زوج کے بالمقابل) ، (ہندسوں میں) ۱ .
  • پہلا ، ترتیب کے لحاظ سے اول ، (شخص یا شے وغیرہ) جو دوسرے سے ما قبل یا مقدم ہو (اکثر ، ایک ، یا ’دوسرے‘ کے بالمقابل).
  • دوسرا (پہلے کے بالمقابل).
  • کئی میں سے کوئی ایک یا ہر ایک ، ایک کے بعد دوسرا (تکرار کے ساتھ).
  • بہت . بڑا (کرت یا عظمت کے لیے).
  • ادنیٰ ، معمولی ، حقیر.
  • صرف ، فقط ، محض.
  • اکیلا ، تن تنہا.
  • منتخب ، یکتا ، ممتاز.
  • یکساں ، برابر.
  • متفق ، متحد ، جنھوں نے کسی بات پر اتفاق کر لیا ہو ، جو کسی معاملے میں ایک دوسرے کی تائید اور حمایت کریں.
  • ساتھ ساتھ ، یکجا ، اکٹھا.
  • سارا، تمام ، کلیۃً ، ااس سرے سے اس سرے تک (عموماً اسماے ذات یا صفات کے ساتھ).
  • تخمینی ، قریب قریب ، (عموماً تعداد مقدار کے ساتھ).
  • مرکب ہو کر ایسے واحد کہ دائی نہ رہے ، مخطوط ، یکجان.
  • جس کے قول میں استحکام ہو ، (بات یا ارادے کا) پورا یا پکا.
  • معمولی ، آسان ، سہل.
  • مطلق ، ذرہ بھر ، قطعی ، بالکل (نفی کی تاکید کے موقع پر).
  • کسی ، کوئی
  • تخصیص و تحدید کے لیے.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of ek

Adjective, Numeral

  • a, an, one
  • first
  • one
  • only, mere
  • single, sole, alone, unique, singular
  • united

Adverb

  • nearly, or so, about

एक के हिंदी अर्थ

विशेषण, संख्यात्मक

  • सबसे पहला और सबसे छोटा (परंतु पूरा और भिन्न-रहित) संख्यासूचक अंक
  • गणना की सबसे पहली संख्या का वाचक शब्द
  • ४. अनिश्चित या निश्चित संख्यावाचक शब्दों के अन्त में लगने पर, प्रायः
  • एकनिष्ठ।
  • जिनमें परस्पर समान भाव (गुण, धर्म आदि) हों।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • परमात्मा, ख़ुदा

ایک سے متعلق دلچسپ معلومات

ایک انگریزی میں لفظ The حرف تعریف (definite article) کے طور پر، اور حرف A حرف تعمیم (indefinite article) کے طور پر رائج ہیں۔ اردو میں نہ حرف تعریف ہے نہ حرف تعمیم۔ ہمارے یہاں The کا کچھ بھی ترجمہ ممکن نہیں، لیکن A کا ترجمہ اکثر’’ایک‘‘ کیا جاتا ہے۔ یہ ہرجگہ درست نہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ انگریزی کی دیکھا دیکھی ہم لوگ بھی’’ایک‘‘ کا لفظ کم و بیش حرف تعمیم کی طرح لکھنے لگے ہیں۔ یہ اردو کے مزاج کے خلاف ہے۔ مثلاً John is a good man کے تراجم ملاحظہ ہوں: غلط: جان ایک اچھا آدمی ہے۔ صحیح: جان اچھا آدمی ہے۔ اسی طرح A great poet makes no mistakes کے تراجم دیکھیں: غلط : ایک بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ صحیح: بڑا شاعر غلطیاں نہیں کرتا۔ علیٰ ہٰذالقیاس، مندرجہ ذیل جملے دیکھئے: غلط: ایک انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ صحیح: انسان کا فرض ہے کہ دوسروں کا ہاتھ بٹائے۔ غلط: غالب ایک بڑے شاعر تھے، سب اسے مانتے ہیں۔ صحیح: غالب بڑے شاعر تھے۔۔۔ غلط: ایک اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔ صحیح: اچھے آدمی کی پہچان یہ ہے کہ۔۔۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ایک)

نام

ای-میل

تبصرہ

ایک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone