تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھ سے" کے متعقلہ نتائج

ہاتھ سے

ہاتھوں سے ناکہ کسی مشین یا کل وغیرہ سے ، بدست ، ہاتھ کے ذریعے نیز قلم یا مو قلم سے

ہاتھ سے گَیا

اُڑ گیا ؛ جاتا رہا ، کھو گیا

ہاتھ سے بَچنا

گزند یا وار سے محفوظ رہنا ؛ زد سے بچنا

ہاتھ سے چُھونا

ہاتھ سے مس کرنا ، ہاتھ لگانا ۔

ہاتھ سے رَکھنا

کوئی ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز (خصوصاً ہتھیار وغیرہ) رکھ دینا ، استعمال نہ کرنا ۔

ہاتھ سے نِکَلنا

کسی چیز کا کھو جانا ؛ کسی شخص یا شے سے محروم ہو جانا

ہاتھ سے چُھوٹنا

۔۱۔ قابو سے نکلنا۔؎

ہاتھ سے ہاتھ مِلنا

مصافحہ ہونا

ہاتھ سے ہاتھ مَلنا

بے حد پچھتانا، افسوس کرنا

ہاتھ سے پِھسَلنا

ہاتھ سے بے قابو ہو کر گرنا ۔

ہاتھ سے ہاتھ مِلانا

باہم ہاتھ میں ہاتھ پکڑ کر تپاک ظاہر کرنا، مصافحہ کرنا، ہاتھ ملانا

ہاتھ سے نَہ جانا

اختیار میں رہنا ، قبضے میں رہنا ۔

ہاتھ سے چَلا جانا

قبضے میں نہ رہنا ، جاتے رہنا ۔

ہاتھ سے نِکَل جانا

قابو سے باہر ہونا ۔

ہاتھ سے جاتا رَہنا

قابو سے نکل جانا، اختیار سے جانا، بس میں نہ رہنا، قبضے سے باہر ہو جانا

ہاتھ سے جانے لَگنا

مرنے کے قریب ہونا ؛ حالتِ نزع میں ہونا ۔

ہاتھ سے نِکلا جانا

جانے والا ہونا ؛ کھو جانے کے قریب ہونا، ضائع ہونے کو تیار ہونا ، قابو سے باہر ہونے والا ہونا

ہاتھ سے دے بَیٹھنا

کھو بیٹھنا، گنوا دینا، ضائع کرنا

ہاتھ سے چُھوٹ جانا

ہاتھ سے گر جانا ، ہاتھ سے نکل کر گر پڑنا ، ہاتھ سے پھسل جانا

ہاتھ سے سَلام لینا

سلام کا جواب ہاتھ کے اشارے سے دینا

ہاتھ سے چھوڑْنا

ہاتھ سے جانے دینا ؛ قابو سے نکالنا نیز ترک کرنا ۔

ہاتھ سے دل پِھسلنا

مراد : عاشق ہونا، فریفتہ ہونا

ہاتھ سے بھاگا پِھرنا

کسی کے ڈر کے مارے کہیں چلا جانا ، کسی کی گرفت سے بچتے پھرنا

ہاتھ سے کام نِکالنا

عملی تجربہ حاصل کرنا، کام کرانا

ہاتھ سے کھو بَیٹْھنا

رک : ہاتھ سے کھونا ، جانے دینا ۔

ہاتھ سے تَنْگ آنا

کسی کی حرکتوں سے تکلیف میں مبتلا ہونا ، کسی کی وجہ سے پریشان ہونا ۔

ہاتھ سے طوطے اُوڑْنا

بدحواس ہونا ، گھبرا جانا (رک : ہاتھوں کے توتے اڑ جانا) ۔

ہاتھ سے توتے اُڑنا

بد حواس ہونا، بے خود ہونا

ہاتھ سے تَنگ ہونا

کسی کی وجہ سے تکلیف میں ہونا ، کسی کی حرکتوں سے پریشان ہونا ۔

ہاتھ سے نَہ جانے دینا

ترک نہ کرنا ، نہ چھوڑنا ۔

ہاتھ سے جانے نَہ دینا

قابو سے نکلنے نہ دینا ؛ ترک نہ کرنا ، نہ چھوڑنا

ہاتھ سے دُوسرے ہاتھ کو خَبَر نَہ ہو

کسی کو کانوں کان خبر نہپ ہو کہ کیا دیا اور کس کو دیا.

ہاتھ سے سِپَر ڈال دینا

ہارمان جانا ، شکست قبول کرنا ؛ عاجزی اختیار کرنا ۔

ہاتھ سے قَلَم رَکھ دینا

لکھنے سے باز آنا ، لکھنا ختم کرنا نیز چھوڑ دینا؛ ختم کر دینا

ہاتھ سے مَکّھی اُڑانا

جسم کے کسی حصے پر بیٹھی ہوئی مکھی کو ہاتھ سے ہٹانا ؛ مراد : ہاتھ کی جنبش سے سلام کا جواب دینا ؛ رعونت سے سلام کا جواب دینا ؛ بے اعتنائی برتنا ۔

ہاتھ سے جانے نَہِیں دینا

قابو سے نکلنے نہ دینا ؛ ترک نہ کرنا ، نہ چھوڑنا

ہاتھ سے کوڑی کے دو بیر بھی نَہ کھانا

بڑی ناقدری کرنا

ہاتھ سے مَکّھی اُڑا دینا

جسم کے کسی حصے پر بیٹھی ہوئی مکھی کو ہاتھ سے ہٹانا ؛ مراد : ہاتھ کی جنبش سے سلام کا جواب دینا ؛ رعونت سے سلام کا جواب دینا ؛ بے اعتنائی برتنا ۔

ہاتھ سے جانا

قابو سے نکل جانا؛ بس میں نہ رہنا، اختیار سے نکل جانا

ہاتھ سے دینا

بخشنا، عنایت کرنا، عطا کرنا

ہاتھ سے کھونا

ملتی ہوئی چیز کا نہ لینا ، ضائع کرنا ، گنوانا ، چھوڑنا ؛ قدر نہ کرنا

ہاتھ سے کُھلے تو دانْت کیوں لَگائے

آسانی سے کام بنے تو دشواری کیوں اختیار کرے

ہاتھ سے چلنا

ہاتھ سے نکلنا، اختیار میں نہ رہنا، قبضے سے نکل جانا، ہاتھ سے جانا

ہاتھ سے کھانا

چھری کانٹے یا چمچے کے بغیر کھانا کھانا ، ہاتھ کی انگلیوں سے کھانا ۔

ہاتھ سے ناپنا

باقاعدہ فیتے یا پیمانے وغیرہ کے بجائے ہتھیلی یا بازو سے ناپنا، ناپ کا اندازہ لگانا

ہاتھ سے بات جانا

معاملہ قابو سے باہر ہو جانا (رک : بات ہاتھ سے جانا)

ہاتھ سے کھیل جانا

ہاتھ سے نکل جانا ، ہاتھ سے جاتے رہنا ؛ مر جانا ۔

ہاتھ سے نہ دینا

ہاتھ سے نہ چھوڑنا، ہاتھ سے نہ کھونا، قابو سے نہ نکلنے دینا

ہاتھ سے دل جانا

عاشق ہونا، فریفتہ ہونا

ہاتھ سے تال دینا

ایک ہاتھ سے تالی بجانا.

ہاتھ سے جانے دینا

چھوڑ دینا، ترک کرنا، آزاد کرنا، تعلق نہ رکھنا

ہاتھ سے کھو دینا

رائیگاں جانے دینا، ضائع کرنا، گنوا دینا

ہاتھ سے رکھ دینا

کوئی ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز زمین پر ڈال دینا

ہاتھ سے کام نکلنا

کوئی کام ہاتھوں سے انجام پانا؛ کوئی کام کر کے دیکھنا؛ کسی کام کا تجربہ ہونا، کسی امر سے واقفیت ہونا

ہاتھ سے بے ہاتھ ہونا

ہاتھوں سے نکل جانا ، بس میں نہ رہنا ، قابو میں نہ رہنا ۔

ہاتھ سے بے ہاتھ ہو جانا

ہاتھوں سے نکل جانا ، بس میں نہ رہنا ، قابو میں نہ رہنا ۔

ہاتھ سے نالاں ہونا ، ہاتھوں سے نالاں ہونا

۔ہاتھ سے تنگ ہونا۔؎

کُھلے ہاتھ سے

(موسیقی) ڈھولک یا طبلے پر پورے ہاتھ کی گھاپ کے ساتھ.

اُلٹے ہاتھ سے

ڈِھیلے ہاتھ سے

ہلکے ہلکے ، آہستہ آہستہ ، لحاظ کرتے ہوئے ، نرمی سے.

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھ سے کے معانیدیکھیے

ہاتھ سے

haath-seहाथ-से

وزن : 212

مادہ: ہاتھ

ہاتھ سے کے اردو معانی

فعل متعلق

  • ہاتھوں سے ناکہ کسی مشین یا کل وغیرہ سے ، بدست ، ہاتھ کے ذریعے نیز قلم یا مو قلم سے
  • ذات سے ، دم سے ، دم قدم سے ، خود سے ۔
  • سبب سے ، کے باعث ، کی وجہ سے
  • قابو سے ، گرفت سے ۔
  • ۔ ۱۔ ذریعہ سے ۔؎

English meaning of haath-se

Adverb

  • by hand

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھ سے)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھ سے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words