تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جَواب دینا" کے متعقلہ نتائج

جَواب دینا

۱. کسی وال یا بات سے انکار کرنا ، نا مظور کرنا.

ہُمایُوں جَواب دینا

حوصلہ پست ہوجانا ، عزم و ارادہ کمزور ہوجانا ، مایوسی کی کیفیت پیدا ہوجانا۔

تُرْکی بَہ تُرْکی جَواب دینا

کسی شخص کو اسی کی زبان میں جواب دینا، جیسا کوئی کہے ویسا ہی جابو دینا، سخت جواب دینا، کسی سے (بات میں) ذرا نہ دبنا

کَلَّہ بَہ کَلَّہ جَواب دینا

روبرو مقابلہ کرنا، تُرکی بہ تُرکی جواب دینا ، برابر کا جواب دینا .

خُدا کو جَواب دینا ہے

اللہ کے پاس پیشی ہونا ہے.

کَلّہ بَکَلّہ جَواب دینا

۔ترکی بہ ترکی جواب دینا۔ برابر کا جواب دینا۔ روسی بھی جواب کلہ بکلہ دے رہے ہیں۔

کَلّا بَہ کَلّا جَواب دینا

برابر کا جواب دینا ، تُرکی بہ تُرکی جواب دینا ، ہمسری کرنا ، جواب دینے میں برابری کرنا .

ہاتھ پاؤں جَواب دے دینا

ہاتھ پانو ناکارہ ہو جانا ، ہاتھ پانو میں طاقت نہ رہنا ، چلنے پھرنے یا کام کرنے سے معذور ہو جانا ۔

مُنہ دَر مُنہ جَواب دینا

بیباکانہ جواب دینا، کہنے میں لحاظ نہ کرنا، برملا کہنا

ہاتھ پاؤں کا جَواب دے دینا

بیماری یا ضعف یا بڑھاپے کی وجہ سے اعضا کا کام نہ کر سکنا ۔

مُنہ توڑ کے جَواب دینا

بے رو رعایت جواب دینا ، بیباکانہ جواب دینا ، دنداں شکن جواب دینا ۔

مُنہ توڑ کر جَواب دینا

بے رو رعایت جواب دینا ، بیباکانہ جواب دینا ، دنداں شکن جواب دینا ۔

جَواب دے دینا

۔بالکل انکار کردینا۔موقوف کردینا۔ چھوڑدینا۔

سُوکھا جَواب دینا

صاف اِنکار کر دینا ، منع کر دینا ، مقصد پُورا نہ کرنا ۔

سِیدھا جَواب دینا

صاف صاف جواب دینا ، واضع بات کہنا کھری بات کہنا ،

صاف جَواب دینا

قطعی انکار کرنا، بالکل انکار کرنا، دو ٹوک جواب دینا

زِنْدَگی کا جَواب دینا

موت کے آثار نظر آنا، موت کا وقت قریب آنا

ٹُکْڑا توڑ جَواب دینا

۔جواب صاف دینا۔ دو ٹوک دینا۔ بےمروّت ہوکر جواب دینا۔ لگی لپٹی نہ رکھنا۔ صاف صاف کہنا۔ اُن سے کہا کہ لڑکے کا نام تو رکھ دیجیے۔ خاتم نے ٹکڑا توڑکر جواب دیا کہ تم خود ہی رکھ لو۔ ع

نَبی میں جَواب دینا

۔انکا ر کرنا۔ نامنظور کرنا۔

ٹُکْڑا سا جَواب دینا

۔جواب صاف دینا۔ دو ٹوک دینا۔ بےمروّت ہوکر جواب دینا۔ لگی لپٹی نہ رکھنا۔ صاف صاف کہنا۔ اُن سے کہا کہ لڑکے کا نام تو رکھ دیجیے۔ خاتم نے ٹکڑا توڑکر جواب دیا کہ تم خود ہی رکھ لو۔ ع

بَرابَر سے جَواب دینا

گستاخی سے جواب دینا، بے تمیزی سے گفتگو کرنا، منہ توڑ جواب دینا

ٹَکا سا جَواب دینا

۔(عو) صاف جواب دینا۔ مطلق انکار کردینا۔ ایسی بیٹی الٰہی دشمن کو نصیب نہ ہو۔ ماں کی یہ حالت کہ درد کے بارے بات تک نہ کی جائے۔ کتنی خوشامد سے اُس نے کہا: بیٹی ذرا بھائی کو لے لے اور تیرا دل نہ پسیجا۔ بے سود ہیں وہ بیٹیاں جو اس طرح بھر مُنھ ماں کے ہاتھ میں ٹکا سا جواب دے دیں۔

ٹانگوں کا جَواب دینا

سخت تھک جانا ، ٹانگوں کا چلنے سے رہ جانا .

تَڑَخ کَر جَواب دینا

تڑخ کر بولنا، غصے سے کسی چیز کا جواب دینا

تَڑَق کَر جَواب دینا

۔دیکھو تڑخ کر بولنا۔ اس تقریر کا بیگم صاحب نے تڑق کر یہ جواب دیا۔: کوسنے والی ملے میرا صبر تیری جان پر ٹوٗٹے۔

طاقَت کا جَواب دینا

کمزور ہو جانا، طاقت نہ رہنا

بَرابَر کا جَواب دینا

ہمسری کرنا، کسی کام وغیرہ میں کسی کی برابری کرنا

نَفی میں جَواب دینا

انکار کرنا ، نامنظور کرنا ، نہیں کرنا ۔

تَڑاق سے جَواب دینا

بغیر سوچے سمجھے جواب دے بیٹھنا ، صاف انکار کردینا ، بغیر لحاظ و شرم کے انکار کر دینا

تَڑا تَڑ جَواب دینا

بے توقف جواب دینا، بے باکی سے فوراً بول اٹھنا، جلد جلد جواب دینا

چَبا چَبا کَر جَواب دینا

گفتگو میں آدھی بات ہضم کر جانا ، سوچ سمجھ کر یا ٹھہر ٹھہر کر کسی بات کا جواب دینا.

زَبانِ تیغ سے جَواب دینا

کسی بات کے جواب میں تلوار کھینچ لینا، کسی بات کے جواب میں جنگ پر آمادہ ہوجانا، جنگ کرنا، تلوار سے لڑنا

ٹُکْڑا سا توڑ کَر جَواب دینا

صاف صاف کہنا، دو ٹوک جواب دینا، بے مروت ہو کر جواب دینا، انکار کردینا

اِینٹ کا جَواب پَتَّھر سے دینا

سخت بات کے جواب میں اس سے زیادہ سخت بات کہنا یا سختی سے پیش آنا.

صاف ٹُکْڑا توڑ کے جَواب دینا

گستاخی کے ساتھ جواب دینا.

تاب و طاقَت کا جَواب دینا

ضعیف و ناتواں ہوجانا، کمزور ہوجانا

اردو، انگلش اور ہندی میں جَواب دینا کے معانیدیکھیے

جَواب دینا

javaab denaaजवाब देना

محاورہ

مادہ: جَواب

جَواب دینا کے اردو معانی

  • ۱. کسی وال یا بات سے انکار کرنا ، نا مظور کرنا.
  • ۲. (i) انکار کردینا ، ملازمت وغیرہ سے موقوف کردینا، ہر طرف کرنا.
  • (ii) خارج کرنا ، نکال دینا .
  • ۳. (i) عاجز زائل یا ختم ہو کر ساتھ چھوڑ دینا ترک رفاقت کرنا.

English meaning of javaab denaa

  • answer, reply, refuse, dismiss, talk insolently

जवाब देना के हिंदी अर्थ

  • आजिज़ ज़ाइल या ख़त्म हो कर साथ छोड़ देना तर्क रिफ़ाक़त करना
  • इनकार करदेना, मुलाज़मत वग़ैरा से मौक़ूफ़ करदेना, हर तरफ़ करना
  • किसी वालिया बात से इनकार करना, ना मज़ोर करना
  • ख़ारिज करना, निकाल देना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جَواب دینا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جَواب دینا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words