تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَھرا" کے متعقلہ نتائج

کَھرا

ملاوٹ سے پاک، خصوصاً بغیر کھوٹ کا سونا یا چاندی وغیرہ (کھوٹا کی ضد)

کَھراہَنْد

بدبو خصوصاً پیشاب وغیرہ کی بُو.

کَھرا سِکَّہ

وہ سکہ جس کی بناوٹ یا استعمال میں کوئی نقص نہ ہوا ہو

کَھرا کھوٹا ہونا

۔(دل۔ جی کے ساتھ) دیکھو دل۔

کَھرارا

لوہے کا دندانے دار آلہ جس سے گھوڑوں یا گدھوں کے جسم کو رگڑ کر صاف کرتے ہیں ، کھریرا ، کھرکھرا ، کھرہرا.

کَھرائی

اچھائی، نیکی، اصلیت، سچائی، وفاداری، دیانت داری، ایمانداری، صاف دلی، کھراپن، پاکیزگی، پاکی، راستی، صحت، درستی

کَھرا مال

اچھا مال ، صاف سُتھرا مال.

کَھرا کھیل

خوش معاملگی، معاملے کی صفائی

کَھرا کَرْنا

روپیہ یا اشرفی پرکھنا، پرکھنا، چٹکی لگانا

کَھرا کھوٹا

برا بھلا، ایسا ویسا، برا

کَھراند

پیشاب کی بو، کھراہند

کَھرانو

تھان پر بیل کو باندھنے کی رسی

کَھرا کھونٹا

بُرا ، بُرا بھلا ، ایسا ویسا.

کَھرا کھوٹا پَرَکْھنا

اچھے بُرے کو آزمانا ، بُرے بھلے کی جانچ کرنا.

کَھرا پَن بَگھارْنا

خوش معاملگی کی ڈینگ مارنا

کَھرا کھیل فَرُّخ آبادی

رک : کھڑا کھیل فرَخ آبادی.

کَھرہا

خرگوش

ہاتھ کا کَھرا

کھوٹا کَھرا ہونا

۔نیت کا ڈانواں ڈول ہونا۔

مُعامَلَہ کا کَھرا

لین دین میں ایمان دار ، بات کا پورا ، دیانت دار ، خوش معاملہ

مَن کَھرا کھوٹا ہونا

ایام حمل میں ہر ایک چیز کے کھانے کو جی چاہنا

نِیَّت کا کَھرا ہونا

صاف نیت والا ہونا ، نیک نیت ہونا۔

دِل کَھرا کھوٹا ہونا

دل میں فاسد خیالات پیدا ہونا، نیت میں فرق آنا

جی کَھرا کھوٹا ہونا

نیت میں فرق آنا.

بَن کَھرا

وہ زمین جس پر آخری فصل کپاس کی بوئی گئی ہو

کھوٹا کَھرا

اچھا بُرا ، نیک و بد ، اصلی و نقلی.

کھوٹا کَھرا دیکْھنا

برے بھلے کی آزمائش کرنا، پرکھنا

کھوٹا کَھرا پَرَکْھنا

اچھے بُرے کا امیتاز کرنا

مُعاملے کا سَچّا یا مُعاملے کا کَھرا

۔صفت۔ لین دین کا کھرا۔ بات کا پورا ۔دیانت دار۔

اردو، انگلش اور ہندی میں کَھرا کے معانیدیکھیے

کَھرا

kharaaखरा

وزن : 12

کَھرا کے اردو معانی

سنسکرت - صفت

  • ملاوٹ سے پاک، خصوصاً بغیر کھوٹ کا سونا یا چاندی وغیرہ (کھوٹا کی ضد)
  • اصل نسل کا، جس کے شجرۂ نسب میں کسی غیر نسب کا میل نہ ہو، اصلی
  • راست باز، صادق سچّا، صاف گو
  • پاکیزہ، نفیس، صاف ستھرا، بہترین، (مجازاً) بےعیب
  • نقدی کا، فوری ادائیگی کا، دغا بازی سے پاک
  • لین دین کا صاف، خوش معاملہ، حساب بے باق کرنے کے لیے ہروقت تیّار
  • وہ مٹی کا ظرف جو زیادہ پک گیا ہو، وہ مسالہ جو آگ پر رکھے جانے کے قریب ہو، جائز، مستحکم
  • (ھ) صفت۔ مذکر۔ خالص، بے میل جیسے کھرّا سونا، کھری چاندی، پاک بے ریا، لین دین کا صاف خوش معاملہ جیسے وہ کھرا آدمی ہے جو کچھ کہتا ہے صاف صاف کہتاہے، کسی کا پاس لحاظ نہ کرنے والا، وہم مٹّی کا ظرف جو پکانے میں زیادہ پک گیا ہو

اسم، مذکر

  • خرگوش

شعر

English meaning of kharaa

Sanskrit - Adjective

  • genuine, pure (gold, etc.)
  • good, honest, true, sincere, fair, right, straightforward
  • real, pure
  • standard (as weight)
  • valid (as a bargain)

खरा के हिंदी अर्थ

संस्कृत - विशेषण

  • जिसमें किसी प्रकार का खोट या मेल न हो। विशुद्ध। ' खोटा ' का विपर्याय। जैसे खरा दूध, खरा सोना।
  • लेन-देन व्यवहार आदि में ईमानदार, सच्चा और शुद्ध हृदयवाला। जैसे-खरा असामी।
  • शुद्ध, मिलावट रहित, साफ़, अच्छा, ईमानदार
  • सच्चा
  • जिसमें किसी प्रकार का खोट या मैल न हो
  • छल-कपट से रहित; निष्कपट
  • ईमानदार।

हिंदी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • कलंक

کَھرا کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَھرا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَھرا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words