تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لَگ جانا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لَگ جانا کے معانیدیکھیے
لَگ جانا کے اردو معانی
- مِل جانا ، جُڑ جانا ، متصل ہو جانا ، قریب آ جانا (رک : لگنا ، برائے مزید اسناد و معانی) .
- (تکلیف ، مصیبت وغیرہ) آ جانا ، لاحق ہو جانا .
- چبھ جانا ، کھب جانا .
- اثر کر جانا .
- چُھو جانا .
- مصروف ہو جانا ، کام میں لگ جانا ، مشغول ہو جانا .
- (مہینا یا دن) شروع ہو جانا .
- سلسلہ شروع ہو جانا .
- (دل ، طبیعت وغیرہ) مائل ہو جانا .
- بہل جانا .
- (دل کو) بھا جانا ، پسند آ جانا .
- . عادت ہو جانا.
- مِل جانا (خریدار کے طور پر) .
- ہم بستر ہونا ، جماع کرنا.
- الزام آ جانا ؛ متعدی مرض کا ایک سے دوسرے کو ہو جانا ، بھر جانا (فقرہ) کپڑے میں مٹی لگ گئی ؛ آ جانا (فقرہ) کپڑے میں داغ لگ گیا ؛ جل جانا ، جیسے چاول لگ گئے ؛ دیمک یا گُھن یا کپڑے کا کھا جانا ؛ لازم ہو جانا کسی فعل کا ؛ ضرب آ جانا ، چوٹ آ جانا ، جیسے لاٹھی لگ گئی
- ۔ ۱۔کسی کی آئی ہوئی آفت یا مصیبت کا کسی اور پر آجانا۔ ؎ ۲۔ الزام آجانا۔ دیکھو تہمت لگنا۔ ۳۔اثر کر جانا۔ تم کو بھی شہر کی ہوا لگ گئی۔ ۴۔متعدی مرض کا ایک کو ہوکر اُس کے پاس آنے جانے والے کو ہوجانا۔ ۵۔بھرجانا۔ کپڑے میں مٹی لگ گئی۔ ۶۔آجانا۔ کپڑے میں داغ لگ گیا۔۷۔جَل جانا جیسے چاول لگ گئے۔ ۸۔(عو) شروع ہوجانا۔ (مہینے یا دن کا)؎ ۹۔ دیمک یا گھن یا کیڑے کا کھاجانا۔ جس طرح ریشمی کپڑے کو کیڑا لکڑی کو گھن۔ کڑیوں کو دیمک لگ جاتی ہے اسی طرح آدمی کو قرض کھا جاتا ہے۔ ۱۰۔لازم ہوجانا کسی فعل کا۔ عادت ہوجانا۔ ؎ ۱۱۔ بہل جانا۔ رجوع ہوجانا۔ مائل ہوجانا۔ جیسے طبیعت لگ جانا۔ ۱۲۔چھوٗ جانا۔ میں نے مارا نہیں اتفاقیہ پاؤں ان کے لگ گیا۔ ۱۳۔ضرب آجانا۔ چوٹ آجانا جیسے لاٹھی لگ گئی۔ ۱۴۔ مائل ہوجانا۔ مصروف ہوجانا۔ وہ اور باتوں میں لگ گئے پڑھنا لکھنا چھوڑدیا۔ تم باتوں میں لگ گئے میری طرف متوجہ نہ ہوئے۔ ۱۵۔ چُبھ جانا جیسے چاکو لگ گیا۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لَگ جانا)
لَگ جانا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔