تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تیلی" کے متعقلہ نتائج

تیلی

لوہے کا وہ پتلا تار جو چھتری میں لگا ہوتا ہے

تیلی

نہایت گندہ آدمی، بہت میلا شخص، وہ شخص جس کا پیشہ کولھو سے تیل نکالنا اور بیچنا ہو، روغن گر، نیز وہ قوم جس کا پیشہ روغن گری ہے، بانس کی گول لانبی سٖینک، بانس یا لوہے کی باریک سیخ

تیلی تَن٘بولی

تیل اور پان بیچنے والا ، ادنیٰ آدمی ، رذیل آدمی.

تیلی کا بَیل ہو جانا

ہر وقت کام میں لگا رہنا

تیلی خَصَم کِیا اَور رُوکھا ہی کھایا

مطلب کے لیے برا کام کیا پھر بھی وہ حاصل نہ ہوا ؛ خلاف وضع یا عادات کوئی کام کیا اس پربھی مقصد پورا نہ ہوا ، مال دار کی نوکری اور فاقوں مرے.

تیلی کے بَیل کو گَھر ہی کوس پَچاس

غریب آدمی کو گھر ہی کے کام دھندے کی محنت بڑی ہے

تیلی کا بَیلمَرے کُمْہاری سَتی ہوئے

کسی کے ساتھ بے فائدہ ہمدردی ک موقع پر مستمل.

تیلی کی جورُو ہو کَر کیا پانی سے نَہائے

ایسے امیر کے رفیق ہو کر بھی ہاتھ ہ رنگیں تو کب رنگیں گے.

تیلی کے بَیل کی طَرَح ایک ہی چَکَّر میں پِھرنا

بہت محنت کرنا مگر بے فائدہ.

تیلی کا تیل جَلے مَشْعَلْچی مُفْت کُڑْھے

نقصان کسی کا ہو غم کوئی کرے

تیلی کا تیل گرا ہینا ہوا، بنیے کا نون گرا دونا ہوا

تیل گرا تو زمین سوکھ گئی اور نون گرا تو اس کے ساتھ مٹی مل گئی جس سے وزن بڑھ گیا، کسی کو اپنے نقصان سے ہی فائدہ ہوتا ہے

تیلِیا زَہْر

رک : تیلیا معنی نمبر ۵.

تیلی کا بَیل

(مجازاً) نہایت محنتی آدمی ، سخت محنت کرنے والا آدمی ، وہ شخص جو رات دن چلے ، جفا کش ، کولھو کا بیل.

تیلِیا سُہاگَہ

۔ایک قسم کا سُاگہ جو دیکھنے میں چِکنا معلوم ہوتا ہے۔

تیلی کا کولُھو

(مجازاً) نہایت موٹا تازہ ، فربہ.

تِیْلِیْ تَنْبُوْلِی جَمْع ہونا

رذیل قوموں کے لوگوں کا اکٹھا ہونا، کسی شخص کے پاس رذیل قوم کے لوگوں کا آنا جانا

تِیلِیا گَند

ایک قسم کی بوٹی جو دوائوں میں استعمال کی جاتی ہے.

تیلی سالا

وہ جگہ جہاں تیل پیلنے کا کولھو لگا ہو ، تیل نکالنے کی جگہ.

تیلی راجا

(مجازاً) نہایت میلا کچیلا آدمی ، بڑا غلیظ آدمی.

تیلی شالا

وہ جگہ جہاں تیل پیلنے کا کولھو لگا ہو ، تیل نکالنے کی جگہ.

تیلی کا تیل بَھگََت بَھیّا جی کی

جب کام کوئی کرے اور تعریف کسی اور کی ہو تو کہتے ہیں

تیلی جوڑے پَلی پَلی، رام لُڑھاوے کُپّا

رک : بندہ جوڑے پلی پلی.

تیلِیا سُرَنگ

رک: تیلیا معنی نمبر ۲ (ii).

تیلی کے تینوں مَریں، اُوپَر سے ٹُوٹے لَٹھ

کسی کا نقصان ہو ہمیں کیا.

تیلی کا کام تَنبولی کَرے چُولھے میں آگ لَگے

جب کوئی شخص ایسا کام کرے جس سے اس کا کوئی سروکار نہ ہو یا دوسرے کے کام میں ٹانگ اڑائے تو خود اس کا کام خراب ہوتا ہے

تیلی کا ناٹا

تیلی کا بیل (رک) جو ابھی جوان نہ ہوا ہو جو اکثر چھوٹے قد کا ہوتا ہے.

تیِلیا

سرخ رن٘گ جو سیاہی مائل ہو ، خرما یا لاکھ کے رن٘گ سے مشابہ.

تیلِیا بِکھ

رک : تیلیا معنی نمبر ۵.

تِیلیا پانی

ایسا پانی جس میں تیل کے اجزا شامل ہوں جو بھاری اور نقصان دہ ہوتا ہے، کھاری اور تیل ملا ہوا پانی

تِیلِیا راجا

رک : تیلی راجا ؛ تیلیا راجہ.

تیلِیا مَسان

وہ خبیث روح جو تیلیوں کے جسم میں حلول کرتی ہے ، خبیث ، بہت کالا آدمی.

تیلِیا غُدُود

انسانی یا حیوانی جسم کی وہ گلٹیاں جن سے تیل جیسا مادہ خارج ہو.

تِیلیِاں

تییل کی جمع، تراکیب میں مستعمل

تِیلِْیوں

تِیلی (رک) کی جمع ، تراکیب میں مستعمل.

تیلِیا مَکّھی

رک : تیلغی مکھی.

تِیلِیا رُومال

گہرے رن٘گ کا سلک کا ریشمی رومال جو پھسلتا رہتا ہے.

تیلِیا کُمَید

رک : تیلیا کمیت ، سرن٘گ گھوڑا.

تِیلِیاں توڑْتا

آزاد ہونے کے لیے پنجرے کو توڑنا ، آزاد ہونے کی کوشش کرنا.

تیِلیا مُونْگِیا

۔سبز رنگ مائل بہ سیاہی۔

تیِلیا کاکْریزی

گہرا اودا رن٘گ جو سیاہی مائل ہو

تِیلِیاں بِکَھر جانا

گھر والوں کا مختلف جگہوں پر چلا جانا، تِتَ٘ر بِتَ٘ر ہو جانا

تِیلِیوں کی طَرَح بِکَھر جانا

منتشر ہو جانا، درہم برہم ہو جانا، تیلیاں بکھر جانا

کُجا راجَہ بھوج ، کُجا گَنگا تیلی

کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگا تیلی ، چہ نسبت خاک را با عالم پاک (جہاں حیثیت کا زیادہ فرق ہو وہاں بولتے ہیں).

گَنگا تیلی

وہ تیلی جو راجہ بھوج کو ہاتھ پان٘و کٹنے کے بعد اٹھا کر لے گیا تھا

کَہاں نَنْوا تیلی، کَہاں راجَہ بھوگ

رک : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگا تیلی.

کَہاں نَنْوا تیلی، کَہاں راجَہ بھوج

رک : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگا تیلی.

کَہاں راجا بھوج کَہاں گَنْگُو تیلی

ادنیٰ اور اعلیٰ کا کیا مقابلہ

کَہاں گَنگا تیلی اَور کَہاں راجَہ بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گَن٘گا / گَن٘گْوا ، تیلی.

کَہاں گَنگُو تیلی اَور کَہاں راجا بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گنگا / گنوا تیلی.

کَہاں گَنگْوا تیلی اَور کَہاں راجا بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گنگا / گنوا تیلی.

کَہاں گانگْلا تیلی اَور کَہاں راجَہ بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گَن٘گا / گَن٘گْوا ، تیلی.

تُو تیلی کا بَیل تجھے کیا سیر، لَگا رَہ گھانی سے

جو شخص ہر وقت کام میں لگا رہے اسے طنزاً کہتے ہیں

ما ایلی باپ تیلی، بیٹا شاخِ زَعْفَران

مجہول النسّب یا کمینے شیخی باز کے حق میں بولتے ہیں اور جب کوئی ادنیٰ فخرِ خاندان ہو جائے تو اس کی نسبت بھی کہا جاتا ہے.

ٹُوٹا تیلی کَمَر میں اَدھیلی

﴿تیلیوں کی غربت پر طنز کے طور پر﴾ مراد : بہت غریب ہے ، پاس کچھ بھی نہیں ہے ۔

ماں ایلی، باپ تیلی، بیٹا شاخِ زَعْفَران

بیٹا ماں باپ سے بڑھ کر نکلا، جب کوئی ادنیٰ شخص اعلیٰ ہونے کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں

جھاڑُو کی تِیلی

جھاڑو کی سین٘ک یا تنکا (جس کے لگنے سے عورتیں سمجھتی ہیں کہ اس کے مانند آدمی دبلا پتلا و لاغر ہو جائے گا)، مجازاً: پتلا دبلا، حقیر شے، منحوس شے یا شخص

خَس کی تِیلی

خس کی جڑ کا تِنکا یا ریشہ جو ٹٹیوں میں بھرا جاتا ہے یا تِین تِین چار چار ریشوں کو آپس میں مِلا کر ذرا ذرا فاصلے سے باندھ باندھ کر اور لمبائی میں جوڑ جوڑ کر لمبی لمبی تِیلیاں بنا کر اُن کی چلمنیں بناتے ہیں.

لَچْکے کی تِیلی

کناروں پر دونوں طرف برابر ٹکا ہوا لچکا

تَرا دار تِیلی

(چلمن سازی) بانس کی چھلکے دار تیلی، بانس کے اوپرکے حصے کی تیلی جوگودے کی تیلی کی بہ نسبت زیادہ مضبوط اورپائدار ہوتی ہے

بَگَڑ میں بَگَڑ تِین گَھر، تیلی دھوبی نائی

کمینے لوگوں کے ساتھ نشست و برخاست ہونے کے موقع پر مستمعل

اردو، انگلش اور ہندی میں تیلی کے معانیدیکھیے

تیلی

tiiliiतीली

اصل: ہندی

وزن : 22

تیلی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • لوہے کا وہ پتلا تار جو چھتری میں لگا ہوتا ہے
  • بانس کی باقاعدہ تراشی ہوئی وہ پتلی پٹیاں جو چلمن چق یا پردے میں لگائی جاتی ہیں
  • پنجرے کی سینگ یا تار (لوہے یا بانس وغیرہ کی)
  • پنڈلی، ساق
  • تالے کی جھڑ
  • گیہوں کے کھیت میں ساتھ ساتھ اگنے والی یا ناریل کے پتے سے بنائی ہوئی جھاڑو کی سینک
  • لمبی دھاری (لچکے وغیرہ کی)
  • لکڑی وغیرہ کی وہ موٹی قدرے چپٹی پٹی جس سے چینی لوگ کھانا کھاتے ہیں جن کو Chop Stick کہتے ہیں (عام لوگ بانس سے اور دولت مند ہاتھی دانت سے بناتے ہیں)
  • کر گھے میں ڈھرکی کی وہ سینک جس میں نری پہنائی جاتی ہے‏، تنکوں کی وہ کونچی جس سے جلا ہے سوت صاف کرتے ہیں‏، پٹووں کا وہ اوزار جس سے وہ ریشم سیتے ہیں اسی میں کا ایک تار ہوتا ہے جس میں ایک سرے پر لکڑی کا ایک گول ٹکڑا لگا رہتا ہے
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of tiilii

Noun, Feminine

  • small thin wood strip or iron wire
  • spoke of a wheel
  • matchstick
  • a wooden or iron thin bar

तीली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • दियासलाई की तीली
  • लोहे का वो पुतला तार जो छतरी में लगा होता है
  • ताले की झड़
  • धातु आदि का पतला कड़ा तार
  • पिंजरे की सींग या तार (लोहे या बांस वग़ैरा की)
  • बांस की बाक़ायदा तराशी हुई वो पतली पट्टियां जो चिलमन चुक़ या पर्दे में लगाई जाती हैं
  • लक्कड़ी वग़ैरा की वो मोटी क़दरे चपटी पट्टी जिस से चीनी लोग खाना खाते हैं जिन को Chop Stick कहते हैं (आम लोग बांस से और दौलतमंद हाथीदांत से बनाते हैं)
  • लंबी धारी (लचके वग़ैरा की)
  • वनस्पति आदि का बड़ा तिनका। सींक।
  • ۔(स) मुज़क्कर। रोगन गिर। रोगन कश। रोगन फ़रोश।नायक क़ौम का नाम जिस का पेशा रोगन कुशी है। २।(मजाज़न) निहायत मेला आदमी। मेला आदमी।
  • करघे में ढरकी की वो सैनिक जिस में निरी पहनाई जाती है , तिनकों की वो कूंची जिस से जिला है स्वत साफ़ करते हैं , पट्टूओं का वो औज़ार जिस से वो रेशम सेते हैं इसी में का एक तार होता है जिस में एक सिरे पर लक्कड़ी का एक गोल टुकड़ा लगा रहता है
  • पिंडली, साक
  • सलाई के आकार की धातु आदि की लंबी सींक
  • छोटा तीला; खपची; मोटी सींक
  • गेहूं के खेत में साथ साथ उगने वाली या नारीयल के पत्ते से बनाई हुई झाड़ू की सैनिक

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تیلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

تیلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words