تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"طَرَح طَرَح کی" کے متعقلہ نتائج

طَرَح طَرَح کی

مختلف طرح کا ، قسم قسم کا.

ہَر طَرَح کی

ہر قسم کا ، ہر نوع کا ۔

کِھلَونے کی طَرَح رَہْنا

سنجیدہ مسئلے یا کام کو بہلاوے کی چیز سمجھنا، غیراہم یا غیرسنجیدہ سمجھا جانا

پانی کی طَرَح بَہانا

ضائع کرنا ، برباد کرنا ، بیکار صرف کرنا.

کِھلَونے کی طَرَح ہونا

سنجیدہ مسئلے یا کام کو بہلاوے کی چیز سمجھنا، غیراہم یا غیرسنجیدہ سمجھا جانا

ہَوا کی طَرَح چَلنا

تیز چلنا

ہَوا کی طَرَح نِکَلنا

تیزی سے گزرنا ، جلدی گزر جانا ، (و قت ، دن وغیرہ کا) جلد بیت جانا ۔

کی طَرَح لَدا ہونا

بہت سے طلائی زیورات پہننا ، بکثرت طلائی زیورات سے سنورنا .

گُوہ کی طَرَح چُھپانا

مراد : بلّی کے گو کی طرح چھپانا ، پوری طرح چھپانا ، ڈھانکتے پھرنا ؛ کمال احتیاط سے رکھنا

پَہاڑ کی طَرَح کَٹْنا

(وقت وغیرہ کا) دو بھر یا دشوار ہونا، مشکل سے گزرنا

رُوپَیا پانی کی طَرَح بَہانا

روپیہ پیسہ بے دریغ صرف کرنا ، اسراف کرنا ، فضول خرچی کرنا.

رُوپَیَہ پانی کی طَرَح بَہانا

روپیہ پیسہ بے دریغ صرف کرنا ، اسراف کرنا ، فضول خرچی کرنا.

خُون پانی کی طَرَح بَہانا

رک : خون پا نی ایک کرنا ، بہت خونریزی کرنا ۔

ہَوا کی طَرَح نِکَل جانا

تیزی سے گزرنا ، جلدی گزر جانا ، (و قت ، دن وغیرہ کا) جلد بیت جانا ۔

سایَہ کی طَرَح سَاتھ رَہْنا

ہمیشہ ساتھ رہنا ؛ کسی وقت ساتھ نہ چھوڑنا.

بَلا کی طَرَح نازِل ہونا

یکایک لوگوں کو تکلیف دینے کے لئے آجانا

ہَوا کی طَرَح بَڑْھنا

تیز رفتاری سے چلنا ، بہت تیزی سے بڑھنا نیز بہت جلد جوان ہونا۔

سائے کی طَرَح ساتھ رَہْنا

ہر وقت ساتھ لگے رہنا ؛ ساتھ ساتھ پھرنا.

سائے کی طَرَح ساتھ ہونا

ہر وقت ساتھ لگے رہنا ؛ ساتھ ساتھ پھرنا.

مُنہ کُپّے کی طَرَح پُھولْنا

منھ سوجنا ، نہایت غصہ ہونا ، ناراض ہونا ۔

نَشَّہ جھاگ کی طَرَح بَیٹھ جانا

غرور ختم ہو جانا ۔

دِن ہَوا کی طَرَح گُزَرنا

وقت تیزی سے گزرنا ، کوئی خاص دور جلدی سے ختم ہونا .

دِل کی طَرَح عَزِیز رَکْھنا

بہت عزیز رکھنا ، کسی کو بہت چاہنا

چھاؤں کی طَرَح لَگے رَہْنا

ہمیشہ ساتھ رہنا.

لَہُو کے گُھونٹ کی طَرَح پِینا

ضبط کرنا، صبر کرنا، برداشت کرنا .

آنْدھی کی طَرَح طَبِیعَت آنا

بے اختیار کسی چیز پر مائل ہونا

ہَوا کے جھونْکے کی طَرَح نِکَلْنا

دبے پانو چلا جانا ، تیزی سے چلا جانا ۔

ہَوا کی طَرَح اُڑ جانا

تیزی سے گزر جانا ، بہت جلد بیت جانا ۔

ہَوا کے جھون کے کی طَرَح آنا

اچانک آنا ، دبے پانو ، تیزی سے آنا ۔

بَھلے مانَس کی سَب طَرَح خَرابی ہے

نیک انسان کو ہر طرح شخص دباتا اور برا بھلا کہتا ہے ، شریف آدمی کو ہر حالت میں دقتیں پیش آتی ہیں.

گِرگِٹ کی طَرَح کَبھی کالا کَبھی لال ہونا

چہرے کا رنگ بدلنا

رانڈ کے چَرْخے کی طَرَح چَلا جاتا ہے

بڑا بکّی ہے کسی وقت چپ ہی نہیں ہوتا، خراب و پریشان پھرتا ہے

شُعْلَہ کی طَرَح بَھڑَک اُٹْھنا

چراغ پا ہو جانا، خفا ہونا، ناراض ہونا، مشتعل ہونا

گُھن کی طَرَح گیہُوں کے ساتھ پِسْنا

کسی کی وجہ سے سزا پانا .

دَولَت چھاؤں کی طَرَح ڈَھلْتی ہے

دولت زوال پذیر چیز ہے

زَمانَہ گِرْگِٹ کی طَرَح رَنگ بَدَلْتا ہے

وقت اور حالات کبھی ایک سے نہیں رہتے ، وقت کبھی کُچھ کبھی کُچھ ہوتا ہے

سانپ کی طَرَح پَھن مار کَر رَہ جانا

سان٘پ اپنے من کے لیے پھن مارتا ہے اور پھر حاصل نہیں کرسکتا) کوشش کرکے نا اُمّید رہ جانا ، قابو نہ پانا.

تِیر کی طَرَح

بہت تیز رفتاری سے ، تیزی سے ؛ (طنزاََ) سیدھا

مُردوں کی طَرَح

مرے ہوؤں کی مانند ، بے حس و حرکت ، ساکت ۔

ٹِھیکْری کی طَرَح

بے پروائی یا بے قدری کے ساتھ

آنْدھی کی طَرَح آیا بَگُولے کی طَرَح گَیا

آتے ہی جلدی سے چلا گیا

ہَڈّی ہَڈّی پھوڑے کی طَرَح دُکھنا

بہت خستہ حال ہونا ، انتہائی تھکن ہونا ، بیماری یا حد سے زیادہ مشقت کی وجہ سے جسم میں بہت درد ہونا، ایک ایک ہڈّی میں درد ہونا

سوُکھے لَکْڑی کی طَرَح، کھائے بَکْری کی طَرَح

باوجود دُبلا پتلا ہونے کے بہت کھاتا ہے

کھائیں بَکْری کی طَرَح ، سُوکھیں لَکْڑی کی طَرَح

بہت زیادہ کھانا اور پھر بھی کمزور اور دبلا رہنا ؛ قب : کھائے بکری کی طرح سوکھے لکڑی کی طرح .

کھائے بَکری کی طَرَح، سُوکھے لَکڑی کی طَرَح

بہت کھانے کے باوجود لاغر رہنا

بَھلے مانْس کی سَب طَرَح سے خَرابی ہے

صَدا کِی طَرَح

بہت جلدی

دیکْھنے کی طَرَح دیکْھنا

غور سے دیکھنا ، خوب اچھی طرح دیکھنا.

جان کی طَرَح رَکْھنا

بہت عزیز رکھنا

آندھی کی طَرَح آنا

جُوں کی طَرَح رِینْگنا

رک : جوں کی چال چلنا .

طوطے کی طَرَح بولْنا

بے سمجھے دوسرے کی بات دہرانا ، رٹی ہوئی بات دہرانا

ڈھول کی طَرَح بَجْنا

بہت موٹا یہ بے ڈول ہونا ، بیوقوفی کی باتیں کرنا.

بَتاسے کی طَرَح بَیٹْھنا

اس طرح دب یا بے نشان ہو جانا جیسے پانی میں بلبلہ ، دفعۃً نہایت دبلا ہو جانا ، یکا یک حال ردی ہو جانا .

گُھنگْرُو کی طَرَح لَدْنا

کثرت سے پھنسیاں نکلنا یا آبلے پڑنا ، سیتلا کا خوب بھرکرنکلنا .

بَھونچال کی طَرَح چَلْنا

ڈگمگاتے ہوئے چلنا، لڑکھڑا کر چلنا

بادی کی طَرَح چَھٹْنا

رک : بادی چھٹنا.

مُولی گاجَر کی طَرَح

۔ نہایت بے قدری سے۔ (مراۃ العروس) کیسی بد احتیاطی سے زیور مولی گاجر کی طرح ڈال رکھا ہے۔

لِیمُو کی طَرَح نِچوڑْنا

(بیماری کا) نہایت کمزور کر دینا ، نہایت لاغر کر دینا ، سُکھا دینا.

کُھونٹی کی طَرَح جَمْنا

رک : کھونٹا سا بیٹھنا ، خوب جم کے بیٹھنا .

اردو، انگلش اور ہندی میں طَرَح طَرَح کی کے معانیدیکھیے

طَرَح طَرَح کی

tarah tarah kiiतरह तरह की

طَرَح طَرَح کی کے اردو معانی

  • مختلف طرح کا ، قسم قسم کا.

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (طَرَح طَرَح کی)

نام

ای-میل

تبصرہ

طَرَح طَرَح کی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words