تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
".ptru" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
".ptru" کے متعقلہ نتائج
پَٹیرا
ایک قسم کی موٹی گھاس جو ہاتھیوں کو بطور چارہ دی جاتی ہے اور جس سے چٹائی اور غربا کے لیے برساتی یا جھون٘پڑی بھی بنتی ہے ؛ بان٘س کا کاغذ .
پَتیرا
ایک قسم کی لمبی اور گول پتی کی خودرو گھاس جو اکثر دریاؤں کے کنارے کم پانی میں ہوتی ہے اس کو راب کے تھیلوں پر ڈال دیتے ہیں جس کی گرمی سے راب کا شیرہ جلدی نتھرتا ہے .
پِٹارا
صندوق کے طورپر استعمال ہونے والا بانس، بید مونج ٹین یا لکڑی وغیرہ کا گول اور برجی نما ڈھکن کا ظرف، جس میں کپڑے اور زیورات وغیرہ رکھتے ہیں، آج کل لوہے کےپتلے گول تاروں سے بھی بناتے ہیں، ہر طرح کے بنے ہوئے پٹاروں پر مضبوطی کے لئے چمڑا یا موٹا کپڑا بھی چڑھا دیتے ہیں
پَیتْرا
(سپاہ گری) کشتی یا پٹے کا دان٘و کرتے وقت کا ٹھاٹھ یا ڈھن٘گ یعنی حریف پر وار کرنے یا اس کے وار کو روکنے کے لیے خاص چال سے جسم کو چراتے اور پچاتے ہوئے آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا.
پَینتْرا
تلوار وغیرہ چلانے یا کشتی لڑنے میں گھوم پھر کر ٹھیک ایسی جگہ پیر رکھنے کا عمل جہاں سے اچھی طرح وار کیا یا روکا جا سکے
پَتْرا
زائچہ ، وہ خانے جو علم نجوم کے اصول کے مطابق کسی سوال کا نتیجہ برآمد کرنے کے لیے نجومی بناتے ہیں .
پَتَّرا
زائچہ ، وہ خانے جو علم نجوم کے اصول کے مطابق کسی سوال کا نتیجہ برآمد کرنے کے لیے نجومی بناتے ہیں .
پَتَوڑا
اروی بتھوے پودینے کے وہ پتے جنھیں تہ بتہ بیسن میں لگا کر (مولی یا شکرقند کی شکل میں) لپیٹتے اور بھاپ کے ذریعے گلا کر اس کے قتلے کاٹ کر پکاتے ہیں، پتّور
پَتْرے کی چاندی
مختلف قسم کا زری گوٹا اور اسی قسم کا دوسرا سامان زبور اور ظروف گلا کر اور پوری طرح کھوٹ سے صاف کرکے تیار کی ہوئی چان٘دی جو درجہ اول کی چان٘دی کہلاتی ہے ، تھکیا .
پَیتْرا بَدَلْنا
۰۱ (سپاہ گری) کُشتی یا پٹے کے وقت قاعدے کے بموجب پان٘و آگے پیچھے رکھنا ، ٹھاٹھ سے کھڑا ہونا.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔