تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"paate" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"paate" کے متعقلہ نتائج
پاٹے خان
آن بان اور اکڑپھوں دکھانے والا ، اکڑباز خاں ، دم خم رکھنے والا ؛ کٹھ پتلیوں کے تماشے میں ایک کردار جو بہت شان دکھاتا ہے .
پٹا
ایک قسم کی لمبی دو دھاری تلوار ؛ ڈنڈا ، لاٹھی ، عصا ؛ تختہ جس پر ہندو بیٹھ کر کھانا کھاتے یا پوجا پاٹ کرتے ہیں ، پٹّا ؛ چوڑی لکیر ، دھاری ؛ ایک قسم کی پہن٘چی ؛ نصف چہرے کا کوئی رخ ، یک رخی داڑھی ؛ امریکی ایلوے کا پتّا ؛ چٹائی یا موٹے کپڑے کا لمبا ٹکڑا جو چوڑائی میں کم ہو ؛ لگام کی مہری یا سربند ؛ دلہن کا سہرا یا مکٹ .
پَٹُو
تیز ؛ کڑوا ، کھٹا ؛ چالاک ، ہوشیار ، پھرتیلا ؛ دغاباز ، عیار ، فریبی ؛ صاف ، ستھرا ؛ ذی ہوش ، عقل مند ؛ محنتی ، محنت کش ؛ سخت مزاج ، بے رحم ، سن٘گ دل .
پَٹّا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پِٹا
ایک رسم جس میں زچہ کے میکے والے پٹا اور شیرینی لاتے ہیں ایک زچہ کی پیشانی اور دوسرا بچے کے سر پر بان٘دھتے ہیں یہ پٹا سلمہ ستارے یا زردوزی کے کام سے بھی تیار کیا جاتا ہے .
پاٹَو
چالاک ، ہوشیار ، چابک دست ؛ ذکاوت ، پہن٘چ ؛ تندی ، شدت ، سختی ، تیزی ؛ شعور ، سلیقہ ، مہارت ، استعداد ؛ جلدی ، سرعت ، پھرتی ؛ چالاکی ، ہوشیاری ؛ بل ، طاقت ، زور ؛ شکتی .
پوٹا
تھیلی جو پرندے کی گردن کی جڑ میں سینے کے سرے پر ہوتی ہے جہاں غذا جمع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ سن٘گ دانے میں جاتی ہے .
پیٹا
(پتن٘گ بازی) اُڑتی ہوئی پتن٘گ کی ڈور کا جھول جو کم ہوا یا وزنی ہونے کے باعث ڈور میں ڈھیل کے پیدا ہونے سے نمایاں ہوتا ہے۔
پُٹی
پتوں کا بنا ہوا پیالہ نما ظرف، جس میں دکاندار دہی وغیرہ دیتے ہیں، دونا، پتوں کی بنی ہوئی رکابی، جس میں ہندو کھانا کھاتے ہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔