تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَسْتَرخوان" کے متعقلہ نتائج

دَسْتَرخوان

وہ چورس یا مستطیل کپڑا جسے کھانا کھاتے وقت بچھا کر اس پر کھانا چُنا یا لگایا جاتا ہے، مراد، کھانا، طعام

دَسْتَرخوان ہونا

کھانا چُنا جانا ، کھانا لگنا .

دَسْتَرخوان کُھلا ہونا

دَسْتَرخوان تَن٘گ نَہ ہونا

(مجازاً) سخی ہونا ، ہاتھ کُھلا ہونا .

دَسْتَرخوان کی ہَڈّی

ناکارہ ، بیکار ، بے وقعت (شخص یا چیز) .

دَسْتَرخوان تَوبَہ تَوبَہ کَر رَہا ہے

جب کھانا چُن دیا گیا ہو اور کھانے والے باتوں میں یا کسی اور کام میں ہوں تو عورتیں کہتی ہیں .

دَسْتَرخوان زِیادَہ کَرنا

دستر خوان اُٹھانا ، دستر خوان بڑھانا .

دَسْتَرخوان وَسِیع ہونا

دَسْتَرخوان بَڑھانا

کھانا کھانے کے بعد دسترخوان مع ظروف وغیرہ اُٹھانا

دَسْتَرخوان پَر چَٹْنی سیج پَر نَٹنْی خُوب لَذّت دیتی ہے

دونوں موقع موقع سے مزا دیتی ہیں .

دَسْتَرخوان بِچھانا

دَسْتَرخوان لَگانا

رک : دستر خوان چُننا ، دستر خوان بچھا کر اس پر کھانا رکھنا .

دَسْتَرخوان بِچْھنا

کھانا کھانے کا مخصوص کپڑا بچھا یا جانا ، کھانا چُنا جانا .

دَسْتَرخوان لَپیٹْنا

دسترخوان کا رواج ختم ہونا .

دَسْتَرخوان چُنْنا

دستر خوان پر کھانا چُنْنا ، کھانا لگانا .

دَسْتَرخوان بَڑْھنا

دستر خوان بڑھانا کا لازم

دَسْتَرخوان اُٹھانا

رک : دستر خوان بڑھانا ، بچا کُھچا کھانا اُٹھانا .

دَسْتَرخوان کی بِلّی

وہ بِلّی جو کھانا کھانے کے وقت آ موجود ہو، (مجازاً) کام چور، نوالہ حاضر آدمی، بن بلایا مہمان

دَسْتَرخوان سے پَلْنا

پرورش پانا ، فائدہ اُٹھانا .

دَسْتَرخوان کی مَکّھی

ہر وقت دستر خوان پر شریک ہوکر کھانے والے

دَسْتَرخوان کے آشْنا

خود غرض ، مطلبی لوگ .

دَسْتَرخوان نَو روزی

وہ دستر خوان جس پر دنیا بھر کی نعمتیں چُنی ہوئی ہوں

دَسْتَرخوان بِچھانے میں سَو عَیب نَہ بِچھانے میں ایک عَیب

طعنہ زنوں کے کھلانے سے نہ کھلا نا بہتر ہے ؛اگر لوگوں کو کھانا کھلایا جائے تو سینکڑوں نقص نکالتے ہیں اگر نہ کھلایا جائے تو ایک ہی نقس ہے ، نہ کھلانا .

اردو، انگلش اور ہندی میں دَسْتَرخوان کے معانیدیکھیے

دَسْتَرخوان

dastar-KHvaanदस्तर-ख़्वान

نیز - دَسْتَر خواں

اصل: فارسی

وزن : 21

دَسْتَرخوان کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • وہ چورس یا مستطیل کپڑا جسے کھانا کھاتے وقت بچھا کر اس پر کھانا چُنا یا لگایا جاتا ہے، مراد، کھانا، طعام
  • روٹیاں لپیٹ کر رکھنے کا کپڑا

    مثال - روٹی پکا کر کھلی ڈال رہی ہو کہ سوکھ کر کھڑنگ ہوجائے، دستر خوان میں رکھو کہ نرم بھی رہے اور گرم بھی رہے۔

شعر

English meaning of dastar-KHvaan

Noun, Masculine

  • a cover or cloth for wrapping bread, cloth on which food is served, tablecloth

दस्तर-ख़्वान के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • वह चौकोर या आयताकार कपड़ा जिसे भोजन करते समय बिछाकर उसपर खाना चुना या लगाया जाता है, (अर्थात) खाना, भोजन
  • रोटियाँ लपेट कर रखने का कपड़ा

    उदाहरण - रोटी पका कर खुली डाल रही हो कि सूख कर खड़ंक (कड़क) हो जाए, दस्तर-ख़्वान में रखो कि नर्म भी रहे और गर्म भी रहे।

دَسْتَرخوان کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَسْتَرخوان)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَسْتَرخوان

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words