تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ڈَھلْنا" کے متعقلہ نتائج

ڈَھلْنا

سانچے یا قالب کے ذریعے سے تیار ہونا

ڈَھلْنا پالْنا

ڈھلنے والا ، لڑھکنے والا ، پنگھوڑا ؛ (مجازاً) ایک بات پر قائم نہ رہنے والا.

سایَہ ڈَھلْنا

دُھوپ کا ختم ہونا، سایہ پھیلنا، شام ہونا

عُمْر ڈَھلْنا

جوانی کا زمانہ ختم ہونا .

شِعْر ڈَھلْنا

آورد سے پاک شعر، شعر موزوں ہونا یا تصنیف ہونا، شعر کا بے ساختگی کے ساتھ موزوں ہو جانا

دو پَہَر ڈَھلْنا

زوال کا وقت ہونا ، دن ڈھلنا ، دوپہر کا وقت گُزرنا .

سُہانی سائی ڈَھلْنا

کنایہ ہے اس وقت سے جو قریب غروبِ آفتاب کے ہوتا ہے ، شام ہونا

دِیدَہ کا پانی ڈَھلْنا

بے شرم ہونا.

دِل ڈَھلْنا

طبیعت کا گِرنا ، مضمحل ہونا

بات ڈَھلْنا

الفاظ کا لبوں پر آنا ، ادا ہونا.

رات ڈَھلْنا

رات کا زوال شروع ہونا ، رات گزرنا ، رات ختم ہونا .

حُسْن ڈَھلْنا

جوانی گزرنا، حُسن میں زوال آنا

دُھوپ ڈَھلْنا

غروبِ آفتاب کا وقت قریب آنا ، دن ڈھلنا ، شام کا قریب ہونا.

سُورَج ڈَھلْنا

زوال ہونا ؛ عمر کا ڈھلنا ۔

آنْسُو ڈَھلْنا

لگاتار آن٘سُو بَہنا .

ماتا ڈَھلْنا

اَشْک ڈَھلْنا

آنسووں کا آنکھوں سے نکل کر رخسار پر بہنا ، رونا .

جام ڈَھلْنا

پیالے کا لبالب بھرا جانا ؛ پیالے کا جھکنا یا مائل ہونا .

چاندْنی ڈَھلْنا

چان٘دنی کا زوال پذیر ہونا، روشنی مدھم ہونے لگنا، چان٘د کا مغرب کی طرف چلا جانا

شَراب ڈَھلْنا

شراب پی جانا ، شراب کا دور چلنا .

آفْتاب ڈَھلْنا

دوپہر ختم ہونے پر سورج کا مغرب کی سمت جھکنا، زوال کا وقت شروع ہونا

آدھی ڈَھلْنا

آدھی رات گزرنا.

شَباب ڈَھلْنا

جوانی کا زوال پذیر ہونا، عمر سے اُترنا

ٹَھنْڈی ڈَھلْنا

سیتلا یا چیچک کے دانوں کا مرجھانا، چیچک سے صحت یاب ہونا، ماتا کا باگ موڑنا

آنچَل ڈَھلْنا

دوپٹے کا سر سے کھکسنا اور سر کھل جانا .

گَرْدَن ڈَھلْنا

گردن کا لٹک جانا

نِوالے ڈَھلْنا

لقمے پیٹ میں اترنا ، غذا پیٹ میں جانا ۔

کھال ڈَھلْنا

کھال کا ڈھیلا ہو جانا ، بدن سے جلد کا الگ ہو جانا ، کین٘چلی اُترنا ، پوست جھڑنا.

دُوپَٹّا ڈَھلْنا

اوڑھنی کا اپنی جگہ سے نیچے کی طرف سرکنا ، دوپٹے کا سینہ یا سر سے ہٹ جانا، بے خبری ہونا.

مَنْکا ڈَھلْنا

۔ قریب مرگ انسان کی گردن کا کسی طرف مائل ہوجانا۔ ؎

مَنْکے ڈَھلْنا

کم ہمت ہوجانا، گردن کا ضعف وغیرہ سے خم ہوجانا ؛ مرنے کے قریب ہونا، دم توڑنا ۔

بانسا ڈَھلْنا

نتھنوں کے بیچ کی ہڈی کا ٹیڑھا ہوجانا جو موت کی علامت ہے

سِن ڈَھلْنا

شباب کے زمانے کا زوال پر آ جانا ، بڑھاپا شروع ہونا.

شِیشے میں ڈَھلْنا

مطیع ہونا، مسخر ہونا

سانچے میں ڈَھلْنا

بال برابر فرق نہ ہونا ، یکساں ہونا.

قالِب میں ڈَھلْنا

رک : قالب اختیار کرنا .

گَرْدَن کَا مَنْکا ڈَھلْنا

گردن کی پچھلی ہڈی کا نیچے لٹک جانا ، موت کی علامت کا ظاہر ہونا ، قریب بمرگ ہونا ، مرنے لگنا .

آنکھوں کا نِیل ڈَھلْنا

(لفظاً) نزع میں آنکھوں سے پانی کے قطرے ٹپکنا (مراداً) مرنے کا وقت قریب آنا

دِیدے کا پانی ڈَھلْنا

بے خوف ہونا ، ڈر جاتا رہنا ، نڈر ہوجانا.

دِیدوں کا پانی ڈَھلْنا

رک : دیدوں کا پانی مرجانا

آنْکھ کا پانی ڈَھلْنا

بے غیرت ہونا ، بے حیائی اختیار کرنا .

آنکھوں سے نِیل ڈَھلْنا

(لفظاً) نزع میں آنکھوں سے پانی کے قطرے ٹپکنا

بَدَن سانچے میں ڈَھلْنا

بدن سانچے میں ڈھالنا کا لازم

اردو، انگلش اور ہندی میں ڈَھلْنا کے معانیدیکھیے

ڈَھلْنا

Dhalnaaढलना

اصل: ہندی

وزن : 22

ڈَھلْنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • سانچے یا قالب کے ذریعے سے تیار ہونا
  • ڈھویا جانا، مال و اسباب کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا
  • بہنا، رواں ہونا، گِرنا، اُترنا، ڈھلکنا
  • کسی طرف جُھکنا، مائل ہونا، متوجہ ہونا
  • پھسلنا، ڈھالا جانا، بھرا جانا، پانی کا گِرنا
  • ہئیت بدلنا، صُورت پذیر ہونا
  • رُو بہ زوال ہونا، اِختتام کی طرف بڑھنا
  • نیچے کی طرف سرکنا
  • لٹک پڑنا، تنا نہ رہنا، تناؤ، کھنچاؤ، کساؤ میں کمی آنا
  • اُنڈیلا جانا
  • سورج کا نصف النہار سے گُزرنا، دن، دھوپ
  • گَھٹنا، اُترنا، زوال پذیر ہونا، اُلٹنا
  • ایام جوانی یا حُسن کا زوال پذیر ہونا
  • مضامین یا اشعار کا موزوں ہونا
  • پلپلا ہونا، گَل جانا
  • گُزرنا
  • مُبتلا ہونا

شعر

English meaning of Dhalnaa

Intransitive verb

  • (of metal) be cast
  • be poured out
  • decline, flow, spill, descend
  • age, loss of beauty and youth
  • to pass (of day)
  • suitability of poetry or couplet
  • suffer a fall

ढलना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • द्रव पदार्थ का नीचे की ओर गिरना या गिराया जाना। जैसे-बोतल की दवा गिलास में ढलना।
  • साँचे में किसी पिघले हुए पदार्थ का, उसे कोई विशेष आकार प्रकार देने के लिए उँडेला या डाला जाना।
  • किसी तरल पदार्थ का नीचे की तरफ़ जाना; बहना; लुढ़कना
  • बीत जाना; अंत की ओर जाना; उतार पर होना, जैसे- सूरज ढलना, यौवन ढलना
  • चँवर का इधर-उधर हिलाया जाना
  • द्रवित होना; उड़ेला या लुढ़काया जाना
  • साँचे में ढाला जाना
  • दिन, उम्र, ऐश्वर्य, प्रभुत्व आदि का पतनोन्मुख या उतार पर होना
  • पिघलना।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ڈَھلْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

ڈَھلْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words