تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"حاکِم" کے متعقلہ نتائج

آدْمی

قوت گویائی رکھنے والا حیوان، انسان، بشر، ابن آدم (جو ایک نظریے کے مطابق نوع حیوان سے ارتقا پاکر وجودمین آیا اور اعلیٰ ذہنی ساخت رکھتا ہے)

آدْمِیں

آدمی

آدْمی ہے

معمولی حسن رکھتا ہے

آدمی ہونا

آدْمی بَنْنا

انسان کی شکل صورت اختیار کرنا

آدمی کی دوا آدمی ہے

آدمی کا جی آدمی سے بہلتا ہے، کیسا ہی رنج و غم ہو چار آدمیوں میں بیٹھ کر دل بہل جاتا ہے

آدمی کی دَوا آدمی

آدمی آدمی انتر کوئی ہیرا کوئی کنکر

دو شخص ایک دوسرے سے مشابہت نہیں رکھتے اس لئے لوگوں میں کچھ لوگ اچھے ہیں تو کچھ لوگ برے

آدمی کا شیطان آدمی ہے

انسان کو انسان ہی گڑھے میں گراتا ہے، آدمی ہی آدمی کو بہکاتا ہے

آدْمی کَرْنا

رک : آدمی بنانا.

آدمی پِیچھے

آدْمی کو آدْمی سے سَو دَفْعَہ کام پَڑْتا ہے

جب کوئی کسی کا کام کرنے سے گریز کرے تو قائل کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ انسان ہی انسان کے کام آتا ہے

آدمی بنانا

انسانی شکل دینا، آدمی کی جون میں لانا

آدمی کا آدمی شَیطان ہے

آدمی آدمی ہی کی صحبت سے خراب ہوتا ہے

آدْمی پَرْ آدَمی گِرنا

بہت بھیڑ ہونا، ازدحام ہونا، ہجوم ہونا

آدْمی نَہ آدَم زاد

دور تک آبادی نہیں، بالکل غیر آبادی ہے، غیر آبادی، ویران، سنسان

آدْمی کیا جو آدْمی کی قَدْر نَہ کَرے

آدمی کو مردم شناسی ضرور ہے، اہل ہنر کو دوست رکھنا آدمی کو لازم

آدْمی اَنَّ کا کِیڑا ہے

انسان بغیر غذا کھائے زندہ نہیں رہ سکتا، انسانی زندگی کا دار و مدار غذا پر ہے

آدمی کو ڈھائی گز زمین کافی ہے

بہت بڑی عمارتیں بنانے یا وسیع اراضی حاصل کرنے کی کوشش بے فائدہ ہے، محل یا مکان بنانا یا اراضی خریدنا فضول ہے

آدمی کی پیشانی دل کا آئینہ ہے

آدمی کا حال اس کے چہرے سے معلوم ہو جاتا ہے

آدْمی کا بَچَّہ

سمجھ دار، باتمیز

آدمی کو آدمیت لازمی ہے

آدمی کو دوسروں سے شرافت سے پیش آنا چاہیئے، آدمی کے لئے انسانیت ضروری ہے

آدْمی لَگانا

کسی کام کی دیکھ بھال یا کسی معاملے کی کھوج کے لئے اپنے معتبر آدمی متعین کرنا، اپنے معتمد لوگوں کے ذریعے جستجو کرانا

آدْمی کا جَنگَل

لوگوں کا ہجوم، اشخاص کی کثرت

آدمی اَناج کا کیڑا ہے

آدمی کی زندگی کا مدار کھانے پر ہے، انسان کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا

آدْمی پَن

انسان ہونے کی فضیلت یا صفات ، آدمیت ، شرافت ، تہذیب

آدْمی ذات

آدمی زاد، آدم زاد، ابن آدم، آدمی کا بچہ، بنی آدم، انسان

آدْمی زاد

آدم زاد، ابن آدم، آدمی کا بچہ، بنی آدم، بنی نوع انسان

آدمی کی قدر مرے پر ہوتی ہے

انسان کی قدر مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے، انسان کی خوبیاں اس کی موت کے بعد یاد آتی ہیں

آدمی زادہ

آدمی کی اولاد

آدْمی را آدْمِیَّت لازِم اَسْت

آدمی وہی ہے جس میں انسانیت بھی ہو، آدمی میں انسانیت ضروری ہے

آدْمی ہو یا بے دال کے بُودَم

بالکل احمق ہو

آدْمی پَر جَیْسی پَڑْتی ہے وَیْسا سَہْتا ہے

فارسی کے مشہور مصور : برسر فرزند آدم ہر چہ آید بگزرد (رک) ، کا ترجمہ ، اردو میں مستعمل.

آدْمی کے کام آدْمی آتا ہے

ایک انسان دوسرے انسان کی مدد کرتا ہے

آدْمی ہو یا پَن شاخَہ

بہت پھرنے والے اور رات دن گھومنے والے کے لیے مستعمل

آدْمی کی دو آنکھیں ایک شَرمائے دُوسری فَرمائے

تائید اور اظہار رضامندی کے طریقے مختلف ہوتے ہیں

آدمی اپنے مطْلب میں بنْدھا ہے

ہر آدمی اپنے مطلب کی ہی بات کرتا ہے

آدْمی کیْا جو آدْمی کو نَہ پَہچانے

انسان کو اچھے برے کی تمیز کرنی چاہیے، وہ آدمی ہی نہیں جو آدمی کو نہ پہچانے

آدمی اپنے مطلب میں اندھا ہوتا ہے

آدمی کو اپنی غرض حاصل کرنے میں برے بھلے کی تمیز نہیں رہتی

آدمی سا پَکھیرُو کوئی نہیں

آدمی بہت دوڑ دھوپ کرتا ہے، آدمی سبھی جانداروں میں انوکھا ہے

آدْمی کا آدْمی سے کام نِکَلْتا ہے

آدمی ضرورت کے وقت آدمی ہی سے رجوع کرتا ہے

آدْمی نے کَچّا دُودھ پِیا ہے

آدمی سہو سے خالی نہیں، آدمی کی طبیعت میں خامی ہے (جب کسی شخص سے اس کی شان کے خلاف کوئی بات ہو تو اس کی معذرت میں مستعمل)

آدْمی کی شَکْل بَنو

وحشت ترک کرنا، بد حواس نہ ہونا (بیشتر امر حاضر کی صورت میں مستعمل)

آدْمی ہو یا گَھن چَکَّر

بہت پھرنے والے اور رات دن گھومنے والے کے لیے مستعمل

آدمی بَن جانا

اچھے عادات و اطوار سیکھ لینا، مہذب اور باادب بن جانا

آدْمی کی شَکْل ہے

معمولی صورت ہے، خوبصورت نہیں ہے

آدْمی ہو یا چونچ

بہت پھرنے والے اور رات دن گھومنے والے کے لیے مستعمل

آدْمی کی جُون میں آنا

آدمیت اختیار کرنا، اچھے طور طریقے اختیار کرنا

آدْمی گَرَی

آدم گری، آدمیت، انسانیت، شرافت

آدْمی ہو یا بے نُون کے سَنگ یا جانْوَر

نہایت بد تمیز ہو

آدْمی کی کَسَوٹی مُعامَلَہ ہے

آدمی کی اچھائی برائی سابقہ پڑنے سے معلوم ہوتی ہے یا معاملہ پڑنے سے انسان کی شناخت یا پرکھ ہوتی ہے

آدْمی کے لِباس میں آنا

آدمی کے جامے میں آنا، آدمیت اختیار کرنا، اچھے طور طریقے اختیار کرنا

آدمی کیا ہے، سرانْچے کا بانْس ہے

بہت لمبا آدمی ہے، بہت لمبے آدمی پر پھبتی ہے

آدْمی پِیارا نہیں کام پِیارا ہوتا ہے

نکمے آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا، کار گزار اور محنتی آدمی کی سب قدر کرتے ہیں

آدمی پیٹ کا کُتّا ہے

پیٹ کی خاطر آدمی ہر ایک کام کرتا ہے، آدمی پیٹ کا غلام ہے

آدْمی ہو یا بُھوت

اس شخص کے لیے مستعمل جو لپٹا جائے اور پیچھا نہ چھوڑے

آدْمی ہو یا ہَولَٹ

بہت پھرنے والے اور رات دن گھومنے والے کے لیے مستعمل

آدْمی ہو یا چُوتِیا

بہت پھرنے والے اور رات دن گھومنے والے کے لیے مستعمل

آدْمی ہو یا آسیب

اس شخص کے لیے مستعمل جو لپٹا جائے اور پیچھا نہ چھوڑے

آدمی چنے کا مارا مرتا ہے

انسان کی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں، معمولی صدمہ سے انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں حاکِم کے معانیدیکھیے

حاکِم

haakimहाकिम

اصل: عربی

وزن : 22

جمع: حُکّام

مادہ: حُکْم

اشتقاق: حَكَمَ

حاکِم کے اردو معانی

اسم، مذکر، واحد

  • حکم کرنےوالا، حکومت کرنے والا، ملک کا والی، حکمران، سردار، عامل، ناظم
  • مالک، آقا، نمبردار، مقّدم، زمین٘دار
  • جج، قاضی
  • گورنر، فرماں روا، افسر، ناظم
  • (حدیث) جس کا علم تین لاکھ حدیثوں پر محیط ہو
  • (تصوف) جو اوامر شرع سالک پر جاری رکھے
  • (مشین) وہ پرزہ جو مشین میں حرارت اور اس کے عوامل کی تقسیم کرتا اور قابو رکھتا ہے

شعر

English meaning of haakim

Noun, Masculine, Singular

  • one in power or authority, a ruler, governor, dominion, or government, chief, master
  • one who exercises judicial authority, jurisdiction, a judge, a magistrate
  • an official, officer, a commander
  • (Hadish) one having the knowledge of three lakh Hadiths
  • (Machine) a kind of tool which is control, maintain and divide the temperature
  • the Supreme Judge (one of the names of God)

हाकिम के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग, एकवचन

  • हुक्म करने वाला, हुकूमत करने वाला, हुक्म चलाने वाला, शासक, राजा, सम्राट, बादशाह, नरेश, प्रधान, बड़ा अथवा प्रधान अधिकारी
  • स्वामी, मालिक, राजा, सरदार
  • न्यायाधिश, जज
  • (हदीस) जिसके पास 3 लाख हदीसों का ज्ञान हो
  • (तस्सवुफ़)
  • (मशीन) वो उपकरण जो मशीन में तापमान और उसके घटकोंं को वितरित एवं नियंत्रित करता है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (حاکِم)

نام

ای-میل

تبصرہ

حاکِم

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone