تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہاتھ پاؤں" کے متعقلہ نتائج

ہاتھ پاؤں

ہاتھ اور پاؤں

ہاتھ پاؤں ٹُوٹنا

اعضا شکنی ہونا ، کمزوری یا بیماری کی وجہ سے ہاتھ پانو میں درد ہونا

ہاتھ پاؤں پُھولنا

ہاتھ پانو سوج جانا ، دست و پا پر ورم آجانا ؛ چلنے پھرنے کی طاقت نہ رہنا

ہاتھ پاؤں ڈالْنا

ہمت ہارنا ، حوصلہ ہارنا ؛ دفاع کی سکت باقی نہ رپنا ؛ مایوس ہو جانا ، نا امید ہو جانا.

ہاتھ پاؤں پِیٹنا

چیخنا چلانا ؛ اپنی سی کوشش کرنا ، بے فائدہ کوشش کرنا ، ایسی کوشش کرنا جس کا کوئی حاصل نہ ہو

ہاتھ پاؤں جَمانا

ہاتھ پاؤں تَھکانا

ہاتھ پانو کی سکت کم کرنا ، ہاتھ پانو کی طاقت گھٹانا

ہاتھ پاؤں نِکَلنا

ہاتھ پاؤں کا جوڑ سے اکھڑ جانا ، اپاہج ہو جانا ؛ مراد : بے بس ہو جانا ، نا چار ہو جانا ۔

ہاتھ پاؤں نِکالنا

پَر پُرزے نکالنا ، عیّاری سے کام لینا ، فتنہ پرداز ہونا

ہاتھ پاؤں چُومنا

ہاتھ پانو کو بوسہ دینا ؛ مراد : بہت تعظیم و تکریم کرنا ، عزت و توقیر دینا

ہاتھ پاؤں تَیَّار

صحت مند ہاتھ پاؤں ، فربہ ہاتھ پانو ۔

ہاتھ پاؤں تَھرّانا

ہاتھ پاؤں دُھلانا

ہاتھ پانْو کو پانی ڈال کر صاف کروانا نیز خدمت کرنا.

ہاتھ پاؤں تَھرتَھرانا

(کمزوری یا خوف سے) ہاتھ پانو کانپنا ؛ بدن کانپنا ۔

ہاتھ پاؤں چَلنا

پٹے بازی میں پھرتی کرنا ۔

ہاتھ پاؤں کاٹْنا

بطور سزا ہاتھ پانو کاٹنا ، ہاتھ پاؤں (تلوار وغیرہ سے) قطع کرنا ۔

ہاتھ پاؤں کُھلنا

ورزش یا محنت کے سبب اعضا کا چاق و چوبند ہو جانا

ہاتھ پاؤں بَچانا

کسی الزام یا بدنامی سے بچا رہنا

ہاتھ پاؤں پَٹَکْنا

بہت تعریف کرنا ، والہانہ پن سے داد دینا ؛ بے خود ہو جانا

ہاتھ پاؤں چَلانا

کسی بات کے لیے کوشش کرنا

ہاتھ پاؤں ہِلانا

بیکار نہ بیٹھنا ، کچھ نہ کچھ کرتے رہنا ، مصروف رہنا ؛ محنت مزدوری کرنا ، کام کاج کرنا

ہاتھ پاؤں دُھلْنا

ہاتھ پانْو دھلانا (رک) کا لازم.

ہاتھ پاؤں دابْنا

آرام پہنچانے کے لیے ہتھیلی سے ہاتھ پانْو ہلکے ہلکے دبانا ، چپی کرنا.

ہاتھ پاؤں تَھکا لینا

ناتواں کردینا ، چلنے پھرنے کے قابل نہ رکھنا

ہاتھ پاؤں پُھول جانا

ہاتھ پانو سوج جانا ، دست و پا پر ورم آجانا ؛ چلنے پھرنے کی طاقت نہ رہنا

ہاتھ پاؤں نِکَل جانا

ہاتھ پاؤں کا جوڑ سے اکھڑ جانا ، اپاہج ہو جانا ؛ مراد : بے بس ہو جانا ، نا چار ہو جانا ۔

ہاتھ پاؤں چُھٹانا

جکڑے ہوئے ہاتھ پاؤں آزاد کرنا ، ہاتھ پاؤں چھڑانا ، رہائی حاصل کرنا

ہاتھ پاؤں دُھنا

ہاتھ پانْو کو کسی تکلیف یا سنسناہٹ کی وجہ سے آگے پیچھے حرکت دینا ، ہاتھوں پیروں کو جھٹکنا ، ہاتھ پانْو کو اٹھانا اور گرانا نیز تکلیف کی شدت سے ہاتھ پنکنا ، اذیت سے تڑپنا.

ہاتھ پاؤں پَھیلانا

ترقی کرنا ، غلبہ حاصل کرنا

ہاتھ پاؤں دُھنْنا

ہاتھ پانْو کو کسی تکلیف یا سنسناہٹ کی وجہ سے آگے پیچھے حرکت دینا ، ہاتھوں پیروں کو جھٹکنا ، ہاتھ پانْو کو اٹھانا اور گرانا نیز تکلیف کی شدت سے ہاتھ پنکنا ، اذیت سے تڑپنا.

ہاتھ پاؤں شَل ہونا

ہاتھ پانو کا مضمحل ہو جانا ، تھکاوٹ کا شدید احساس ہونا ۔

ہاتھ پاؤں بَندھنا

مجبور ہونا ، بے بس ہونا ۔

ہاتھ پاؤں رَہ جانا

فالج ہو جانا.

ہاتھ پاؤں پَڑنا

ہاتھوں کو چومنا اور قدموں پر گرنا ؛ (کنایتہ) خوشامد کے ساتھ درخواست کرنا ، نہایت منت سماجت کرنا نیز معافی مانگنا ، قصور معاف کروانا ۔

ہاتھ پاؤں کا ٹُوٹنا

ہاتھ پانو کا شکستہ ہونا نیز ہاتھ پانو میں شدید درد ہونا

ہاتھ پاؤں کَٹا لینا

مجبور ہو جانا ، بے اختیار ہو جانا

ہاتھ پاؤں ٹَھنڈے ہونا

سردی کی وجہ سے ہاتھ پانو ٹھنڈے ہوجانا ، بے جان ہوجانا

ہاتھ پاؤں تَیّار ہونا

ہاتھ پانو کا فربہ ہونا ، ہاتھ پیر موٹے ہونا ، صحت مند ہونا ، فربہ اندام ہونا۔

ہاتھ پاؤں تَھک جانا

دست و پا کا شل ہو جانا ، ہاتھ پانو میں طاقت نہ رہنا ، دم نہ رہنا ؛ ہار جانا ۔

ہاتھ پاؤں چُور ہونا

تھکن کے باعث ہاتھوں پیروں میں شدید تکلیف ہونا ؛ تمام جسم کا درد کرنا ۔

ہاتھ پاؤں ڈِھیلے کَرْنا

ہاتھ پانْو کو بے حس و حرکت کرنا ، ہاتھ پانْو کی سختی کو ختم کرنا نیز بے بس ہو جانا.

ہاتھ پاؤں تَھیلا کَرنا

اتنا مارنا کہ ہاتھ پانو بے جان ہو کر لٹک جائیں ، مار مار کے درگت بنا دینا ، شدید پٹائی کرنا ، ہاتھ پانو کو شدید ضرب پہنچانا ۔

ہاتھ پاؤں کَٹا بَیٹھنا

مجبور ہو جانا ، بے بس ہو جانا ؛ بے اختیار ہو جانا ۔

ہاتھ پاؤں نَہ ہِلانا

محنت نہ کرنا ، بیکار بیٹھے رہنا ۔

ہاتھ پاؤں سَرْد ہونا

رک : ہاتھ پاؤں ٹھنأے ہوجانا ،. ہاتھ پاؤں کا بے جان ہونا ؛ سردی یا بیماری کے سبب ہاتھ پاؤں کا سن ہو جانا.

ہاتھ پاؤں سے چُھوٹْنا

زچگی سے فراغت پانا ، بچے کی ولادت سے فارغ ہونا ؛ بخیریت بچہ جننا ، جننے کی تکلیف سے نجات پانا ۔

ہاتھ پاؤں توڑْنا

حالت نزع میں ہاتھ پانو ٹیڑھے ہونا ؛ جانکنی کے عالم میں ہونا ۔

ہاتھ پاؤں تُڑانا

مار کھانا ؛ مراد : عاشق ہونا ۔

ہاتھ پاؤں اَکَڑنا

(سردی یا بیماری کے سبب) ہاتھ پانو بے جان ہونا ، ہاتھ پانو کا مکمل طور پر کام نہ کرنا ۔

ہاتھ پاؤں سَنْبَھلنا

ہاتھ پاؤں سنبھالنا (رک) کا لازم ۔

ہاتھ پاؤں سَنْبھالْنا

کسی امر کے لیے تیار ہو جانا ، کسی کام کا عزم کرنا ؛ کوشش کرنا.

ہاتھ پاؤں نَرْم ہو جانا

مار پڑنے سے ہاتھ پانو زخمی ہو جانا ، ہاتھ پانو ٹوٹ جانا ۔

ہاتھ پاؤں دُھلْوانا

ہاتھ پانْو دھلانے کی خدمت لینا نیز خادم بنانا ، خدمت کروانا.

ہاتھ پاؤں کَٹوا بَیٹھنا

رک : ہاتھ پاؤں کٹا بیٹھنا ۔

ہاتھ پاؤں پَیدا کَرنا

نئے مددگار بنانا ، نئے سہارے پیدا کرنا ۔

ہاتھ پاؤں پُھلا دینا

بدحواس کر دینا ، گھبرا دینا ۔

ہاتھ پاؤں تَھرّا جانا

خوف یا دہشت کے باعث ہاتھ پانو کانپنے لگنا ۔

ہاتھ پاؤں ٹَھنڈے ہو جانا

سردی کی وجہ سے ہاتھ پانو ٹھنڈے ہوجانا ، بے جان ہوجانا

ہاتھ پاؤں کا صَدقَہ

جان کا صدقہ

ہاتھ پاؤں سُن ہونا

خون کی روانی نہ ہونے کے سبب ہاتھ پاؤں کا بے حس ہو جانا ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہاتھ پاؤں کے معانیدیکھیے

ہاتھ پاؤں

haath-paa.nvहाथ-पाँव

اصل: ہندی

وزن : 2121

ہاتھ پاؤں کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • ہاتھ اور پاؤں

English meaning of haath-paa.nv

Noun, Masculine

  • hand and foot, hands and feet, a right-hand man, a factotum
  • hands and feet
  • helping hand, stature, body, figure

हाथ-पाँव के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हाथ और पाँव

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہاتھ پاؤں)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہاتھ پاؤں

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words