تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کھا جانا" کے متعقلہ نتائج

کھا جانا

نِگل جانا ، ہڑپ جانا ، چٹ کر لینا .

ہَونس کا کھا جانا

نظر لگ جانا، نظر بد کا اثر ہو جانا

کَلیجَہ توڑ کَر کھا جانا

انہائی صدمہ یا تکلیف پہن٘چانا .

دَہی کے دھوکے کَپاس کھا جانا

اچھی چیز دیکھ کر دھوکہ کھا جانا.

ہونس کھا جانا

نظر لگ جانا، نظر بد کا اثر کرنا یا مار ڈالنا

نِگاہوں نِگاہوں میں کھا جانا

بے حد اشتیاق سے گھورنا ، للچائی ہوئی نظر سے دیکھنا ۔

عَقْل گَھاس کَھا جانا

عقل کا گھاس کھا جانا، عقل جاتی رہنا، ہوش ٹھکانے نہ رہنا، بد حواس ہوجانا

نَظَر کھا جانا

نظر بد کا کام کر جانا ، نظر لگ جانا ؛ تباہ و برباد ہو جانا۔

دَم کھا جانا

دماغ چاٹنا، دما غ چاٹ جانا ؛ بار بار تقاضا کرنا، دِق کرنا، عاجز کر دینا.

زَمِین کھا جانا

کسی چیز کا زمین کے اندر رہنے سے بوسیدہ ہو جانا ؛ زمین میں دفن ہو جانا ، نیست و نابُود ہو جانا ۔

قَسَم کھا جانا

قول سے پھر جانا، صاف مکر جانا، بالکل انکار کر دینا

بَرسات کھا جانا

برساتی اثر قبول کرنا

دَباؤ کھا جانا

رعب ماننا، مرعوب ہونا، مجبور ہونا، دبنا، دباؤ میں آنا

دِماغ کھا جانا

(بک بک کے) پریشان کرنا ، (زیادہ باتیں کرکے) ایذا پہنچانا.

کَچَّا کھا جانا

برہمی کے باعث نقصان پہنچانا، سخت اذیت پہنچانا، کچّا چبا جانا (دھمکی کے طور پرمستعمل)

جُھولا کھا جانا

جھک جانا ، خمیدہ ہونا.

ٹَھسِّی کھا جانا

عاجز ہو جانا ، چیں بول جانا ، جواب دیدینا.

تَڑاقا کھا جانا

کسی لکڑی کا یکایک چٹخ جانا یا ٹوٹ جانا ، دیوار کا دفعۃً پھٹ جانا ، کمی یا توڑا ہوجانا ، کسی آدمی کا دفعۃً بیہوش ہوجانا ؛ یکایک مرجانا

کھوپَڑی کھا جانا

مَچْکا کھا جانا

آمد کا کم ہو جانا ؛ کسی چیز کی آمدنی کا رک جانا

کھوپْری کھا جانا

۔ (عو۔ مجازاً) بک بک کے بھیجا کھا جانا۔

کھوپْرا کھا جانا

بھیجا کھانا ، دق کرنا ، ستا مارنا ، دوسرے کے مال پر گل چھرّے اُڑانا ، غیر کی دولت پرفضول خرچی کرنا

ٹِھس کھا جانا

ٹھیس کھانا.

بُھس کھا جانا

بےتکی اور بے ہودہ باتیں کرنا، بیوقوفی کرنا

ٹَکَّر کھا جانا

رک : ٹکر کھانا.

پَھنْدا کھا جانا

دھوکے فریب میں آنا ، پھن٘س جانا .

مَغْز کھا جانا

بک بک سے دماغ خراب کرنا ، بہت بکواس کرنا ، لاطائل باتیں بنانا ۔

نَظَر کا کھا جانا

نظر بد کا کام کر جانا ، نظر لگنا ، بری نظر کا اثر ہو جانا ۔

غَم کا کھا جانا

غم کا کسی کو فریب مرگ کردینا ، غم کا ماز ڈالنا ، غم کا فنا کردینا .

زَمِین کا کھا جانا

نیست و نابود کردینا

زَنگ کا کھا جانا

زن٘گ کا لوہے وغیرہ کو بوسیدہ اور ناکارہ کردینا ، ازکار رفتہ کردینا.

مُوس کے کھا جانا

کسی کا مال دغا اور فریب سے ہڑپ کر جانا ، ٹھگ کر یا لوُٹ کر کھا جانا

تَقْدِیر کا پَلَٹنا کھا جانا

۔(کناییۃً) تقدیر کا کچھ سے کچھ ہوجانا۔ ؎

کُچْھ کھا کے مَر جانا

زہر کھا کے مر جانا ؛ خود کُشی کر لینا.

بوٹِیاں نوچ کَر کھا جانا

رک : بوٹیاں نوچنا۔

کَلیجا توڑ کَر کھا جانا

انہائی صدمہ یا تکلیف پہن٘چانا .

کان کے کِیڑے کھا جانا

۔کنایہ ہے۔ بکواس سے۔ بیویو تم کہوگی تو سہی کہ استانی اچھی کمبخت آئی کہ کان کے کیڑے کھائے جاتی ہے مگر کیا کروں منھ پر آئی رکتی نہیں۔

بَکتے بَکتے سَر کھا جانا

فضول گوئی یا بکواس کرکے تھکا دینا

کوس کوس کَر کھا جانا

بددعائیں دے دے کر تباہ کر ڈالنا.

کُشْتی کَھا جانا

پچھڑ جانا ، ہار جانا ، مات کھانا

جَھپَک کَھا جانا

رک: جَھپکنا.

نَظَرِ بَد کا کھا جانا

بری نظر کا اثر ہونا، چشم زخم کی وجہ سے مر جانا

جان کھا جانا

پیچھے پڑنا ، پریشان کرنا.

داغ کھا جانا

غم اٹھانا، صدمہ سہنا، رنج والم میں جلنا بھننا

مار کھا جانا

دھوکے یا فریب میں آ جانا

بھیجا کھا جانا

(بک بک کر کے) پریشان کرنا، سمع خراشی کرنا

بال کھا جانا

بال نگل جانا، خیال ہے کہ ایسا کرنے سے گلے میں درد ہوجاتا ہے

تاب کھا جانا

بل کھانا ، خم کھانا، مروڑ کھانا.

گھاس کھا جانا

حیوان بن جانا ، احمق ہوجانا ، گدھے پن کا کام کرنا ، بیوقوف ہوجانا.

گھانس کھا جانا

رک : گھاس کھا جانا.

نَظروں میں کَھا جانا

ایسی نگاہ ڈالنا کہ جس سے ایذا پہنچے ، ترچھی نگاہ سے دیکھنا ، گھورنا ۔

کھوپڑی چاٹ کھا جانا

بک بک کر کے پریشان کرنا، دماغ کھا لینا.

مورچے کا کھا جانا

۔زنگ کا بوسیدہ کردینا آہنی شے کو۔ ؎

کوس کوس کے کھا جانا

۔ (عو) (کنایۃً) کوسنے دے کر تباہ کر ڈالنا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں کھا جانا کے معانیدیکھیے

کھا جانا

khaa jaanaaखा जाना

کھا جانا کے اردو معانی

  • نِگل جانا ، ہڑپ جانا ، چٹ کر لینا .
  • مال مار لینا ، ہضم کر جانا.
  • گلا دینا ، ختم کر دینا .
  • (کسی اثر یا کسی کے اثر سے) ختم کر دینا ، مِٹا دینا ، زائل کر دینا ، نظر لگ جانا.
  • تباہ و برباد کر دینا ، ختم کر دینا .
  • مار ڈالنا ، قتل کر دینا .
  • تباہ کر دینا ، مِٹا دینا ، ملیا میٹ کر دینا ، اُجاڑ دینا.
  • مزہ چکھانا ؛ خبر لینا ؛ قہر و غضب کی نظر ڈالنا ؛ سختی و درشتی سے پیش آنا ؛ زندہ نہ چھوڑنا.
  • پریشان کرنا ، طعنے سے کر ستانا ؛ پیچھے پڑ جانا ، نام رکھنا ، نکّو بنانا ، ستانا.
  • خرچ کرا دینا ، لگ جانا.
  • . چھوڑ جانا ، بھول جانا.
  • غائب کر دینا ، اُڑا لے جانا.
  • ۔دیکھو کھابدنا کے تحت میں۔
  • ہوجانا۔ یہ مکان ہزار روپے کھا گیا؟ چھوڑ جانا۔ تم لکھنے میں ایک مصرع کھا گئے۔ ۵۔تباہ کردینا۔ اُجاڑ دینا جیسے نظر کا کھا جانا۔ ؎ ۶۔ دیکھو زنگ کھا جانا۔ سردی کھا جانا۔ ۷۔کنایہ ہے کسی کو ہنگامہ قہر و غضب دیکھنے یا کسی سے درشتی وسختی سے ہم کلام ہونے یا کسی کی

English meaning of khaa jaanaa

  • devour, swallow, consume, embezzle, forget, omit (something in the text), harass, tease, taunt

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کھا جانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کھا جانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words