تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"gu.ng" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"gu.ng" کے متعقلہ نتائج
گُنگیرَن
ایک درخت کا نام جو ایک گز تک اونچا ہوتا ہے ، شاخیں پتلی اور لمبی ہوتی ہیں ، پتے نل کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ، پھول سفید ہوتا ہے ، پھل چھوٹا ہوتا ہے اور پھل کا خوشہ یعنی گچھا ہوتا ہے ، مزے میں ترشی اور شیرینی اور یکساہٹ اور چربرا پن ہے .
گُونگے
جو صاف نہ بولتا ہو، وہ شخص جو بولنے سے معذور ہو، وہ جو زبان سے بول نہ سکے، وہ شخص جو قوتِ گویائی سے محروم ہو، جس کا اظہار نہ کیا جا سکے، دبایا ہوا، ضبط کیا یوا، خاموش، چپ چاپ
گُونگْچی
سُرخ رنگ کا ایک چھوٹا بیج جس کا من٘ھ سیاہ ہوتا ہے دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتا ہے وزن ۱/۸ ماشے ہوتا ہے عموماً سنار سونا تولنے کے لیے استعمال کرتے ہیں (رک : رتی)
گُونگی ہَڑَپ
کبڈی کے کھیل میں جب بولنا بند ہو تو کھلاڑی گونگی ہڑپ کہہ کر پالے میں آتا ہے اور کبڈی کبڈی بولنے کے بجائے خاموش رہتا ہے
گُونگی بَہْری
عورت جو نہ سُن سکے اور نہ بول سکے ، بولنے اور سننے کی طاقت سے محروم عورت ؛ (کنایۃً) کم گو ، چُپ رہنے والی.
گُونگے نے سَپنا دیکھا، مَن ہی مَن پَچھتائے
گونگے کو دکھ ہوتا ہے کہ وہ اپنا سپنا کسی کو سنا نہیں سکتا
گونگی جورو بھلی، گونگا ناڑیل نہ بھلا
گونگی بیوی اچھی ہے مگر بے آواز حقّہ نہیں اچھا جس میں سے گُڑ گُڑ کی آواز نہ نکلے، یعنی کسی کام کا نہیں
گُونگی جورُو بَھلی، گُونگا ناریَل نَہ بَھلا
گونگی بیوی اچھی ہے مگر بے آواز حقّہ نہیں اچھا جس میں سے گُڑ گُڑ کی آواز نہ نکلے، یعنی کسی کام کا نہیں
گُنْ٘گ مَحَل
اکبر بادشاہ کا بنوایا ہوا وہ محل جس میں نو مولود بچوں کی پرورش اس لئے کی جاتی تھی کہ انسان کی طبعی زبان کی دریافت کی جا سکے، گونگوں کا مسکن لیکن ان کے بچے اپنے والدین کی طرح ہی گیں گیں ہی کرتے رہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔