تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"silaa.iye" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"silaa.iye" کے متعقلہ نتائج
ثَعْلِیَہ
حیوانات کی وہ قسم جس میں حیات حیوانی کے ادنیٰ تربن نمونے داخل ہیں اور اسپنج اور حیوانات نقیعیہ (انفیو سوریا) اس قسم میں شمار کئے جاتے ہیں، پروٹوزوا
شیلْیائی
قدیم انسان جس کا زمانہ بیس ہزار برس سے ایک لاکھ برس ادھر کا ہے اس کے اوزار شیلے نامی ایک قریہ واقع فرانس میں پائے گئے.
سَلائِیاں پھیرنا
لوہے کی سوئی یا تار گرم کرکے آنکھوں میں گھسیڑنا تاکہ نظر جاتی رہے، پرانے زمانے کی سزا
صِلایَہ کَرنا
(طب) کھرل یا سل بٹّے پر پیسنا ، (برادے یا پورڈ وغیرہ کو) ، پانی یا شربت وغیرہ میں حل کرنا.
سَلائی پھیر٘نا
آنکھ میں سرمہ یا زخم میں دوا وغیرہ لگانے کے لیے سلائی کو گھمانا، سرمہ لگانا، دوا لگانا
نِیل کی سَلائِیاں آنکھوں میں پھیرنا
۔دیکھو آنکھ یا آنکھوں میں۔اگلے لوگ اس محاورہ کو کلمہ نیل حذف کرکے بولتے تھے۔؎
آنکھوں میں سلائی پھروا دینا
آنکھوں میں گرم یا زہریلی سلائی پھیر کر یا پھروا کر اندھا کردینا (پرانے زمانے کی ایک سزا)
فُشْ سَلائی
(پٹوا گری) ریشم کے پھونسڑے صاف کرنے کی آہنی سلائی جس پر ریشم کے تار کو لپیٹ کر گھسّا دیا جاتا ہے
آنکھوں میں سَلائی پِھروانا
آنکھوں میں گرم یا زہریلی سلائی پھیر کر یا پھروا کر اندھا کردینا (پرانے زمانے کی ایک سزا)
دِیا سَلائی کِھینچْنا
دیا سلائی کی ڈِبیا کے مسالا لگے ہوئے حصّے پر دیا سلائی کو تیزی سے رگڑنا تاکہ شعلہ پیدا ہو.
دِیا سَلائی لَگا دینا
ایسی بات کہنا کہ جس سے تن بدن میں آگ لگ جائے ، پھونک دینا ، جلا ڈالنا ، خاکستر کر دینا .
آنکھوں میں سَلائی پھیرنا
آنکھوں میں گرم یا زہریلی سلائی پھیر کر یا پھروا کر اندھا کر دینا (پرانے زمانے کی ایک سزا)
دِیا سَلائی کا بَکْس
دیا سلائی کی ڈبیہ ، نیز وہ بڑا ڈبہ جس میں دیا سلائی کی ایک سو چوالیس ڈبیاں آجاتی ہیں (ایک گروس کا ڈبہ) .
مُحَبَّتِ اَصْلِیَّہ
(تصوف) محبت ذاتیہ کو کہتے ہیں جو اپنی ذات کے لیے ہو نہ باعتبار کسی امر زائد کے کیونکہ ذاتیہ اصل تمامی محبتوں کی ہے پس جو محبت کہ درمیان دو شے کے ہوتی ہے وہ یا تو بسبب مناسبت ذاتیہ کے درمیان ان دونوں کے ہوتی ہے یا بسبب اتحاد کے درمیان ان دونوں کے کسی وصف یا مرتبہ یا حال یا فعل میں
دِیا سَلائی کی ڈِبیا
لکڑی کی چھپٹیوں یا موٹے سخت کاغذ سے بنا ہوا وہ چھوٹا سا مستطیل ڈبہ، جس میں چالیس تِیلیاں ہوتی ہیں
دِیاسَلائی کا کھیل
ایک کھیل جس میں دو کھلاڑی کھیلتے ہیں یہ اپنے درمیان ۲۱ عدد دیا سلائیاں رکھ لیتے ہیں ہر کھلاڑی اپنی باری پر ایک سے چھ تک دیا سلائیاں ڈھیر سے نکال سکتا ہے جو کھلاڑی سب سے آخیر پر دیا سلائی اُٹھاتا ہے جیت جاتا ہے .
سَنگ صَلایَہ
پتّھر کی سِل ، کھرل جس میں دوائیں رگڑی اور پیسی جاتی ہیں ، کونڈی سونٹا ، موسل اور کھرل.
مَیں کَرُوں بَھلائی، تُو کَرے میری آنْکھ میں سلائی
اس موقع پر بولا کرتے ہیں جب کوئی شخص کسی کے احسان کرنے کے عوض اس کے ساتھ بدی کرے
نِیل کی سَلائی
سُرمہ لگانے کی سلائی (زمانہء قدیم میں بطور سزا نیل کی سلائی گرم کر کے مجرم کی آنکھوں میں پھیر دیتے تھے جس سے وہ اندھا ہو جاتا تھا) ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔