تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"باری" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں باری کے معانیدیکھیے
باری کے اردو معانی
اسم, مؤنث
- (نمبروار کاموں یا شخصوں میں سے ہر ایک کا) نمبر ، نوبت ، دان٘و ، وقت.
- پہرا ، چوکی ، ڈیوٹی
- دفعہ ، مرتبہ.
- دورے یا نوبت کی تپ یا لررے کا دن (اکثر تپ وغیرہ کو ساتھ).
- گان٘و وغیرہ کے چوکیدار کا نظام
- لڑکی .
- موقع.
- ناک اور کان کی ایک زیور ، بالی .
- چھوٹا دروازہ کھڑکی.
- رک : ایک بار.
- رک : باڑی .
اسم, مذکر, مؤنث
- خدمتگار خاص جو ہر وقت آپ کے ساتھ رہے ، مصاحب ، رازدار .
- ہندوؤں کی وہ قوم یا اس کا فرد جو مشعل بیچنے یا دکھانے کا پیشہ کرتا ہے ، مشعلچی ، (گاہے اسی قوم کا حجام یا نائی کا کام کرنے والا شخص)
- بیاس اور راوی کے درمیان کا میدانی علاقہ .
- ہندوؤں کی ایک قوم یا اس کا فرد جو پتّل بنانے کا کام کرتا ہے ؛ پان بیچنے والا ؛ پنواری .
اسم, مذکر
- پیدا کرنے والا ، اللہ تعالیٰ .
English meaning of baarii
Noun, Feminine
- orchard, house
- small door, window, peephole
- turn
Noun, Masculine
- Creator, God
- One who creates from dust, Allah
- One by one, turn,
बारी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- किनारा। तट।
- किसी प्रकार के विस्तार का अंतिम सिरा। किनारा। हाशिया।
- नौबत, पारी, जैसे—बुख़ार की बारी।
संज्ञा, पुल्लिंग, स्त्रीलिंग
- क्रमवार स्थिति; पारी
- एक वर्ग जो दोने-पत्तल आदि बनाने का काम करता है
- खेत या बाग की क्यारी
- बरतन का ऊपरी घेरा।
संज्ञा, पुल्लिंग
- स्रष्टा, पैदा करनेवाला, ईश्वर।।
- ईश्वर, पैदा करने वाला
باری کے قافیہ الفاظ
باری سے متعلق دلچسپ معلومات
باری بمعنی’’دفعہ، مرتبہ، نوبت‘‘ وغیرہ، فارسی میں نہیں ہے، وہاں صرف ’’بار‘‘ ہے۔ اردو میں’’بار‘‘ اور’’باری‘‘ دونوں ہیں۔ بعض موقعوں پرایک کو دوسرے کی جگہ برت سکتے ہیں، بعض موقعوں پر نہیں۔ مثلاً: نامناسب: آج وہ چوتھی باری آیا۔ مناسب: آج وہ چوتھی بار آیا۔ مناسب: میری باری نہیں آئی۔ مناسب: میری بار نہیں آئی۔ مناسب: میری بار تو کہہ دیا کہ دکان بند ہے۔ مناسب لیکن کم مستعمل: میری باری تو کہہ دیا کہ دکان بند ہے۔ مناسب: اس کو باری کا بخار آتا ہے۔ غلط: اس کو بار کا بخار آتا ہے۔ مناسب: انھوں نے پہلی بار میں سو رن بنائے۔ مناسب: انھوں نے پہلی باری میں سو رن بنائے۔ یہ سب ٹھیک، لیکن ’’پاری‘‘ اردو میں ٹھیک نہیں۔ ہندی والے اسے شوق سے بولیں، اردو میں ’’پاری‘‘ ہے ہی نہیں۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (باری)
باری
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔