تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"گاؤ" کے متعقلہ نتائج

گاؤ

گاؤ سُمَہ

وہ گھوڑا جس کا سُم بیل یا گائے کے سُم کی طرح درمیان سے پھٹا ہوا ہو (ایسے گھوڑے کو منحوس خیال کیا جاتا ہے)

گاؤ بَہَل

۔مونث۔ بہل ۔

گاؤ دانَہ

مٹر ، بٹلا ، کرسنہ.

گاؤ سالَہ

رک : گئو سالہ ، بچھڑا.

گاؤ دِیدَہ

کلچے کی طرح کی بیضوی شکل کی لذیذ خستہ روٹی جو تنور میں پکائی جاتی ہے.

گاؤ خانَہ

مویشیوں کو باندھنے کی جگہ، گئو شالہ

گاؤ تَکیَہ

بڑا تکیہ جس سے کمر لگا کر فرش پر بیٹھتے ہیں، مسند

گاؤ شانَہ

وہ گھوڑا جس کی گردن زیادہ لمبی ہو

گاؤ عَنْبَر

گاؤ خُورْدہ

مویشیوں کا خوردہ یعنی حساب کتاب برابر ، نیست و نابود ، تباہ و برباد ، ضائع شدہ ، ملیامیٹ (عموماً ہونا کے ساتھ بطور محاورہ مستعمل).

گاؤ پَرِنْدَہ

ایک پرندہ جس کا سر بادامی رنگ کا ہوتا ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی پہچان ہے

گاؤ کوہی

بارہ سنگھے کا ایک نام، بارہ سنگھا

گاؤُ گَھپ ہونا

گاؤ گھپ کرنا (رک) کا لازم ، ختم ہو جانا ، بے جا خرچ ہونا ، ضائع ہو جانا.

گاؤ خُورْد ہونا

گیا گزرا ہونا ، ضائع ہو جانا ، ختم ہو جانا ، غائب ہو جانا ، تباہ و برباد ہونا.

گاؤ مادہ

گائے

گاؤ کوہان

وہ گھوڑا جس کا مُن٘ھ اٹھا ہوا ہو (یہ گھوڑے کے عیب میں شمار کیا جاتا ہے)

گاؤچَہ

(کاشتکاری) بڑی قسم کے درخت لگانے کو تیار کیا ہوا گڑھا ، گوچہ.

گاؤ لَنگی

(کُشتی) ایک دان٘و جس میں حریف نیچے لیٹا ہو تو اپنے دائیں ہاتھ کو حریف کی داہنی بغل سے نکال کر گردن پکڑے اور بائیں ہاتھ کو حریف کی داہنی ران میں آگے سے ڈال کر بائیں ران پر جمائے اور سینے کا زور دیتا ہوا تھوڑا اوٹھا کر چت کر دے.

گاؤ پَلَنگ

زرافہ.

گاؤ شَنگ

لاٹھی یا آر جس سے بیلوں کو ہانکتے ہیں واہ ، کیا کہنا ہے؟

گاؤ، بجاؤ، بَنّے کے لولو ہی نہیں

کچھ بھی کہو وہ اِس کا اہل ہی نہیں، لاکھ کہو سنو اُس پر اثر ہی نہیں ہوتا

گاؤ بَجاؤ مِیاں کے وہی نَہِیں

(عو) بڑا پست ہمت ہے ؛ لاکھ کہو سُنو اس پر کچھ اثر نہیں ہوتا.

گاؤ یا بَجاؤ مِیراں ہَلْکے ہی نَہیں ہوتے

جس شخص کا غصہ کسی طرح فرو نہ ہو یا جس پر کوئی نصیحت اثر نہ کرے ، کتنا ہی کہو وہ مانتا ہی نہیں ، کچھ کہو اس پر اثر ہی نہیں ہوتا.

گاؤ یا بَجاؤ مِیاں ہَلْکے ہی نَہیں ہوتے

جس شخص کا غصہ کسی طرح فرو نہ ہو یا جس پر کوئی نصیحت اثر نہ کرے ، کتنا ہی کہو وہ مانتا ہی نہیں ، کچھ کہو اس پر اثر ہی نہیں ہوتا.

گاؤ دِل

بے وقوف ، احمق ، غبی ، کند ذہن.

گاؤ سَر

رک : گاؤ سار.

گاؤ نَر

بیل

گاؤ دُم

وہ شکل یا چیز جو ایک سرے پر موٹی اور دوسرے سِرے پر بتدریج پتلی ہو ، مخروطی ، لموبترا (جیسے گاجر وغیرہ).

گاؤ سُم

وہ گھوڑا جس کا سُم بیل یا گائے کے سُم کی طرح درمیان سے پھٹا ہوا ہو (ایسے گھوڑے کو منحوس خیال کیا جاتا ہے) .

گاؤ خَر

بڑا گدھا، بہت بے وقوف، نادان

گاؤ کُش

گائے کو ذبح کرنے والا ؛ مراد : ظالم

گاؤ مُکھ

(آب رسانی) گائے کے چہرے سے مشابہ یا گائے کے چہرے کی طرح کی نالی جو اکثر پہاڑوں میں پانی نکلنے کی جگہ بناتے ہیں

گاؤ دُمی

گاؤ دُم کی شکل یا وضع کا ، مخروطی.

گاؤ سُرا

تاتار یا تبّت کی گائے جس کی دُم پر گھنے بال ہوتے ہیں ، سُرا گائے .

گاؤ شِیر

ایک درخت کا گوند جو عطر سازی کے کام آتا ہے

گاؤں

چھوٹی بستی یا آبادی، قریہ، موضع، دیہہ

گاؤ کُشی

گائے کو ذبح کرنا

گاؤ پُشْت

مخروطی ؛ (کنایۃً) آسمان.

گاؤ زَبان

ایک روئیدگی یا بُوٹی جو گز بھر کے قریب لمبی بلکہ اس سے بھی بڑی بڑی ڈالیاں زمین پر بچھی ہوتی ہیں. پتّے اس کے کھردُرے اور ان پر اُبھرے ہوئے اجزأ گائے کی زبان سے مشابہ ہوتے ہیں ، لسان الثور (لاط : Anisomeles Malabarica) .

گاؤ چَشْم

(کنایۃً) بڑی آنکھوں والا.

گاؤ گَھپُو

خوشامدی ؛ موہ لینے والا ؛ غبن کرنے والا ؛ دغا باز.

گاؤ خُورْد

مویشیوں کا خوردہ یعنی حساب کتاب برابر ، نیست و نابود ، تباہ و برباد ، ضائع شدہ ، ملیامیٹ (عموماً ہونا کے ساتھ بطور محاورہ مستعمل).

گاؤں گَئے کی بات ہے

جب تک جا کر دیکھ نہ لیں یقین نہیں آتا ہے

گاؤ پَیکَر

فریدوں کے گرز کا نام جس کے اوپر کا حصّہ بیل کے سر سے مشابہ تھا.

گاؤ رَوغَن

روغن زرد ، گائے کا گھی.

گاؤ پَرَسْت

گائے کی پُوجا کرنے والا ؛ مراد : ہندو.

گاؤ لوچَن

سنگِ گاؤ

گاؤ گاہ گاہ ، ماہی ہَر ماہ ، بُز ہَر پَگاہ

طبیبوں کا قول ہے کہ گائے کا گوشت کبھی کبھی مچھلی مہینے میں ایک بار اور بکری کا گوشت ہر روز کھانا چاہیے.

گاؤُ گَھپ

کھاؤ ، اُڑاؤ ؛ تغلب کرنے والا ، لوگوں کا مال کھا جانے والا ، فریبی ، دغا باز آدمی ؛ غبن ، تغلب ، خیانت ، تصرفِ بیجا.

گاؤ مُشْتی

رک : گاؤ زوری معنی نمبر۱ ، طاقت آزمائی.

گاؤ قَصّاب

گائے کا گوشت بیچنے والا نیز گائے ذبح کرنے اور کھال اُتارنے والا

گاؤ دَشْتی

جنگلی بیل

گاؤ پَچھاڑ

ایک دان٘و کا نام جس میں حریف کی گردن پکڑ کر زمین پر دے مارتے ہیں

گاؤ چَرائی

چَراگاہ نیز چرانے کی فیس ، محصول جو چراگاہ سے لیں.

گاؤ یا بجاؤ میاں منکتے ہی نہیں

کچھ بھی کہو سنو اثر ہی نہیں ہوتا

گاؤں مَرا بَلا سے ، ہاتھی تو دیکھا

ذرا سے نفع یا شوق کے لیے بڑے نقصان کی پروا نہیں ہے ، ذرا سے نفع کے واسطے بہت سا نقصان برداشت کرنا.

گاؤں خرچہ

وہ خرچہ جو نمبردار کو مال گزاری تحصیل کرنے یا کسی اور وجہ سے گاؤں کے متعلق کرنا پڑتا ہے

گاؤ شُماری

مویشیوں کی گنتی، مویشیوں پر محصول

گاؤ دُم جال

ماہی گیری کا ایک قسم کا جال جو سامنے سے کشادہ ہوتا ہے اور آخر آخر دُم کی شکل میں پتلا ہوتا چلا جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں گاؤ کے معانیدیکھیے

گاؤ

gaavगाव

اصل: فارسی

وزن : 21

गाव के हिंदी अर्थ

पुल्लिंग

  • बैल, वृषभ, गाय, गो, धेनुः शराब का पियाला जो गाय की शक्ल का हो।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (گاؤ)

نام

ای-میل

تبصرہ

گاؤ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone