تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ہَزار" کے متعقلہ نتائج

ہَزار

(عدد) دس سو،

ہَزارے

علاقہ ہزارہ کے رہنے والے، ہزارہ کی جمع نیز مغیرہ شکل

ہَزاری

ہزار آدمیوں کا افسر ؛ امراء کا ایک مرتبہ ؛ بلند منصب شخص نیز امیر کبیر شخص ، صاحب حیثیت و وجاہت (بازاری کے مقابل)

ہَزارَہ

۱۔ رک : ہزارہ ؛ ایک بڑے قسم کے لالے یا گیندے کا پھول جس میں بہت سی چھوٹی چھوٹی پتیاں ہوتی ہیں ، گل صد برگ ۔

ہَزارِیَہ

ایک ہزار سال کی تقویمی مدت ، ایک ہزار سال کا عرصہ ، دس صدیاں ، ہزاری

ہَزاروں

ہزار کی جمع، ہزارہا، (کنایتہ) بہت، کثیر تعداد میں

ہَزاراں

ہزار کی جمع، ہزاروں (بالعموم کثرت کے لیے مستعمل)، (خلاف قیاس)

ہَزار ہا

لاتعداد، بہت، بے حد، بکثرت، بے شمار، بہت سے

ہَزار سے

بہتوں سے ، کئی سے ۔

ہَزارلا

(مویشی) جگالی کرنے والے جانوروں کا تیسرا معدہ ، قطنہ ۔

ہَزاروی

ہزار (رک) سے منسوب یا متعلق ؛ ہزار والا ، ایک ہزار کا (عموماً صدی کے ساتھ مستعمل)

ہَزارَگی

فارسی زبان کا ایک علاقائی روپ جو ہزارہ قبیلے کے لوگ بولتے ہیں (بعض کے نزدیک یہ فارسی سے الگ ایک زبان ہے) ۔

ہَزار جا

ہزار درجے ، کہیں زیادہ ۔

ہَزار پا

ہزار پیروں والا، کنکھجورا

ہَزار ہیں

دینے کے بہتیرے ڈھنگ ہیں ، (خدا کے) بہتیرے ہاتھ ہیں ، ّسترہاتھ ہیں ، خدا تعالیٰ دینے پر آئے تو بہت سے راستے ہیں ۔

ہَزار میں

بہت سے لوگوں کے سامنے ، علانیہ

ہَزار جان

کئی زندگیاں ، بہت ساری جانیں ۔

ہَزار بار

کنکھجورا

ہَزار ہَزار

بہت زیادہ ، بکثرت ۔

ہَزار کوس

ہزاروں میل، مراد : طویل فاصلہ

ہَزار بِین

شیشے کا ایک آلہ جس سے ایک چیز کثرت میں نظر آتی ہے ۔

ہَزار گَلا

رک : ہزارداستان ؛ بلبل ۔

ہَزار مِیخ

فقیروں کی گدڑی جس میں بہت پیوند ہوں

ہَزار پایَہ

ہزار پا، ہزار پائوں والا، کنکھجورا

ہَزار کُش

ہزاروں کو مارنے والا ؛ بہت سوں کو شکست دینے والا ؛ (کنایتہ) بہادر اور طاقت ور ۔

ہَزار حَیف

ہزار افسوس، نہایت افسوس، بڑا افسوس، حیف صد حیف

ہَزار ہاتھ

ضرور، بالضرور، بلامبالغہ (جامع اللغات) بہت، بے حد، بکثرت

ہَزار گُلا

گل صد برگ ، گیندا ، ایک قسم کا لالہ ۔

ہَزار نُما

ایک طرح کی عینک

ہَزار بَرَس

ہزار سال ؛ مراد : بہت لمبی مدت ۔

ہَزارِیاں

(دکنی) ہزاروں ، بہت ، بکثرت

ہَزار جامَہ

مختلف رنگ کے کپڑوں سے جوڑ کر بنائی گئی کوئی پہننے یا اوڑھنے کی چیز۔

ہَزار گُونَہ

بے شمار طریقوں سے ، ہزار رنگ میں ، کئی انداز سے ۔

ہَزار خانَہ

شہد کی مکھیوں کا چھتا

ہَزار آواز

ہزارداستان، بلبل

ہَزار دَسْت

جس کے ہزار ہاتھ ہوں ، بہت ہاتھوں والا ۔

ہَزار رَنگ

ہزار رنگوں والا، بہت زیادہ رنگین، کنایتہ: خوبصورت، حسین، مراد، متنوع، ہمہ جہت

ہَزار سالَہ

ایک ہزار سال کے عرصے پر مشتمل

ہَزار دانَہ

۱۔ رک : ہزار دانہء تسبیح ۔

ہَزار مِیخی

چھنال، عام طوائف، بازاری عورت

ہَزار دَرجَہ

ہزار گنا ، بہت زیادہ ، کہیں زیادہ ، کئی درجے ۔

ہَزار گُلّا

بہت سے باریک تاروں کو ملا کر بٹے ہوئے ریشم کے موٹے دھاگے سے تیار کیا ہوا لباس ، ہزارہ معنی نمبر۶ ۔

ہَزار رَحمَت

ہزار برکتیں (دعا کے طور پر مستعمل بالعموم ہونا کے ساتھ) بہت سی مہربانیاں ۔

ہَزار چَند

ہزار گنا، بے حد، بہت زیادہ

ہَزار شُکر

بے حد شکر، بے انتہا شکر، شکر کی کثرت کے لیے

ہَزار چَشم

کرک، کیکڑا، سرطان، خرچنگ، ہزار آنکھوں والا

ہَزار پیشَہ

جو بہت سے ہنر جانتا ہو ۔

ہَزار بیشَہ

(مجازاً) بڑا پیالہ نیز ایسی چیز جس میں کچھ اور چیزیں رکھی جائیں ، قلم دان وغیرہ

ہَزار سُتُون

وہ محل یا عمارت جس میں ہزار کھمبے ہوں

ہَزار جی سے

رک : ہزار جان سے ۔

ہَزارِستان

ایک علاقے کا نام جو افغانستان میں واقع ہے اور جہاں ہزارہ قبیلے کے لوگ آباد ہیں ۔

ہَزارواں

ہزار کا عددِ ترتیبی

ہَزار سَودا

کمال دیوانگی ، انتہائی محبت ؛ طرح طرح کے خیالات ۔

ہَزار سَطَری

ہزار اشعار پر مشتمل نظم کی ایک قسم ، الفیہ ۔

ہَزار مَن کی

(عور) عزت و حیثیت والی ۔

ہَزار نِعمَت

اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی (کھانے کی) بے شمار لذیذ چیزیں ۔

ہَزاروِیں

ہزارواں (رک) کی تانیث۔

ہَزار دَسْتَہ

ہزار ہاتھوں والا ، بہت سے ہاتھوں والا نیز ہندوؤں کا ایک معبود جس کے بہت سے ہاتھ ہوتے ہیں ۔

ہَزار شیوَہ

بہت طرح کا ، طرح طرح کا ۔

ہَزار بِسوَہ

کسی طرح ، بہرحال ؛ بہت شدت سے۔

اردو، انگلش اور ہندی میں ہَزار کے معانیدیکھیے

ہَزار

hazaarहज़ार

وزن : 121

موضوعات: اعداد

ہَزار کے اردو معانی

صفت، عددی

  • (عدد) دس سو،
  • بلبل، عند لیب، ہزار داستان
  • ہرچند، کتنا ہی، بہتیرا
  • نرد کی چوتھی بازی
  • نہایت، کثیر، بہت (کثرت ظاہر کرنے کے لیے)
  • صفت۔ ہر چند۔ کتنا ہی۔ بہتیرا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

حَجَار

سنگتراش، حکاک

حَضار

(نجوم) کوکب کلب الاکبر کے گیارہ خارج الصورت تاروں میں سے ایک نورانی ستارے کا نام

English meaning of hazaar

Adjective, Numeral

  • a thousand
  • thousand

Noun, Masculine

  • a great many

हज़ार के हिंदी अर्थ

विशेषण, संख्यात्मक

  • जो गिनती में दस सौ हो।
  • बहुत अधिक। मुहा० हजार हो सब कुछ होने पर भी। जैसे-हजार हो, तो भी वह अपने ही आदमी हैं। क्रि० वि० कितना ही। चाहे जितना अधिक हो। जैसे-तुम हजार कहो, तुम्हारी बात मानता कौन है ? पं० दस सौ की सूचक संख्या, जो इस प्रकार लिखी जाती है-१०००।
  • सहस्त्र
  • संख्या '1000' का सूचक।

ہَزار کے مترادفات

ہَزار سے متعلق دلچسپ معلومات

ہزار ’’بلبل‘‘، اور’’ایک ہزار‘‘، دونوں معنی میں یہ لفظ اول مفتوح کے ساتھ درست ہے۔ ’’بلبل‘‘ کے معنی میں بعض اہل اردو اول مکسور بولتے ہیں، لیکن یہ تلفظ ابھی رائج نہیں ہوا ہے۔ جدید ایرانی لہجے میں ’’بلبل‘‘ کے معنی میں اول مفتوح ہے اور گنتی، اول مکسور۔ یہ تلفظ اردو کے لئے غلط ہیں۔ اردو کے لئے دونوں معنی میں اول مفتوح بولنا مرجح ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ہَزار)

نام

ای-میل

تبصرہ

ہَزار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words