تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نکل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نکل" کے متعقلہ نتائج
نِکَل
(دھات کاری) سفیدی مائل سیاہ رنگ کی ایک سخت دھات جسے مختلف بھرتوں کی ملمع کاری ، کرنسی کے سکوں ظروف سازی اور برقیاتی حلقوں میں استعمال کیا جاتا ہے ، نکل کی دھات کا بنا ہوا سکہ ، امریکا میں رائج پانچ سینٹ کا سکہ ۔
نِکِل کَرانا
قلعی کرانا ، پالش کرانا ، کسی چیز کے ظاہری رنگ روپ کو اس طرح تبدیل کرانا کہ شناخت نہ ہوسکے ، ملمع چڑھوانا ۔
نِکلے ہُوئے دانت پِھر نَہیں بَیٹھتے
۔مثل جوبھید کھل جائے وہ پھر نہیں چھپتا۔ جو برائی ظاہر ہوگئی وہ پھر نہیں چھپتی۔
نِکْلے ہُوئے دانْت پِھر اَندَر نَہِیں بَیٹھتے
راز ایک دفعہ ظاہر ہو جائے تو پھر نہیں چھپ سکتا ؛ جو آدمی ایک دفعہ کہیں سے نکال دیا جائے تو پھر مشکل سے دخل پاتا ہے ؛ کسی بات کا مزا پڑ جائے تو پھر نہیں چھوٹتا
نِکْلے ہوئے دانْت پِھر اَندَر نَہِیں جاتے
راز ایک دفعہ ظاہر ہو جائے تو پھر نہیں چھپ سکتا ؛ جو آدمی ایک دفعہ کہیں سے نکال دیا جائے تو پھر مشکل سے دخل پاتا ہے ؛ کسی بات کا مزا پڑ جائے تو پھر نہیں چھوٹتا
نِکلا پَڑنا
جامے سے باہر ہوا جانا ، آپے میں نہ رہنا ، بپھرا جانا (فرہنگ آصفیہ) باہر آجانا ، اُبلے پڑنا ، اُوپر آنا
نِکَلنا پَیٹھنا
۔آمد ورفت رکھنا۔ (نبات النعش) گوباہر والوں کی آمدورفت نہ ہوجو میم صاحب نکلتی پیٹھتی ہیں۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔