تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَور" کے متعقلہ نتائج

دَور

(کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.

دَورَہ

گَردِش، چَکَر، پھیر

دَور بَہ دَور

ہر زمانے میں ، عہد بہ عہد ، رفتہ رفتہ .

دَور دَورَہ

افراط کثرت، زیادتی

دَورانَہ

(حشریات) حشریات میں کھال اُترنے کا درمیانی زمانہ، کین٘چلی بدلنا.

دَور دَور ہونا

اقتدار میں آنا ، صاحبِ اختیار ہونا۔

دَور اَور ہونا

دوسرا ماحول ہونا ، دوسرا زمانہ ہونا ، تبدیلی آجانا ، انقلاب ہونا ۔

دَور ہو چُکْنا

غلبہ ختم ہونا ، دورِ حکومت تمام ہونا.

دَور پَر دَور ہونا

کثرت ، تسلسل ، مال و دولت کی افراط ہونا ، جُود و سخا کا دور ہونا .

دَور آخِر ہونا

سلطنت ختم ہونا ، حکومت تمام ہونا ، اختیار نہ رہنا ، شکست ہونا .

دَورَۂ اَثَر

حلقۂ اثر.

دَورا

بڑا ٹوکرا جس کا ڈھکنا نہ ہو، بڑا کونڈا، جَھلَی کی قسم کی، مگر اس سے چھوٹی ایک قسم کی پٹاری نما ٹوکری

دَورَۂ مَرْض

کسی بیماری کا بار بار عود کر آنا.

دَور دَورَہ ہونا

دَور دَورَہ رَہنا

جاری و ساری رہنا۔

دَور میں رَہنْا

جاری رہنا ، گردش رہنا .

دَورَۂ چَرْخ

(مجازاً) گردشِ فلک.

دَورَۂ چَشْم

(مجازاً) حکومت، حاکمیت.

دَور دَورَہ چَلْنا

رواج عام ہونا ، دور چلنا .

دَورَق

(طب) وزن کا ایک قدیم پیمانہ

دَور دَورَہ دیکْھنا

برتری کے ساتھ رواج پانا ، عمل دخل ، اثر و نفاذ یا چلن ہونا۔

دَورَہ ہونا

حکام کا گشت پر روانہ ہونا

دَورانی

(نفسیات) شخصیت کی ایک قِسم جس کا حامل دورہ دماغ کے سبب بیروننی مہیج کا جوابی عمل کرنے والا اور نا استوار مزاجی کیفیت کا حامل ہوتا ہے، مضبوط، پراگندہ دماغ؛ ایک مریضانہ کیفیت جس میں باری باری سے انبساط و افسردگی کے دورے پڑتے ہیں.

دَوری عَمَل

(سائنس) کسی عمل کو مقررّہ وقفوں سے دہرانے کا سلسلہ.

دَوری بُہْر

(طِب) وہ دورہ جس میں سانس بھاری چلتی ہے، شدّتِ دم کشی، اعادۂ ضیق النفس، انگ: (PaRoXYSmal DSYPnoea).

دَوران

خوشی، تقریب

دَورَہ اُٹْھنا

دورہ پڑنا

دَورَۂ حَدِیث

اصولِ فقہ و حدیث یاد کرنے کا عمل، حدیث کی تدریس و تعلیم.

دَورَہ خوان

قرآنِ مجید کی تلاوت کرنے والا، قرآن سنانے والا.

دَورَہ لَگانا

معائنہ کرنا؛ حفاظت کرنا.

دَورَۂ آخِری

(مجازاً) موت، انتقال.

دَورَۂ آفْتاب

رات تمام ہونے کے بعد سحر کے وقت طلوعِ آفتاب کا وقت.

دَورَۂ اَفْلاک

(مجازاً) سعد ستاروں کا اثر.

دَورِ نَہاری

(مجازاً) صبح کی عبادت ، صبح کی تلاوتِ کلام پاک .

دَورِ ہِلالی

رک : دورِ قمر.

دَوری طَرِیقَہ

(منطق) ایسا طریقہ جس میں جو دعویٰ جس دلیل سے ثابت کریں گے خود اسی دلیل کا ثبوت اس دعوے کے ثبوت پر موقوف ہوگا

دَور آنا

باری آنا

دَور دار

جس کے کناروں پر طلائی یا ریشمی کام کیا ہوا ہو ، حاشیہ دار۔

دَورِ ہَسْتی

عرصہ زندگی ، زندگی .

دَورَۂ دَوراں

عہد، زمانہ، وقت.

دَوری عَرْصَہ

(سائنس) وہ وقت جس میں کوئی حسم اپنا ایک ارتعاش پورا کرتا ہے، انگ: Time Period.

دَورِ حاضِرَہ

رک : دورِ حاضرہ یہ بڑی اچھی بات ہے لیکن دورِ حاضرہ کے لئے کچھ ایسی اچھی بھی نہیں .

دَورِ پَیمانَہ

ترتیب وار جام ایک شخص کے بعد دوسرے شخص کو دینا

دَورَہ فَرْمانا

کسی بہت بڑے افسر کا معائنہ کے لیے جانا.

دَورائی

حُکومت، سَلْطَنت، حُکمرانی.

دَورِ جَہاں

زمانہ، دُنیا

دَوری نَظْرِیَہ

(فلسفہ) مختلف ادوار کے تحت خیالات و افکار کا تجزیہ

دَور دَورَہ شُرُوع ہونا

برتری قائم ہونا ، مسابقت پانا۔

دَوری نَقْشَہ

(کیمیا) عرصہ، زمانۂ مقرّر، مقرّر یا تعین کردہ زمانہ

دَور لینا

قرانِ پاک سُننا .

دَورَہ بَنْدْھنا

(کسی چیز ک) پَے در پَے ہونا

دَورانِ بُلَع

(سائنس) ابتلاع، بلع، نگلنے کی کیفیت

دَور کَرْنا

چکّر پورا کرنا، چکّر لگانا

دَورِ مَے

دور جام، شراب کے پیالہ کا دور

دَورا دَور

جوش و خروش.

دَور دَورا

رک : دور دورہ۔

دَور و تَسَلْسُل

(فلسفہ) کسی چیز کا دور کرتے کرتے اپنی ذات پر ٹھہرنا اس طرح کہ تسلسل ہوجائے۔

دَورَہ بَاندْھنا

متواتر چکر لگانا جس سے حلقہ بن جائے؛ لگاتار (شراب وغیرہ) پِلانا.

دَور چَلْنا

شراب پینے کا سلسلہ قائم ہونا ، شراب کے شیشہ و ساغر کا باری باری سے ایک دوسرے کے سامنے جانا۔

دَورَہ سُپُرد ہونا

(قانون) دورہ سپرد کرنا کا لازم

اردو، انگلش اور ہندی میں دَور کے معانیدیکھیے

دَور

daurदौर

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: طبعی طب عوامی علوم منطق اسلامیات طبیعیات فلفسہ

اشتقاق: دَارَ

دَور کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • (کشمیری) کان میں پہننے کا زیور ، آویزہ.
  • زمین و آسمان کی محوری گردش ، چکَر
  • رک : معاشی وقت اور حالات ۔
  • وہ رسیّاں جن سے آبپاشی کرنے والی ٹوکری بندھی ہوتی ہے.
  • شراب کے پیالے کی گردش ۔
  • شراب نوشی کی محفل، میخانے کا مجمع ۔
  • باری، نوبت
  • احاطہ، گھیرا ، موٹائی، دائرہ ۔
  • حلقہ نما دائرہ، گولائی میں کوئی تعمیر“۔
  • طواف ، گرد بھرنا۔
  • چکَر، پیچ (زلف وغیرہ کا)
  • (خوش خطی) دائرۂ حروف، کرسی، دامن ۔
  • حاشیہ ، کنارہ ، گھیر، چاک
  • سلسلہ، تسلسل .
  • قسمت کا چکر، انقلاب، تغّیر، گردش
  • عہدِ حکومت، اقتدار کا زور، عمل، سلطنت
  • (مجازاً) شہرت، مقبولیت، برتری کا زمانہ۔
  • زمانہ ، عہد، وقت ۔
  • طویل مدّت، زمانۂ دراز ۔
  • (سائنس) مقّررہ منزل تک چکّرانے کا عمل ۔
  • (طبیعیات) چکّر، پھراﺅ، گھماﺅ ۔
  • (مذہب) تسبیح کرنا ، شمار کرنا۔
  • (فلسفہ) دعوے کے ثبوت میں پیش کی جانے والی دلیل جس کا ثبوت خود دعوی کے ثبوت پر منحصر ہو۔
  • . مضامین کے لحاظ سے کسی تصنیف یا تالیف کے بڑے حصّے جن ہر اسے تقسیم کیا جاتا ہے ، اسباق .
  • . (بہیشت) سالِ شمسی کا عرصہ ، ۳۶۵ دن کی مدّت .
  • . پیھلاؤ ، وسعت . دور .
  • عرض و طول ، حْدودِ سلطنت .
  • . (کسی چیز کی) چار اطراف ، ہر جہار طرف .
  • . (اسلامیات) قرآن یا احادیث کو یاد رکھنے کے لیے بار بار دہرانا ؛ (کسی کو) حافظے سے سنُانا .
  • کسی کتاب وغیرہ کا . معمول کے طور پر (روزانہ) پڑھا جانا . پہلے شیوگیتا اور رامائن کا دور ہوا جسے حاضرین نے کان لگا کر سنُا .
  • سبق کو دہرانا تا کہ یاد ہو جائے .
  • . فرقۂ میولیوی کا ناچ جو ان کے مذہبی رسوم کے بعد کیا جاتا ہے یہ رقص دو گھنٹے تک رہتا ہے اس عرصے میں دو مرتبہ وہ تھوڑی دیر ٹھہر جائے ہیں اور اس عرصہ میں شیخ مختلف نمازیں پڑھنا ہے جب وہ ناچ ختم ہونے کو ہوتا ہے شیخ بھی ان میں شامل ہوجاتا ہے .
  • . (تصوّف) دور نہائت سلوک کو کہتے ہیں کہ انھایت ہی الرجوع الی البدایت ، یعنی نہایت وہی ابتدا کی طرف پلٹنا ہے
  • (مجازاََ) خوشحالی کا زمانہ ، فراغت کا وقت
  • نحوست ، بُرا وقت .
  • حصّہ ، وقت ، یہ رات کا ابتدائی دور تھا .
  • آپ پر فقر و غنا کے مختلف دور گُزرے کوئی دن ایسا آتا کہ مسجدِ نبوی کا صحن زر و مال سے معمور ہوجاتا اور ... فاقہ سے شکم مبارک پر دو دو تین تین پتھر بندھے ہوتے .
  • اہل سیال کے نزدیک خزگوش .
  • (مجازاََ) انتظام ، تقسیم ،
  • عمر مدّت ، میعاد ان کا دور پوار ہو چکا تھا اور اس لئے ضرور تھا کہ ہندوستان پر کوئی دوسری قوم حکمران ہو
  • (منطق) ایک قسم کی دلیل بار بار پیش کرنا
  • کسی شکل کے اضلاع کا مجموعہ ؛ رفتار چال ، روش ، رسی کا بل
  • کسی شکل کے اضلاع کا مجموعہ ؛ رفتار ، چال ، روش : رسی کا بل
  • برقی لہروں کی چال
  • ، (عووض) شاعری میں وزن بحر سے متعلق طول
  • (مجازاََ) شاہی رجسڑ ، سرکاری کتاب

شعر

English meaning of daur

Noun, Masculine

  • a round of drinks
  • age, circumference, round of drink, era
  • movement
  • perimeter, margin
  • progress, development
  • reasoning, a kind of argument
  • reign, period of rule, power, authority, dominion, sway
  • repetition (of a lesson)
  • revolution
  • revolving motion, cycle, circular turn
  • strings used to sling a basket for irrigation
  • time, times, age, period, era, period of a year, duration, course
  • turn or twist (of a rope)

दौर के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • चक्कर। फेरा।
  • वह क्रम, व्यवस्था अथवा समय जिसमें उपस्थित व्यक्ति कोई काम एक एक बार बारी-बारी से संपादित करे। जैसे-(क) शराब का पहला दौर। (ख) मुशायरे का दूसरा या तीसरा दौर।
  • युग, समय
  • समय; काल-चक्र; ज़माना
  • चक्कर; फेरा
  • पारी; बारी
  • वैभव व प्रताप के दिन; धाक।
  • चक्कर, र्गादश, गिदगिर्द, चारों ओर, बारी, नौबत, परिवर्तन, उलट-फेर, युग, अद, शराव या चाय आदि का एक चक्कर जो सारे बैठनेवालों के लिए हो, मुशाअरे या मज्लिस में पढ़ने का चक्कर जो एक-एक बार सबके पढ़ लेने पर खत्म हो ।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَور)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَور

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words