تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پُھول" کے متعقلہ نتائج

پُھول

پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم

پُھولے

پھولا کی جمع یا مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل

پُھولا

مالی، باغبان

پُھولْنا

(ھ) پھول کا کھِلنا، (شفق کے نسبت) آسمان پر نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے کسی جوف دار چیز کا تن جانا، موٹا ہونا، خوش ہونا، سرسبز ہونا، بارور ہونا، کامیاب ہونا، سوٗجنا، ورم ہونا، نفخ ہونا، نازاں ہونا، اترانا (پر کے ساتھ)

پُھولْتا

پھولنا سے تراکیب میں مستعمل، پھول کا کھلنا، خفاہونا، خوش ہونا، شفق کا نمودار ہونا، ہوا بھرنے سے تن جانا

پُھولوں

پھول کی جمع تراکیب میں مستعمل، بہت سارے پھول

پُھول ہے

ابھی بچہ ہے

پُھولْنَہ

سرسبز و شاداب ، پھولنے والی.

پُھولاہی

رک : پُھلاہی .

پُھول ہونا

سوم کی فاتحہ ہونا

پُھول آمْلَہ

ایک قسم کی گھاس

پُھول زِیرَہ

پھول کے درمیانی حصے میں زیرے جیسے دانے .

پُھول کَٹارَہ

کٹار کی ایک قسم جس کے دستہ پر پھول کی شکل بنی ہوتی ہے .

پُھول مَکھانَہ

اگرچہ اس کا اطلاق بعض ملکوں میں مکھانے پر ہوتا ہے لیکن ایک اور چیز کو بھی جس کے درخت میٹھے پانی کے تالابوں میں ہوتے ہیں پتے گول اور نوکیلے کان٘ٹے دار پانی پر تیرتے ہیں پھول نیلے اور گہرے نیلے اور چمکیلے لال رن٘گ کے پھل گول کان٘ٹے دار نارن٘گی کے برابر اور پکنے کے بعد کئی جگہ سے پھول جاتے ہیں اس کے بیج مٹر کے برابر کالے رن٘گ کے ہوتے ہیں ان کو چنے یا کھیلوں کی طرح گم ریت میں بھون لیتے ہیں ان کو مارواڑی پھول مکھانے کہتے ہیں .

پُھول فاتِحَہ

کسی شخص کے مرنے کے تیسرے دن ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کرنا غربا کو کھانا کھلانا اور موتٰی کی قبر پر پھول چڑھانا، فاتحہ سوم، پھول، (مردے کا) تیجا، تیجہ، سوم

پُھول ہَنسْنا

رک : پھول کا ہن٘سنا ، پھول کھلنا .

پُھول پان ہونا

بہت نازک بدن ہونا، دھان پان ہونا.

پُھول نَہ سَمانا

رک : پھولا نہیں سمانا.

پُھول سا چِہرہ

خوبصورت چہرہ، گلابی چہرہ، نازک چہرہ

پُھول کا ہنسْنا

۔(فارسی خندۂ گل کا ترجمہ) پھولنے سے مراد ہوتی ہے۔ ؎

پُھول کے کُپّا ہونا

بہت پھول جانا .

پُھول کَر کُپّا ہونا

بہت پھول جانا .

پُھول نَہ کِھلْنے پانا

شادی نہ ہونا

پُھول کاری

رک : پھل کاری ، گل کاری .

پُھولا ہونا

ناراض ہونا

پُھول سا

جس میں کچھ بھی وزن نہ ہو، بہت ہلکا، ہلکا پھلکا، پھول سا ہلکا

پُھول کَر کُپّا ہو جانا

پُھول کے کُپّا ہو جانا

۔بہت پھوٗل جانا۔ بہت موٹا ہوجانا۔ (ققرہ) مارے خوشی کے پھول کے کپّا ہوگئیں۔ ؎

پُھول مَہیسَر چَڑْھنا

پسند خاطر ہونا ، مقبول ہونا .

پُھول سُونْگ کے رَہنا

(طنزاً ، عو) بہت کم کھانا ، صرف پھول کی خوشبو پر رہنا ، ذرا سا کھا کر زندگی بسر کرنا

پُھول پُھلا کَر کُپّا ہو جانا

بہت پھول جانا ، بہت موٹا ہوجانا ، (مجازاً) بہت مغرور ہو جانا .

پُھول پان سے نازُک ہونا

بہت نازک ہونا، نازک بدن ہونا

پُھول سُونگھ کے رہنا

۔ (عو) طنزاً۔ بہت کم کھانا۔

پُھول والوں کا میلَہ

رک : پھول والوں کی سیر .

پُھول نَہ پان ، کَہنے کو ہاں

نری باتوں سے کام نہیں چلتا خرچ بھی کرنا چاہیے

پُھولْکی

پولی ، پھوکی .

پُھول ٹَہْنی ہی میں ٹِھیک رَہتا ہے

ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے

پُھول پُھول کرکے چنگیر بھرتی ہے

تھوڑا تھوڑا بہت ہو جاتا ہے .

پُھولَن

پھول (رک) کی جمع .

پُھولوری

رک : پھلوری.

پُھولارا

پھولوں کا ہار بنانے والا.

پُھولیل

رک : پُھلیل.

پُھولاو

رک : پُھلاو ، پُھلاوٹ

پُھولام

۔(ھ) مذکر۔ اےک قسم کا کپڑا۔ ؎

پُھول باغ ہی میں خُوب کِھلْتا ہے

رک : پھول اپنے ہی باغ الخ

پُھول اَپْنے ہی باغ میں خُب کِھلتا ہے

شگفتگی اور مسرت دلی اپنے ہی ہم جنسوں سے خوب ہوتی ہے .

پُھولوں کے ہار

پھولوں کو گونْدھ کر بنائی ہوئی لڑی کا حلقہ.

پُھول سَری

پھول کی ایک قسم جس پر سفید دھبے ہوتے ہیں .

پُھولے نَہ سَمانا

رک : پھولا نہ سمانا.

پُھولا نَہ سَمانا

۔مارے خوشی کے آپے میں نہ رہنا۔ نہایت خوش ہونا۔ ؎ لکھنؤ میں واحد کے لئے بھی پھولے نہ سمانا بولتے ہیں۔

پُھولا نَہ سَمانا

پُھول کی چَھڑی نَہ لَگانا

کبھی نہ مارنا ، کبھی کچھ سزا نہ دینا ، (مجازاً) ناز و نعم سے پالنا .

پُھول کی چَھڑی نَہ مارْنا

کبھی نہ مارنا ، کبھی کچھ سزا نہ دینا ، (مجازاً) ناز و نعم سے پالنا .

پُھول کی چَھڑی نَہ کھانا

ذرا بھی سزا یا تکلیف نہ اٹھانا ، ناز و نعم میں پرورش پانا .

پُھول بَن

پھول باڑ، پھول کا باغ

پُھول ڈول

ایک کھیل

پُھول وَہی جو مَہیسَر چَڑھے

کسی چیز کی معراج یہ کہ وہ پسند خاطر خاص و عام ہو ؛ چیز وہی اچھی جو کام آئے ، چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں .

پُھول نَہ پان دیبی ہاں ہاں

نری باتوں سے کام نہیں چلتا ، کچھ خرچ بھی کرنا چاہیے .

پُھول ٹَہْنی ہی میں اَچّھا لَگْتا ہے

ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے یعنی ہر چیز اپنی جگہ پر ہی بھلی لگتی ہے

پُھول آنا

درختوں میں پھول لگنا، پیڑوں میں پھول نکلنا

اردو، انگلش اور ہندی میں پُھول کے معانیدیکھیے

پُھول

phuulफूल

اصل: سنسکرت

وزن : 21

موضوعات: اصطلاحاً چاندی دریا طب پھول عوامی ہندو

پُھول کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • پودے کا تناسلی عضو جس میں ایک یا ایک سے زیادہ پتیاں ہوتی ہیں، پودے کا رنگین ( سبز کے علاوہ ) حصہ جو بعد میں تخم یا پھل کی شکل اختیار کر لیتا ہے، گل، کسم
  • سوراخ دار نٹ
  • فیتوں کا گچھا، فیتہ جو ٹوپی یا کوٹ کے بٹن میں لگایا جائے
  • کیڑا جو گوشت یا زخم میں پڑ جائے
  • نمک شورے وغیرہ کا سفوف جو دیوار پر جم جاتا ہے، نونی
  • سوجن
  • بیل بوٹے جو کپڑے پر کاڑھے جاتے یا بنائے جاتے ہیں
  • چن٘گاری، شرارہ، پتنگا
  • چراغ کی جلتی ہوئی بتی پر پڑے ہوئے گول دہکتے دانے جو ابھرے ہوئے معلوم ہوتے ہیں، گل
  • (مسلمان) مردے کی تیسرے دن کی فاتحہ جس میں پھول اٹھائے جاتے ہیں، سوم، تیجا (ان معنوں میں فعل جمع میں آتا ہے)
  • (ہندو) مردے کی جلی ہوئی ہڈیاں (راکھ) جو گنگا یا کسی اور دریا میں بہانے کے واسطے لے جائی جاتی ہے
  • دو آتشہ شراب
  • پیتل وغیرہ کی گھنڈی جو زیبائش کے لئے چھڑی یا کواڑ کے جوڑ وغیرہ پر جڑی جائے، گلدار کیل
  • کوڑھ کے سفید یا لال داغ جو پھلیری بھی کہلاتے ہیں
  • کسی چیز کا ست، جیسے اجوائن کا پھول
  • (عو) اول دفعہ کا خون حیض، رج، حیض
  • سوکھے ہوئے ساگ بھنگ یا تمباکو وغیرہ کے پتے
  • کسی پتلی چیز کو جما کر سکھائے ہوئے ذرّے
  • (پھول کی شکل کی) پانوں کی کترنیں
  • چست تانبے اور پیتل کی ملی جلی دھات، (بھرت، سونا چاندی) کانسی، عوج، گھڑیالی دھات، کچدھات
  • (مجازاً) نشتر کی نوک
  • وہ پلکی سی دردراہٹ جو سان رکھنے کے بعد استرے وغیرہ کی دھار پر پیدا ہو جاتی ہے
  • پیتل کا نشان جو ڈھال پر ہوتا ہے
  • (مجازاً) بچہ دانی، رحم
  • گھٹنے کی گول ہڈی، چپنی
  • مٹھائی (وہ ظرف جس میں دھی دودھ وغیرہ بلوتے ہیں) کے آگے کا حصہ جو پھول کی شکل کا ہوتا ہے جس سے انڈیلنے میں آسانی رہتی ہے
  • پتلی ( آن٘کھ کی )
  • (پھول کی شکل کا) گہنا (جو کان میں پہنا جاتا یا ماتھے پر لگا یا جاتا ہے) ٹوپس، ٹیکہ
  • (مجازاً) بچہ (لڑکا یا لڑکی)
  • پھول کی شکل کا نقش یا نشان
  • تاش کے چار رن٘گوں میں سے ایک رنگ، چڑی
  • ایسا گھوڑا جس کے پٹھوں یا دوسرے اعضا پر سفید داغ ہوں، پھولا
  • (طب) تصعید وہ عمل ہے جس کے ذریعہ ایک ٹھوس کو پہلے آن٘چ کے ذریعہ بخار بنایا جاتا ہے اور پھر اس بخار کو ایک دوسرے برتن کی سطح پر ایک جماؤ کے طور پر متکشف کیا جاتا ہے خواہ یہ ایک تودہ کی شکل میں ہو، جب کہ اس کو مصعد کہا جاتا ہے، خواہ باریک سفوف نما حالت میں ہو، جس کو پھول کہتے ہیں، جیسے آنولہ سار گندھک
  • پھول کی شکل کے سونے چاندی کے ورق جو بادشاہوں اور دولھاؤں پر نچھاور کرتے ہیں
  • لوہے کا چھلا جو دھرے یا کسی سوراخ میں لگا ہوتا ہے
  • کاغذ یا کپڑے کا گل
  • (چوروں کی اصطلاح) کوئی پوشیدہ اور سنسان جگہ جیسے چوری کے مشورے کے لیے جمع ہونے کو منتخب کرکے وہاں کوئی علامت بطور نشانی بنا دی ہو، عام طور سے کوئی پھول بنا دیا جاتا ہے اور یہی علامت وجہ تسمیہ ہے

شعر

English meaning of phuul

Noun, Masculine

  • (in Muslims) the ceremony on the third day after death
  • anything light or delicate
  • bell metal, electrum, any alloy of silver and gold
  • flower, blossom
  • rosette, floral embroidery
  • spark, flash
  • suit of clubs in playing cards
  • the best kind of home-brewed liquor
  • very dear or delicate thing, a beautiful, innocent child
  • white marks of leprosy
  • white opaque spot in the corner of an eye
  • puffiness
  • state of being blossomed, high spirits, enthusiasm, happiness
  • Flowers of Sulphur
  • flower

फूल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सूजन
  • पौधे का जननाँग जिसमें एक या एक से अधिक पत्तियाँ होती हैं, पौधे का रंगीन (हरे के अतिरिक्त) भाग जो बाद में बीज या फल का आकार ग्रहण कर लेता है, फूल, कुसुम
  • चिंगारी, आग का पतंगा, पतंगा
  • दीपक की जलती हुई बत्ती पर पड़े हुए गोल दहकते दाने जो उभरे हुए मालूम होते हैं, गुल
  • (मुसलमान) मुर्दे की तीसरे दिन की फ़ातिहा जिसमें फूल उठाए जाते हैं, सोम, तीजा
  • (हिंदू धर्म) मुर्दे की जली हुई हड्डियाँ (राख) जो गंगा या किसी और नदी में बहाने के वास्ते ले जाई जाती है
  • दो आतिशा शराब

    विशेष - दो आतिशा शराब= वह शराब दो बार आग पर खींची गई हो

  • पीतल इत्यादि की घुंडी जो सजावट के लिए छड़ी या किवाड़ के जोड़ इत्यादि पर जड़ी जाए, फूल-जड़ित कील
  • कोढ़ के सफ़ेद या लाल दाग़ जो फलेरी भी कहलाते हैं
  • किसी चीज़ का सत, जैसे अज्जू उन का फूल
  • (स्त्रीवाची) पहली बार मासिक धर्म का रक्त, हैज़, रज
  • सूखे हुए साग भंग या तंबाकू इत्यादि के पत्ते
  • किसी पतली चीज़ को जमा कर सुखाए हुए ज़र्रे
  • (फूल के आकार की) पानों की कतरनें
  • चुस्त ताँबे और पीतल की मिली-जुली धातु, (भरत, सोना-चाँदी) काँसी, ऊज, घड़ियाली धातु, कचधातु
  • (लाक्षणिक) शल्य-क्रिया के चाक़ू की नोक
  • वह हलकी सी दरदराहट जो सान रखने के बाद उस्तरे इत्यादि की धार पर पैदा हो जाती है
  • पीतल का निशान जो ढाल पर होता है
  • (लाक्षणिक) बच्चेदानी, रहम
  • घुटने की गोल हड्डी, चपनी
  • मिठाई (वह बर्तन जिसमें धी दूध इत्यादि मथते हैं) के आगे का भाग जो फूल के आकार का होता है जिससे उंडेलने में आसानी रहती है
  • पुतली (आँख की)
  • (फूल के आकार का) गहना (जो कान में पहना जाता या माथे पर लगाया जाता है) टाॅप्स, टीका
  • (लाक्षणिक) बच्चा (लड़का या लड़की)
  • फूल के आकार का चिह्न या निशान
  • ताश के चार रंगों में से एक रंग, चिड़ी
  • ऐसा घोड़ा जिसके पट्ठों या दूसरे अंगों पर सफ़ेद दाग़ हों, फूला
  • (चिकित्सा) उर्ध्वपातन वह प्रक्रिया है जिसके द्वारा एक ठोस को पहले आँच के द्वारा भाप बनाया जाता है और फिर उस भाप को एक दूसरे बर्तन की सतह पर एक जमाव के रूप में खोला जाता है चाहे यह एक ढेर के आकार में हो, जबकि उसको ऊँचा स्थान कहा जाता है चाहे महीन चूर्ण समान अवस्था में हो, जिसको फूल कहते हैं जैसे आँवला सार गंधक
  • फूल के आकार के सोने-चाँदी के पृष्ठ जो बादशाहों और दूल्हाओं पर निछावर करते हैं
  • लोहे का छल्ला जो धुरे या किसी सूराख़ में लगा होता है
  • काग़ज़ या कपड़े का गुल अर्थात दीपक की लौ का जला हुआ अंश
  • सूराख़ों वाला नट
  • (चोरों की पारिभाषिक शब्दावली) कोई छुपी और सुनसान जगह जैसे चोरी की राय के लिए इकट्ठे होने का चयन करके वहाँ कोई चिह्न निशानी के रूप में बना दिया हो, सामान्य रूप से कोई फूल बना दिया जाता है और यही चिह्न नामांकन का कारण है
  • फ़ीतों का गुच्छा, फ़ीता जो टोपी या कोट के बटन में लगाया जाए
  • कीड़ा जो मांस या घाव में पड़ जाए
  • नमक खार इत्यादि का चूर्ण जो दीवार पर जम जाता है, शोरा मिट्टी जो क्षार के कारण दीवार से झड़ने के काबिल हो जाती है

پُھول کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پُھول)

نام

ای-میل

تبصرہ

پُھول

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words