زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’فلکیات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’فلکیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آبائے عُلْوی

(فلکیات) نو آسمان اور سات ستارے جو موالید ئلاثہ (یعی جماد نبات اور حیوان) کے خالق اور ان پر غالب خیال کئے جاتے ہیں، ایسے ستارے جو انسان کی تقدیر کو متاثر کرتے ہیں

آبی بُرْج

قدیم فلکیات میں ستاروں کے مقامات اور رفتار کے اعتبار سے آسمان کے بارہ مقرر کیے ہوئے حصے (جن کے نام یہ ہیں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلو، حوت)

آبی بُرُوج

(نجوم) آسمان کے بارہ برجوں میں سے تین برج جو پانی کے خواص رکھتے ہیں: سرطان، عقرب، حوت

اَچّھی مُہُورَت

ستاروں کی چال کے موافق مبارک اور مسعود وقت

اَظْفار

متعدد ناخن

اَعْزَل

(فلکیات) جو ایک ستارے کا نام ہے، اس کے پاس کوئی دوسرا ستارہ نہیں اس لیے یہ اعزل یعنی بے اسلحہ کہلاتا ہے

اِنْظار

مقرر اصول کے مطابق ستاروں سے استخراج احکام، اختر شناسی

اَنَنْت

بے حد ، بے انتہا ، غیر مختتم ، ابدی ، لازوال۔

بُدھ

مہاتما گوتم بدھ

بُزْ غالَۂ گَردُوں

آسمانی دائرے کے بارہ حصوں میں سے وہ حصہ، جس میں چند ستارے مل کر بزغالۂ نرکی شکل میں واقع ہیں، راس مکر

پاپ گرَہ

کرشن اشٹمی سے شکل اشٹمی تک کا چاند، وہ چاند جو دیکھنے میں آدھے سے کم ہو

پَنْچَک

پانچ کا کوئی مجموعہ، پانچ چیزیں

پوتھی بِچارْنا

(جوتش) جوتشی کا زائچہ بنا کر آئندہ کا حال بتانا

پوتھی دیکْھنا

(جوتش) جوتشی کا زائچہ بنا کر آئندہ کا حال بتانا

پوتھی کُھلْوانا

(جوتش) پوتھی کھولنا (رک) کا تعدیہ .

پوتھی کھولْنا

(جوتش) جوتشی کا زائچہ بنا کر آئندہ کا حال بتانا

تارا ڈُوبْنا

ستارہ غروب ہونا

ج

اُردو حروف تہجی (ترتیب اب ت ث) کا ساتواں یا بشمول ہائیہ گیارہواں ، دیو ناگری کا آٹھواں ، فارسی کا چھٹا اور عربی کا پان٘چواں حرف صحیح (مصمۃ) ترتیب ابجد میں تیسرا جیم کے نام سے موسوم ، وقفیہ (غیر ہائیہ) مجہورہ ہے اور حنک (= تالو) سے ادا کیے جانے کی وجہ سے حنکیہ کہلاتا ہے ، جدید صوتیات کی رو سے مستقل صوتیہ ہے ، سامی اور آریائی دونوں لسانی خاندانوں میں ملتا ہے ، ابجد کے حساب سے اس کے ۳ عدد ہوتے ہیں ، تقویم میں اس سے سہ شن٘بہ (من٘گل) مراد لیا جاتا ہے ، علم بیئت (فلکیات) میں برج سرطان کی علامت ہے ، علم ہیئت کی جدولوں میں اس کا سر (ح) تنہا نقطے کے بغیر لکھا جاتا ہے ، عربی قمری مہینے جمادی الآخر کا قائم مقام بھی ہے ، منطق اور ریاضیات میں غیر متعین مقدار یا نامعلوم شخص کے لیے اور قرآن شریف میں وقف جائز کے لیے استعمال ہوا ہے ، ریاضی و سائنس کی ترقیمات میں (ج = اسراع بوجہ جاذبہؑ ارض) .

جِسْم تار

(فلکیات) تاریک جسم، انْدھیرا کرہ.

جَنْم پَتّرا

جنم پتّری، جنم پترا جس سے نجومی یا جوتشی کسی کی زندگی کے سال بسال حالات پر حکم لگاتا ہے

جَنَم پَتْری

جنم پترا جس سے نجومی یا جوتشی کسی کی زندگی کے سال بسال حالات پر حکم لگاتا ہے

جَوزَہَر

تیر.

حِرْبا

چھپکلی کی شکل کا ایک جانور جو کئی کئی رن٘گ بدلتا ہے، اس کا من٘ھ آفتاب کی طرف ہے اوراسی طرف پھرا کرتا ہے، جب تک کہ غروب نہ ہو، آفتاب پرست، گِر گٹ

حَمْل

بار، بوجھ، وزن

خانَۂ اَوَّل

(ریاضی) حصۂ اوّل .

خِرْس

ریچھ، بھالو.

خُسُوف

(فلکیات) جب زمین گردش کرتے ہوئے آفتاب کے سامنے آ جاتی ہے تو زمین کے سایے کی وجہ سے چاند کا کچھ حصہ اور بعض وقت پورا چاند تاریکی میں آ جاتا ہے، چاند گہن، چاند گرہن

خِلافِ تَوالی

(فلکیات) مُتواتر کے برعکس ، اجرام فلکی کی حرکت جو بُروج کی سمیت کے خلاف ہوتی ہے .

خورْشِید مَنْزِل

منزل کا سورج، آفتاب نما منزل

دُب

فلکیات: بنات النعش، دُبِّ اَکبر

دُبِ اَصْغَر

فلکیات: بنات النعشِ صغریٰ، قطب شمالی کے قریب چند ستاروں سے ترتیب پا کر ریچھ کی شکل بنے والے کو دب اصغر کہتے ہیں

دُبِّ اَکْبَر

(فلکیات) سات ستاروں کا مشہور جُھرمٹ، بنات النعش

دَلْو

ڈول

دَوائِرِ مَیل

(فلکیات) وہ دائرے جن پر اجرام فلکی کے میل (فاصلے) ناپے جاتے ہیں

دُہْم

قمری مہینے کی آخری تین راتیں، جن میں چاند نظرنہیں آتا، تین سیاہ راتیں

راج گَھر

(فلکیات) چاند کی منزلوں میں سے دسویں منزل کا نام .

رادَہ

(فلکیات) ایک ارب سال کا عرصہ .

راہُو

روکھ

رُبْعِ دائِرَہ

(فلکیات) رصدگاہ میں اِستعامل ہونے والا ایک آلہ جو چوتھائی دائرہ کی شکل کا ہوتا ہے ، شکل جو قوس اور ان دو نصف قطروں سے محصور ہو جو ایک دُوسرے کو زاویۂ قائمہ بنا کر کاٹتے ہیں.

زُہْرَہ

(فلکیات) نظامِ شمسی کا روشن ترین اور دوسرا سب سے بڑا سیارہ، سورج کے گرد ایک چکر زمینی وقت کے مطابق 224.7 دنوں میں مکمل کرتا ہے۔ اس کا نام قدیم رومن دیوی وینس زہرہ کے نام پر رکھا گیا، ناہید، صنمیات کی رو سے اس ستارے کو حسن کی دیوی خیال کیا جاتا تھا، مطرب و رقاصۂ فلک سے بھی تعبیرکیا گیا ہے

سِفْلی سَیّارَہ

(فلکیات) وہ سیارہ جس کا مدار سورج اور زمین کے درمیان واقع ہوتا ہے ۔

سُمیر

(ہندو دیو مالا) ایک پہاڑ کا نام جو سونے اور جواہرات کا ہے اور دیوتاؤں کا مسکن ہے، میرو پہاڑ

سُہَیل

جنوبی آسمان کا سب سے روشن ستارہ جو حارس نامی جھرمٹ میں واقع ہے

شَراسِیف

(علم الاعضا) پسلیاں جن کے کنارے پیٹ کی جانب ہوتے ہیں ، پہلو کی ہڈّیاں

صارُوس

(فلکیات) سورج کی گردش کا ایک دور جو ۱۸ سال ۱/۳ ۱۱ دن کا ہے ، اگر کسی خاص تاریخ میں ایک گرہن واقع ہو تو دوسرا اسی مقام پر ٹھیک ۱۸ سال ۱/۳ ۱۱ دن بعد واقع ہوگا.

صُبْحِ کاذِب

وہ روشنی جو رات کے پچھلے پہر آسمان پر ذرا دیر کے لیے نظر آتی ہے اور پھر غائب ہو جاتی ہے، جھوٹی صبح

صُعُودِ مُسْتَقِیم

(فلکیات) وہ قوس جو راس الحمل اور راس قومی کے درمیان ہو جو کسی جرم سماوی سے استوا پر عموداً کھینچا جائے.

ظِلِ مَشبُوب

(فلکیات) خسوف و کسوف کے گرد دھندلا سایہ، فضا کے وہ مخروطی حصّے جو سورج کی روشنی کے محض ایک حصے سے محروم رہتے ہیں اور جس میں سے گزرتے وقت چاند کا خسوف واقع نہیں ہوتا

ظِلِّ مَحْض

(فلکیات) پورا یا خالص سایہ ، فضا کا وہ مخروطی حصّہ جس میں سے سورج کی کوئی شعاع بطور راست داخل نہیں ہوسکتی ، کامل سایہ ، جس میں چاند کی کل سطح زمین کے سایہ میں سے گزرتی ہے.

ظِلِّ مَخْرُوط

(فلکیات) مخروطی سایہ، چاند کا وہ سایہ جو چاند کے اپنے مدار پر نہ رہنے سے پڑتا ہے

عُقاب

چیل سے مشابہ ایک طاقتور بلند پرواز شکاری پرندہ، باز، شکرہ، شاہین، شہباز

عَینُ الثَّور

(ہیئت) برج ثور کے پچھلے پانچ ستاروں کا مجموعہ، دبران

قِرانُ النَّحْسَین

دو نامبارک یا منحوس ستاروں کا ایک برج میں اجتماع

گُن٘ڈ جوگ

(جوتش) جوگ کی ایک قسم جس میں پیدا ہونے والا کم زرق ، فکر مند ، بد سلیقہ اور کم حیثیت ہوتا ہے .

مَصْنُوعی سَیّارَہ

ایک وضع کا راکٹ جو خلائی سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، روس اور امریکہ نے یہ مصنوعی سیارے ایجاد کیے ان کا مقصد یہ تھا کہ ان سیّاروں کے ذریعے زمین کی بیرونی فضا اور کائنات کے اسرار کا کھوج لگایا جائے تاکہ چاند اور دیگر اجرام فلکی تک انسان کی رسائی ممکن ہو سکے

منگِسر

فصلی سال کا آٹھواں مہینہ (قدیم زمانوں میں پہلا) جو اکثر نصف نومبر سے نصف دسمبر تک ہوتا ہے، اگھن، مارگسر، مرگسر

میرُو

(ہنود) ایک فرضی پہاڑ کا نام جو ہندو دیو مالا میں عرش ِالٰہی سمجھا جاتا ہے اور سونے کا کہا جاتا ہے نیز ایک کوہستانی علاقہ جو ہمالیہ پہاڑ کے شمال میں ہے ، سمیرو ، سمیر پربت

مِیزان

۱۔ (i) ترازو ، دو پلڑوں والا وزن معلوم کرنے کا آلہ ، تکڑی ، تلا ۔

نَباط

(فلکیات) کو کبۃ العقرب کے دو مختلف السمت ستاروں کا ایک نام ۔

نَجْم

قسمت، نصیبہ

نُجُوم

(فلکیات) ستاروں کی چمک، ستاروں کی روشنی

نُجُومُ الاَخذ

(فلکیات) چاند کی وہ اٹھائیس منزلیں ہیں سورج اور چاند اپنی گردش میں جن کے رخ پر چلتے ہیں ۔

نُجُومی

نجوم سے متعلق، ستاروں کا

نُجُومی پَرَست

نجومی کی پیش گوئیوں پر یقین رکھنے والا ، نجومیوں کو پوجنے والا ، نجومیوں کو معبود سمجھنے والا ، نجومیوں پر اعتقاد رکھنے والا۔

نُجومِیَوں

منجم، علم نجوم کا ماہر

نُجُومِیَّات

ستاروں کا علم، علم نجوم، ستاروں کی چال اور گردش سے پیش گوئیاں کرنے کا علم

نَسر طائِر

(فلکیات) ستاروں کے ایک گچھے کا نام جس کی شکل اس گدھ سے مشابہ ہے جو پر پھیلائے ہوئے اوپر کی طرف اڑتا ہو، ایک قدیم شمالی صورت کوکبہ کا نام

نَسَق شامی

(فلکیات) ستاروں کی وہ صف جو حیہ کے سر پر ہے اور یہ ستارے شام کی طرف غائب ہوتے ہیں ۔

وَتَر قَوس

کمان کا چلہ

وَرْش پَھل

علم نجوم: سال بھر کا کسی شخص کی قسمت کا زائچہ، جنم پتری، کنڈلی

وَقْفَہ

کسی کام کے دوران رک جانے کا عمل، قیام، سکون، ٹھہراؤ، آرام

وَقفَۂ دَوری

(فلکیات) عرصہ جس میں اجرام فلکی کا اپنے مدار میں ایک چکر مکمل ہوتا ہے ، ثوابت کی گردش سے شمار کیا جانے والا دور ، وقفہء کوکبی (انگ : Sidereal period) ۔

وَلی

(اہل تشیع) ؛ مراد : حضرت علیؓ

ہَیئَتِ طَبِیعی

(لفظاً) وہ نظام جو قانون قدرت کے مطابق ہو ؛ (فلکیات) اجرام فلکی کی حرکات کے اسباب کی تحقیقات جو مشاہدوں سے حاصل ہو ۔

ہَیئَتی گَھڑی

(فلکیات) وہ گھڑی یا آلہ جس سے کوکبی وقت (وہ وقفہ جو راس الحمل کے گذشتہ مرور سے لے کر آن مذکور تک گزرا ہو) ظاہر ہوتا ہے

یَمانی

ملکِ یمن سے منسوب یا متعلق، یمن کا، یمنی، یمن کا رہنے والا، یمن کا باشندہ

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words