تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خواب" کے متعقلہ نتائج

خواب

سو جانے کا عمل یا کیفیت، نیند، بیداری کا نقیض (آنا کے ساتھ)

خوابی

خواب سے متعلق یا منسوب، خواب میں نظر آنے والا خیالی

خواب گَہ

خواب گاہ، سونے کا کمرہ۔ خلوت گاہ

خواب نامَہ

وہ کتاب جس میں خوابوں کی تعبیریں لکھی ہوتی ہیں

خواب دِیدَہ

خواب کا تجریہ رکھنے والا ، خواب دیکھنے والا .

خواب آلُودَہ

۔(ف) نیند میں بھرا ہوا۔ نیند کے خمار میں بھرا ہوا۔

خوابِیدَہ

سویا ہوا، سرنگوں، پژمردہ، بے حرکت، پر سکون، خاموش

خواب خَیال ہے

وہم ہے، بے اصل ہے، مہمل منصوبہ ہے، محض خیالی خواب کی طرح ہے

خواب کی تَعْبِیر

خواب کا مطلب اور مفہوم، خواب کا نتیجہ

خواب حَرام ہونا

نیند نہ آنا سونا دشوار ہو جانا .

خواب ہونا

امتداد ایام کے باعث کسی بات کا ذہن سے اترجانا، بھولی بسری بات بن جانا

خواب پَیدا ہونا

عم تنویم سے نیند طاری ہونا .

خوابِ عَدَم

موت کی نیند، ابدی نیند

خواب گاہ

سونے اور آرام کرنے کا کمرہ یا جگہ، سونے کا کمرہ، خلوت کدہ، سرائے

خوابوں

خواب کی جمع، محاورات میں مستعمل

خواب میں نَہ ہونا

میسر نہ ہونا

خواب سو خور حَرام ہونا

کسی تکلیف یا فکر کے باعث سونا اور کھانا پینا چھوٹ جانا ، کسی بات کی دھن یا فکر میں ضروری سے ضروری کام کو بھی جی نہ چاہنا .

خواب سو خور حَرام ہو جانا

کسی تکلیف یا فکر کے باعث سونا اور کھانا پینا چھوٹ جانا ، کسی بات کی دھن یا فکر میں ضروری سے ضروری کام کو بھی جی نہ چاہنا .

خواب و خور تَلْخ ہونا

کسی تکلیف یا فکر میں نیند نہ آنا اور کھانا پینا نا گوار ہونا

خواب و خور حَرام ہونا

کسی فکر یا تکلیف میں نیند نہ آنا اور کھانا پینا ناگوار ہونا

خواب میں بھی نَصِیب نَہ ہونا

بالکل نہ ملنا

خواب میں نَظَر نَہ آنا

دیکھنے یا برتنے کے لیے مسیر نہ ہونا، وہم و گمان یا تصور و خیال میں بھی نہ گزرنا

خواب میں بھی نَظَر نہ آنا

بالکل نہ ملنا

خوابِ عَدَم کَرْنا

موت کی نیند سوجانا ، مرجانا .

خواب میں ہونا

سویا ہوا ہونا ، نیند میں ہونا .

خَواب ہو جانا

أمحض وہمی ہوجانا۔ خیال سے جاتا رہنا۔

خوابِ خَرْگوش ہو جانا

محو ہوجانا ، ذہن سے نکل جانا

خوابِیدَہ فِتنہ

سویا ہوا فساد ، دبا ہوا جھگڑا .

خواب سے بیدار ہونا

جاگنا، اٹھ جانا

خوابوں سے بَہْلانا

جھوٹی امیدیں دلانا ، سبز دکھانا .

خواب گاہ دلبر

محبوب کے بیڈ چیمبر، محبوبہ کی خواب گاہ، گرل فرینڈ کی خواب گاہ، محبوب کے سونے اور آرام کرنے کا کمرہ یا جگہ

خواب گُوں

خواب رنگ، خواب کی طرح کا، خواب جیسا

خَواب و خَیال ہونا

خواب بَنْد

تعویذ جو نیند نہ آنے دے

خواب کَرنا

سونا ، سوجانا .

خواب نَگَر

خواب کا شہر، خواب کی دنیا، خیالی عالم

خواب نُما

خواب جیسا، خواب کی طرح کا

خواب آوَر

نیند لانے والا، غفلت طاری کرنے والا، مست بنا دینے والا

خوابِ پا

پاؤں کا سو جانا ، سن یا بے حس ہونا .

خواب دیکْھنا

کسی خیال یا واقعہ کو سوتے میں دیکھنا، سوتے میں کچھ دیکھنا

خواب آلُود

نیند میں بھرا ہوا

خواب اُڑْنا

وقت پر نیند نہ آنا ، نیند غائب ہو جانا .

خواب بَنْدی

سحر اور جادو وغیرہ کے زریعے نیند اُڑا دینا

خواب بُنْنا

خواب دیکھنا ، سوچ یا خیال میں گم رہنا ، نیند میں اُدھیڑ بن .

خواب آوَری

نیند لانے کا عمل یا کیفیت، غفلت طاری کرنے کا عمل یا کیفیت، غنودگی

خواب پَڑْنا

خواب نظر آنا ، سپنے دکھائی دینا .

خواب ٹُوٹْنا

نیند ختم ہو جانا ، نیند سے بیدار ہو جانا .

خواب آفْرِیں

نیند لانے والا

خواب پَکانا

کسی بات کا منصوبہ بنانا ، اُمیدیں باندھنا .

خَواب میں نَہ دیکھنا

۔کبھی میسر نہ ہونا۔ ع

خواب بِکَھرنا

امید ٹوٹ جانا ، آرزو پوری نہ ہونا ، بے آسرا ہو جانا .

خواب فَرمانا

سو جانا .

خواب آلُودَگی

نیند کا خمار

خواب و خَیال

وہم کا گمان جو باکل بے اصل ہو، بے بنیاد امر، ناممکن اور محال کام، بے اصل باتیں

خَوابِندَہ

خواب و خورْد

سونا اور کھانا پینا .

خوابِ تَیْغ

تلوار کی ضرب

خوابِ خَرگوش میں پَڑے رَہنا

خوابِ گِراں

غفلت کی نیند، حد درجہ تغافل اور بے خبری کی حالت

خوابِ سَحَر

صبح کے وقت کی نیند

اردو، انگلش اور ہندی میں خواب کے معانیدیکھیے

خواب

KHvaabख़्वाब

اصل: فارسی

وزن : 21

موضوعات: تصوف

خواب کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • سو جانے کا عمل یا کیفیت، نیند (بیداری کا نقیض)
  • وہ صورت یا حالت جو نیند میں نظر آئے، سپنا، رویا
  • خیال، تصور، وہم، گمان، بے حقیقت بات، عالم مثال
  • ہپناٹزم، مسمریزم اور جادو وغیرہ کے ذریعے بیہوشی یا حواس کا تعطل، عدم احساس کی کیفیت، مدہوشی
  • (تصوف) خواب فناء اختیاری کو کہتے ہیں جو عالم بشریت سے ہو اور بعض ہستیٔ مجازی کو کہتے ہیں
  • بشارت غیبی
  • وہ بات جو انسان نیند میں دیکھے، رویا، بشارت (دیکھنا، ہونا کے ساتھ)

    مثال - سونے میں خواب دیکھنا قدرتی بات ہے لیکن جاگتے میں خواب دیکھنا سنا ہے اچھا نہیں ہوتا

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of KHvaab

Noun, Masculine

  • dream

    Example - Sone mein khwab dekhna qudrati baat hai lekin jagte mein khwab dekhna suna hai achchha nahin hota

  • sleep
  • vision

ख़्वाब के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • अदृश्य संसार की ख़बर, परोक्ष जगत की ख़बर

خواب کے متضادات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خواب)

نام

ای-میل

تبصرہ

خواب

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words