تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لال" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لال کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
لال کے اردو معانی
فارسی - اسم، مذکر
- سرخ ، احمر ، سُوہا (خواہ تمازتِ آفتاب سے ہو یا آن٘چ یا لال رن٘گ سے).
- پیارا ، دُلارا ، چہیتا ، (مجازاً) معشوق.
- ایک نوع کا بڑا یاقوت رمانی ، لعل ، ہیرا ، قیمتی پتھر
- (مجازاً) بیٹا ، فرزند ، بچّہ ، لڑکا.
- وہ شخص جو بولنے کی قوّت سے محروم ہو ، گون٘گا ، خاموش ، عاجز
- غصّے میں بھرا ہوا ، غضب ناک .
- ہندوؤں کے نام کا ایک جُز جیسے رام لال ، جواہر لال وغیرہ
- ۔(ھ) معانی۔ ۱۔لغایت ۴ میں فارسی میں بھی ہے۔ معنی نمبر ۲ میں فارسی اور عربی میں املا لعل ہے) ۱۔مذکر۔ سُرخ رنگ۔ ۲۔ایک قسم کا بیش قیمت معدنی جوہر۔ ؎ (کال۔ حال۔ قافیہ) ۳۔صفت۔ سُرخ۔ احمر۔ سوٗہا۔ تمازت آفتاب سے ہو یا آنچ یا لال رنگ سے۔ ۴۔صفت۔ گنگ جو بول نہ سکے۔ دیکھو زبان لال ہونا۔ ۵۔(عو) مذکر۔ پیار سے بچّے کو کو کہتی ہیں۔ ؎ ۶۔ مذکر۔ ایک چھوٹے سے خوش آواز پرند کا نام جاس کا رنگ سُرخ اور پروں پر سفید چتیاں ہوتی ہیں۔ بعض لوگ بیڑوں کی طرح اُن کو بھی لڑاتے ہیں۔ ؎ ۷۔ مونث۔ (عم) رال۔ ۸۔صفت۔ دہکتا ہوا۔ ؎ ۹۔ صفت۔ لاڈلا۔ پیارا۔ ناز پروردہ۔ ۱۰۔ (سنسکرت) بمعنی۔ تمنا رکھنے والا) ہندؤں کے نام کا جُز ہوتاہے۔ جیسے رام لال۔ ۱۱۔(کنایۃً) غُصّہ میں بھراہوا۔ غضب ناک۔ ؎
اسم، مؤنث
- رال ، لعابِ دہن.
شعر
سانولے تن پہ غضب دھج ہے بسنتی شال کی
جی میں ہے کہہ بیٹھیے اب جے کنھیا لال کی
دعویٰ کیا تھا گل نے ترے رخ سے باغ میں
سیلی لگی صبا کی تو منہ لال ہو گیا
چمن میں گل نے جو کل دعوی جمال کیا
جمال یار نے منہ اس کا خوب لال کیا
English meaning of laal
लाल के हिंदी अर्थ
फ़ारसी - संज्ञा, पुल्लिंग
- रक्तिम रंग; सुर्ख़ रंग
- छोटा और प्रिय बालक। प्यारा बच्चा।
- पुत्र। बेटा। उदा०-तेरे लाल मेरो माखन खायो। सूर।
- रेड, सुर्ख़, बेटा, पुत्र, रंग का नाम
- लाल1 (सं.)
- एक रत्न जो गहरे रंग का होता है; माणिक; याकूत।
तुर्की - विशेषण
- मूक, गूंगा।
- रक्त, सुर्ख, एक रत्न, पद्म राग।।
لال سے متعلق محاورے
لال کے قافیہ الفاظ
لال سے متعلق دلچسپ معلومات
لال یہ لفظ اردو اور فارسی میں مشترک ہے۔ لیکن اردو میں اس کے تین معنی ہیں: (۱)’’سرخ‘‘، (۲) ’’پیارا‘‘، اور(۳) ’’قیمتی پتھر، جسے یاقوت اور مانک [سوم مفتوح، بروزن’’نانک‘‘] بھی کہتے ہیں۔ ‘‘فارسی میں اول اور سوم معنی ہیں، دوم معنی صرف اردو سے مختص ہیں۔ فارسی میں اس لفظ کے ایک معنی ’’گونگا‘‘ بھی ہیں۔ اردو میں یہ معنی نا پید نہیں، لیکن ان معنی میں یہ لفظ صرف ترکیبی حالت میں برتا جاتا ہے۔ مثلاًیوں نہیں کہتے کہ ’’فلاں شخص لال ہے، ‘‘ بلکہ کہتے ہیں، ’’فلاں شخص گونگا ہے‘‘، یا ’’فلاں شخص کی زبان رہ گئی ہے‘‘۔ یعنی’’زبان رہ جانا‘‘ محاورہ ہے، بمعنی ’’زبان کا بیکار ہوجانا، گونگا ہوجانا۔‘‘ میر کا شعر ہے ؎ اسیر میر نہ ہوتے اگر زباں رہتی ہوئی ہماری یہ خوش خوانی سحر صیاد ’’لال‘‘ بمعنی ’’گونگا‘‘ کے لئے غالب کا شعر ملاحظہ ہو ؎ کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہ دل فرد جمع و خرج زباں ہاے لال ہے فارسی میں ’’لال‘‘ کے اسناد حسب ذیل ہیں، فرخی کے اس شعر میں’’لال‘‘ بمعنی ’’یاقوت‘‘ ہے ؎ از تازہ گل لالہ کہ در باغ بخندد در باغ نکو تر نگری چشم شود لال علی قلی سلیم کے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’لال‘‘ بمعنی ’’سرخ ‘‘ ہے ؎ پیچیدگی زلف سخن حسن کلام است دائم دلم از ہند مئے لال کشاید دیکھئے، ’’لعل‘‘۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
لال پَرْدَہ
خاص خاص بارگاہوں خصوصاً بادشاہ کے دربار کا پردہ (جو ہندوستان کے دور شاہی میں ہمیشہ بادشاہ کے دربار کے آگے ہوتا تھا اور دربار کی علامت تھی)
لال فِیتَہ
سرخ رنگ کی پَتلی سی پٹی جس میں دفتری فائل افسران بالا کے سامنے پیش کرنے کے فِیتے باندھے جاتے ہیں
لال پَتّی
یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس کے پتّوں کا پچھلا حصّہ گہرے سرخ رنگ کا ہوتا ہے ، دسمبر ، جنوری کے مہینوں میں اس پودے پر بڑی بہار ہوتی ہے یہ ارند کے خاندان سے ہے اس کے پتّے تنا اور پھول ازبس زہریلی ہوتے ہیں .
لال رَگ
(طب) وہ رگ جس سے تمام رگوں کو خون پہنچتا ہے رگ جان ، شہ رگ ، آرٹیری نبض ، وہ رگ جو دھمکتی ہے .
لال بُجَھکّڑ
ایک فرضی عقل مند کا نام جو بے وقوفوں کی ہر ایک بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرازنہ کہا کرتا تھا، مورکھ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے
لالَہ بَھیّا
پیار و محبت کے الفاظ سے بولنا ، خوش اخلاقی اور نرمی سے بات چیت کرنا ، عزت کے الفاظ سے مخاطب کرنا.
لال مِرْچ
سُرخ مرچ، فِلفِل دراز، ایک قسم کی مرچ جو پیدا ہونے پر ہری پھر بعد میں پکنے پر لال ہوجاتی ہے
لال ساگَر
भारतीय महासागर का वह अंश जो अरब और अफ्रीका के बीच में पड़ता है और जिसके पानी में कुछ ललाई झलकती है
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
zalzala
ज़लज़ला
.زَلْزَلَہ
earthquake, earth tremor
[ Japan mein zalzala ek mustaqil khauf hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
munaafa'
मुनाफ़ा'
.مُنافَع
the surplus proceeds, or net profits
[ Company munafa ki taqsim aur uski badli huyi suraton ka tajziya karti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
yarGamaal
यर्ग़माल
.یَرْغَمال
hostage, bail
[ Yarghamal banaye gaye bachchon ko police ne badi hoshiyari aur mansuba-band tariqe se aazad karaya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
fuhsh
फ़ुहश
.فُحْش
immodest, lewd, or obscene, speech or language
[ Sauda ne harif ko zalil karne ke liye nihayat darja fuhsh baten likhin ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
luqma
लुक़्मा
.لُقْمَہ
bite, morsel
[ Niwala-gudazi mein dulha-dulhan ek-dusre ke munh mein luqma dalte hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tajviiz
तज्वीज़
.تَجْوِیز
view, opinion, judgment
[ Sakina ne shadi ki tajwiz inkisari ke sath qubul kar li ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
sarmaaya-kaarii
सरमाया-कारी
.سَرْمایَہ کاری
investment
[ Lakhon rupaye sarmaya-kari ke bawajud tijarat mein kuch munafa nahin hua ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
inzimaam
इंज़िमाम
.اِنْضِمام
merger
[ Congress party mein bahut si party ka inzimam hua hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
paayanda
पायंदा
.پایَنْدَہ
firmness
[ Jab tak duniya hai bhalayi zinda wa payanda rahegi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
tadbiir
तदबीर
.تَدْبِیر
tactic, way, way out, solution
[ masalon se nipatne ke liye tadabir karni hi padti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (لال)
لال
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔