تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"ٹال" کے متعقلہ نتائج

ٹال

ڈنڈی .

ٹالْہی

ایک قسم کا شیشم جس کے درخت پنجاب میں بہت ہوتے ہیں اس کے ہیر کی لکڑی بھوری اور بہت مضبوط ہوتی ہے، یہ عمارتوں میں لائی جاتی ہے آلات زراعت وغیرہ بنانے کے کام آتی ہے

ٹالْنا

دفع کرنا، ہٹانا، سرکانا .

ٹال بَجا کَر مانگے بِھیک، اُس کا جُوگ رَہا کَب ٹِھیک

گھنٹی بجا کر مانگنے والے سادھوؤں پر طنز ہے کہ یہ کیسی فقیری ہے، جو گھنٹی بجا کر بھیک مانگے، اس کی تربیت تو رائیگاں ہے

ٹالے نَہ ٹَلْنا

کسی طرح دفع نہ ہونا، دور نہ ہونا، ہٹائے نہ ہٹنا، ہو کر رہنا .

ٹال ٹُول

حیلہ حوالہ، بہانہ .

ٹال بَتا اُس کو نَہ تو جس سے کیا قرار، چاہے ہووے بَیری تیرا چاہے ہووے یار

وعدہ کرکے پورا کرنا چاہئے خواہ دوست سے ہو خواہ دشمن سے

ٹالے سے نَہ ٹَلنا

۔۔جگہ سے جنبش نہ کرنا۔ ؎

ٹالو

ٹالے

ٹالا کی جمع یا مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

ٹالا

لکڑیوں کا ڈھیر، ٹال .

ٹالی

مونث۔ اَٹھنّی

ٹال کَرْنا

کہیں جانے کا ارادہ فسخ کر دینا، کسی کام کے کرنے سے باز رہنا، ٹال جانا، حیلے بہانے کرنا

ٹال بَٹال

رک: ٹال مٹول .

ٹال مَٹُول

کسی کام کو پورا نہ کر کے آیندہ پر ٹالنے کا عمل، آئندہ کرنے کا حیلہ، ٹالنے کے لیے کیا جانے والا بہانہ، حیلہ حوالہ، ٹال ٹول

ٹال مَٹال

رک : ٹالم ٹول ، ٹال مٹول .

ٹال مارْنا

ڈنڈی مارنا، فریب سے تولتے وقت صحیح وزن گھٹا دینا، کم تولنا

ٹال کَر دینا

۔(دہلی) کہیں جانےکا ارادہ فسخ کرنا۔

ٹالْک

ایک چکنی شفاف معدنی ہے جو پرت کی صورت میں پائی جاتی ہے ؛ اور چکنا کرنے کے کام میں آتی ہے .

ٹال بال

رک : ٹال مٹول .

ٹالَن

ٹالی (۲) (رک) کی تانیث، ٹہل کرنے والی .

ٹال آنا

(حیلے بہانے سے) پیچھا چھڑا لینا، دفع کردینا .

ٹال جانا

۱. ملتوی کردینا، بچ کر نکل جانا .

ٹال دینا

ملتوی کر دینا

ٹال والا

دلال کے طور پر این٘دھن کی منڈی میں این٘دھن فروخت کرنے کا انتظام کرنے والا، آڑتیا، ٹال کا ملک، لکڑیوں کا این٘دھن فروخت کرنے والا .

ٹال مَٹول کَرنا

حیلہ حوالہ کرنا، دیر لگانا، بہانہ کرنا، ٹالنا

ٹَہَل

خدمت گاری، بندگی، نوکری، خدمت

ٹال کی ٹال

لکڑیوں وغیرہ کا بہت بڑا ان٘بار .

ٹال بازی

(عوام) بہانہ بازی، ٹال مٹول .

ٹالِریشَن

تحمل، برداشت، رواداری

ٹال ٹُول کی باتیں

حیلے حوالے، التوا میں ڈالنے یا ٹالنے کی باتیں

ٹالَم ٹُول

رک : ٹال ٹول .

ٹال مَٹول وَقْت کا چور

وقت پر جواب دینے اور حیلے حوالے کر کے وقت ٹال دینے کی نسبت کہتے ہیں .

ٹالا ٹُولی

رک : ٹال ٹول .

ٹالَم ٹُولا

رک : ٹالم ٹول .

ٹالے بَتانا

باتوں میں ٹالنا، حیلے حوالے کرنا، ٹالنا .

ٹالا دینا

ٹال دینا، حیلہ حوالہ کرنا، جھان٘سا دینا

ٹالے بالے

ٹالا بالا (رک) کی جمع یا مغیرہ حالت (تراکیب میں مستعمل) .

ٹالا بالا چَلْنا

حیلہ بہانا کارگر ہونا .

ٹالے بالے بَتانا

حیل حوالے کرنا، بہانے کرنا ، ٹالنا .

ٹالے بالے سُنْنا

ٹال مٹول میں رہنا، حیلے حوالے میں رہنا

ٹالا بالا بَتانا

ٹالنا، دھوکا دینا، فریب دینا ، حیلہ حوالہ کرنا، لیت و لعل کرنا .

ٹالا بالا

حیلہ حوالہ، بہانہ،

ٹالے بالے میں آنا

دھوکا کھانا، غلط بات پر یقین کرلینا .

ٹالا بالا دینا

۔ٹالنا۔ ٹالا بالا کی جگہ ’’ٹالے بالے‘‘ بھی مستعمل ہے۔ تم ٹالے بالے بتاتے رہے اور کام کا وقت نکل گیا۔

ٹالے بالے دینا

رک: ٹالے بالے بتانا .

ٹَہَل کَر

چہل قدمی کرتے ہوئے ، گشت کرتے ہوئے.

ٹَہَل جانا

آہستہ آہستہ پھرنا، گشت لگانا، سیر کرنا، ہَوا کھانا، تفریح کے واسطے پھرنا

ٹَہَل کَرنا

ٹَہَل کَرجانا

چلا جانا ، بھاگ جانا.

ٹَہَل ٹَکور

رک : ٹہل

ٹَہَل ٹَکوری

رک : ٹہل

ٹَہَل کَر میں لَگْنا

خدمت کرنا، سیوا کرنا

ٹَہْلا دینا

غائب کردینا، غد ربود کردینا

ٹَہَلْنی

﴿ہندو﴾ خدمت کرنے والی عورت، گھر کا کام کاج کرنے والی خادمہ

ٹَہَلْنا

ٹَہَلْیا

پیش خدمت ، خدمتی ، خدمت گار ، ٹہلوا.

ٹَہْلانا

ٹہلنا کا تعدیہ، لے جانا، ہٹانا، بھگا دینا

ٹَہَلْوا

خادم ، خدمت گار .

ٹَہْلُوئی

ٹہلوا ﴿رک﴾ کی تانیث ، ٹہلنی

اردو، انگلش اور ہندی میں ٹال کے معانیدیکھیے

ٹال

Taalटाल

وزن : 21

موضوعات: پہلوانی

ٹال کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مؤنث

  • ڈنڈی .
  • گھنٹی جو گائے بیل یا ہاتھی وغیرہ کے گلے میں بان٘دھی جاتی ہے، ٹالی .
  • ٹال مٹول ، لیت و لعل، حیلہ بہانہ .
  • لکڑیوں کی دکان جو ایک ان٘بار کے طور پر ہوتی ہے، لکڑی بان٘س یا گھاس وغیرہ کا ڈھیر ، این٘دھن کا ان٘بار، (لفظاً) تلے اوپر چیزوں کی ڈھیر، ان٘بار، چٹّا .
  • این٘دھن کی منڈی یعنی وہ مقام جہاں این٘دھن لا کر فروخت کیا جائے ، اٹالا .
  • (کُشتی) حریف کے وار کو جوابی ضرب کا اشارہ بتا کر بچاؤ کرنے کا طریقہ جس سے اس کا وار خالی جائے ، ٹھیلنا .
  • بیل گاڑی کے پہیے کا کنارہ .

شعر

English meaning of Taal

Sanskrit - Noun, Feminine

  • baldness (due to old age), bell for animal's neck, evasion, putting aside, deferment, stack (of wood), heap of grain, grass, etc, timber or firewood yard or shop
  • delay, postpone

टाल के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • लकड़ी का ढेर या दुकान
  • वह दुकान जहाँ लकड़ी, भूसे आदि वस्तुओं का एक के ऊपर एक तह लगाकर ऊँचा ढेर या अटाला बना रहता है
  • उक्त प्रकार से बनाया गया ढेर या राशि।

हिंदी - संज्ञा, पुल्लिंग

  • एक दूसरी पर लादकर रखी हुई बहुत-सी चीजों का ऊँचा और बड़ा ढेर। अंबार। अटाला। राशि। जैसे-पत्थरों या लकड़ियों का टाल।
  • पयाल, भूसे, लकड़ी आदि की दूकान जहाँ इन चीजों का उक्त प्रकार का ढेर लगा रहता है। पुं० [देश॰] १. गौओं, बैलों आदि के गले में बाँधा जानेवाला एक प्रकार का घंटा। २. बैल-गाड़ी के पहिए का किनारा। पुं० [हिं० टालना] १. किसी काम या बात के लिए किसी को टालने की क्रिया या भाव। हीला-हवाला। पद-टाल-मटोल। (देखें) मुहा०-टाल मारना-कोई चीज तौलने के समय कोई ऐसी चालाकी या युक्ति करना कि वह चीज तौल में पूरी न होने पावे। पुं० [सं० टार = अप्राकृतिक संभोग करानेवाला लड़का] व्यभिचार के लिए स्त्री और पुरुष को आपस में मिलानेवाला व्यक्ति। औरतों का दलाल। कुटना।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (ٹال)

نام

ای-میل

تبصرہ

ٹال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words