تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تال" کے متعقلہ نتائج

تال

تالاب، جھیل، ساگر

تالَہ

رک : تالا .

تال جَھومْرَہ

(موسیقی) تال کی ایک قسم اور اس کی باج جو جھومر ناچ میں بجائی جاتی ہے.

تال جَنْتَر

تال کے پتے کی شکل کا آلۂ جراحی

تَاَلُّق

چمکنا

تال جَنگھ

تاڑ جیسی ٹان٘گوں والا.

تالِیقَہ

رک : تعلیقہ .

تالَواہی

تال کُوٹا

جھان٘جھ بجا کر بھجن وغیرہ وغیرہ گانے والا.

تال بَجا کے مانگے بِھیک ، اُس کا جوگ رَہا کے ٹِھیک

ان من٘گتوں پر طنز ہے جو گھنٹے بجا کر بھیک مان٘گتے ہیں.

تال مَکھانا

ایک قسم کی بیج

تال بے تال ہونا

گانے میں سر سے بے سر ہونا ، کسی کام کے موقع بے محل ہونے کی جگہ بھی مستعمل ہے.

تال تو بھوپال تال باقی سَبْ تَلَیَّاں ہَیں

کسی چیز کی بہت تعریف کرنا ہو تو کہتے ہیں.

تالَہ پَڑْنا

رک : تالا پڑنا.

تال سے بے تال ہونا

۔اصول نغمہ کے مقام سے اُکھڑجانا۔ بے موقع تان لینا۔ سُر سے بے سُر ہوجانا۔

تَاَلُّہ

پرستش ، عبادت ، مذہبی فرائض کے لئے وقف ہو جانے کی حالت.

تالَہ بَنْدی

احتجاج کے طور پر کام بند کردینا ، ہڑتال ، کسی صنعتی ادارے کو تالا لگا کر کام بند کردینے کا عمل .

تال بَم

ایک کھیل کا نام جس میں کھلاڑی حلقہ بان٘دھ کر کھڑے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر دائرہ بنالیتے ہیں پھر باہم ایک دوسرے کو کھین٘چتے ہوئے زور سے گھومتے ہیں اس حلقے کے مرکز پر ایک کھلاڑی کھڑا کیا جاتا ہے ، اگر وہ حلقہ توڑ کر نکل جائے تو تمام کھلاڑی چکر کھاتے ہوئے اس کو پکڑنے کو دوڑتے ہیں اور چکرا کہ گرتے جاتے ہیں ، چکر دھنی ، چکر پھیری ، جھائیں مائیں.

تال نَہ تَلْیّا بو دو سِنْگھاڑے بَھیّا

شیخی مارنے والے کی نسبت کہتے ہیں کہ سامان کچھ مہیا نہیں باتیں بڑی بڑی کرتا ہے

تالُو سَہْلانا

سر پر ہاتھ پھیرنا ، چندیا سہلانا .

تال بَنْد

وہ لیکھا جس میں آمدنی کی ہر ایک مد دکھائی گئی ہو.

تال مِیْل

میل جول، راہ و رسم

تال پَتْر

تاڑ کے درخت کا پتا

تالْیاں

تالی کی جمع تراکیب میں مستعمل

تال اُڑْنا

تال (سر) کا ساز کے ساتھ مطابق نہ ہونا.

تال گَھڑی

بن گھڑی، پانی کے گھٹنے بڑھنے کے اوزان پر مبنی پرانے زمانے میں بنائی گئی ایک گھڑی

تال بَنْدی

موسیقی کا وقت یا پیمائش، دھڑکنے کا وقت (موسیقی میں)

تالے

تالا کی جمع یا مغیرہ حالت تراکیب میں مستعمل

تالِیْفِ عَظِیْم

تالی

تلاوت کرنے والا ، قرآن مجید پڑھنے والا .

تالو

من٘ھ کے اندر کی چھت، کام دہن، بیش فکی اور حنکی ہڈیوں کے افقی زائدوں سے مستحکم حصہ

تالا

کنجی سے کھلنے کا آلہ جو دروازے یا صندوق وغیرہ پر حفاظت کے لئے لگایا جاتا ہے، قفل

تال پَڑنا

۔لازم۔ دیکھو تال دینا۔ ؎

تال پَڑْنی

ایک قسم کی سون٘ف کا عرق یا اس سے کشید کردہ خوشبو لاط : Anethum Graveolens .

تال ٹُٹْنا

کسی بات وغیرہ کا انتہا کو پہن٘چنا ، اختتام ہونا ، خاتمہ ہونا ، انحصار ہونا ، رک : تان ٹوٹنا .

تالُو سے جِیب نَہ لَگْنا

رک : تالو سے زبان نہ لگنا.

تال ٹُوٹْنا

کسی بات وغیرہ کا انتہا کو پہن٘چنا ، اختتام ہونا ، خاتمہ ہونا ، انحصار ہونا ، رک : تان ٹوٹنا .

تال مارْنا

(مرغ بازی) مرغ کا حریف کے مقابلے میں آتے وقت یا مستی کی حالت میں بازؤں کا پھلا کر لٹکانا.

تال باجْنا

رک : تال بجانا.

تال پَرْداز

تال بجانے والا .

تال چاچَر

(موسیقی) تال کی قسموں میں سے ایک قسم.

تالی ٹَلّی مُنگ آنَہ

(دلالی) آٹھ آنے.

تالی ایک ہاتھ سے بَجنا

ناممکن بات ہونا

تالی دو دَسْتی بَجتی ہے

رک : تالی دو کر باجے.

تال اُٹھانا

(موسیقی) دھن چھیڑنا .

تال تَرازُو

وقت ناپنے کا آلہ.

تال بَجانا

دھن چھیڑنا، راگ یا نغمہ چھیڑنا

تالُو سے زَبان نَہ لَگانا

تالُو سے زَبان نَہ لَگْنا

چپ نہ رہنا ، بکے جانا ، خاموش نہ رہنا ، ٹر ٹرکیے جانا.

تال وَرَنْتا

کھجور کے پتوں کا پن٘کھا ، پن٘کھا.

تالْ مُولی

ایک پودا ، لاط : Curcuhgieor chiodes

تالی دونوں ہاتھ سے بَجا کَرتی ہے

محبت یا عداوت دونوں ہی طرف سے ہوتی ہے

تال پَرَسْتار

تال کو بڑھانے یا گھٹانے کا عمل .

تال اُوٹھانا

(موسیقی) دھن چھیڑنا .

تال ٹھونْکنا

خم ٹھونکنا، لڑنے کے لئے آمادہ ہونا

تالْیاں بَجا لے بَنّو بِیاہ ہوگا

چھوٹی لڑکیوں کو کہتے ہیں جب وہ تالیاں بجاتی ہیں.

تالْوا

بچے کو پہنانے کا پہلا جوڑا (کرتا ٹوپی) جو رواجاً ننہیال کی طرف سے دیا جاتا ہے.

تالی ایک ہاتھ سے نَہِیں بَجتی

محبت یا لڑائی جھگڑا ایک طرف سے نہیں ہوتا بلکہ دونوں طرف سے ہوتا ہے

تال پَر جانا

(رقص) ناچنے والے کا تال کے مطابق ناچنا.

تال سے تَلَیَّا گَہْری ، سانپ سے سنپولا جَہْری

تالاب سے جھیل گہری ہوتی ہے اور چھوٹا سان٘پ بڑے سان٘پ سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے ، جب چھوٹے بڑوں سے زیادہ چالاک ہوں تو کہتے ہیں.

اردو، انگلش اور ہندی میں تال کے معانیدیکھیے

تال

taalताल

اصل: سنسکرت

وزن : 21

تال کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • تالاب، جھیل، ساگر

اسم، مذکر

  • ناچ ساز اور گانے میں ہم آہنگی.
  • ناچ ساز اور گانے کے سروں کا میل ، ہم آہنگی.
  • منجیرے کی جوڑی۔ پیتل کی چھوٹی چھوٹی کٹوریاں جو طبلہ یا ڈھولک کے ساتھ بجاتے ہیں۔ پہلوانوں کا خَم ٹھوکنا۔ (مارنا۔ ٹھوکنا کے ساتھ)
  • گانے بجانے کا وزن۔ گویّوں میں ساڑھے بارہ تالیں مشہور ہیں۔ بیگمات کی زبانوں پر مذکّر ہے۔ دیکھو تالی۔

اسم، مذکر

  • ہتھیلی ؛ تالی ، وہ آواز جو دونوں ہتھیلیوں کے ایک دوسرے پر مارنے سے ادا ہوتی ہے.
  • عینک کا شیشہ .
  • پہلوانوں کا خم ٹھون٘کنے کا عمل ، اکھاڑے میں رانوں یا بان٘ہوں پر زور سے ہاتھ مار کر پیدا کی ہوئی آواز ، کشتی لڑنے کے لئے للکارنے کا عمل .
  • ناچنے اور گانے میں اس کے وقت اور عمل کا پیمانہ یا دورانیہ جسے بیچ بیچ میں ہاتھ پر ہاتھ مار کر مقرر کرتے جاتے ہیں ، گانے بجانے کا وزن (گویوں میں ساڑھے بارہ تالیں مشہور ہیں) .
  • تال نام کا باجا ، من٘جیرا ؛ جھان٘جھ ، من٘جیرے کی جوڑی ؛ پیتل کی چھوٹی چھوٹی کٹوریاں جو ڈھولک یا طبلے کے ساتھ ہاتھ یا لکڑی کی چھڑی سے بجائی جاتی ہیں.
  • پیتل یا کسی دھات کی وہ پلیٹ جس پر چوٹ لگنے سے آواز پیدا ہو ، گھنٹی ، گھنٹہ .
  • ہاتھیوں کے کان پھٹپٹانے سے پیدا ہونے والی آواز.
  • لمبائی کا ایک ناپ ، بِتّا ؛ تالا ؛ تلوار کی موٹھ ؛ اون٘چائی کا حاصل ؛ ایک ناچ .

اسم، مذکر

  • ترکیب ، دان٘و.

اسم، مذکر

  • تعلیقہ (رک) کی تخفیف ، رک : تال بند.

اسم، مذکر

  • رک : تاڑ ، لاط : Pallmyrr Febrt

اسم، مذکر

  • رک : پاتال ، پتال.

اسم، مذکر

  • وقت ، سمے.

English meaning of taal

Noun, Masculine

Noun, Masculine

  • a kind of palm, toddy-palm
  • beat, measure, beating time by clapping, pair of cymbals
  • rhythmic beating of the hands (in music), a pond, musical tune, chime

Noun, Masculine

  • lens of spectacles

Noun, Masculine

  • move, something contrived

Noun, Masculine

  • Palmyra Fiber

Noun, Masculine

Noun, Masculine

  • the skull

ताल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • तालाब; पोखर

संज्ञा, पुल्लिंग

  • गाने बजाने का वज़न। गवी्यों में साढे़ बारह तालें मशहूर हैं। बेगमात की ज़बानों पर मुज़्कर है। देखो ताली। मंजीरे की जोड़ी। पीतल की छोटी छोटी कटोरयां जो तबला या ढोलक के साथ बजाते हैं। ५ पहलवानों का ख़म ठोकना। (मारना। ठोकना के साथ
  • नृत्य में उसके समय का परिमाण ठीक रखने का एक साधन
  • बाँह या जाँघ पर हथेली के प्रहार से होने वाली ध्वनि
  • वाद्ययंत्रों से निकलने वाली लयबद्ध ध्वनि
  • संगीत (गायन, वादन और नर्तन) की निश्चित मात्राएँ
  • संगीतशास्त्र का पारिभाषिक शब्द
  • हथेलियों के टकराने से होने वाली ध्वनि; करतल ध्वनि

संज्ञा, पुल्लिंग

  • हथेलियों के आघात से उत्पन्न होने वाला शब्द। करतल-ध्वनि। ताली।
  • हाथ की हथेली। कर-तल।

संज्ञा, पुल्लिंग

  • ताड़ का वृक्ष

संज्ञा, पुल्लिंग

  • खोपड़ी के अन्दर और मुंह के उक्त अंग के ऊपर का सारा भाग। दिमाग। मस्तिष्क। मुहा०-तालू चटकना = प्यास, रोग आदि के कारण सिर में बहुत अधिक गरमी जान पड़ना।
  • मुंह के अन्दर का वह ऊपरी भाग जो ऊपरवाले दाँतों की पंक्ति और गले के कौए या घंटी तक विस्तृत रहता है तथा जिसके नीचे जीभ रहती है। (पैलेट) मुहा०-तालू उठाना तुरन्त के जन्मे हुए बच्चे के तालू को दबाकर कुछ ऊपर और ठीक स्थान पर करना जिसमें मुंह अच्छी तरह खुल सके और उसके अन्दर कुछ अवकाश या जगह निकल आवे। (किसी के) ताल में दांत जमना किसी का ऐसे बहुत बरे या विकट काम की ओर प्रवृत्त होना जिससे अंत में स्वयं उसी की बहुत बड़ी हानि हो। (किसी के) ताल में दांत निकलना-दे० ' दाँत ' के मुहा० के अंतर्गत। तालू से जीभ न लगना बराबर कुछ न कुछ बकते-बोलते रहना। कभी चुप न रहना।

تال کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تال)

نام

ای-میل

تبصرہ

تال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words