زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’سالوتری‘‘ سے متعلق الفاظ

’’سالوتری‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آزاد رَو

پابندیوں سے بری، آزاد منش

اَخْگَرِیَہ

چنگاری، انگارا، اخگراہا

اَرْبَل

(سالوتری) بھونری (یا بھونریاں) جو گھوڑوں کے کانوں کی جڑ میں اوپر کے رخ کھوپڑی کی طرف ہو

اولَنکھا

(سالوتری) وہ گھوڑا یا گھوڑی جس کے دانت متفرق یا دور دور ہوں

اولَنکھی

(سالوتری) وہ گھوڑا یا گھوڑی جس کے تمام دانت چسبیدہ اور ملے ملے ہوں

اُکھاڑ

بیخ کنی ، تخریب (اکثر پچھاڑ کے ساتھ مستعمل)

بادْ شِکَنْجَہ

(سالوتری) ایک مرض جس میں ہوا لگنے سے گھوڑے یا کسی اور مویشی کا جسم اکڑ جاتا ہے

باگ

اختیار، سیاہ وسفید کا اختیار، نظم و نسق، اختیار کا سر، اختیار کے استعمال پر قابو

باو لینا

(سالوتری) گھوڑے کا ہوا کو اوپر کھینْچنا جو ایک عیب ہے .

بَد مُہری

(سلوتری) گھوڑے گدھے اور اون٘ٹ کا ایک مرض.

پُشْتَک

گھوڑے کی کمر کا آخری یعنی کولہوں کے اوپر کا حصہ (جس کو گھوڑا شرارت یا عیبی ہونے کی وجہ سے سواری کے وقت اوپر کو اچکا دیتا ہے) پٹھا

پَلیا

(چھپّر بندی) ایک رخا ڈھلواں چھپر ، اسارا ، پھون٘س اور سر کنڈے کا بنا ہوا سائبان.

پَکْچَھل

(سالوتری) گھوڑے کی ایک قسم جس کے پورے جسم پر ایک ہی رن٘گ کے بال ہوں، بگھمری

تَنْگ توڑ

(لفظاً) تنْگ توڑنے والا ، (سالوتری) گھوڑۓ کے پیٹ کی ایک بھونْری کا نام جو منحوس خیال کی جاتی ہے-

چاندْنی

چاند کی روشنی، تابش ماہ

چُولی

سینہ کو ڈھانْپنے کے لیے پہنی جانے والی آستین دار یا بغیر آستین کی پوشاک، عورتوں کی ایک تنْگ پوشاک جو انْگیا کے اوپر پہنی جاتی ہے جو عموماً ساڑی کے ساتھ، بلاؤز، انْگیا، چھوٹا کپڑا جس کے ساتھ لہنگا یا کوئی دوسرے زیر جامے بھی پہنے جاتے ہیں، پوشاک یا انْگرکھے کا بالائی حصہ جو ناف جسم پر چست رہتا ہے، کسی چیز کو ڈھکنے کا کپڑا، غلاف

چَٹ پا

(سلوتری) وہ ہموار ہڈی جوگھوڑے کی پچھلی ٹان٘گوں کے گھٹنوں کے جوڑ میں رگوں کے اندر پیدا ہوتی ہے

چھوپ

مخاصم کی کلائی کے اوپر لکڑی کا سرا دبا کے روکنا

دِیوارِ سُم

(سالوتری) جانور بالخصوص گھوڑے کے کُھر اور تلووں کے سچ کا پردہ یا کھال.

رال

(سلوتری) مویشیوں کے حلق کے بِیماری کا نام جس میں اُن کے مُن٘ھ سے پانی جانے لگتا ہے

رَس بَہْنا

(سالوتری) رک : رس اُتر آنا.

رَسا

زمین ؛ پاتال ؛ زبان ، جیبھ ؛ ایک خیالی دریا جس کے بارے میں فرض کیا گیا ہے کہ وہ زمین اور فضا کے گرد بہتا ہے ؛ انگور کی بیل ، انگور.

رَگِ ذَنْب

(سالوتری) رک : عرق الذب یا عرق ذنب .

سُرَنگِ لاکھوری

(سالوتری) وہ سُرن٘گ گھوڑا جس کا جسم مع دُم و ایال خالص لاکھ کا ہمرن٘گ ہو.

سُرَنگ مِرْگا

(سالوتری) وہ سُرن٘گ گھوڑا جو ہرن کا ہمرن٘گ ہو.

سُرَنگِ کِشْمِش

(سالوتری) وہ سُرن٘گ گھوڑا جس کا جسم مع دُم و ایال سُرخ کِشمشی ہو.

سَلاوَرَت

(سالوتری) گھوڑے کی بھونری جو پُشت کے اوپر زین کے نیچے ہوتی ہے یہ منحوس خیال کی جاتی ہے کیونکہ ایسے گھوڑے کا مالک غم میں مبتلا رہتا ہے ۔

سُم پَھٹا

(سالوتری) مویشیوں کی سُم کی بیماری جس میں سم پھٹ جاتے ہیں اور جان٘ور چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے .

سُم تاپ

(سالوتری) گھوڑے کے پان٘و کا لنگ دور کرنے کا علاج جس میں چار اینٹیں گرم کر کے چاروں پان٘و کے نیچے رکھتے ہیں اور اوپر سے تھوڑا تھوڑا مٹھا ڈالتے ہیں یہاں تک کہ اینٹیں ٹھنڈی ہو جائیں ۔

سَنگ تاب

(سالوتری) گرم پتّھر یا تپائی ہوئی اِین٘ٹ وغیرہ سے سین٘کنے کا عمل.

سُن٘کا

مویشی اور گھوڑے کے پھیپڑے کی بیماری جس میں اس کا سِینہ جکڑ جاتا ہے اور سان٘س لینے میں ہان٘پتا ہے، ساڑا

سُور

سُرج.

سَہادَرِت

(سالوتر) گھوڑے کی ایک منحوس بھون٘ری کا نام جو اس کے خصیے پر ہوتی ہے اس بھون٘ری والے گھوڑے کا مالک سدا لاولد رہتا ہے .

سِیاہ تالُو

ایسا گھوڑا جس کا مُنھ کالا ہو اُسے منحوس خیال کِیا جاتا ہے

سِیاہ خال

(سالوتری) وہ گھوڑا س کے جسم پر کالے نشان ہوں

طَبَق

تختہ

فِیل پا

گھوڑے کے پاوں کا ایک پیدائشی مرض جس میں گھوڑا دائمی ورم کے سبب لنگڑا ہو جاتا ہے

فِیل پوسْت

(سالوتری) گھوڑے کی ایک بیماری جس میں کسی عضو کی کھال بال گرنے کے سبب سخت اور موٹی مثل ہاتھی کی کھال کے ہو جاتی ہے اور اس پر کبھی خارش اور کبھی چھوٹے بڑے آبلے پڑ جاتے ہیں اور خودبخود پھوٹ جاتے ہیں اور پیر پر آماس ہوتا ہے.

قَینچی

مقراض

گانا

نغمہ ، سرود ، نشید، اپنے مطلب کی بات کہنا ، اپنی کہے جانا، باتیں بنانا، لمبی کہانی کہنا، طویل قصّہ بیان کرنا، گارا راگ گانا

گَج چَرَن

(سالوتر) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں پیروں پر ورم آجاتا ہے، فیلپا .

گِنار

(سلوتری) رک : کِنار ، گھوڑے کی ایک بیماری

گھوڑی بَھرانا

(سالوتری) گھوڑی کو گابھن کرنا .

گھوڑی بَھرْنا

(سالوتری) گھوڑے کا گھوڑی سے جفتی کرنا .

لَب کام

(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض جس میں اس کا ہون٘ٹ نیچے کے دان٘ت کی جڑ سے مل کر بیر کے برابر پھول جاتا ہے

لَچْکا

جھٹکا، ہچکولا نیز موچ، چک

ماہ رُو

چاند کی طرح خوبصورت، چاند سے چہرے والا؛ مراد: حیسن محبوب

مُجَنَّث

(سالوتری) وہ گھوڑا جو عربی نر اور ترکی مادہ سے پیدا ہو

مَگَس

ایک قسم کا ہندوستانی غلہ

مَنگل

سعد، نیک، مبارک، شبھ

موزَہ

پاؤں میں پہننے کی (سوتی، ریشمی، اونی) جراب

مُونجھ

(سالوتری) گھوڑے نیز گائے بھینس کی آنکھ کے نیچے کا غدود نما ورم جو دفعۃ ً پھوٹ جاتا ہے اور اس میں سے کالا کالا خون نکلنے لگتا ہے

مُونہان

(سالوتری) گھوڑوں کی ایک بیماری جس میں منھ کے اندر دانے یا چھالے سے پڑجاتے ہیں ۔

مُکھ باد

(سالوتری) گھوڑے کے منھ پر ورم آجاتاہے ۔

مُکھ بَند

(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض، جس میں نیچے اور اوپر کے دونوں جبڑے سخت ہوکر بیٹھ جاتے اور منھ سے لعاب جاری رہتا ہے، دہن بستگی

مَہتاب

۲۔ ایک قسم کی آتش بازی ۔

نابھاوَرَت

(سالوتری) وہ بھونری جو گھوڑے کے زیر ناف ہوتی ہے اور مالک کے لیے سخت منحوس خیال کی جاتی ہے ۔

ناخُنَہ

تار والے ساز یا ستار بجانے کا ُمڑا ہوا تار ، مضراب ، زخمہ ، شگافہ

نار قَیصَر

(سالوتری) گھوڑے کا ایک مرض جس میں سردی کا غلبہ ہو جاتا ہے ، بوغمہ

ناگ

۱ ۔ سا نپ ، سرپ ، مار ۔

نَالِی

زمین کا گہرا اور لمبا گڑھا

نانَک

(ھ) مذکر۔ ایک مشہور خدا پرست درویش، کامل کا نام جو سکھوں کے فرقے کے بانی بابر بادشاہ کے عہد میں گزرے ہیں

نِیلَہ

ایک کبوتر کا رنگ جو سیاہی مائل سبز ہوتا ہے.

وَہِیر

(سالوتری) گھوڑے کے ایک رنگ کا نام

کانا

جس کی ایک آن٘کھ جاتی رہی ہو یا اس میں ٹینٹ ہو ، یک چشم ، کان٘ڑا ، کسی بیماری کے سبب ایک آنکھ سے محروم ہوجانا .

کُپَّک

(سلوتری) گھوڑے، گدھے اور دیگر مویشیوں کے گلے کی بیماری، ایک قسم کا وبائی زکام، جس میں گلے کی رگیں اور غدود پھول جاتے اور حلق بند ہوجاتا ہے

کَلَم باد

(سالوتری) ایک مرض جس میں گھوڑے کے جسم پر گرہیں اور گوڑے پڑ جاتے ہیں اور اُس سے پیلا پانی ٹپکتا رہتا ہے .

کَنٹھ

۔(ھ) مذکر گلے کی وہ ہڈّی جو مرد کے بالغ ہونے پر اُبھر آتی ہے اور اُس سے آواز میں کسی قدر بھاری پن ہوجاتا ہے۔ ؎ ۲۔ کنٹھا کا مخفّف۔ جیسے نیل کنٹھ وہ پرند جس کے گلے میں نیلا طوق ہوتا ہے۔

کَنْٹھ مالا

ایک بیماری جس میں عموماً گردن کی رگوں میں گلٹیاں پیدا ہو جاتی ہیں، گلٹیوں کا ہار سا بن جاتا ہے، خنازیر

کُھر پَھٹا

(سلوتری) گھوڑے اور مویشیوں کے سُم کی بیماری جس میں سُم پھٹ جاتے ہیں اور جانور چلنے پھرنے سے رہ جاتا ہے ، کھر سینا ، کُھر چٹک.

کھورا

لنگڑاتا ہوا، لنگڑا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words