تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کال" کے متعقلہ نتائج

کال

قحط (خصوصاً اجناس کا) ، (بارش نہ ہونے سے) اناج کا فقدان

کالے

کالا کی جمع نیز مغیرہ حالت، تراکیب میں مستعمل

کالَہ

کالا

سیاہ، کوئلے یا کاجل کے رنگ کا، سیاہ فام، اسود

کَالِی

ایک سانپ جس کے متعلق کہا جاتا ہے اسے سری کشن جی نے کالی دہ (جمنا کے بھن٘ور) سے باہر نکالا تھا اور اس کی پھنکار سے ان کا رنگ سیاہ ہوگیا تھا، اس سانپ کے ایک سو دس پھن بتائے گئے ہیں

کال٘یا

وہ شخص جس کا رنگ سیاہ ہو ، کالے رنگ کا آدمی .

قَال

کہنا، گفتگو، بات چیت، مباحثہ، تقریر

کالِح

کال وَش

رک : کال بس .

کال بَس

جو موت کے قبضے یا پنجے میں ہو ؛ قریب المرگ ؛ بدنصیب .

کال سار

ایک کالا ہرن .

کال نَشْٹ

(ہنود) یہ اعتقاد کہ تمام خواہشات وقت کے ختم ہونے پر پیدا ہوتی ہیں.

کال ٹِین

کالیا، جو بہت کالا ہو، سیاہ رنگ والا

کال گَنْدھ

ایک قسم کا نہایت زہریلا سان٘پ جس کے جسم پر کالے کالے گنڈے اور چتیاں ہوتی ہیں ، کال گنڈیت .

کال کَٹے

نجات ملے، مصیبت دور ہون، وبال ٹلے (کوسنے کے موقع پر مستعمل) پریشانی دور ہو .

کال بیلا

منحوس وقت .

کال پَڑْنا

قحط پڑنا یا ہونا، خشک سالی ہونا

کال کَنٹھ

سیاہ رن٘گ کے ایک زہریلے سانپ کا نام

کال بَھوَن

رک : کال کوٹھری ؛ (کنایۃً) دنیا .

کال آنا

قحط ہونا ، قحط پڑنا نیز مصیبت نازل ہونا .

کال راتْڑی

کالی رات .

کال چَکْر

وقت کا پہیا، وقت کا ایک حصہ، چکّر، گردش زمانہ، وقت اور زمانہ کا الٹ پھیر، وقت کا بدلتے رہنا

کال جِیوڑی

سان٘پ

کال کوٹ٘ھڑی

قید خانے کا اندھیرا کمرہ، چھوٹی سی کوٹھری، کوٹھری جس میں ہوا اور روشنی کا گزر نہ ہو

کال ہونا

رک : کال کرنا، فوقت ہونا .

کال جُواری

نامی قمار باز، پرانا جواری

کال بَنْجَر

بہت دنوں کی پڑی ہوئی بنجر زمین

کال کَرنا

مرنا ، انتقال ہونا، فوت ہوجانا .

کال گَنوانا

وقت گزارنا، وقت ضائع کرنا، کال بتانا

کال کوٹَھری

قید تنہائی

کال بِیتْنا

کال بتانا (رک) کا لازم ، وقت گزرنا .

کال کَلِیچی

ایک سیاہ رنگ کی چڑیا ، کالی لاٹ ، چیپو .

کال کا بِگْڑا

زمانے نے جسے خراب کردیا ہو ، گردش زمانہ کا ستایا ہوا وقت کا ستایا ہوا ؛ آوارہ

کال کی جِیوڑی

موت کی رسی ؛ (کنایۃً) سان٘پ .

کال بِتانا

وقت گزارنا، وقت ضائع کرنا

کال کَر دینا

کم کردینا ، گھٹا دینا، منہا کرنا، خارج کرنا ، نکال دینا .

کالند

کالْوَہ

گھوڑے کا ایک رنگ .

کال کا مارا

رک : کال کا بگڑا ، گردش ایام کا مارا ، وقت کا ستایا ہوا .

کالْوا

نالا، چھوٹا دریا ، بہتا ہوا پانی ، جل دھارا ، پانی کی بڑی نالی جو آب پاشی کے لیے کھودتے ہیں ، ندی ، نہر .

کالا دیو

(کنایۃً) بہت کالا آدمی، قوی ہیکل آدمی

کال کَڑھاؤ، کِسان کا کھاؤ

قحط اور خشک سالی کسان کے لئے تباہی کا باعث ہے

کال بَس ہونا

موت کے پنجے میں ہونا، مرنا، وفات پانا

کَال٘عَدَم ہو جانا

ختم ہوجانا، فنا ہوجانا .

کالِی دَہ

ایک روایت کے مطابق ورنداون میں جمنا کا ایک کنڈ (حوض) جس میں کالیا ناگ رہتا ہے، کالی کنڈ

کالَنگْڑا

(موسیقی) سوہنی قوالی کی سنگیت (یعنی پرچ کی سنگیت جو امیرخسرو کی ایجاد بتائی جاتی ہے .

کال کا ٹُوٹا

قحط زدہ، بھوکا، کنگال

کالے دِن

مصیبت کا زمانہ ، سخت پریشانی اور آفت کا وقت ، ظلم و جور کا عہد ، اذّیت و ستم کا زمانہ .

کال نَہ چھوڑے راجَہ نَہ چھوڑے رَنْک

موت بادشاہ ہو یا فقیر کسی کو نہیں چھوڑتی

کال کَر جانا

۔ (ہندو) مرجانا۔

کالانٹی

قلابازی ، نٹوں کے کرتب ، اُچھل کود.

کال کے ہاتھ کَمان، بُوڑھا چھوڑے نَہ جَوان

ظالم کی نسبت بولتے ہیں یا موت اور دربارکی نسبت کہتے ہیں ، موت سے کوئی نہیں بچتا خواہ وہ بوڑھا ہو یا بچھ ہو یا جوان .

کالیو

کال کے ہاتھ کَمان، بَچّے چھوڑے نَہ جَوان

ظالم کی نسبت بولتے ہیں یا موت اور دربارکی نسبت کہتے ہیں ، موت سے کوئی نہیں بچتا خواہ وہ بوڑھا ہو یا بچھ ہو یا جوان .

کالا دِن

(کنایۃً) وہ دن جو مصبیت کی وجہ سے آنکھوں میں تاریک ہو جائے ، سخت بلا آفت یا بے یارو مددگار ہونے کی گھڑی .

کالی ہَڑ

۔مونث۔ چھوٹی ہڑ۔کالے گورے کا مقابل۔ ہندوستان کے لوگ۔ کالے آدمی صابن سے گورے نہیں ہوتے۔ پیدائشی بات کبھی نہیں جاتی۔

کالْمَہ

کالا منھ ، بدکاری .

کال باگْڑے دِیجے اور بُرا بامَن سے ہو

قحط ہمیشہ باگڑے کے علاقے سے شروع ہوتا ہے اوربرہمن سے ہمیشہ نقصان ہوتا ہے .

کالا تاڑ

تاڑ کی جنس سے تعلق رکھنے والا ایک درخت جس کے پھل کسیلے میٹھے ، سرد اور دیر ہضم ہوتے ہیں، اس میں سے رال کی طرح گوند نکلتا ہے جو بہت تیز اور دست آور ہوتا ہے اس گوند کو بہت سی ادویات میں استعمال کرتے ہیں ار اس کے بیج سے تیل حاصل ہوتا ہے، سیاہ تمال

کالے لوگ

رک : کالا لوگ .

اردو، انگلش اور ہندی میں کال کے معانیدیکھیے

کال

kaalकाल

اصل: سنسکرت

وزن : 21

موضوعات: قواعد موسیقی ہندو تصوف

کال کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • قحط (خصوصاً اجناس کا) ، (بارش نہ ہونے سے) اناج کا فقدان
  • (تصوف) اس شخص کی اطاعت کامل کو کہتے ہیں جو کہ بزور قوت باطنی حاضر ہوا ہے اس شخص کے قبضے میں ہے جس کو حال آیا ہے
  • (کسی چیز کی) کمی ، قلت ، نایابی
  • موت ، موت کا وقت نیز موت کا فرشتہ
  • (مجازاً) وبال ، بلا ، مصیبت
  • وقت ، زمانہ، موسم
  • درست یا حقیقی وقت ، موقع ؛ مناسب موسم ؛ (قواعد) زمانہ، فعل کی صورت جس سے اس کا حال مستقبل یا ماضی میں واقع ہونا معلوم ہوتا ہے
  • (موسیقی) سم اور تال کے درمیان کا وقفہ یا سکون
  • قسمت ، نصیبا ، قسمت کے کھیل
  • ۔(ھ۔ مَوْت کا فرشتہ۔ وقت۔ موسم۔ قحط) مذکر۔ ۱۔(ہندو) وقت۔ زمانہ۔ موسم۔ ۲۔قحط۔ غلہ کے قحط کے لئے خصوصاً اور ہر چیز کے قحط کے لئے عموماً مستعمل ہے۔ ؎ ۳۔کمی۔ توڑا۔ قلّت۔ ۴۔کالا کا مخفف۔

اسم، مذکر

  • سانپ .
  • سیاہ ، کالا نیز تاریک ا، اندھیرا .
  • کالا یا گہرا نیلا رنگ ؛ آنکھوں کا کالا حصہ ؛ ناگ کی سیاہ اور نہایت زہریلی قسم .
  • گہرے رنگ کا ، گہرا ؛ بڑا ؛ عظیم ؛ بے حد ، بۓ حساب .
  • (مجازاً) دشمن .
  • کل (گزشتہ یا آئندہ) .

اسم، مذکر

  • کنگنی ، چاول کی ایک قسم .

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

قَال

کہنا، گفتگو، بات چیت، مباحثہ، تقریر

شعر

English meaning of kaal

Noun, Masculine

Noun, Masculine

Noun, Feminine

  • a worm which lives under the shell
  • yesterday or tomorrow

Noun, Masculine

  • a kind of rice

काल के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • १. दो क्रियाओं, घटनाओं आदि के बीच का अवकाश जिसकी गणना वर्ष, मास, दिन, रात, घड़ी, पल आदि के रूप में की जाती है
  • दो घटनाओं के मध्य का अवकाश जिसकी गणना वर्ष, मास, दिन, घंटा आदि के द्वारा की जाती है; समय; अवधि; (टाइम)
  • अवसर
  • अंतसमय
  • मृत्यु
  • यमराज
  • महाकाल; शिव
  • शनि।

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • सोप के अंदर रहनेवाला कीड़ा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کال)

نام

ای-میل

تبصرہ

کال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone