تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لال" کے متعقلہ نتائج

لَعْل

سُرخ

لَعْلی

سُرخی ، لالی.

لَعْل باز

لال نام کی چڑیا پالنے اور لڑانے والا شخص.

لَعْل فام

یاقوت کے رنگ کا، بہت سُرخ

لَعْل لَگْنا

انوکھا پن ہونا ، ندرت ہونا ، کوئی عجیب و غریب وصف ہونا.

لَعْل پارَہ

لعل کا ٹکڑا ؛ (کنایۃً) قیمتی چیز.

لَعْل گُوں

لعل کے رنگ کا، بہت سرخ

لَعْل اُگَلْنا

گُہر افسانی، گہر ریزی، موتی بکھیرنا، خوش گفتار ہونا، مُن٘ھ سے پھول جھڑنا، ایسی باتیں کرنا، جو موتیوں کی طرح بے بہے ہوں

لَعْل لَگانا

حسن یا رونق بڑھا دینا، شان میں اضافہ کرنا، قدر بڑھانا

لَعْلِیں

لعل کا بنا ہوا، لعل کے رنگ کا، سرخ

لَعْلَڑی

رک : لالڑی ، چھوٹا یاقوت.

لَعْل سَفید

سفید رنگ کا لعل جو نہایت کمیاب اور بہت قیمتی ہوتا ہے، (کنایۃً) نایاب چیز

لَعْل سی جان

قیمتی جان ، بیش قیمت جان.

لَعْل توڑْنا

نقصان پہن٘چانا ، شان گھٹانا ؛ (طنزاً) کسی بیش قیمت چیز کو چُرا لینا.

لَعْل سُرْخَہ

وہ گھوڑا جس کے بال سفید مائل بہ سرخی ہوں.

لَعْل فَلَک

(کنایۃً) سورج.

لَعْل ٹَکے ہونا

لَعْل لَگ جانا

جواہرات سے مرصّع ہونا ، قیمتی ؛ ممتاز ہونا ، عالی مرتبہ ہونا.

لَعْل لَگے ہونا

۔(طنزاً) ممتاز ہونا۔ انوکھا ہونا۔ ؎ بیشتر فعل جمع ہی میں مستعمل ہے۔

لَعْل کا چَھلّا

لعل سے بنایا ہوا چھلّا

لَعْل اُکھاڑْنا

شان گھٹانا ، نقصان پہن٘چانا.

لَعْل بے بَہا

انمول لعل ، ایسا لعل جس کی قیمت لگانا مشکل ہو

لَعْل توڑ لینا

(کنایۃً) شان گھٹانا۔ نقصان پہنچانا

لَعْلِ لَب

سرخ ہون٘ٹ، یاقوت کے رن٘گ کے ہون٘ٹ، لب کی سرخی، لب معشوق

لَعْل جَڑے ہونا

ممتاز یا انوکھا ہونا.

لَعْلِ زَر

لَعْل و گَوہر اُگَلْنا

رک : لعل اُگلنا.

لَعْل اُکھاڑ لینا

۔(کنایۃً) شان گھٹانا۔ نقصان پہنچانا۔

لَعْل و گُہَر بَرَسْنا

مال و دولت کی فراوانی ہونا، مال و دولت خرچ ہونا ، بے انتہا خرچ ہونا.

لَعْل چُھڑا لینا

شان گھٹانا ، نقصان پہنچانا .

لَعْلِیں لَب

لَعْلِ مُذاب

پگھلا ہوا لعل ، ایک قسم کا یاقوت ؛ (کنایۃً) شراب سرخ انگوری.

لَعْلِ جَلالی

اکبری عہد کا ایک مستعمل گول سِکّہ جس پر یامعین لکھا ہوا تھا.

لَعْلِ یَمَنی

عرب کے صوبہ یمن کا لعل جو نہایت سُرخ ہوتا ہے.

لَعْلِ جِگَری

وہ لعل جس کا رنگ جگر کے رنگ سے مشابہ ہو ؛ مراد : لختِ جگر.

لَعْلِ آبْدار

ایک چمکدار یاقوت ؛ (کنایۃً) معشوق کے ہون٘ٹ.

لَعْلِ سَپَید

رک : لعل سفید.

لَعْلِ پَیکانی

۔(ف) مذکر۔ پیکانِ تیر کی شکل کا تراشا ہوا لعل جو عورتیں بُندے کی طرح کان میں پہنتی ہیں۔

لَعْلِ نَمَکِین

(کنایۃً) لبِ معشوق ، ملیح.

لَعْلِ سُفْتَہ

گِھسا ہوا لعل ، سوراخ شدہ لعل ؛ (کنایۃً) شرابِ سرخ.

لَعْل کو پَتَّھر سے پھوڑْنا

کسی چیز کی ناقدری کرنا.

لَعْلِ خَفْتان

سُرخ پوشاک ؛ اجرام فلکی میں سے سیارہ مریخ.

لَعْلِ خوشاب

۔(ف) مذکر۔ آبدار لعل۔ ۲۔(کنایۃً) لب معشوق۔

لَعْلِ رَواں

(کنایۃً) شراب سُرخ.

لَعْلِ گُہَر بار

(کنایۃً) لبِ معشوق.

لَعْلِ رُمّانی

وہ لعل جس کا رنگ انار کی طرح ہو، وہ ہیرا یا جواہر جو انار کے دانہ کے مشابہ ہوتے ہیں

لَعْلِ ناسُفْتَہ

گوہرِ ناسفتہ ، بِن چھدا لعل ، وہ لعل جس میں سوراخ نہ ہو ؛ (کنایۃً) ایسا مضمون یا خیال جسے پہلے کسی نے نہ باندھا ہو ، اچھوتا طرزِ تحریر.

لَعْلِ دو شاہی

شربت کے رنگ کا لعل.

لَعْلِ شَکَر بار

(کنایۃً) لب معشوق

لَعْلِ بَدَخْشانی

بدخشاں میں پایا جانے والا لعل ، بدخشاں کے معدن سے نکالا جانے والا لعل ، اعلیٰ درجے کا لعل ، سرخ رن٘گ کا بدخشانی قیمتی پتّھر.

لَعْلِ نوشِیں

شہد کی طرح شیریں ہونٹ ؛ (کنایۃً) لبِ معشوق ، معشوق کے ہونٹ.

لَعْلِ شَب چَراغ

رات کو چراغ کی طرح چمکنے والا لعل

لَعْلِ آتِشِیں

گہرا سرخ قیمتی پتّھر ؛ (کنایۃً) لبِ معشوق ، سرخ ہونٹ.

لَعْل گُودَڑی میں نَہیں چُھپْتا

عمدہ وصف کبھی پوشیدہ نہیں رہتا ؛ رک : گودڑی میں لَعل نہیں چھپتا جو زیادہ مستعمل ہے.

لَعْل گُودَڑ میں نَہیں چُھپْتا

عمدہ وصف کبھی پوشیدہ نہیں رہتا ؛ رک : گودڑی میں لَعل نہیں چھپتا جو زیادہ مستعمل ہے.

لَعْلِ خَنداں

لَعْلِ بَدَخْشاں

بدخشاں میں پایا جانے والا لعل، بدخشاں کے معدن سے نکالا جانے والا لعل، اعلیٰ درجے کا لعل، سرخ رنگ کا بدخشانی قیمتی پتّھر

لَہْلَہاتی

بل کھاتی ہوئی ، لہراتی ہوئی ، لچکتی ہوئی.

لَہْلَہانا

کھیت یا سبزے کا ہوا سے ہلنا، لہرانا، موج مارنا، سرسبزی و شادابی کا جوش مارنا

لَہْلَہاتا

لچکتا ہوا، جنبش کرتا ہوا، لہراتا ہوا

اردو، انگلش اور ہندی میں لال کے معانیدیکھیے

لال

laalलाल

وزن : 21

موضوعات: کنایۃً رنگ

لال کے اردو معانی

سنسکرت - اسم، مذکر

  • سرخ ، احمر ، سُوہا (خواہ تمازتِ آفتاب سے ہو یا آن٘چ یا لال رن٘گ سے).
  • پیارا ، دُلارا ، چہیتا ، (مجازاً) معشوق.
  • ایک نوع کا بڑا یاقوت رمانی ، لعل ، ہیرا ، قیمتی پتھر
  • (مجازاً) بیٹا ، فرزند ، بچّہ ، لڑکا.
  • وہ شخص جو بولنے کی قوّت سے محروم ہو ، گون٘گا ، خاموش ، عاجز
  • غصّے میں بھرا ہوا ، غضب ناک .
  • ہندوؤں کے نام کا ایک جُز جیسے رام لال ، جواہر لال وغیرہ
  • ۔(ھ) معانی۔ ۱۔لغایت ۴ میں فارسی میں بھی ہے۔ معنی نمبر ۲ میں فارسی اور عربی میں املا لعل ہے) ۱۔مذکر۔ سُرخ رنگ۔ ۲۔ایک قسم کا بیش قیمت معدنی جوہر۔ ؎ (کال۔ حال۔ قافیہ) ۳۔صفت۔ سُرخ۔ احمر۔ سوٗہا۔ تمازت آفتاب سے ہو یا آنچ یا لال رنگ سے۔ ۴۔صفت۔ گنگ جو بول نہ سکے۔ دیکھو زبان لال ہونا۔ ۵۔(عو) مذکر۔ پیار سے بچّے کو کو کہتی ہیں۔ ؎ ۶۔ مذکر۔ ایک چھوٹے سے خوش آواز پرند کا نام جاس کا رنگ سُرخ اور پروں پر سفید چتیاں ہوتی ہیں۔ بعض لوگ بیڑوں کی طرح اُن کو بھی لڑاتے ہیں۔ ؎ ۷۔ مونث۔ (عم) رال۔ ۸۔صفت۔ دہکتا ہوا۔ ؎ ۹۔ صفت۔ لاڈلا۔ پیارا۔ ناز پروردہ۔ ۱۰۔ (سنسکرت) بمعنی۔ تمنا رکھنے والا) ہندؤں کے نام کا جُز ہوتاہے۔ جیسے رام لال۔ ۱۱۔(کنایۃً) غُصّہ میں بھراہوا۔ غضب ناک۔ ؎

اسم، مؤنث

  • رال ، لعابِ دہن.

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

لَعْل

سُرخ

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of laal

Sanskrit - Noun, Masculine

Turkish - Adjective

  • beloved
  • darling, dear
  • dumb
  • enraged, inflamed, angry
  • red (colour)

लाल के हिंदी अर्थ

संस्कृत - संज्ञा, पुल्लिंग

  • रक्तिम रंग; सुर्ख़ रंग
  • छोटा और प्रिय बालक। प्यारा बच्चा।
  • पुत्र। बेटा। उदा०-तेरे लाल मेरो माखन खायो। सूर।
  • रेड, सुर्ख़, बेटा, पुत्र, रंग का नाम
  • लाल1 (सं.)
  • एक रत्न जो गहरे रंग का होता है; माणिक; याकूत।

तुर्की - विशेषण

  • मूक, गूंगा।
  • रक्त, सुर्ख, एक रत्न, पद्म राग।।

لال سے متعلق دلچسپ معلومات

لال یہ لفظ اردو اور فارسی میں مشترک ہے۔ لیکن اردو میں اس کے تین معنی ہیں: (۱)’’سرخ‘‘، (۲) ’’پیارا‘‘، اور(۳) ’’قیمتی پتھر، جسے یاقوت اور مانک [سوم مفتوح، بروزن’’نانک‘‘] بھی کہتے ہیں۔ ‘‘فارسی میں اول اور سوم معنی ہیں، دوم معنی صرف اردو سے مختص ہیں۔ فارسی میں اس لفظ کے ایک معنی ’’گونگا‘‘ بھی ہیں۔ اردو میں یہ معنی نا پید نہیں، لیکن ان معنی میں یہ لفظ صرف ترکیبی حالت میں برتا جاتا ہے۔ مثلاًیوں نہیں کہتے کہ ’’فلاں شخص لال ہے، ‘‘ بلکہ کہتے ہیں، ’’فلاں شخص گونگا ہے‘‘، یا ’’فلاں شخص کی زبان رہ گئی ہے‘‘۔ یعنی’’زبان رہ جانا‘‘ محاورہ ہے، بمعنی ’’زبان کا بیکار ہوجانا، گونگا ہوجانا۔‘‘ میر کا شعر ہے ؎ اسیر میر نہ ہوتے اگر زباں رہتی ہوئی ہماری یہ خوش خوانی سحر صیاد ’’لال‘‘ بمعنی ’’گونگا‘‘ کے لئے غالب کا شعر ملاحظہ ہو ؎ کس کو سناؤں حسرت اظہار کا گلہ دل فرد جمع و خرج زباں ہاے لال ہے فارسی میں ’’لال‘‘ کے اسناد حسب ذیل ہیں، فرخی کے اس شعر میں’’لال‘‘ بمعنی ’’یاقوت‘‘ ہے ؎ از تازہ گل لالہ کہ در باغ بخندد در باغ نکو تر نگری چشم شود لال علی قلی سلیم کے مندرجۂ ذیل شعر میں ’’لال‘‘ بمعنی ’’سرخ ‘‘ ہے ؎ پیچیدگی زلف سخن حسن کلام است دائم دلم از ہند مئے لال کشاید دیکھئے، ’’لعل‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لال)

نام

ای-میل

تبصرہ

لال

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone