تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"بَھلی" کے متعقلہ نتائج

بَھلی

بھلا کی تانیث

بَھلی ہے

اچھی ہے ؛ (عو) بے مزہ ہے.

بَھلی کَہی

اس معاملہ کا کیا ذکر کر تے ہو، یہ بے وقعت بات ہے قابل توجہ نہیں، بھلی چلائی، سند نہیں

بَھلی سی خَیر ہے

(دھمکی کے طور پر) خیریت ہے، بہتری ہے، اگر خیریت چاہتے ہو

بَھلیرا

بہتر

بَھلی بُری سَب کے ساتھ ہے

ہر شخص کی قسمت میں اچھی بری باتیں ہوتی ہیں

بَھلی کَمائی سادھ کی جو لاگے ہَر کے ہِیت

وہ روپیہ بہت اچھا جو راہ خدا میں صرف ہو

بَھلی بات

اچھی بات، پسندیدہ بات، خوشگوار بات

بَھلی بُری

بَھلا برا کی تانیث، ایری غیری، ہر کوئی خاص و عام، تمام لوگ

بَھلی ڈَبوئی

کام خراب کیا، خوب کرِ کرِی کی، اچھا تباہ کیا

بَھلی بھانت

اچھی طرح سے، پوری طرح سے

بَھلی چَلائی

(تعجب کے موقع پر) کیا اعتبار، کیا کہنا، کیا ذکر

بَھلی سُنانا

بد زبانی کرنا، برا بھلا کہنا

بَھلی چَنگی

اچھی خاصی بھلی چن٘گی . . . ایک گود نہ بھرنے کا یہ نتیجہ ہوا کہ لڑکی ہنستی بولتی چٹ پٹ ہوگئی.

بَھلی بُری سُنانا

بدزبانی کرنا، برا بھلا کہنا

بَھلی بات بُری جانْنا

کسی شخص سے اس قدر بد گمان ہونا کہ اگر وہ اچھی بات بھی کرے تو اس سے بد گمان ہو

بَھلی کے بھائی اور نِبڑْی کے جَنوائی

خوش حالی میں سب دوست ہوتے ہیں یا دنیا دار زمانہ ساز کی نسبت بولتے ہیں

تَوبَہ بَھلی

خدا بچائے، اللہ محفوظ رکھے، خدا کی پناہ.

چُپ ہی بَھلی

خاموشی میں فائدہ ہے، خاموشی سب سے بہتر ہے

بُری بَھلی کہنا

حالت بیان کرنا، سب قسم کی باتوں کا ذکر کردینا

یِہ بَھلی ہوئی

یہ خوب ہوا ، یہ اچھا ہوا ۔ نبی بخش یہ بھلی ہوئی آپ چٹنی کے َ سو بار مجھے کہہ لیجیے میں ُبرا نہیں مانتا ۔

تَقْدِیر بَھلی ہونا

مقدر کا یاور ہونا ، قسمت کا موافق ہونا.

پِسَنْہاری ماں بَھلی

۔ مثل۔ امیر باپ سے غریب ماں اچھی ہوتی ہے۔ ؎

آتی بَھلی کہ جاتی

تھوڑی چیز کا نہ ملنے سے ملنا اور نہ لینے سے لینا بہتر ہے.

چُھری بَھلی نَہ کَٹاری

مصیبت چھوٹی بڑی سب یکساں ہے

کھائی بَھلی کہ مائی

کھانا ماں سے زیادہ پیارا ہوتا ہے، ماں کی محبت نہیں بلکہ اس کے ناز و نعم کی محبت ہوتی ہے

ساوَن کی نَہ سِیت بَھلی، بالَک کی نَہ پِیت بَھلی

ساون میں چھاچھ پینا اچّھا نہیں اور بچّے کی محبّت کا کوئی اعتبار نہیں

رِیس بَھلی ہونْس بُری

رشک ، تقلید یا حرِص کرنا حسد کرنے سے بہتر ہے.

مَیں بَھلی کہ پَینٹھا

کون زیادہ بے وقوف ہے

مَوت بَھلی کہ جان کَنْدَنی

نزع کی تکلیف سے موت بہتر ہے ، روز روز کی تکلیف اور الجھن سے تو مر جانا ہی بہتر ہے

نَنگی بَھلی کہ ٹیٹَک مَچوا

دو مصیبتوں میں سے چھوٹی مصیبت اختیار کرنی چاہیے

نَہِیں سے ہاں بَھلی

کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے

کُتّے کو ہَڈّی بَھلی لَگتی ہے

جس کو جو چیز پسند ہو اسے وہی اچھی لگتی ہے، گندے کو گندی چیز ہی اچھی لگتی ہے

بُری بَھلی

برا بھلا (رک) کی تانیث

ساجھے کی ہولی سَب سے بَھلی

بہت سے آدمی مِل جائیں تو ہولی اچھے طور پر گُزرتی ہے تہوار یا خوشی کا مزہ اِتَّفاق اور اِتَّحاد ہی سے حاصل ہوتا ہے

جُولاہے کو لَگا تِیر خُدا بَھلی کَرے

رک : جلاہے کو لگا تیر الخ.

تِرَن کی مَچھلی جَل ہی میں بَھلی

ہر چیزاپنے موقع پراچھی معلوم ہوتی ہے،ہرشخص کا اپنی ہی قوم میں گزارہ ہوتا ہے

جُلاہے کو لَگا تھا تِیر خُدا بَھلی کَرے

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کوئی امر بیّن میں اخفا کرنا چاہے

ما پَسَنْہاری بَھلی، باپ ہَفْت ہَزاری بُرا

ماں کی محبّت باپ سے زیادہ ہونے کی نسبت بولتے ہیں، ما تو پسنہاری بھی پرورش کر لیا کرتی ہے باپ خبر بھی نہیں لیتا.

گَدھی بھی جَوانی میں بَھلی لَگتی ہے

جوانی میں بدصورت شخص بھی خوبصورت لگتا ہے

اَت کا بَھلا نَہ بَرَسنا، اَت کی بَھلی نہ دُھپ، اَت کا بَھلا نَہ بولنا، اَت کی بَھلی نَہ چُپ

ہر چیز کی کثرت بری ہوتی ہے، درمیانی راہ بہتر ہے، میانہ روی خوب ہے

گُونگی جورُو بَھلی، گُونگا ناریَل نَہ بَھلا

گونگی بیوی اچھی ہے مگر بے آواز حقّہ نہیں اچھا جس میں سے گُڑ گُڑ کی آواز نہ نکلے، یعنی کسی کام کا نہیں

دینا بَھلا نَہ باپ کا، بیٹی بَھلی نَہ ایک

قرض اور بیٹی پر حالت میں بُرے ہیں

بُری بَھلی طَرَح

اچھے یا برے کسی نہ کسی طور پر ، معمولی طریقے پر ، بغیر تکلفات کے

بُری بَھلی جاننا

نیک و بد کی تمیز ہونا

ماں پِسَنْہاری بَھلی، باپ ہَفْت ہَزاری بُرا

ماں کی محبت باپ سے زیادہ ہوتی ہے

نَنْگی بَھلی کہ چِھینْکے پاؤں

زیادہ نہ ہونے سے تھوڑا ہونا بہتر ہے

چَلا چَلی کی راہ میں بَھلا بَھلی کَر لو

موت آنے والی ہے کوئی نیک کرلو ؛ دُنیا سرائے فانی ہے کوئی نیک کام کرلو .

مَیں بَھلی تُو شاباش

ایک دوسرے کی تعریف

چُپ سَب سے بَھلی

خاموش رہنے سے بہت سے عیب ڈھک جاتے ہیں ، خاموش رہنے سے نہ جھگڑا ہو نہ الزام لگے

پابَنْدی ایک کی بَھلی

ایک ہی کی فرمان٘برداری خوب ہو سکتی ہے

اِکَونْج سے بَھلی بانْجھ

شَرابیوں سے دُوری بَھلی

بدکار اور برے لوگوں سے بچنا ہی بہتر ہے

خالی سے بیگار بَھلی

بیکار بیٹھنے سے کسی کا کام مفت کرنا اچھا ہوتا ہے

ٹھالی سے بیگار بَھلی

بیکار رہنے سے مفت کام کرنا بہتر کہ بیکاری میں طرح طرح کے وسوسے پیدا ہوتے ہیں

حُضُوری کی مَزْدُوری بَھلی

اگر مالک کی موجودگی میں کام ہو تو اچھا ہوتا ہے

باٹ بَھلی پَر سانکْری

راستہ اچھا ہے مگر تنگ ہے، بات اچھی ہے مگر اس میں الجھنیں ہیں

بَیٹھے سے بیگار بَھلی

بے اجرت یا کم فائدے کا کام بیکار بیٹھے رہنے سے بہتر ہے

سَوت بَھلی سَوتیلا بُرا

سوت کی بہ نسبت اس کی اولاد زیادہ دُشمنی کا برتاؤ کرتی ہے ؛ ساجھی کی بہ نسبت اس کے اہل کار اور مصاحب زیادہ ستاتے ہیں .

نَنگی بَھلی کہ بُل میں بانْس

جس دولت سے آرام سے اور خوش حالی سے مصیبت ملے ، اس سے تو مفلسی اچھی ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں بَھلی کے معانیدیکھیے

بَھلی

bhaliiभली

وزن : 12

دیکھیے: بَھلا

بَھلی کے اردو معانی

صفت

  • بھلا کی تانیث

شعر

English meaning of bhalii

Adjective

  • innocent, good

भली के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • भला (रुक) की तानीस

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (بَھلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

بَھلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words