تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَلی" کے متعقلہ نتائج

نَلی

نل (پائپ) جس کے ذریعے سے پانی ، گیس وغیرہ پہنچائی جائے ؛ (مجازاً) ٹونٹی ۔

نَلی دار

نلی والا ، نالی دار ؛ (نباتیات) نلی یا نلکی کی شکل کا ، نلکی نما ، ٹیوب جیسا ۔

نَلی نُما

نلی کی طرح کا ، نلی یا نلکی کی شکل کا ؛ جس کی ساخت آنتوں جیسی ہو ۔

نَلی دار سُتُون

(نباتیات) زیادہ ارتقا یافتہ پودوں میں ایک مسام دار سی نالی جو تنے کے جذبی خلیاتی ریشوں کو محیط ہوتی ہے اور اس میں سے غذا ان میں رستی رہتی ہے ، سائفنی عروقیہ (Siphonostesle)۔

سَمْعی نَلی

(علمِ تشریح) وہ نلی جو بلعوم سے کان کے طبلی کہفہ تک جاتی ہے.

شَعْری نَلی

کیمیا: شیشے کی نہایت باریک نلی یا ٹیوب

جُلاہا چَراوے نَلی نَلی خُدا چَراوے اِکّے باری

رک : بندہ جوڑے الخ

جُلاہ چَراوے نَلی نَلی خُدا چَراوے اِکّے باری

رک : بندہ جوڑے الخ

اِمتِحانی نَلی

خَلائی نَلی

رک : خلا دار نلی .

زَر نَلی

(نباتیات) زیرۂ گُل کو سطح تک لانے والی شاخ گُل.

مَسِیلی نَلی

(جراحی) زخم سے مائع وغیرہ کو نکالنے والی نکاسی نلی ۔

جُرْثُومی نَلی

سپور کی دیوار کی بیرونی دووں تہیں ٹوٹ جاتی ہیں اور سب سے اندرونی تہ ایک لمبی نلی کی شکل میں باہر نکل ٓتی ہے اس نلی کو جرثومی نلی کہتے ہیں۔

جھوکا نَلی

ہوا کا جھون٘کا داخل کرنے یا ہونے کی نلکی.

چُوس نَلی

پَوَن نَلی

ہوا پہن٘چانے والی نلی .

سَنْجوگ نَلی

نباتات میں بار آوری کے عمل کی گُزرگاہ.

پَجَر نَلی

پانی نکالنے کی نلی ، پانی بہانے کے لیے سوراخ دار پائپ .

نِکاس نَلی

گیس تیار کرنے کے ظرف کی نلی جس سے گیس خارج ہو کر جار وغیرہ میں جمع ہوتی ہے ۔

نابَت نَلی

(نباتیات) دروں بذری کی ایک نلی نما ساخت ۔

خَلا دار نَلی

وہ نلکی جو ہوا سے پالکی خالی کر کے سر بہ مہر کر دی گئی ہو .

پِنڈَلی کی نَلی

سَٹ نَلی سَٹ تار کَرْنا

جولاہوں کا کپڑا بُنتے وقت جلدی جلدی تکلے کو اُوپر نِیچے کرنا ؛ ادھر اُدھر کرنا ، لگائی بجھائی کرنا .

بَھینس کا دُودھ نَلی کا گُودا

بھینس کا دودھ اتنی طاقت دیتا ہے جتنا ہڈی کا گودا

اردو، انگلش اور ہندی میں نَلی کے معانیدیکھیے

نَلی

naliiनली

اصل: سنسکرت

وزن : 12

موضوعات: طب طبعی طبیعیات

نَلی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (طبیعیات) ایک شیشے کی نلی جسے خشک کر کے اس کے اندر مخصوص سفوف چھڑک دیا جاتا ہے ، یہ آواز کے تعدَد ارتعاش وغیرہ معلوم کرنے کے تجربے میں استعمال ہوتی ہے .
  • نل (پائپ) جس کے ذریعے سے پانی ، گیس وغیرہ پہنچائی جائے ؛ (مجازاً) ٹونٹی ۔
  • نرکل جو بیچ سے خالی ہو ، نے ، قصب ؛ کھوکھلا اور پتلا بانس
  • رک : نلکی (Tube) ۔
  • وہ نرکل (کھوکھلے بانس) کا ٹکڑا جس میں بارود بھر کے چھڑاتے ہیں -
  • ۔ رک : نلا معنی ۲ ، پیشاب کی نالی نیز آنت ، انتڑی ؛ (مجازاً) قویٰ -
  • پنڈلی کی ہڈی ، ٹانگ کی ہڈی ؛ نلی دار ہڈی یا گودے والی ہڈی ۔
  • گھٹنے سے نیچے کا حصہ ، گھٹنے سے ٹخنے تک کی ہڈی ، پنڈلی نیز کہنی سے کلائی تک کی ہڈی ۔
  • چھوٹی نالی ، بندوق کی نال ، بندوق کے لیے نال یا نالی بولتے ہیں ؛ جیسے : دو نالی بندوق
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

English meaning of nalii

Noun, Feminine

  • gun barrel, tibia or leg bone, shin bone, marrow bone, tube, pipe, weaver's shuttle or the little tube within the shuttle on which the weft is wound, windpipe

नली के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • १. मैनसिल
  • धातु, प्लास्टिक आदि की बनी पतली लंबी, खोखली और बेलनाकार संरचना; (पाइप)
  • बंदूक की नाल जिससे गोली बाहर आती है
  • शरीर में वह मोटी पोली हड्डी जिसमें मज्जा भरी रहती है।

نَلی کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَلی)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَلی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words