تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں ہی کے معانیدیکھیے
- Roman
- Urdu
ہی کے اردو معانی
صفت
- (قواعد) ’’ہی ‘‘ جب اسماء و ضمائر وغیرہ سے مل کر آئے تو جملے میں فاعلی ، مفعولی ، اضافی ، مجروری علامتیں عموماً ’’ہی‘‘ کے بعد آتی ہیں
- (قواعد) بعض کلمات کا جزو
- (قواعد) تم کے ساتھ ہی واقع ہو تو ہی کی ’’ہا‘‘ کو ہائے مخلوط التلفظ سے بدل کر آخر میں نون غنہ زیادہ کر دیتے ہیں
- ضرور ، لامحالہ ، آخرکار ۔
- (قواعد) ’’ یہ ‘‘ اور ’’ وہ ‘‘ کے ساتھ ہی آئے تو ایک ’’ہ ‘‘ (ہا) حذف ہو جاتی ہے لیکن کبھی شعر میں بھی قائم رہتی ہے ۔
- اُسی طرح کے ، پہلے جیسے
- اندازاً ، تقریباً ۔
- بعض اوقات ہم اور تم کے ساتھ ’’ ہی ‘‘ آئے تو اس میں کچھ تغیر نہیں کرتے ۔
- بعض وقت حرف حصر جدا کر کے بھی بولا جاتا ہے ، یعنی مجھ ہی ، تجھ ہی ، اس ہی
- بغیر کسی وجہ یا کام کے ، یونہی ، بلا مقصد
- خصوصیت ظاہر کرنے کے لیے ۔
- عموماً اس لفظ کے فوراً بعد آتا ہے جس پر یقین دلانا یا طنز کرنا مقصود ہو
- فقط ، صرف ، اکیلا ، تنہا ، محض ۔
- فوراً ، اسی وقت ۔
- ہم کے ساتھ ہی آئے تو وہ ’’ہا‘‘ حذف ہو جاتی ہے اور اس کے آخر میں نون غنہ زیادہ کیا جاتا ہے ۔
- ۔ ۲۔ مفت ، بلا قیمت
- ۔ ذریعے ، وجہ سے ، سبب ۔
- ۔ کسی بات پر زور دینے کے لیے ۔
فعل متعلق
- اسی طرح ، اسی قدر.
- یوں ہی ، بغیر کسی ضرورت کے ، بغیر کسی وجہ کے ، بلا کسی معاوضے کے.
اسم، مذکر
- دل ، من
شعر
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
English meaning of hii
Adjective, Inexhaustible
- only
Adverb
- very, even, only, exactly
ही के हिंदी अर्थ
विशेषण, अव्यय
- एक अव्यय जिसका प्रयोग नीचे लिखे अर्थों में होता है
- एक पुरानी विभक्ति जिसका प्रयोग पहले तो सब कारकों में होता था, पर पीछे कर्म और संप्रदान में ही (' को ' के अर्थ में) रह गया
- केवल, सिर्फ़, अकेला
- किसी बात पर अधिक बल देने या निश्चय के लिए प्रयुक्त शब्द
- मात्र; केवल।
ہی کے مرکب الفاظ
ہی کے قافیہ الفاظ
ہی سے متعلق دلچسپ معلومات
ہی حرف حصر یا حرف تاکید کے طور پر ’’ہی‘‘ کا ایک ہی قاعدہ ہے۔ اسے اس لفظ کے فوراً بعد آنا چاہئے جس پر تاکید یا جس کا حصر (محدود کرنا) مقصود ہو۔ حسرت موہانی نے داغ کے اس شعر پر بجا اعتراض کیا ہے ؎ ہاں تڑپ تڑپ کے گذاری ہمیں نے رات ہم نے ہی انتظار کیا تم نے کیا کیا حسرت موہانی کہتے ہیں کہ جس طرح مصرع اولیٰ میں ’’ہمیں نے‘‘ [=ہم ہی نے] تھا، اسی طرح مصرع ثانی میں ’’ہم ہی نے‘‘ ہونا چاہئے تھا۔ لیکن ممکن ہے داغ نے تکرار سے بچنے کے لئے ’’ہم نے ہی‘‘ لکھا ہو۔ بہرحال، داغ کے صرف کو ہم تصرف کہہ کرنظرانداز کرسکتے ہیں۔ ایسے تصرفات کئی بڑے شعرا نے کئے ہیں۔ لیکن ان دنوں ’’ہی‘‘ کے ساتھ جو زیادتی ہو رہی ہے اسے تصرف نہیں کہا جاسکتا: غلط: آپ کے ہی عزیزوں میں ایک صاحب ہیں، ان نے ہی یہ دوا لکھی تھی۔ صحیح: آپ ہی کے۔۔۔ان ہی/انھیں/انھی نے ۔۔۔ غلط: نہ ہی وہاں جانا ٹھیک تھا، اور نہ ہی ان کا آنا ٹھیک تھا۔ صحیح: نہ وہاں جانا ہی ۔۔۔آنا ہی۔۔۔ جب ’’ہی‘‘ خود حرف تاکید ہے تو اس کے ساتھ کوئی اور حرف تاکید، مثلاً ’’صرف‘‘ لانا غیر ضروری ہے: غلط: صرف ایک ہی شخص کی گواہی پر سزا ہوگئی۔ صحیح: صرف ایک شخص/یا، ایک ہی شخص۔۔۔ غلط: انھوں نے صرف ایک ہی روپیہ دیا۔ صحیح: انھوں نے صرف ایک روپیہ۔۔۔/انھوں نے ایک ہی روپیہ۔۔۔
ماخذ: لغات روز مرہ
مصنف: شمس الرحمن فاروقی
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
ہی
(قواعد) ’’ہی ‘‘ جب اسماء و ضمائر وغیرہ سے مل کر آئے تو جملے میں فاعلی ، مفعولی ، اضافی ، مجروری علامتیں عموماً ’’ہی‘‘ کے بعد آتی ہیں
ہیں
ہے کی جمع ، وہ اور ہم اور آپ کے ساتھ زمانۂ حال ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے نیز واحد کے لیے بھی بطور کلمہء تعظیم مستعمل
ہَیّا ہَیّا
(لفظاً) جلدی کرو ؛ ایک ساتھ زور لگانے کے لیے ساتھیوں کو دعوت دینے کی آواز ؛ (عموماً) مزدور سامان اُٹھاتے وقت زور لگانے کے لیے مل کر بطور نعرہ لگاتے ہیں
ہیتُو
(فلسفہ) یہ قضیہ کہ جو اشخاص ضرر نہیں پہنچاتے وہ دیوتاؤں کے محبوب ہیں ان کی تعظیم کرنا سرخروئی ہے.
ہیپّی
رک : ہپی جو دُرست املا ہے ؛ نوجوان ، بالعموم الباس اور برتاؤ میں آزاد منش جو اپنے رجحانات اور سوچ میں صلھ جو ہو.
اطلاع : ریختہ ڈکشنری کا یہ BETA ورژن ہے اور آزمائش کے لیے باضابطہ اشاعت سے پہلے جاری کیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کے تضاد اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے اپنے تجاویز و آرا ہمیں dictionary@rekhta.org پر ارسال کیجیے۔ یا رائے زنی کیجیے
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
iKHtitaam
इख़्तिताम
.اِخ٘تِتام
finishing, completion
[ Natak ke ikhtitam par adakar aur adakara ki mulaaqaat huyi ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
ehsaas
एहसास
.اِحْساس
feeling, perception, sensibility, sense
[ use kabhi yeh ehsaas na hua ki koi nek kaam kar raha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naa-kaamyaab
ना-कामयाब
.نا کامیاب
unsuccessful, failed
[ Apni tamam koshish aur liyaqat ke bawajood kamyab na hua go abhi naa-kamyab bhi nahin kah sakte ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
naa-muvaafaqat
ना-मुवाफ़क़त
.نا مُوافَقَت
disagreement, discordance
[ Na-muvafiqat kisi bhi kaam ko pechida bana deti hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHuun kaa 'atiya
ख़ून का 'अतिया
.خُون کا عَطِیَہ
blood donation
[ Rahim ne aspatal jaa kar khoon ka atiya kiya ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
manzuurii
मंज़ूरी
.مَنظُوری
sanction, approval, permission
[ Hukoomat-e-hind ne is project ko shuru karne ki apni manzuri de di hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
poshiida
पोशीदा
.پوشِیدَہ
concealed, hidden, secret, covered, veiled
[ Poshida raaz sirf khuda janta hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
KHuubii
ख़ूबी
.خُوبی
worth, merit, beauty
[ Achchhi khubi insan ka jauhar hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
vazaahat
वज़ाहत
.وَضاحَت
explanation, clarification, refinement
[ Is masla ko Maulana Room ne nihayat wazahat se likha hai ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
baraadar
बरादर
.بَرادَر
brother
[ Bade bhai ka naam Shaharyar hai Faraz baradar-e-asghar hain ]

Today's Vocabulary
Learn 10 Urdu words daily on Mobile App
"10 words down, endless possibilities ahead! 🚀📖"
Tune in tomorrow for the next 'Word of the Day' and elevate your language game!
"Unlock a world of Urdu words at your fingertips!"
تازہ ترین بلاگ
رائے زنی کیجیے (ہی)
ہی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔