تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"لَب" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں لَب کے معانیدیکھیے
لَب کے اردو معانی
اسم، مذکر
- (ہر چیز کا) جوہر، ست، اصل، مغز، گودا، مینگ، خالص
- عقل، دانش جو وہم و تخلیل سے پاک ہو
- (تصوف) صت حیات اور تجلی روحی نیز وہ عقل جو منور ہے نور قدسی سے اور صاف ہے اوبام و تخیلات سے
- انسانی جسم میں منھ کے دہانے دونوں کنارے، شفت، کنارہ (عموماً بطور جمع مستعمل)
- کسی جانور یا حیوان کے ہونٹ
- موچھوں کے وہ بال جو ہون٘ٹ کے کنارے سے متصل ہوتے ہیں، اگر بڑھے ہوئے ہوں تو پینے کی چیز میں بھیگ جاتے ہیں (عموماً جمع میں مستعمل جیسے : لبیں بڑھ گئی ہیں)
- کسی شے کا کنارہ (عموماً دریا ، ساحل ، کاغذ یا کپڑے وغیرہ کا) ، حاشیہ
- (مجازاً) تھوک، لعاب دہن
- (آب براری) مشک کے دہانے کا اوپر نیچے کا چمڑا
- سموسے یا لقمی کے کنارے جو مسالا بھرنے کے بعد بند کر دیے جاتے ہیں
- دونوں ہاتھوں کی گنجائش، دونوں ہاتھوں کو ملا کر بنائی گئی اوک یا اوکھ، لب
- (تصوف) کلام معشوق
شعر
نازکی اس کے لب کی کیا کہئے
پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
تشریح
میر اپنی سہل شاعری میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ہیں۔ جس سہولت سچائی اور آسانی کے ساتھ وہ مضامین کو بیان کرنے کی قدرت رکھتے ہیں اس کی مثال مشکل ہی سے ملتی ہے۔
اس شعر میں میر نے بڑی معصومیت اور سادگی کے ساتھ اپنے محبوب کے حسن کی تعریف بیان کی ہے۔ ظاہر ہے کہ حسن کی تعریف کے بیان میں محبوب کے ہونٹوں کا بیان بہت اہم شے ہے۔ میر اپنے محبوب کے ہونٹوں کی نازکی ملائمیت یا softness کو بیان کرتے ہوئے تشبیہ دیتے ہیں اور وہ تشبیہ گلاب کے پھول کی پنکھڑی سے دیتے ہیں۔ گلاب کی پنکھڑی بہت نازک ہوتی ہیں، بہت نرم ہوتی ہیں اتنی نرم اور اتنی نازک ہوتی ہیں کہ میر کو اپنے محبوب کے ہونٹوں کی بناوٹ بالکل گلاب کی پنکھڑی کی مانند نظر آتی ہے ۔petals of the rose انتہائی مناسب تشبیہ ہے، جو محبوب کے ہونٹوں کے لیے دی جاسکتی ہے اور میر نے اس مناسب ترین تشبیہ کا استعمال کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اُپما کے چناؤ میں بھی ان کا کوئی بدل نہیں ہے ۔
آسان لفظوں میں کہا جائے تو بات صاف سمجھ میں آتی ہے کہ میر اپنے محبوب کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی کی طرح محسوس کرتے ہیں اس کی نازکی کی یا اس کی ملائمیت یا softness کی وجہ سے اور اس طرح اس تشبیہ نے محبوب کے حسن کا بہترین نقشہ کھینچ دیا ہے۔
سہیل آزاد
سو دیکھ کر ترے رخسار و لب یقیں آیا
کہ پھول کھلتے ہیں گل زار کے علاوہ بھی
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئے
حق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
English meaning of lab
Noun, Masculine
- edge, margin, brim, shore, bank, lip, saliva, moustache wholly or partially covering the upper lip
लब के हिंदी अर्थ
संज्ञा, पुल्लिंग
- (हर चीज़ का) अणु, वास्तविक, अस्ल, सार, गूदा, मींग, शुद्ध
- अक़्ल, बुद्धि जो भ्रम और कल्पना से मुक्त हो
- मानव शरीर में मुँह के दहाने दोनों किनारे, होंठ, अधर, किनारा (सामान्यतः बहुवचन के रूप में प्रयुक्त)
- किसी जानवर या जीव के होंठ
- मूछों के वे बाल जो होंठ के किनारे से जुड़े होते हैं, अगर बढ़े हुए हों तो पीने की चीज़ में भीग जाते हैं (सामान्यतः बहुवचन के रूप में प्रयुक्त जैसे: लबें बढ़ गई हैं)
- किसी वस्तु का किनारा (सामान्यतः नदी, साहिल, काग़ज़ या कपड़े इत्यादि का), हाशिया
- (लाक्षणिक) थूक, मुखस्राव या राल
- (आबबरारी) भिश्ती की मश्क का मुँह का ऊपर नीचे का चमड़ा
-
समोसे या लुक़्मी के किनारे जो मसाला भरने के बाद बंद कर दिए जाते हैं
विशेष - लुक़्मी= मैदे अथवा रवे (सूजी) की पतली पूरी की चौकोर आकृति में मोड़ कर उसके अंदर क़ीमा इत्यादि भर और तल कर तैयार किया हुआ भोज्य पदार्थ, पान की गिलौरी अथवा बीड़ा
- दोनों हाथों की गुंजाइश, दोनों हाथों को मिला कर बनाई गई ओक या ऊख, लब
- (सूफ़ीवाद) माशूक़ की बातचीत
لَب کے مترادفات
لَب کے قافیہ الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (لَب)
لَب
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔