زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

’’نفسیات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’نفسیات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

آلَائی جَارحِیَّت

یہ اصطلاح اس جارحیت کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانے کی بجائے اس عمل کے لیے انعام حاصل کرنا ہو

آلائی خطا

یہ اصطلاح اس نقص کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کسی ایسے آلے سے سرزد ہو جو معیار سے موافقت نہ کھاتا ہو۔ ایسی خطا کی بعد میں تین درجات کے ذریعہ تصحیح کی جاتی ہے

اِحْتِباس

(ہوا بند ہونے سے) دم گھٹنے کی کیفیت ، حبس ، امس ، گھٹن ، گھمس ، (ہوا کا) بند ہونا اور اس سے دم گھٹںے لگنا .

اِحْتِصار

نفسیات: جنون، غلبہ، کسی امر کی عدم صحت کا یقین ہونے کے باوجود ذہن و خیال میں بار بار اس کے گزرنے اور مسلط رہنے کا مرض

اِحْساس بَرْتَری

افتخار اور تفوق کا جذبہ جو دوسرے سے بالا تر ہونے کے صحیح یا غلط تصور کی بنا پر پیدا ہوتا اور اپنے قول و فعل کے بالمقابل دوسرے کے قول و فعل پر غور کرنے سے مانع ہوتا ہے، اپنی بات اونچی رکھنے کا جذبہ

اِحْساسِ مَحْرُومی

محروم ہونے کا احساس، ناکام ہونے کا احساس

اِحْساسِ کَمْتَری

مرتبے یا دولت وغیرہ اپنے پست ہونے کا تصور جو بالاتر کے بالمقابل اپنے ذہن کی جودت کو دبائے رکھتا ہے، احساس برتری کی ضد

اِخ٘تِباط

دیوانگی، کسی واہمۂ محض کا ذہن پر تسلط ، دل ودماغ میں سمایا ہوا خبط، غلط بات کا یقین

اِخْتِلال

نظم ونسق کے بگاڑ سے پیدا ہونے والی صورت حال، امور ومعاملات میں بد نظمی، ابتری، خلل

اِخْوانی

(نفسیات) جو نوع انسان کے ہر فرد سے ایسی محبت رکھتا ہو جیسی اپنی ذات سے، جواپنی جان مال صحت وغیرہ سب کچھ ہم جنسوں پر قربان کردے.

اِدْراک

خیال، تصور، صلاحیت، عقل، فہم، شعور، سمجھ بوجھ

اِدْراکِ مُرَکَّب

(نفسیات) سمجھنے یا جاننے کا وہ عمل جس میں کئی حواس بروے کار آتے ہیں، اوراس کا حاصل ان کے مجموعی عمل سے پیش ہوتا ہے : ” اس مرکب (ادراک) کا تجزیہ اس کے مفردات (حس) میں نہیں کیا جاسکتا “

اِنْعِکاسی عَمَل

فعل انعکاسی، فعل اضطراری

اُوتّیجْنا

تحریک ، خواہش (نفسانی) .

اِیْدائی

(نفسیات) نادانی یا کم علمی کے باوجود وہ غیر معمولی سوچ یا حافظے کی قوت جو بعض انسانوں میں پائی جاتی ہے (جس کے باعث ان کی فکر یا یاد داشت حیرت میں ڈال دیتی ہے) تخیل ، حافظہ.

باطِنی تَکَلُّم

خیالات کا الفاظ کی صورت میں دماغ میں آنا، الفاظ کو ذہناً بولنا سننا یا دیکھنا

باطِنی فِعْل

وہ فعل جس کا صرف تصور کیا جائے اور وہ عملی جامہ نہ پہن سکے، وہ کام، جو صرف تخیل تک محدود رہے

بندور

لون٘ڈی جو بد، خو بدمزاج اور گستاخ ہو (نفس لامغہ ) بنڈوڑ

بَندوری

کنیز

تَبادُل

باہم تبادلہ ، ایک کو دوسرے سے بدلنے کا عمل ، بدلاؤ .

تَجْدِیدِ مَعْکُوس

(نفسیات) الٹی تبدیلی.

تَجْرِبی دَور

(نفسیات) رک : تجربہ معنی نمبر ۲ ، عملی جانچ کا وہ مقررہ وقت جو تجربہ گاہ میں صرف ہو.

تَحْتُ الْاَحْمَر

(نفسیات) سرخ رن٘گ کی امواج نور سے زیادہ طویل شعاعیں ، تحت الاحمر شعاعیں کہلاتی ہیں

تَحْرِیک

سلسلہ

تَحَفُّظِ ذات

(نفسیات) انسان کا اپنی جان بچانے کا وہ فطری جذبہ جو دوسرے جذبوں پر حاوی ہوتا ہے .

تَحْلِیلِ نَفْسی

ذہنی امراض کے علاج کا ایک خاص طریقہ، جس میں ذہنوں کے ہیجان کا مشاہدہ و تحقیق کی جاتی ہے

تَخْرِیج

نکالنے کا عمل ، استن٘باط ، (مجازاً) لینا ، حاصل کرنا .

تَذَبْذُب

غیر یقینی حالت، ہلچ

تَرَفُّع

(مجازاََ) غرور، تکبر

تَسْعِیر

نرخ یا بھاؤ مقرر کرنا ؛ آگ جلانے یا بھڑکانے کا عمل

تَسْوِیق

کسی کو اپنے کام کا مالک بنا نا، خودمختاری؛ (نفسیات) وہ اندرونی تحریک یا اُکساوا جو کسی کام کی طرف توجہ کو مجبزول و مرکوز رکھنا ہے، خبط.

تَشْکِیلِ سِیرَت

(لفظاً) سیرت کا شکل پذیر ہونا، (نفسیات) ذہن کی نشوونما.

تَصْعِید

بلند ہونا، اونْچی جگہ چڑھنا، چڑھاؤ

تَصْوِیری تَفَکُّر

(نفسیات) تخیل میں کسی چیز کی تصویر اس شکل میں قائم کرنا جس میں کہ ہم نے اس کا ادارک کیا ہے یعنی اس کو دیکھا سنا چھوا یا کسی اور طرح محسوس کیا ہے.

تَعارُض

۱. مخالفت ، ایک دوسرے کے خلاف کام یا بات کرنا، اختلاف.

تَعَدُّد کا قانُون

(نفسیات) آسوزش میں مہارت بذریعہ مشق ، مشق کا قانون.

تَعَیُّن گَر

(نفسیات) تعین کرنے والا ، قائم کرنے والا، مستحکم کرنے والا.

تَغَیُّرِ قَلْب

(نفسیات) ذہنی تبدیلی ؛ رجحان بدل جانا.

تَقابُلی نَفْسِیات

(نفسیات) افراد وانواع کے ذہن و کردار کے باہمی اشتراک واختلاف کا مطالعہ اور علم .

تَقَلُّب

الٹنا ، تبدیلی ، تغیر ، منقلب ہونا ، پلٹنا ، لوٹ پوٹ ہونا ، رخ بدلنا ، مڑنا .

تلَازِمِیَّہ

تلازمی (رک) سے منسوب ، (نفسیات) تلازمی نفسیات (رک) کا قائل ماننے والا (فرقہ وغیرہ).

تَلْمِیح

علم بیان: کلام میں کسی مشہور مسئلے حدیث آیت قرآنی یا قصے یا مثل یا کسی اصطلاح علمی و فنی وغیرہ کی طرف اشارہ کرنا جس کو سمجھے بغیر مطلب واضح نہ ہو

تَمْثِیلی مَشِین

(نفسیات) انسان کی وہ قوت جو خیالات و افکار وغیرہ کو مشخص کرکے پیش کرتی ہے ، انگ : Ideational Mechanism

تَنْقِیحی تَفَکُّر

(نفسیات ایسا تفکر جس کے دوران میں معروضات اور دوسرے آلات تفکر کی کار دستیوں کا ایک سلسلہ جاری ہوتا ہے

تَوافُق

موافقت، مطابقت، یکسانی

تَوافُق کا قانُون

(نفسیات) مسلسل امتداد کی صورت می تمام رن٘گوں کا خاکستری کی طرف رجحان رکھنا یا ہونا.

تَوَجُّہ کا بَٹْنا

(نفسیات) ایک نفسیاتی عمل جس میں کسی مرکز یا خیال سے توجہ دور کی جاتی ہے تاکہ اس کے اثرات زائل ہو سکیں.

تَوَہُّم

وہم، وسواس، گمان، شک، شبہ، وہم میں پڑنا

تَکوِینی تَخَیُّل

(نفسیات) وہ تخیل جو تخلیق سے متعلق ہو .

تَکوِینی تَرْکیب

(نفسیات) پیدائش یا فطری ترکیب .

تَہْذِیب

طرز معاشرت، رہے سہنے کا انداز، تمدن

ثابِت تَصَوُّرات

(نفسیات) انگریزی Fixed ideas کا اردو مترادف ، غیر متغیر تصورات ، ذہن میں جمے ہوئے خیالات .

جَبْر

بھاری، وزنی، بجھر

جِسْمانی نَفْسِیات

عضوی نفسیات، جسم کے ان اعضا کا مطالعہ جن کا تعلق ذہن اور ذہنی اعمال سے ہے

جِنْسِیَت گُداز

(نفسیات) یکساں احساس رکھنے والا یا ہم آہنگ ہونے والا ۔

جِنْسِیَت گُدازی

(نفسیات) ادراک یا شعور کی ایک حرکی جوابی کیفیت یا عمل جیسے مکے بازی دیکھتے ہوئے کسی شخص کا خود بھی مکا مارنے کا عمل یا موسیقی سنتے ہوئے جسم کے کسی حصے کا نغمے کی پیروی کرنا ؛ کسی شخص یا شئے کے احساس کا دوسرے کی روح میں سما جانے کا عمل ، ہم احساسی ، مکمل ذہنی ہم آہنگی (انگ : Empatty) ۔

جُنُونی بَشاشَت

(نفسیات) خیر و عافیت مسرت اور مبالغہ آمیز خود اعتمادی کا زبردست عیار خلافی احساس

جَوابی اَفْعال

(نفسیات) کسی تہیج کے جواب میں ہونے والے اعمال

جَوابی عَمَل

(نفسیات) رک : جوابی افعال.

چَشْمَۂ فِکْر

غور و فکر اور سوچ کا سوتا

چھیڑ چھاڑ

ہنسی مذاق، دل لگی

حالِیَّت

(قواعد) زمانہ حال میں ہونے کی کیفیت

حَرْکاتِ رَجْعی

(نفسیات) وہ غیر شعوری اور غیر ارادی حرکات یا عامل جو مناسب مہیج ملنے پر خود بخود صادر ہوتے ہیں ، اضطراری یا انعکاسی حرکات ، جیسے پلک کا جھپکنا.

حَرْکَتِ رَجْعی

(نفسیات) رک : حرکات رجعی (جس کا یہ واحد ہے).

حَرکی نظام

(نفسیات) ان اعصاب و عضلات وغیرہ کا مجموعہ جن کا تعلق جسمانی حرکت سے ہوتا ہے، متحرّک نظام

حَرَکی نَفْسِیّات

(نفسیات) نفسیات کی وہ شاخ جس میں عیاری تحرّک کا مطالعہ کیا جاتا ہے. یہ نتیجہ ہے عیار خلافی نفسیات کی اس تعبیر کا جو تحلیلِ نفسی نے کی ہے اور دوسری علمی تحقیقاتوں کا جنھوں نے یہ ظاہر کردیا ہے کہ تحرّک کس قدر کثرت سا لاشعوری ہوتا ہے

حَرَکی نِہادَہ

(نفسیات) جوابی حرکت کے لیے آمادگی.

حِسِّیَت

۱. محسوس کرنے کی استعداد یا صلاحیّت ، حس کی قوّت.

حِسِیّات

احساسات، جذبات

حِفْظِ نَفْس

(نفسیات) اپنی ذات کی سلامتی یابقا، ذاتی سلامتی

حُمْق

بھولا پن

حَیثِیَّتِ حِس٘ی

(نفسیات) احساس کی خاصیّت یا حالت.

خارِج بِیں

(نفسیات) اپنی ذات کے باہر اشخاص و اشیا سے زیادہ دلچسپی رکھنے والا ؛ جو اپنی ذات میں گھرا ہوا نہ ہو. انگ : Extrovert کا ترجمہ.

خارْجی اِدْراک

بیرونی مشاہدہ

خازِنِیَّت

(نفسیات) محفوظ رکھنے کی صلاحیت، مشاہدات و تجربات کو ذہن میں ذخیرہ کرنے کی قدرت، حافظہ

خاکِسْتَری مادَّہ

(نفسیات) خاکی رن٘گ کا ایک مادَہ جو جاندار کے جسم کا جذو خاص ہے نیز یہی مادَہ دماغ میں بھی اپنی نفیس شکل میں موجود ہوتا ہے

خَبْط

بے سروپا، غیر صحیح، نادرست، غلط

خَفی شُعُور

(نفسیات) چھپا ہوا احساس .

خوابِ بیداری

(نفسیات) عمل تنویم کے وجہ سے معمول پر مصنوعی خواب کی حالت طاری ہونا جس میں حواس ظاہری بحالت خواب ہوتے ہیں مگر حواس باطنی بیدار ہوتے ہیں ، نیز اس حالت میں ایسے قول و فعل کا ارتکاب جو جاگئے کی حالت میں سررد ہوتے ہیں .

خواب کاری

(نفسیات) وہ لاشعوری عمل جو خواب کے باطنی مشنملات کو نسبتا معصوم اور قابل قبول صورت میں ڈھالنا ہے .

خود اِطْمِینانی

(نفسیات) اپنے آپ مطمئن رہنا

خود پَذِیرائی

(نفسیات) اپنی قبولیت ؛ استقبال ؛ فرد کی بالغ ہونے کے دور کی فطری تبدیلی کو تسلیم کرنے کا عمل.

خود پَرَکھ

(نفسیات) اپنی اصلاح آپ کرنا ، اپنی غلطیاں معلوم کرنا.

خود تَرْغِیبی

علاج کے سلسلے میں مریض کو صحت کی طرف رغبت دلانا

خود تَلْمِیحی

(نفسیات) نرم توجہی علاج یا اس کے متعلق .

خود تَنْوِیم

(نفسیات) اپنے اوپر خود نیند طاری کرنا، ایک طریقۂ علاج

خود تَنْوِیمی

(نفسیات) اپنے آپ کوشش کرکے نیند طاری کرنے کا عمل .

خود جَوازی

(نفسیات) ، از خود درستگی ، موافقت.

خُود حَرْکَتی

(نفسیات) طبعی اور فطری طور پر وجود میں آنے والا فعل یا احساس .

خُود رَو

خود کار، خود بخود چلنے والی، بذات خود متحرک

خود شَہْوائی

(نفسیات) جنسی جذبے کی اپنے آپ تسکین ، خود لذّتی .

خود مَرْکُوز

خودغرض، اپنے اوپر ساری توجہ ڈالنے والا

خود مُکْتَفِیَّت

(نفسیات) خود مکتفی کا اسم کیفیت، اپنے معاملات کو خود حل کرنے کی صلاحیت، خود کفالت

خود نَوِیسی

(نفسیات) خود بخود لکھنے کی کیفیّت، غیر شعوری عمل، نیز تحلیلِ نفس کے ذریعہ ایک طریقۂ علاج

خود کاری

۱. خود کار (رک) اسم کیفیت ، اپنے آپ کارکردگی.

خوش بَخْتانَہ

(نفسیات) صحیح طور پر ، ٹھیک طرح سے .

خوشَہ

قینچی

خَیالِ مُتَوالی

(نفسیات) مسلسل تصور ، خیال بیہم.

داخِل بِین

اندر دیکھنے والا، اپنے کو سمجھنے والا، رُوح کے اندر جھان٘کنے والا

داخِلی اِدْراک

غور و خوض، سوچ بِچار، ادراک، وجدان

داخِلی تَلازُم

اندرونی تَعلّق، اندرونی وابستگی، باہمی ربط

دِفاعی میکانِیَت

بچاؤ کی ترکیب، حِفاظت کا طریقۂ کار

دُنیاوی قالِب

(نفسیات) دُنیا کا جِسم، دنیا کی ظاہری ساخت یا ڈھانْچہ

دو جُزْئی

(نفسیات) رک : دو جُزا

دو چَشْمی

ایسی تصویر جس میں پورے چہرے کا عکس ہوتا ہے

دَورانی

(نفسیات) شخصیت کی ایک قِسم جس کا حامل دورہ دماغ کے سبب بیروننی مہیج کا جوابی عمل کرنے والا اور نا استوار مزاجی کیفیت کا حامل ہوتا ہے، مضبوط، پراگندہ دماغ؛ ایک مریضانہ کیفیت جس میں باری باری سے انبساط و افسردگی کے دورے پڑتے ہیں.

دُھن

دھیان، خیال

دَہْلِیز

چوکھٹ کی دہل کے نِیچےِ اس کا بوجھ سہارنے کو بطور داسہ لگی ہوئی پتّھر یا لکڑی کی پٹی

دَہْلِیزِ شُعُور

سمجھ داری کی ابتدائی منزل

ذِہنِ تَسَلُّط

(نفسِیات) کوئی تکلیف دہ یا غیر معقول خیال جو مُسلسل دماغ پر مُسلَط رہے .

ذِہْنی بُرادَہ

(نفسیات) شعور کے بہت چھوٹے چھوٹے ذرے جن سے احساسی عناصر مرکب ہوتے ہیں

ذِہْنی سالِمات

(نفسیات) شعور کے سب سے چھوٹے ٹکڑے یا ناقابلِ تحویل عناصر .

ذِہْنی مَواد

(نفسیات) شعور کے بہت چھوٹے چھوٹے ذرے جن سے احساسی عناصر مرکب ہوتے ہیں

ذِہْنی نَقْشَہ

(نفسیات) خیالی خاکہ ، اس میں معروضات کی وہ ہمہ اقسام یادیں شامل ہو سکتی ہیں جن کا اِدراک ہم نے اپنے چلنے پِھرنے کے دوران کبھی ایک مرتبہ کِیا ہو .

راغِبَہ

رک : راغب جس کا یہ مُونث ہے ؛ (نفسیات) وہ چیز جو رغبت رکھتی ہو ؛ حصول کی خواہش ، طلب.

رَبَطی

ربط و ضبط والا ؛ (نفسیات) جوڑ ، تعلق ، مِلے ہوئے ہونے کی کیفیت.

رَجْعَت

اپنی جگہ پر آجانا، لوٹنا، واپسی، عود کرنا

رَجْعی عَمَل

(نفسیات) عملِ بازگشت ، ذہن میں کسی گُزری ہوئی چیز کا بار بار آنا .

رَچاوْ

کسی جذبے کی موجودگی، ہیجان، تاثر

رُخی

۱. رُخ (رک) سے منسوب یا متعلق، رُخ کا، رُخ والا.

رِعایَتِ ذات

(نفسیات) حُبِ ذات.

رُوحانی ذات

(نفسیات) انسان کی باطن ترین ذات جو اُس کی اِجتماعی ذاتوں کے لِیے مرکز کی حیثیت رکھتی ہے.

زَبانی ہَیجان

(نفسیات) لسانی تہیج ، بولی بولنے کی قدرتی تحریک.

زمانی

زمان سے منسوب یا متعلق ؛ (مجازاً) حادث (یعنی جو پہلے نہ تھا اور پھر وجود میں آیا)

زَمانی تَعاقُب

(نفسیات) عارضی اِدراک ، وقتی ادراک

زَمانی عَلائِق

(نفسیات) دنیاوی بکھیڑے ، دنیا کے جھنجھٹ ، عائقِ زمانہ .

زَمانی عَلامَت

(نفسیات) وقت سے متعلق کرکے دیکھنے کا نشان

زَمانی عُمْر

(نفسیات) ماہ و سال کے اعتبار سے عُمر ، طبعی عُمر (زہنی عمر کے مقُابل) .

زَمانی مَعِیَّت

(نفسیات) عارضی ساتھ ، غیر مُستقل ہم آہنگی .

سَبْز کور

(نفسیات) ایک بیماری جس میں مریض کو عموماً سبز رن٘گ نظر نہیں آتا ہے ؛ ثانوی کور .

سَرْد کامی

(طِب و نفسیات) جنسی کمزوری ، جذبہ شہوانی کی کمی.

سَرَک آنا

(نفسیات) ذہن میں آ جانا، کسی خیال کا بازیاب ہونا

سَطْوَتِ ذاتی

(نفسِیات) فرد کا وقار ، خوداری ، اِنفرادیت ۔

سَعَت

مالداری، ثروت

سَیلاب رُخی

(نفسیات) پانی کے بہاؤ کی طرس رُخ کرنے کا رُجحان ، بہاؤ کے ساتھ بہنا ۔

شُؤُن

شانیں ، مناظر .

شاعِر

شعر كہنے والا، وہ شخص جو كسی جذبے، خیال، واقعے یا حادثے وغیرہ كو موثر انداز میں نظم كرے

شَبِیہِیَّت

مشابہت، تصوراتی شباہت، تمثال

شَرْحِ اِرْتِبَاْطْ

(نفسیات) میل جول یا میل ملاقات کی تفصیل، ربط و ضبط کی وضاحت

شَرْحِ ذِہَاْنَتْ

(نفسیات) ذہنی عمر کی زمانی عمر سے نسبت

شَرَہ

لالچ، حرص، ہوس

شُعُور

کسی کام کا ملکہ

شُعُورِ ذات

اپنا ادارک، احساسِ ذات، عرفانِ ذات

شُعُورِ مُطْلَق

(نفسیات) کُلّی شعور ، لاشعور اور تحت الشعور کا مجموعہ

شُعُور کی رَو

(نفسیات) خیالات و احساسات کا تسلسل اور اس کی لہر.

شُعُوری آگَہی

(نفسیات) پیش بینی ؛ خواہشات و محرکات کا احساس، قبل از وقت کوئی بات معلوم ہونا

شُعُوری اِبْتِذال

(نفسیات) فطری پستی، احساسِ کمینگی، عادت کی خرابی

شَغْلی

(نفسیات) ملازمتی، روزگار سے متعلق تجرباتی، بلحاظ پیشہ

شَغْلی سِلْسِلَہ

(نفسیات) ملازمتی، روزگار سے متعلق؛ تجرباتی، بلحاظ پیشہ

شَقِّ ذِہْنی

(طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے

شَکْل پَذِیری

(نفسیات) مکمل صورت میں سامنے آنا.

شَہادَت

گواہی ، اظہار دینا ، کسی واقعہ کو جس طرح دیکھا اسی طرح بیان کرنا (کسی عدالت وغیرہ میں خواہ تحریری یا زبانی) .

صَفائی

کچھ نہ ہونا، بالکل خالی ہونا، صفایا

طَلَب

خواہش، آرزو، چاہت، شدید خواہش

طَلْبی عَمَل

(نفسیات) وہ عمل جو افادی قوت کو بار بار کام میں لاکر رغبت یا نفرت پیدا کرے.

طَلْبی فِعْل

(نفسیات) رک : طلبی عمل.

ظاہِری حَرْکَت

(نفسیات) نمایاں ذہنی تحریک یا حرکت.

عادَتِ تارِیکی

آن٘کھوں کی اس خاصیت کا نام جس میں دس منٹ تک آن٘کھیں بند کرنے کے بعد کم روشنی میں بھی بخوبی پڑھ سکیں

عَتاہَت

انحطاطِ عقل، ذہن واعصاب کا تدریجی طور پر کمزور ہونا

عَتاہَتِ مُتَبادَر

(نفسیات) انشقاق الذہن، ایک مرض جس میں بے التفاتی اور سست ذہنی کا غلبہ ہوتا ہے اور ماحول سے دلچسپی عموماً گھٹ جاتی ہے

عَجُوبَۂ خَیالی

بیداری میں خواب دیکھنا، دماغ میں عجیب و غریب خیالات کا پیدا ہونا

عُضْوی کِرْدار

(نفسیات) عضویہ کی ماحول سے وہ مطابقت جو مکمل طور پر عضویہ کی ساخت سے معین ہوتی ہے.

عَقْلی اَعْمال

(نفسیات) شعوری اعمال کا نظریہ

عَقْلی فِعْل

(نفسیات) شعوری عمل

عَقْلی نِظام

لمبک نظام، توجہ، مشاکلت، تلازم اور ادراک کا گہوارہ ہے، مجموعی نظام

عِلّتِ باطِنی

(نفسیات) فعل کا لازم کے فاعل کو علت باطنی کہتے ہیں .

عِلْمِ اِلٰہی

وہ علم جن میں ان امور سے بحث کی جائے جو وجودِ خارجی یا وجودِ ذہنی میں مادہ کے محتاج نہ ہوں؛ وہ علم جس میں ذات باری تعالیٰ اور اس کے متعلقات سے بحث کی جاتی ہے

غولی جِبِلَّت

مل جُل کر رہنے کی جبلت، جماعت یا گلہ بنا کر رہنے کی جبلت (عموماً جانوروں کی)

غَیر مُتَبائِن

جو دوسرے سے دور نہ ہو، جو ایک دوسرے کے مخالف نہ ہو

غَیر ناطِق

جو گفتگو نہ کر سکے، نہ بولنے والا، عقل نہ رکھنے والا

فَوقِ اَنا

(نفسیات) فرائڈ کی دریافت کے مطابق ایک آدمی کی شخصیت تین طریقوں سے کام کرتی ہے ان طریقوں میں سے ایک .

قانُونِ اِخْتِلاف

(نفسیات) وہ قانون جس کے تحت انسان اس وقت ذی شعور ہوتا ہے جب اس میں فرق یا اختلاف کا شعور پیدا ہوتا ہے.

قانُونِ تَخالُف

(نفسیات) رک : قانونِ اختلاف.

گْرَہ

۹ کے ہندسے کی علامت

لا شُعُورِیَت

(نفسیات) نفسیات کا یہ تصور کہ بہت سی باتیں انسان کے لاشعور میں پنہاں یا محفوظ ہوتی ہیں ، شعور نہ ہونے کی حالت علم نہ ہونے کی صورت .

لَن٘گَر بَنْدی

(نفسیات) ٹھہرانے یا روکنے کا عمل .

مُحتَسِب

مفتی، قاضی، شیخ، مجسٹریٹ، کوتوال، بازار میں ناپ تول پر نظر رکھنے والا شخص، جانچ کرنے والا افسر

مُحَرَّضات

(نفسیات) ہیجانات ، تہیجات ، ترنگیں ۔

مُخَیخ

کھوپڑی کے پچھلے حصّے کے اندر کا مغز، چھوٹا دماغ، مؤخر دماغ، مغز کا سب سے پچھلا حصہ

مَساکِیَت

نفسیات: ایک قسم کی بے راہ روی (خصوصاً جنسی) جس میں آدمی اپنے آپ کو تکلیف پہنچا کر یا ذلیل کر کے لذت حاصل کرتا ہے

مَشْرُوطِیَّت

قانون کی پابند حکومت ، جس کی پارلیمنٹ ہو اور جس کے امور میں باشندگان ملک کو دخل ہو، پارلیمانی حکومت ، آئینی حکومت

مُشْکِل بَچَّہ

(نفسیات) ایسا بچہ جو اچھے طرز عمل سے غیر مطابقت رکھے اور کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا رکھے

مُطالَعَۂ اَوْقات

(نفسیات) ایک تکنیک یا ایک طریقہ جو کسی مخصوص کام کے لیے کارگزاری کے معیار مقرر کرنے کا ہے

مَقْصَدی حَرَکات

(نفسیات) کارآمد حرکات، بامقصد سرگرمیاں

مَقْصَدی فِعل

(نفسیات) شعوری حرکت جوکسی خاص مقصد کے لئے ہو ۔

مَنفی اِنتِقال

(نفسیات) جب ایک کام کی آموزش دوسرے کام کی آموزش کو زیادہ مشکل بنا دیتی ہے تو اسے منفی انتقال کہتے ہیں (Negative Transfer)

مَنفی تَحرِیص

(نفسیات) ایسی فعلیت یا صورت حال جو کسی شخص میں منفی کردار کو اُبھارتی اور اس کا رخ متعین کرتی ہے ۔

مُنقَسِم دِماغ

(نفسیات) دو مختلف کیفیتوں میں بٹا ہوا دماغ ، خلل پذیر ذہن ۔

مُوازِیَت

برابری، مساوات، متاوازیت؛ (نفسیات) یہ اصول کہ ذہنی اور جسمانی طریقہ ہائے عمل لازم و ملزوم ہوتے ہیں، ایک بدلتا ہے تو دوسرا بھی اس کے ساتھ بدلتا ہے

مَکانی اِضافات

(نفسیات) مقام یا جگہ کے اعتبار والی اضافتیں

مَیدان بَننا

(نفسیات) صلاحیت پیدا ہونا ، دائرۂ کار وجود میں آنا ۔

میکانِکی نَفسِیات

(نفسیات) علم نفسیات کی ایک شاخ جو ذہنی اعمال کی توجیہ خالصتا ً میکانکی طریقے سے کرتی ہے اور اس میں طبیعی اور کیمیاوی اصول سے مدد لیتی ہے ۔

نا شُعُوری

نفسیات; جو شعوری نہ ہو، غیر شعوری، لاشعوری

نام نِہاد

نام کا، دیکھنے کا، ظاہری نیز جعلی، جس کی بنیاد محض نام پر ہو

نَرگِسیَّت

اپنے آپ کی حد سے زیادہ ستائش اور خود فریفتگی، اپنی ذات یا جسمانی صفات کے ساتھ غیر معمولی لگاؤ، خود پرستی، خودپسندی، انانیت

نِظامِ تَنَفُّس

(طب) سانس لینے اور باہر نکالنے کا عمل (رک : تنفس) (Respiratory System) ۔

نَفس تَحلِیلی

(نفسیات) ذہنی امراض کے علاج کا ایک خاص طریقہ جس میں ذہنوں کے ہیجان کا مشاہدہ و تحقیق کی جاتی ہے ، تحلیل نفسی ، نفسی تحلیل ۔

نَفس شاعِرَہ

(نفسیات) وہ کیفیات جن میں انسان اپنے پورے شعور و ارادے سے پورا کام لیتا ہے ، نفس ذاتی ، شعور ، احساس ، ادراک ۔

نَفس کوری

(نفسیات) ایک نفسیاتی مرض جس میں مریض بصری ارتسامات سے متعلق معنی سمجھنے سے قاصر رہتا ہے ۔۔۔۔۔ جیسے ہم چینی زبان کا چھپا ہوا کاغذ دیکھتے ہیں یعنی الفاظ تو ہم کو نظر آتے ہیں مگر ان کو سمجھ نہیں سکتے ۔

نَفسِیاتِ اِنشِعابی

کسی عمل یا صورت ِحال پر اثر ڈالنے والے ذہنی یا نفسی اسباب کا علم، علم نفسیات کی ایک شاخ

نَفسِیاتی اُلجھاؤ

نفسیاتی الجھن، نفسیاتی بیماری

نَفسِیاتی بَصِیرَت

ذہنی قوت و توانائی، نفسی وجدان

نَفسِیاتی بِیماری

دماغی مرض، ذہنی عارضہ

نَفسِیاتی پیچِیدگی

دبے ہوئے خیالات یا احساسات جو غیر معمولی ذہنی کیفیات یا غیر معمولی طرز عمل کا سبب بن جائیں، ذہنی الجھن یا مشکل، ذہنی پیچاک

نَفْسِیاتی تَجْزِیَہ

انسان کے ذہنی محرکات اور اعمال کی جانچ پڑتال، کسی فن پارے کا نفسیاتی مطالعہ

نَفسِیاتی تَحَفُّظ

(نفسیات) ذہنی مضرات سے بچاؤ ، قلبی اطمینان ۔

نَفسِیاتی تَحلِیل

ذہنی مریض کے خیالات کے سلسلے کا غائر مطالعہ جس سے نفسی پیچیدگی کا پتہ چلایا جاسکے، تحلیل نفسی

نَفسِیاتی دَباؤ

(نفسیات) مرض کا زور ؛ ذہنی دباؤ ۔

نَفسِیاتی لَذَّتِیَّت

(نفسیات) ایک پرانا نظریہ جس کے مطابق ہر فعل کا سرچشمہ یا محرکات لذت و الم ہوتے ہیں ۔

نَفسِیاتی مَعالِج

(نفسیات) ماہر نفسیات، نفسیات داں، نفسیاتی طبیب

نَقاب پوشی

(نفسیات) نقاب پوشی وہ اصطلاحی نام ہے جو اس جانے پہچانے واقعے کو دیا گیا ہے کہ ایک آواز دوسری آواز کو دبا دیتی ہے ۔

نُمائِشِیَت

دکھانے یا نمایاں کرنے کی حرکت یا عمل ؛ خود کو اپنی حرکات سے نمایاں کرنا ، خود نمائی ، آتما پردرشن ؛ (نفسیات) جنسی مریض کا بے ستر اور سرعام جسمانی نمائش کا مریضانہ رجحان (Exhibitionism)

نوا

آواز ، صدا ، ندا

نَومِیَت

غنودگی

نِہادَہ

رکھا ہوا

نِیم اِضطِراری

(نفسیات) (ایسے افعال) جن میں جبلت اور ارادے کا مساوی دخل ہوتا ہے

نِیَم میں بَنْدھنا ہونا

جوگ کے دوسرے اصول (ضبطِ نفس) پر کار بند ہونا.

واہِمَہ

تخلیل، تصور

وَحْدِیَت

وحدت (رک) کی حالت ، ایک ہونے کی کیفیت ، یکتائی ، یگانگت نیز (فلسفہ) یہ نظریہ کہ حقیقت بنیادی طور پر ایک ہی ہے اور اشیا کا ظہور محض فریب نظر ہے (کثرتیت کی ضد)

وُقُوفِ مُنقَسِم

(نفسیات) بٹا ہوا ادراک ، احساس کے ایک نہ ہونے کی حالت ۔

وَلَدی رَقابَت

جو ماں باپ کی توجہ یا محبت میں کمی بیشی، سگے بہن بھائیوں کی باہمی دشمنی کے باعث ہو

وَہْم

احتمال، گمان، شک، وسوسہ، احتمال، تخیل، خیال، تصور، قیاس، رائے، سمجھ، ڈر، خوف

ڈَراونا کابُوس

ڈراؤنا خواب

کار دَسْتانَہ

(نفسیات) برتنے کا ، استعمال کا ، سبک دستی کا ، اپنی حاجتوں کے مطابق بنانے کا (عمل وغیرہ).

کار دَسْتی

(نفسیات) اپنی حاجتوں کے مطابق ماحول یا چیزوں کا استعمال، کارستانی

کِرْداری

کردار (رک) سے متعلق ، کردار کا ، شخصیت کا ، ذات کا .

کِرْدارِیَت

(نفسیات) وہ نظریہ، جس سے انسان کے کُل اعمال کسی مہیج کی جوابی حرکت کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں اور اس کردار کے پورے مطالعے سے اس کے عمل کے متعلق پیش گوئی کی جا سکتی ہے (انگ : Behaviorism)

کِرْدارِیَہ

(نفسیات) رک : کرداری (انگ : Behaviourists).

ہَیجانی ثَبات

جذبات کا استحکام یا پائیداری، جذبات کا ٹھہراؤ

یَک عَینی بَصارَت

(نفسیات) ایک آنکھ سے دیکھنا ، ایک آنکھ کی بصارت یا دیکھنے کی قوت (انگ : Monocular Vision).

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words